میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ نامہ نگار)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی امکانی گرفتاری ، پی ٹی آئی کے کارکنان روڈوں پر نکل آئے، انڈس ہائی وے پر دھرنا دیکر ٹائر نزرآتش،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی.
تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی امکانی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں کارکنان روڈوں پرنکل آئے، انڈس ہائی وے پر احتجاج کرکے حکومت کہ خلاف نعرے بازی کی گئی ، ٹائر نزر آتش کئے ،انڈس ہائی وے کو مکمل بلاک کردیا جس کے باعث لاڑکانہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی اور مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میہڑ: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،سینکڑوں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،انڈس ہائی وے بلاک
-

میرپور ساکرو: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی زیر صدارت ،مخصوص نشستوں اور ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اہم اجلاس
میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کی زیر صدارت ،مخصوص نشستوں اور ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اہم اجلاس
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کی زیر صدارت تعلقہ ٹھٹھہ کی مخصوص نشستوں اور ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اہم اجلاس ضلعی صدر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ،جس میں جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، و دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صدر عبدالغنی بگھیار بلوچ موجود تھے۔ تعلقہ سکری کے صدر مشتاق بگھیار بلوچ، یوسی ڈبو کے ضلعی ممبر جان محمد تھہیم، یوسی ڈبو کے چیئرمین اکبر بگھیار، چیئرمین مقبول ہدیہ بلوچ، ساکرو ٹائون کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ عزیز کٹی چیئرمین عامر ہدیہ بلوچ، اسد خواجہ مرشد، حیدر شاہ بخاری خان، محمد ہدیہ بلوچ مختلف یوسیز کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔´ -

ننکانہ :پی پی 133 سے مہر سہیل منظور گل نے سادگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پی پی 133 سے مہر سہیل منظور گل نے سادگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے
تفصیل کے مطابق مہر سہیل منظور گل نے پی پی 133 سے کاغذ نامزدگی انتہائی سادگی سے جمع کروا دیے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے پچھلے 40 سال سے ہمیشہ شرافت, سادگی, دیانتداری, خدمت, کی سیاست کی ہے اس لیے ہم عمران خان کے نظریہ کی ہمیشہ حمایت کی ہے. حلقہ کے نوجوان بوڑھے عوام تحریک انصاف ننکانہ کی ہر ذیلی تنظیم ہمارے ساتھ کھڑی ہے. اور مزید کہہ کہ اللہ نے اگر کامیابی دی تو پرچی مافیا,ٹھیکدارمافیا ,کا حلقہ سے صفایا ہوگا. اور pp133 کو خاندان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مثالی اور ماڈل حلقہ بنائیں گے. اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے.صحافی کے سوال سے کہ آپ نے کاغذات نامزدگی ریلی کی صورت میں نہیں جمع کروائی سہیل منظور گل نے کہہ کہ بازاروں کو بند کر کے کامیابی نہیں ملتی ہم اگر چاہیں تو سب سے بڑی ریلی لا سکتے تھے لیکن ہم سمجھتے ہے کہ کامیابی حلقہ کی عوام کی خدمت اور محبت سے اور مزید کہہ کہ پارٹی میرٹ پر ٹکٹ دے گی اور انشااللہ میرٹ ہمارا ہی ہے انشااللہ 30 اپریل ہماری جیت نہیں بلکہ pp133 کی عوام کی جیت ہوگی اور عمران خان کی جیت ہوگی -

ننکانہ : ریسکیو1122، کھلی کچہری ،تمام ریسکیواسٹیشن انچارجز اور ریسکیورز کی شرکت
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ریسکیو1122، کھلی کچہری ،تمام ریسکیواسٹیشن انچارجز اور ریسکیورز کی شرکت
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام ریسکیو اسٹیشن انچارج اور ریسکیورز نے شرکت کی کھلی کچہری میں تمام ریسکیورز کے مسائل سنے گئے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے وہاں موجود ریسکیو افسران کو ریسکیورز کے مسائل کے مناسب حل اور سروس کی مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی دراصل پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر ہے لہذا بطور ریسکیورز پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تعطل مدد اور آسانی کا ذریعہ بنیں۔آخر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کی خدمات کو سراہا اور اس عظیم مش کو جاری رکھنے کا ارادہ کیا -

ٹھٹھہ : گھوڑاباری میں پھندہ لگی لاش برآمد،حادثہ میں سب انسپکٹرجاں بحق
ٹھٹھہ نامہ ،باغی ٹی وی (نگار راجہ قریشی) گھوڑاباری میں پھندہ لگی لاش برآمد،ڈمپر کی ٹکر سے سب انسپکٹرجاں بحق
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں روز بروز پرسرار طریقے سےہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بند نہیں ہوا،تحصیل گھوڑاباری کے شہر ور میں فارم ہاؤس پر کام کرنے والے مزدورنوجوان جانی کولہی کی درخت سے جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ،نوجوان کے گلے میں رومال تھا جو درخت سے بندھا تھا ،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی ہے ،
ٹھٹھہ شوگر ملز کے قریب پٹھان کالونی کے پاس اناڑی ڈمپر ڈرائيور نے ٹکر مارکر پولیس سب انسپکٹرمنیر ڈاوچ کو ڈيوٹی پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سمیت کچل دیا ،جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا ،لاش ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ہمراہ تحویل میں لے کر مکلی سول اسپتال منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گٸی جب کے ڈمپر ڈراٸیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے- -

ٹھٹھہ : جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوشوں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ،ایس ایس پی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوشوں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ،ایس ایس پی عدیل چانڈیو
ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوشوں ملزمان کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فورا” تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں، اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاررواٸیوں کے ساتھہ تفتیشی امور کو مزید مٶثر اور یقینی بنایا جاٸے.
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گٸی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچاٸیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزاٸیں بھی سنواٸیں.
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ جدید تیکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کارواٸیوں کو مزید موثر بنایا جاٸے. اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتيش ایمانداری، باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جاٸے. کسی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گھٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ میں مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا ہو۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اور پی پی انچارجز کو احکامات دیے کہ تمام افسران روزانہ کي بنیاد پر اپنے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹز پر موجود رہ کر شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کریں۔

-

اوکاڑہ : ہوشربا مہنگائی ،بچوں کی تعلیم تو دور کی بات ،عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے – چوہدری امجد
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ہوشربا مہنگائی ،بچوں کی تعلیم تو دور کی بات ،عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے – چوہدری امجد
تفصیک کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری امجد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے اور لوگ معاشی حالات کے پیش نظر اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا حکومت خود ساختہ مہنگائی کے حوالہ سے مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے دکاندار حضرات اپنی من مانی کر رہے ہیں ،عوام کو صرف کاغذی ریٹ لسٹ دکھا کر بے وقوف بنانے کا عمل جاری ہے
چوہدری امجد نے کہا سرکاری سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور ناکام ہیں، دفتروں میں بیٹھ کر کاغذی کارروائی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خودساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے غریب عوام کو مہنگائی کے حوالہ سے فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری مشینری کو بازاروں کا رخ کرنا چاہیے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ مہنگائی کس قدر بے -

ننکانہ :پنجاب کلچرڈے،ضلع کونسل ہال میں پروقار تقریب
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پنجاب کلچرڈے،ضلع کونسل ہال میں پروقار تقریب،ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن ڈی پی او اعجاز رشید، سی او تعلیم احسن فرید و دیگر کی روایتی پگڑی پہن کر تقریب میں شرکت
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا پنجاب کی عکاسی کے لیے لگائے گئے سٹالوں کا تفصیلی دورہ کیا آنے والے مہمانوں میں سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی حضرات نے بھرپور شرکت کی اور طالبات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو مبارکباد دی تقریب میں سکولوں کے بچوں نے پنجاب کی ثقافت سے آگہی کے حوالے سے ملی نغمے اور ٹیبلوپیش کیےتقریب کے دوران سکھ بچوں نے قوالی پیش کرکے سماں باندھ دیا.

ڈپٹی کمشنر کابہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والے بچوں میں دس دس ہزار روپے دینے کا اعلان وطن عزیر پاکستان کا ہر دن ہمارا قومی کلچرڈے ہےپنجاب میں ہر طرح کے موسم اور فصلیں ہیں ہمیں اللہ کی اس نعمت پر شکرگزار ہونا چاہیےپنجاب کے شاعروں نے صوفیاناں کلام سے پوری دنیا میں محبت کا پیغام دیا

حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کلچر ڈے منانا ماضی کی خوبصورت روایت کو زندہ کرنا ہے پنجاب کلچرمیں مل بیٹھنا ایک حسین روایت تھی جو اس مصروفیت کے دور میں ناپیدہوتی جارہی ہےکلچر ڈے کے انعقاد سے وطن عزیز کی تمام اکائیوں میں اخوت ،محبت وپیار کو فروغ حاصل ہوگاپنجاب کا کلچر خوبصورت اور رنگین ہے۔ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشیدپنجابی ثقافت کا ہر رنگ بڑا من موہنا، ہر من پیارا اور لازوال ہے

-

ننکانہ :12روز قبل کراچی سے اغواء ہونیوالا 2 ماہ کا بچہ بازیاب
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار حسان اللہ ایاز)12روز قبل کراچی سے اغواء ہونیوالا 2 ماہ کا بچہ بازیاب
تفصیل کے مطابق کراچی کے تھانہ زمان ٹاون سے12 روز قبل اغواء ہونے والےبچے کو تھانہ صدر ننکانہ صاحب پولیس نے نواحی گاؤں کھیپ والی میں بھٹہ خشت سے بازیاب کرا لیا پولیس کے مطابق ملزم سنیل بچے کا خالو ہے جس نے تاوان کے لیے معصوم بچے کو اغواء کیا تھا جس کا مقدمہ ضلع کورنگی کے تھانہ زمان ٹاون میں درج ہے تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے بچے کے والدین کو تھانہ بلا کر بچے کو ان کے حوالے کر دیا بچہ واپس ملنے پر ماں باپ خوشی سے نہال ہو گئے ایس ایچ او تھانہ صدر کامران شہزاد کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے بچے کے والد عرفان نے پنجاب پولیس کے تعاون اور مثبت رویہ کو خوب سراہا ہے جبکہ ڈی پی او ننکانہ صاحب اعجاز رشید نے بھی بچے کو بازیاب کرانے والی پولیس ٹیم کو مبارکباد دی ہے


-

ٹبہ سلطان پور: وارڈنمبر5 کا سیوریج سسٹم ناکارہ ،گلیاں ندی نالوں میں تبدیل
ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی( نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) وارڈنمبر5 کا سیوریج سسٹم ناکارہ گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اس وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تفصیل کے مطابق وارڈنمبر5 کی گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے گلیوں میں ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے گندے پانی کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے گلیاں مچھروں کی آماجگاہ بن گئی جس سے ڈینگی ہونے کا شدید خطرہ ہے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹاون کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے وارڈنمبر5 کے سیوریج کے مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا