کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) غلہ منڈی کے قریب گندم اور باردانے کے گودام میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا اناج اور باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں غلہ منڈی کے قریب گندم اور باردانے کے گودام میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا اناج اور باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو کے مطابق گندم اور باردانے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا اناج اور باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا ،اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے کے بعد قابو پا لیا ہے جبکہ گودام مالک سوبھراج کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے آگ لگنے سے میرا تقریباً دو کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کندھ کوٹ : گندم اور باردانے کے گودام میں آگ لگ گئی ،اناج اور باردانہ جل گیا
-

کندھ کوٹ :اینٹوں کے بھٹےسے 2 مزدور اور ٹرک ڈرائیور،کلینر تاوان کے لیے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) کشمور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی جمال پولیس تھانہ کی حدود سے ڈاکو اینٹوں کے بہٹی پر کام کرنے والے دو افراد برائے تاوان کے لیے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تنگوانی ٹھل روڈ پر ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو بھی اغوا کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق تنگوانی ایک ہی رات میں جمال اور تنگوانی سے 4 افراد اغوا ہو گئے جمال پولیس تھانہ کی حدود میں سے اغوا ہونے والوں میں سید ممتاز شاہ اور انور شامل ہیں جن کا تعلق لاڑکانہ سے ہے ڈاکوں مغویوں کو کچے کے طرف لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی شروع ٹرک لاوارث حالت میں سڑک کے کنارے ملا ہے فائرنگ سے ٹرک کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں،ڈاکوں ڈرائیور،، کلینر،،اور بہٹی پر کام والے مغوی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں مغویوں کی بازیابی کے لئے،، ورثہ کا احتجاج ہمارے مغویوں کو جلد بازياب کراکر ہمارے بیچینی ختم کی جائے۔ -

ٹھٹھہ : ایس ایچ او ٹھٹھہ کی بڑی کارروائیاں ،بڑے مگرمچھ محفوظ ، غریب مزدور زیرعتاب
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )ایس ایچ او ٹھٹھہ کی بڑی کارروائیاں ،بڑے مگرمچھ محفوظ ، غریب مزدور زیرعتاب
تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنہور نے پولیس کے اعلیٰ آفیسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے بوگس کارروائیوں میں مصروف ہوگیا ہے ،مبینہ طور پر منشیات کی دنیا کے بڑے مگرمچھوں سے ڈیل کرکے عام دیہاڑی دار مزدوروں کوپکڑکر ان پر منشیات اور ماواگٹکا کے جھوٹے مقدمات بناکر انہیں حوالات میں بند کرنے لگا ہے، ایس ایچ او ٹھٹھہ نے تھانہ ٹھٹھہ کی حدود کے اندر اپنی سٹیٹ بنالی ہے،ایس ایچ او موصوف نے قانون اور طاقت کاغلط استعمال کرتے ہوئے ایسے غریبوں کو بھی پابند سلاسل کیا ہے جن کے گھر میں ان کے بچوں کے کھانے کیلئے آٹا بھی نہیں ہے،ایس ایچ او مجاز رات کے 10 بجے کے بعد ناکے لگاکر راہ چلتے شہریوں کوپکڑلیتاہے پھر ڈیل کرکے بھاری رشوت لینے کے بعد چھوڑ دیتا ہے،جو نذرانہ نہ دے سکیں ان پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہےاور حوالات ان کامقدربن جاتا ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے نوٹس لیکر آزادانہ تحقیقات کے ساتھ ایس ایچ ٹھٹھہ اللہ ڈنوپنہور کافی الفور تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے ، -

قصور : 5 سالہ بچی سے کریانہ سٹور والے کی زیادتی،پولیس کارروائی سے گریزاں
قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو)سے تھانہ صدر کی حدود میں 5 سالہ بچی کے ساتھ کریانہ سٹوروالے نے زیادتی کر دی
قصور کے نواحی گاؤں مان میں ملزم دانش کے سٹور سے بچی گھر سے صابن لینے گئی جسے اکیلے پاکر بچی کی زبردستی زنا کا نشانہ بنا دیا گیا۔
قصور ثمینہ بی بی نے درخواست دی کہ میری 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ پولیس کی طرف سے کوئی زمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے ابھی تک ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر کی ایمرجنسی کے ڈاکٹر طبی معائنہ نہیں کر رہے بچی خون میں لت پت ہے اہل خانہ پر غشی کے دورے۔
قصور بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو قصور کے ڈاکٹر ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے تقریبا 3 بجے کے ہسپتال میں بیٹھے ہیں۔
قصور تھانہ صدر کی پولیس کو درخواست جمع کروا دی ہے ،لیکن پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، آئی جی پنجاب اعلی حکام اور ڈی پی او قصور سے فوری طور کارروائی کامطالبہ۔

-

کندھ کوٹ : ایس ایس پی کا ایکشن ، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں چھپی 22 کالی بھیڑیں پھڑکا ڈالیں
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ایس ایس پی کا ایکشن ، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں چھپی 22 کالی بھیڑیں پھڑکا ڈالیں
تفصیل کے مطابق کشمور میں ایس ایس پی عرفان علی سموں نے 22 پوليس عملدار ڈسمس فرام سروس کر دیا گیا ہے پولیس ڈپارٹمنٹ میں چھپے کالی بھیڑوں کے خلاف ایس ایس پی عرفان علی سموں کی کاروائی ایس ایس پی عرفان علی سموں نے 22 پوليس افسران کو ڈسمس فرام سروس کردیا ہے نوکری سے فارغ ہونے والوں میں ایک اے ایس آئی، پانچ ہیڈ کانسٹیبلز سميت دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں ڈسمس فرام سروس ہونے والے عملدار کشمور، کندھ کوٹ سميت دیگر تھانوں میں تعینات تھے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ملوث پائے جانے والے الزام میں پولیس عملداروں کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، ایس ایس پی عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن امان بحال کرنا میری اولین ترجیح ہے جرم چھوٹا ہو یا بڑا سزا لازمی ملی گی فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا اہلکاروں کو کرمنلز ایکٹیویٹز میں شامل ہونے کے الزام میں ڈس مس فرام سروس کردیا گیا ہے۔ -

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کرسی کی جنگ ہے،.سراج الحق
باجوڑ،باغی ٹی وی ( ویب نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان جاری جنگ کرسی کی جنگ ہے اور دونوں کی کامیابی پاکستانی عوام کی ناکامی ہے،یہ بات انہوں نے حقوق قبائل مارچ کے جلسے سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ تو شہ خانے سے سب پارٹیوں نے پورا فائدہ اٹھایا اور آج ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں کہ آپ کی چوری بڑی جبکہ ہماری چوری چھوٹی ہے ،سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی کمزوری پر سوار ہو کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام کو ایک گلی میں دھکیلا گیا ہے یہاں کے 70 فیصد نوجوان غربت اور بیروزگاری سے پریشان ہوکر بیرون ملک مزدوری پر مجبور ہیں ۔ جبکہ ایک منفرد کوئلہ اور دیگر معدنیات کے ذخائر سے یہاں کے عوام کو محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہےانہوں نے قبائلی عوام کیلئے صحت تعلیم اور روزگار دینے سمیت سالانہ ایک سو دس ارب روپے کے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا -

اگرزمان پارک کراچی میں ہوتا توکب کے عمران خان گرفتار ہوچکے ہوتے، فاروق ستار
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ زمان پارک کراچی میں ہوتا تو عمران خان کب کے گرفتار ہوچکے ہوتے، زمان پارک لاہور میں ہے اس لیے وہ اب تک گرفتار نہ ہوسکے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک انتشار کی کیفیت موجود ہے، کراچی کو اس کا حق کیسے ملے گا کوئی حکمران اس پر بات نہیں کرتا، کراچی بااختیار ہوگا تو پاکستان مستحکم ہوگا۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مردم شُماری منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے، سندھ کے کئی دیہاتوں اور قصبوں میں زبردستی آبادی کو بڑھایا جارہا ہے، ہمارا بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، سندھ حکومت نے تریپن یوسیز میں اضافہ کردیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ جن جماعتوں کے پاس شہر کا پندرہ فیصد بھی مینڈیٹ نہیں ان کا میئر کیسے آسکتا ہے،18 مارچ کو باغ جناح کا جلسہ شہری سندھ کی سیاست میں ایک نئی روح پھونکے گا۔ -

آج جو عمران کررہاہے ،ہم کرتے تو ہماری مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں- خالد مقبول
کراچی ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈومیسائل کا فرق واضح ہے، جو کچھ عمران خان کر رہے ہیں ہورہا ہے، اس کا 10 فیصد بھی ہم کرتے تو آج ہماری مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں۔
ضلع کورنگی میں صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دو اضلاع میں ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہیں جہاں عوامی مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، گزشتہ 14 سال سے کراچی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ملک کو چلانے والے شہر کو تعصب اور لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر حقیقی جیل ہو تو جیل جانے والا لیڈر بنتا ہے جبکہ سہولتوں سے آراستہ دو نمبر جیل ہو تو لیڈر بھی دو نمبر بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جو کچھ عمران خان کر رہے ہیں، اس کا 10 فیصد بھی ہم کرتے تو آج ہماری مائیں بہنیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں، یہ فرق اہل کراچی کو پتہ ہونا چاہیے۔ -

مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ،بنک اکاؤنٹ بند،فیصلہ ہوگیا
کراچی (باغی ٹی وی)مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ،بنک اکاؤنٹ بند،فیصلہ ہوگیا
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور آئی جی سندھ نے شعبہ تفتیش کو مزید 350 کمپیوٹرز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شعبہ تفتیش کوبہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔ -

سجاول : ایس پی کی ہدایت پر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کے گھر جاکر آئی ٹی انچارج کی تعزیت
سجاول،باغی ٹی وی ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ایس پی کی ہدایت پرگذشتہ روز حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کے گھر جاکر آئی ٹی انچارج کی تعزیت
تفصیل کے مطابق ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ کی ہدایات پر ضلع سجاول پولیس کی ٹیم انچارج آئی ٹی عبدالحفیظ بھرٹ کی نگرانی میں
گزشتہ رات روڈ حادثہ میں انتقال کر جانے والے انچارج جاتی چوک سب انسپکٹر منیر احمد ڈاوچ کے آبائی گاؤں پہنچ کر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور ان کے ورثاء کو ایس ایس پی کی جانب سے تدفین کے لیے مالی معاونت بھی پہنچائی،
اس موقع پر مرحوم سب انسپکٹر کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اور مرحوم کے ورثاء کو جناب ایس ایس پی سجاول کی جانب سے ہر قسم کی قانونی و اخلاقی امداد کی یقین دہانی کا پیخام بہی پہنچایامرحوم کے ورثاء نے ایس ایس پی سجاول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایس ایس پی سے ملاقات بھی کریں گے .