ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ماہ رمضان کے دوران غیر قانونی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ غلام فاروق سومرو
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غلام فاروق نے ضلع کے تمام تاجروں، دکانداروں اور کاروباری افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے کا بھرپور احترام کرتے ہوئے روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرکے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ عام و غریب آدمی کو اس مقدس اور بابرکت ماہ رمضان کے دوران مہنگائی کے عذاب سے بچایا جا سکے۔ یہ ہدایت انہوں نے دربار ہال مکلی میں احترام رمضان اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران غیر قانونی منافعہ خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی اور بیورو آف سپلائی و پرائسز افسران کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک چھاپے مار کر روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی فروخت پر کڑی نظر رکھیں اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں تاکہ عوام بالخصوص غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سے رلیف مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بیورو آف سپلائی و پرائس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے ضروریہ کے نرخ نامے روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں کو فراہم کریں اور انہیں نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کا پابند بھی بنائیں تاکہ عوام کو مقرر کردہ قیمتیں معلوم ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ احترام رمضان آرڈیننس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں اور رمضان کے دوران کھلنے والی ہوٹلوں، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان کے دوران سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی مساجد سمیت گھر گھر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں بھی مقرر کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو اور کے الیکٹرک افسران کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز، مارکیٹ کمیٹی، مینیجر یوٹیلٹی اسٹورز، محمکہ خوراک، پبلک ہیلتھ، صحت، کے الیکٹرک، حیسکو، لائیواسٹاک، پولٹری، فشریز، اینیمل ہسبنڈری، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکارز، ٹاؤن افسران، کریانہ مرچنٹ ایسوسیئش کے نمائندوں اور تاجر رہنماؤں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :ماہ رمضان کے دوران غیر قانونی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی – ڈپٹی کمشنر
-

کندھ کوٹ :رمضان المبارک میں ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی – ڈپٹی کمشنر
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ منورعلی مٹھیانی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ منور علی مٹھیانی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کے علماء سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، سیپکو ، سوئی گیس کے عملداروں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجر اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کی لسٹ آویزاں کریں اور زیادہ منافع لینے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کے اچانک دورے کریں زیادہ منافع لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ،رمضان المبارک کے حوالے سے بچت بازار بھی لگائے جائیں۔شہر بھر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نےمختلف مکتبہ فکر کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک احسان اور اچھائی کا درس دیتا ہے مسجدوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے بیجا لوڈشیڈنگ کی شکایت پر سیپکو اور سوئی گیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سحر اور افطار میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں . -

ٹھٹھہ :پولیس کا ایکشن ،متعدد منشیات اور گٹکا فروش گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کا ایکشن ،متعدد منشیات اور گٹکا فروش گرفتار
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *گجو شیر میں کارروائیاں کرکے 2 گھٹکہ فروش ملزمان سہیل میمن کو 11 کلو چورہ سپاری، 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 1 موٹر سائیکل اور عباس علی عرف ابی ملاح کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش آصف عمرانی کو 58 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 41/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔مقدمہ نمبر 42/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔مقدمہ نمبر 43/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔
ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپیکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ساکرو اور غلام اللہ شیر میں کارروائیاں کرکے 6 گھٹکہ فروش ملزمان محمد حنیف میمن، گل محمد عرف گلو سمیجو کو 800 پیکٹ اور امیر بخش خاصخیلی، عبدالغفور شیخ، محمد حسن خاصخیلی، دانیال کنبھار کو 550 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
مقدمہ نمبر26/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔مقدمہ نمبر 27/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپیکٹر اصغر علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپیکٹر علی خان راہوجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جنگشاہی اور مکلی میں کارروائیاں کرکے 5 گھٹکہ فروش ملزمان حضور بخش جوکھیو کو 100 پیکٹ، چنیسر بروہی کو 150 پیکٹ، بابو جوکھیو، حنیف جوکھیو اور دین محمد جوکھیو کو 180 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر54/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔مقدمہ نمبر 55/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔مقدمہ نمبر56/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔
ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گاڑہو شہر میں کارروائیاں کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان بشیر احمد میمن کو 630 پیکٹ، آللہ بچایو خاصخیلی کو 235 پیکٹ اور عبداللہ پٹھان کو 730 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 11/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گاڑہو۔مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گاڑہو۔
مقدمہ نمبر13/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گاڑہو۔
ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر راجا عبدالحق بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھوڑاباڑی شہر میں کارروائی کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان محمد عامر خاصخیلی،مراد علی بھٹو اور گوردن عرف گولڈن ٹھاکر کو 250 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر 26/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔
ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کینجھر پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم شعیب گندرو کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر13/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کینجھر۔ -

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا احتجاجی مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ٹھٹھہ پہنچ گیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا احتجاجی مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ٹھٹھہ پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا احتجاجی مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ثھٹھہ پہنچ گیا، یہ احتجاجی مارچ 15 فروری کو سکھر سے روانہ ہوا تھا 19 مارچ کو کراچی پہنچے گا ،مہنگائی، مردم شماری اور سندھ میں غیر مقامی لوگوں کی آبادکاری کے خلاف اس مارچ کی قیادت امیر آزاد پنھور ،عمران خشک اور دگر رہنماوں کی قیادت میں کراچی کی طرف رواں دواں ہے
-

ٹھٹھہ :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عوامی شکایات کا نوٹس ،واٹر سپلائی اور ڈرینیج کا دورہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عوامی شکایات کا نوٹس ،واٹر سپلائی اور ڈرینیج کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ خالد شاہانی نے عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو و دیگر متعلقہ افسران کے ہمرا مکلی اور ٹھٹھہ کے واٹر سپلائی اور ڈرینیج کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی ،پانی کی فراہمی و دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈپٹی کمشنر و دیگر متعلقہ تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ واٹر سپلائی تالابوں کی صفائی ستھرائی کرکے پانی کی فراہمی کو فوری طور پر ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم ہو سکے اور ڈرینیج کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ نکاسی آب آسانی سے ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشنری کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت کی کہ تمام عملہ کو ہر وقت ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے – ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ خالد شاہانی نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت دوبارہ تمام واٹر سپلائی اسکیموں کا معائنہ کریں گے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کام سچائی اور ایمانداری سے سر نجام دیں۔ -

ننکانہ :بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈ پروگرام ڈسٹرکٹ بارمیں منعقد ہوا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈ پروگرام ڈسٹرکٹ بارمیں منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈپروگرام2023ءپاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے پروقار اور پر مسرت موقع پر چئیر مین بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت بھیل منزل ڈیرا بھیلاں ننکانہ صاحب کے زاہد اقبال بھیل کے زیر اہتمام ملک بھر اور بیرون ملک سے موصول ہونے والی کل 400 ادبی، علمی، دینی، تحقیقی اور سوانحی کتابوں کے مصنفین و شعراء کو انعامی ایوارڈز، سرٹیفکیٹس اور گولڈ میڈل پہنائے جانے کی تقریب ڈسٹرکٹ بار ہال ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی اس تقریب میں خواتین مصنفات و شاعرات کو خصوصی چادریں پیش کی گئی اورمردشعراء و ادباء کی دستار بندی کی گئی اور ان کو خصوصی تحائف سے بھی نوازا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد ازاں نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ سپاس نامہ زاہد اقبال بھیل نے پڑھا اور مہمانوں کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 400مشہور و معروف مصنفین نے شرکت کی۔ساڑھے گیارہ بجے صبح شروع ہونے والی تقریب کے درمیان حاضرین کو پرتکلف کھانا کھلایا گیا۔ تقریب تقریباً 5 بجے شام کو اختتام کو پہنچی۔ تقریب میں آنے والا ہر فرد کتابوں کے انعامات کے ساتھ رخصت ہوا۔یہ تقریب پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے پُروقار موقع پر انعقاد پزیر ہوئی۔پاکستان میں اس سال کی سب سے بڑی ادبی تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تقریب کو علمی و ابی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ -

ٹھٹھہ : 10 سالہ بچی اغوا،والدین فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)10 سالہ بچی اغوا،والدین فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق ترکی کالونی کی رہاٸشی غریب متاثرہ مسمات صنم زوجہ محمد میمن اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے گزشتہ دن ان کی دس سالہ بیٹی شماٸلہ کوملزمان فیاض ولد صدیق نوتیار، اللہ بخش لاشاری اور صدیق نوتیار نے اغوا کر لیا، انہوں نے مزید کہا کے ہماری بیٹی کم عمر بچی کی ہے، ہم ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے ہماری بیٹی کو بازیاب کرایا جاۓ اور ملزمان کے خلاف فوری کاررواٸی کر تے ہوئے اغوا کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے-
-

کندھ کوٹ :2013 سے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو تعیناتی آرڈر نہ ملنے پر احتجاج
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)این ٹی ایس پاس 2013 کے امیدواروں کو آفر آرڈر نہ ملنے پر تحریک کی مرکزی کال پر سندھ کے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کندھ کوٹ میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرے کے قیادت این ٹی ایس پاس تنظیم کے ضلعی صدر ممتاز علی شیخ کی۔ ڈویژنل آرگنائزر نیک محمد چاچڑ۔ نبی بخش بلوچ۔ امداد علی قمبرانی۔ رجب علی گولو۔ شیر محمد چاچڑ، حبیب رحمان چاچڑ اور دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا ک تعلیم دشمن پالیسیاں اپنا کر تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود آفر آرڈر موصول نہ ہوسکا، سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے بھرتی کے لیے اشتہار جاری کیا کہ بیس ہزار (20000) پی ایس ٹی۔ جے ایس ٹی ل۔ اور ایچ ایس ٹی ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے، بیس ہزار میں سے صرف بارہ ہزار۔ (12000) دوسرے صوبوں، اضلاع اور تحصیلوں سے تین سے چار ہزار بوگس بھرتی کرکے اور آسامیاں چھپا کر ہمارے حقوق تلف کیے گئے، جب کہ ہم معزز عدالتوں تک پہنچ چکے ہیں، جہاں حکومت کی جانب سے ہمارے حقوق کے حق میں فیصلے سنائے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلہ نہیں مانا جا رہا جس کے بعد 14 جون کو سردار شاہ سے بات چیت ہوئی، نوٹیفکیشن جاری کر کے کمیٹیاں مقرر کر دی گئیں۔ لیکن جھوٹے لارے لگاتے رہے ہم مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے کراچی میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران انہیں تشدد، ظلم اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کی جانب سے خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا اساتذہ کے ساتھ غنڈوں جیسا سلوک کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور 14 دسمبر کو ہمیں ہوٹل میں لے جا کر مختلف تھانوں میں بند کر دیا۔ وفد فریال تالپور کے پاس پہنچا جس کے بعد فریال تالپور سے بات چیت ہوئی جنہوں نے یقین دلایا کہ آپ کا جو مسئلہ درپیش ہے اسے جلد از جلد حل کیا جائے گا لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ہمیں مثبت جواب نہیں ملا، ہم چور اور لٹیرے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے پڑھے لکھے، باشعور اور پرامن شہری ہیں۔ ہمیں تعلیم سے محبت ہے۔ ہم لوگوں کے دوست ہیں۔ مظاہرین نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری۔ میڈم فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ این ٹی ایس پاس 2013 کے امیدواروں کو آفر آرڈر دے کر بے چینی ختم کی جائے، بصورت دیگر جدوجہد مرتے دم تک جاری رہے گی۔
-

شیخوپورہ : پیشی پر آئے شخص کو مخالفین نے کچہری میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)ضلع شیخوپورہ کچہری تاریخ پیشی پر آئے شخص کو مخالفین نے ضلع کچہری احاطہ میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ورثا نے نعش سٹرک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا لاہور سرگودھا روڈ بلاک پولیس کے خلاف نعرے بازی۔
شیخوپورہ کچہری میں قادر نامی شخص جو تاریخ پیشی پر آیا تھا اس کو مخالفین نے کچہری چوک میں گولیاں ماریں ہیں جس کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر ہو جانبر نا ہوسکا ہے اور جانبحق ہو گیا ہے مرنے والا شخص اقدام قتل کے مقدمہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پیشی پر آیا تھا قتل کے بعد ورثا نے کچہری میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر لاہور سرگودھا روڈ کا بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے دوسری طرف پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم زین کو گرفتار کر لیا ہے احتجاج کے بعد پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے جبکہ کچہری میں وکلاء کی جانب سے بھی پولیس سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ -

راجن پور : روجھان سے نامعلوم مسلح افراد نے نوعمر لڑکا اغوا کرلیا
راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس ) روجھان سے نامعلوم مسلح افراد نے نوعمر لڑکا اغوا کرلیا
تفصیل کے مطابق روجھان کے چک مٹ نمبر 1 سے نامعلوم مسلح افرادنے دھاوابول کر نوعمر لڑکا اغوا کرلیا،گزشتہ رات گئے دس سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے غلام اکبر سرگانی مزاری ریٹائرڈ ملازم بی ایم پی کے گھر پہنچ گئے،مسلح افراد نے گن پوائنٹ ہر نوعمر بیورغ مزاری کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے-اغوا ہونیوالا پندرہ سالہ بیورغ مزاری،غلام اکبر سرگانی کا پوتا بتایا جارہا ہے- ذرائع کا کہناہے کہ دوگھنٹے تک شدید فائرنگ ہوتی رہی تاہم مسلح افراد نوعمر بیورغ کو اغوا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-