Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ : پاک فوج کا جانوروں کے علاج فری  ویٹرنری کیمپ لگایا گیا

    اوکاڑہ : پاک فوج کا جانوروں کے علاج فری ویٹرنری کیمپ لگایا گیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پاک فوج کا جانوروں کے علاج فری ویٹرنری کیمپ لگایا گیا
    تفصیل کے مطابق پاک فوج کےشعبہ ریمونٹ ویٹرنری اینڈ فارمز کورکے زیر اہتمام اوکاڑہ کے پسماندہ گاؤں چک نمبر25 فور ایل میں فری آرمی ویٹرنری کیمپ کا قائم کیا گیا اس حوالےسے میجر ڈاکٹر اظہر نے بتایا پاک فوج عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ ناگہانی آفات ہوں یا عوام کی اور اُن کے جانوروں کی ویلفیئر کے لئے کوئی قدم اُٹھانا ہو۔ ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کےلئے جانوروں کی نگہداشت کے جدید طریقہ کار سے آگاہی مفت علاج(منہ کھر ،گل گھوٹو اور جلدی بیماریوں، کے تدارک کے لیے مفت علاج اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔ جانوروں میں بیماریوں کی تشخیص بذریعہ جدید ٹیکنالوجی اور الٹراساؤنڈ کی مدد سے کی گئی کیمپ میں اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کے لئے مصنوعی نسل کشی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔پاک فوج کی طرف سے مویشی پال حضرات کے لئے نیپئر گراس کی قلموں کی بلا معاوضہ فراہمی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔فری میڈیکل کیمپ میں200 جانوروں کے مفت علاج کے علاؤہ مستحق افراد کی امداد کے لئے مفت راشن بیگ(گھی ،چینی، پتی، دال، روح افزاء،واٹر کولر اور بچوں کے سکول بیگ)بھی تقسیم کئے گئی۔

  • ٹھٹھہ : متعدد انسانیت کے دشمن، قانون کی گرفت میں آگئے

    ٹھٹھہ : متعدد انسانیت کے دشمن، قانون کی گرفت میں آگئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)متعدد انسانیت کے دشمن، قانون کی گرفت میں آگئے
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر غلام حسین سھتو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر شہر میں کارروائیاں کرکے 3 منشیات فروش ملزمان محمد وحید خان، میر محمد عرف میرو ملاح، غلام مصطفیٰ شیخ کو 920 گرام چرس اور 1 گھٹکہ فروش ملزم آنند کمار کو 385 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر20/2023 سیکشن 9-1-3(A) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔مقدمہ نمبر 21/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھمپیر۔
    انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر زاھد سراج پٹھان بمعہ اسٹاف نے دوران گشت میٹنگ اسٹیشن اور بوتو مکان لنک روڈ پر کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان مبارک عرف من ببر، منٹھار ببر کو 680 گرام چرس اور 1 گھٹکہ فروش ملزم الطاف حسین ببر کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 39/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر40/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھرک۔
    ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گاڑہو شہر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم محمد صادق جت کو 540 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 14/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گاڑہو۔
    ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر راجا عبدالحق بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھوڑاباڑی پیرپٹھو روڈ پر کارروائی کرکے 2 گھٹکہ فروش ملزمان فیصل رند اور علی رضا خواجہ کو 100 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر27/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔
    ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپیکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت دہابیجی میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم بدرالدین میمن کو 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر31/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ دہابیجی۔

  • ٹھٹھہ : اے سی ایف کی جانب سے قبل از وقت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے  ایک روزہ ورکشاپ

    ٹھٹھہ : اے سی ایف کی جانب سے قبل از وقت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)اے سی ایف کی جانب سے قبل از وقت قدرتی آفات سے نمٹنے کے متعلق ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد –
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ قدرتی آفات کی پیشگوئی کے بعد قبل از وقت نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایکشن اگینسٹ ہنگر (این جی او) کی جانب سے سندھ میں جاری پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے متعلق جیم خانہ مکلی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سربراہ اے سی ایف ڈاکٹر رانو مل لوہانہ نے کہا کہ قدرتی آفات اور حادثات رونما ہونا ایک حقیقت ہے اور ہر قوم اپنے وسائل اور منصوبہ بندی کے مطابق ان آفات اور حادثات سے نمٹنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ حادثات سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام کی جاسکے اور نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران تمام صوبوں میں جانی و مالی نقصان ہوا، ان میں صوبہ بلوچستان اور سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ناقص منصوبہ بندی، وسائل کی قلت اور جگرافیائی عوامل کی وجہ سے ان صوبوں کے پاس پہلے ہی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں بہت مظبوط اور اس کے پاس کئی ریسورسز بھی ہوتے ہیں جبکہ ہمارا ڈونرز پر انحصار ہوتا ہے اپنے فنڈز نہیں ہوتے، چاہتے ہیں کہ ہم اتنے بااحتیار ہو جائیں کہ ہمیں کسی کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے کمیونٹی استحکام پر کام کیا اور اس کی بنیاد پر آج متوقع کارروائی پر حکومت سندھ کے مختلف محکموں کے تعاون اور ان کی مشاورت سے کام کر رہے ہیں اور اگر بہتر ہوتا ہے تو ہم کم سے کم دو ضلعوں کے نمونے لیکر اسے پائلٹ کرکے مزید ضلعوں میں بھی جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت، کمیونٹی، این جی اوز اور مختلف سرکاری ادارے جوکہ کہیں نہ کہیں ہماری مدد کر سکتے ہیں تو اس مسئلے پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر این ڈی ایم اے اور صوبائی سطح پر پی ڈی ایم اے قدرتی آفات اور ہنگامی صرتحال سے نمٹنے کے لیے انتہائی مفید کام کر رہے ہیں جبکہ ڈی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی سطح پر بھی بارشوں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پروجیکٹ کا مقصد قدرتی آفات کی وارننگ کے بعد ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ قدرتی آفت کے بعد ہی سرگرم عمل ہوں گے بلکہ ہمیں لوگوں کی قدرتی آفت سے قبل پیشگی مدد کیلئے مطلوبہ وسائل اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسی ریزیلینس کمیونٹی بنائیں تاکہ ہم آئندہ کوئی اچھا کام کر سکیں اور جتنا بھی کر رہے ہیں باالواسطہ یا بلا واسطہ حکومت پر منحصر کرتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی ملکر کیمونٹی کی سپورٹ کیلئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنا سسٹم مضبوط ہوگا اور ہم جتنی شفافیت لائیں گے اور عزم و ذمہ داری کے ساتھ جائیں گے تو یقینن ایک دن ضلع ٹھٹھہ اور میرپور خاص ایک ماڈل ہوگا جس کی بنیاد پر پورے سندھ سمیت ملک بھر میں متوقع کارروائی پیشگی سرگرمیاں کر سکیں گے تاکہ گذشتہ سیلاب کے دوران جو ہمیں نقصان ہوا وہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2010 کے سیلاب کے دوران ضلع ٹھٹہ کے 326 جبکہ ضلع میرپور خاص میں 316 متاثرین کو 25-25 ہزار روپے امداد فراہم کئے اس کے ساتھ ساتھ مختلف این جی اوز کے نمائندوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے متعلق تربیت دی اور کٹس بھی فراہم کی گئی جبکہ ریسورس سینٹرز بھی قائم کئے گئے تھے۔ قبل ازیں پروجیکٹ مینیجر اے سی ایف عبدالوحید ملاح، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر اے سی ایف ذیشان عظمت، اینٹیسپیٹری ایکشن اسپیشلٹ عادل بادشاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی و دیگر نے ورکشاپ کے شرکاء کو قدرتی آفات کی پیشگوئی کے بعد قبل از وقت نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ ورکشاپ میں محکمہ تعلیم، زراعت، صحت، پبلک ہیلتھ، اطلاعات، لائیواسٹاک، آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، جنگلات و دیگر محکموں کے افسران سمیت این آر ایس پی، سرسو، ہینڈز و دیگر این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

  • ٹبہ سلطان پور: مہنگی کھاد، چوروں کیلئے سونا بن گئی

    ٹبہ سلطان پور: مہنگی کھاد، چوروں کیلئے سونا بن گئی

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد شہریوں کو کھاد بھی سونا لگنے لگی, تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چوک میتلہ بہاولپور روڈ پر گزشتہ شب کھاد بیج کی دوکان شوکت اینڈ برادرز سے رات کی تاریکی میں چور دوکان کے تالے توڑ کر 30 بوری ڈی اے پی کھاد, مالیت 417000 روپے اور ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل 2021 ماڈل اور 27000 روپے نقدی سمیت قیمتی کاغذات لے کر فرار ہوگئے , CCTV فوٹیج میں چوری کی اس واردات کو دیکھا جا سکتا ہے ,چوروں کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے شوکت حسین ولد غلام قادر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم ملزمان کو ٹریس نہیں کیا جا سکا

  • ٹبہ سلطان پور :  12 سالہ طالب علم  سے جنسی زیادتی

    ٹبہ سلطان پور : 12 سالہ طالب علم سے جنسی زیادتی

    ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں 12 سالہ طالب علم سے جنسی زیادتی،
    تفصیل کے مطابق افسوس ناک واقعہ ٹبہ سلطان پور موضع لال سگو میں رونما ہوا جہاں درندہ صفت محمد اکرم نامی شخص نے 12 سالہ معصوم بچے علی زین کو گن پوائنٹ پر زبردستی گھر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی, بچے کی چیخ و پکار سن کر زاہد حسین ولد نذیر حسین, ابرار حسین ولد شہادت علی موقع پر پہنچ گئے, تاہم ملزم محمد اکرم بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا,پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ فرزانہ بی بی کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ اس سے قبل بھی پنجاب میں چھوٹے بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے متاثرہ بچے علی زین کی والدہ فرزانہ بی بی نے ڈی پی او وہاڑی عیسٰی خان ودیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے.

  • ژوب: 2 گاڑیوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    ژوب: 2 گاڑیوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    ژوب،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ژوب میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال کا بتانا ہے کہ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ڈی سی ژوب کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ بھی لگ گئی جبکہ زخمی شخص کو لیویز اہلکاروں نے قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔
    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر ژوب سے لیویز کی مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز کو اینٹی کرپشن کابلاوا آگیا

    پی ٹی آئی کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز کو اینٹی کرپشن کابلاوا آگیا

    تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 25 سے 30 کروڑ روپے مبینہ خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ہیں، اور انکشاف ہوا ہے کہ ان وزرا اور ایم پی ایز نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 25 سے 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کی تھی۔اینٹی کرپشن نے اس حوالے سے سابق ایم پی اے چوہدری عادل پرویز گجر، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ، سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین، سابق ایم پی اے عمر فاروق، سابق ایم پی اے علی اختر، سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو، سابق ایم پی اے میاں وارث، سابق ایم پی اے لطیف نذیر اور محمد شکیل شاہد کو 28 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق سابق وزراء و ایم پی ایز نے ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا۔ تمام سابق وزراء و ایم پی ایز نے مشترکہ طور ایگزیکٹیو انجینیر ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کی پوسٹنگ کیلیے مراسلہ لکھا۔
    اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکسیئن ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کو بھی17 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

  • ٹھٹھہ : ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر مختلف وارڈوں میں عملہ صفائی پہنچ گیا

    ٹھٹھہ : ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر مختلف وارڈوں میں عملہ صفائی پہنچ گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر مختلف وارڈوں میں عملہ صفائی پہنچ گیا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میونسپل کیمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کے احکامات پر عنایت جاکرو کی زیر نگرانی میونسپل عملے کا اسلامک پور محلہ اور ٹھٹھہ کے چھوٹے بڑے وارڈوں میں صفائی کا عمل جاری ہے دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر سکندر حیات بلوچ نے میڈیا اور عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ہمیں عوام نشاندہی کرتی ہے کے کہاں پر صفائی کرنے والا عملہ نہیں آیا ،وہاں پر ہمارا عملہ پہنچ کر صفائی کرنا شروع کرتا ہے، ہماری یہ کوشش ہے کے ہمیں عوام کی طرف سے کوئی شکایات نہ ملیں لیکن پھر بھی اگر جہاں پر نشاندہی ہوتی ہے وہاں پر ہمارا عملہ صفائی کرتا ہے اور مزید اس نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا کہا کے میڈیا کے زریعے ہمیں پتا چلتا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں.

  • تاریخی شہر ٹھٹھہ میں عباسی برادری کا عالیشان اجتماع

    تاریخی شہر ٹھٹھہ میں عباسی برادری کا عالیشان اجتماع

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تاریخی شہر ٹھٹھہ میں عباسی برادری کا عالیشان اجتماع، اجتماع میں ڈاکٹر شفقت عباسی، سردار بابر عبّاسی اسلم عباسی، نواز عباسی وفا اکرم عباسی، شاہنواز خان عباسی، ایوب عبّاسی شامل، عبّاسی برادری کے آئے مہمانوں کو جم خانہ مکلی میں ڈاکٹر آکاش عباسی، وفا اکرم عبّاسی، غلام عباس کلہوڑو نے شاندار استقبالیہ دیا، استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت حسین عبّاسی، سردار بابر عبّاسی نے کہا کے ہمارا قافلہ نا صرف پاکستان کی عباسی برادری بلکہ پورے پاکستان کی عوام کے لیے معاشی ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آیا ہے ، جلد پاکستان کو خوشحال پاکستان بنائینگے۔ شرکا کو ڈاکٹر آکاش عباسی، وفا اکرم عبّاسی اور غلام عباس کلہوڑو نے اجرک کے تحفے پیش کیے۔

  • کندھ کوٹ : آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ : آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 افراد زخمی
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں آوارہ کتے بے قابو ہوگئے 6 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا، کندھ کوٹ تنگوانی کشمور اور اس گردونواح میں آوارہ کتوں نے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ،زخمی افراد ویکسین کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر تنگوانی اور دیگر تعلقہ ہسپتالوں میں پہنچ گئے ضلعی بھر میں آوارہ کتوں نے پہلے بھی کئی بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ کے باعث کتامار مہم نہ ہونے پر کتے کا کاٹنا روز کا معمول بن گیا ہے.