Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تھانہ ٹبہ سلطان پورکی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری

    تھانہ ٹبہ سلطان پورکی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی( نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ )تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں وارداتوں کا سلسلہ جاری تفصیل کے مطابق گلشن ٹیکسٹائل مل کے سامنے رات 12 بجے ڈکیتی کی واردات ڈکیت موٹر سائیکل سمیت چالیس ہزار نقد اور دو موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ساندہ کالونی کا رہائشی محمد ناصر آرائیں ولد محمد یاسین آرائیں رات 12 بجے چوک میتلا سے اپنے بھائی بس ڈرائیور محمد سرفراز کو لے کر گھر آ رہا تھا کہ چوک میتلا گلشن مل کے سامنے پیچھے سے تین موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر روکا دونوں بھائیوں سے موٹرسائیکل موبائل اور چالیس ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے

  • چترال : آٹھ ہزار ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت بناکر اس میں پھلدار اور جنگلی پودے لگانے کاآغاز کردیا گیا

    چترال : آٹھ ہزار ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت بناکر اس میں پھلدار اور جنگلی پودے لگانے کاآغاز کردیا گیا

    چترال (باغی ٹی وی) وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے چلنے والا ادارہ سائیل اینڈ واٹر کنزرویشن چترال میں آٹھ ہزار ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت بناکر اس میں پھلدار اور جنگلی پودے لگانے کاآغاز کردیا گیا ہے ، اس سے اس علاقے میں ایک سبز انقلاب برپا ہوگا اور لوگوں کی معاشی زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کا ماحولیاتی تبدیلی پر بھی نہایت مثبت اثرات پڑیں گے۔ ان جنگلات میں جنگلی حیات اور رنگ برنگے پرندوں کی مسکن کی وجہ سے علاقے کی سیاحت بھی فروغ پائے گی۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، بااثرافراد کے جوئے کے اڈے بند

    ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، بااثرافراد کے جوئے کے اڈے بند

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی ) ٹھٹھہ میں کھلے عام پرچی جوا کی خبر باغی ٹی وی پر شائع ہونے کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ نے فوری احکامات جاری کرتے ہوۓ سینٸیر انسپکٹر فیصل شفیع میمن کو ٹاسک دیا جس پرفیصل شفیع میمن نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے ٹھٹھہ شہر میں آکڑہ پرچی جوا کے اڈے بند کرادئے،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے اس اقدام پر عوامی وسماجی حلقوں کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار عوامی پریس کلب کے ناٸب صدر راجہ قریشی نے خوب سراہا ہے دوسری جانب ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پولیس افسران اور ملازمین کے تقرر وتبادلے بھی کئے ہیں ، ایس ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے ان اقدامات سے شہر میں قانون کی رٹ قائم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے ،اور یہ بھی امید ہے کہ تھانوں میں نئے ہونے والے آفیسران عوام کے ہمدرد ہوں گے اور پولیس کے سلوگن "شرفاء کیلئے دارالامان اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے دارالحساب ” کو فملی جامہ پہنائیں گے.یاد رہے کہ گذشتہ روز باغی ٹی وی نے خبر شائع کی جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ٹھٹھہ شہر میں سرعام جوئے کے اڈے چلنے لگے، ضلعی انتظامیہ بے بس، سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ٹھٹھہ شہر کے ایک وارڈ سے کونسلر منتخب ہونے والے شخص کے بھائی کے کھلے عام جوئے کے اڈے چلنے لگے ہیں ،اگرکوئی صحافی ان کے کالے کرتوتوں بارے خبرچلائیں یاشائع کریں تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ہراساں کیاجاتا ہے،پیپلزپارٹی کے منتخب ہونے والے کونسلر نے ابھی حلف بھی نہیں لیا ،اب ٹھٹھہ شہر میں شریف لوگوں کاجینا محال ہوچکاہے ،شہرمیں انہی جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے چوریاں ڈکیتیاں عروج پر ہیں ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت تمام اعلیٰ آفیسران ان نام نہاد شرفاء کی وجہ سے اپنی نوکری جانے کے ڈر سے ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں

  • ننکانہ : انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار

    ننکانہ : انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن کی خصوصی ہدایت پر ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ محمد حنیف نے کی۔وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد افضل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن مبشر ربانی،سماجی کارکن بابرخان،مقامی این جی او نے نمائندے ،سکولوںو کالجوں کے طلبا،معززین شہری و دیگر محکموں کے افسران نے سیمینار میںشرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ محمد حنیف نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور موجودہ بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر اس بات کی اہمیت سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہر فرد کا شہری دفاع اور ابتدائی امداد کی تربیت حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے اصول کی روشنی میں اپنے وطن کی حفاظت اور حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے تربیت یافتہ ہونا ہمارا اخلاقی ،قومی اور مذہبی فریضہ ہے، بچوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے محکمہ سول ڈیفنس ملکی حفاظت کے لیے بنا تھا ۔انہوںنے کہا کہ مجھے اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ اس دن کی مناسبت سے عوامی سطح پر شعور و آگاہی کے لیے سول ڈیفنس آفس کا سٹاف کوشش کررہا ہے ۔سیمینار کے اختتام پرملک کی سلامتی کے لیے سول ڈیفنس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے کہا کہ میں ننکانہ صاحب کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے محکمہ سول ڈیفنس کا ساتھ دیں اور شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے ایک ذمہ دار شہر ی ہونے کا ثبوت دیں

  • نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات ورنہ بائیکاٹ- قبائل فورم

    نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات ورنہ بائیکاٹ- قبائل فورم

    اسلام آباد ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)قبائل فورم نے نئی مردم شماری اوراس کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کا انعقاد کرانے کا مطالبہ کر دیا۔قبائل فورم نے ایک بار پھر الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات نہ ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے۔قبائلی عمائدین کاکہنا ہے کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے، چند ماہ انتخابات کا عمل روکنے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔
    قبائلی عمائدین نے ”کل قبائل فورم“ کے تحت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے انتخابات نئی مردم شماری تک چند ماہ کے لئے موخر کیے جائیں۔رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہمارا حق زیادہ سیٹوں کا بنتا ہے، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ہمارے مطالبہ پر نئی مردم شماری پر انتخابات کا حکم دیں۔ سابق ایم این اے مولانا عبدالمالک اوردیگرکا کہنا تھا کہ پچھلی مردم شماری بددیانتی پرمبنی تھی جس کا مقصد قبائل کو کم تعداد میں ظاہرکرنا تھا، قبائل نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں، قبائل کو کسی سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے۔

  • دبئی : پاکستان پیپلزپارٹی  کے صدر برطانیہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

    دبئی : پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر برطانیہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

    دبئی (باغی ٹی وی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر ویمن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
    جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
    صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
    اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔

    جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے

  • کراچی : ٹھٹھہ کی ایمبولینسوں کو میت گاڑی کے طور پر استعمال کریں گے: وزیر صحت سندھ

    کراچی : ٹھٹھہ کی ایمبولینسوں کو میت گاڑی کے طور پر استعمال کریں گے: وزیر صحت سندھ

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نئے کیپمس کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جے ایس ایم یو کے نئے کیمپس سے نوجوانوں کو اپنی اسکلز نکھارنے کے مواقع ملیں گے۔
    سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ ڈاکٹر رسول نے نجی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا جسے نامنظور کرتے ہوئے انہیں 15 دن کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر طارق محمود کو اضافی چارج دیا گیا ہے،
    ایک اور سوال پر ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر ٹھٹھہ کی 1122 کی ایمبولینس سے متعلق ویڈیو کی تحقیقات کی ہیں، ان ایمبولینسوں کو میت گاڑی کے طور پر استعمال کریں گے۔
    یاد رہے کہ ٹھٹھہ میں سول اسپتال مکلی میں سندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کی کروڑوں روپے مالیت کی 75 ایمبولینسزکھلے میدان میں زنگ آلودہوکرتباہ ہونے لگیں۔ ان ایمبولینسز میں ریسکیو 1122 کی 52 اور 23 سندھ پیپلز ایمبولینسز ہیں۔ ضلع شہید بینظیر آباد کو 10، میرپور خاص کو 17، گھوٹگی کو 10، کشمور کندھ کوٹ کو 10، شکار پور کو 5 ایمبولینس فراہم کرنا تھیں لیکن یہ تمام ایمبولینسیں ان اضلاع کو فراہم کیے جانے کے بجائے سول اسپتال کے گراؤنڈ میں کھڑی ہیں۔
    ویڈیو میں ایمبولینسز دیکھی جاسکتی ہیں

  • ٹانک اورلکی مروت میں مردم شماری ٹیم پردہشت گردوں کاحملہ، 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی

    ٹانک اورلکی مروت میں مردم شماری ٹیم پردہشت گردوں کاحملہ، 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی

    ٹانک اورلکی مروت میں مردم شماری ٹیم پردہشت گردوں کاحملہ، 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی
    لکی مروت، تھانہ صدر کی حدود میں مردم شماری ٹیم پرموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار دل جان شہید ہوگیا، نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔


    دوسری جانب ٹانک میں گومل کے علاقہ کوٹ اعظم میں بھی مردم شماری کی ٹیم پرفائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خان نواب شہید اور 8 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


    ڈی پی او کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ:انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات

    ٹھٹھہ:انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کی قیادت کی ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے تفصیلی ملاقات امن امان کی موجودہ صورتحال اہم ایشوز پر بات چیت ملاقات میں چیئرمین ٹھٹھہ الطاف حسین تنیو کمپلنٹ سیل کے انچارچ سید الطاف شاہ شیرازی انیس ہیلایو، ارشاد گندرو، سید شیر علی شاہ ودیگر شامل تھے
    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو صدر، انیس ہیلایو ،انچارچ کمپلنٹ سیل سید الطاف شاہ شیرازی ، جنرل سیکریٹری ارشاد گندرو، پریس سیکریٹری سید شیر علی شاہ کاظمی، چودھری واجد جبکہ میڈیا ٹیم کے واحد شورو، سید تشکیل شاہ .شکرالہی .شوکت زور اس موقعہ پر انسپکٹر فیصل شفی میمن ،سلیمان میربحر، فقیرغلام حسین خاصخیلی بھی موجود تھے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو نے ایس ایس پی ٹھٹھ عدیل حسین چانڈیو کو انسانی حقوق کے عہدیداران کو موبائل فون چوری اور امن و امان کی صورتحال سمیت پولیس کارکردگی پر تفصیلی بات چیت کی جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ موبائل فون ٹریس ہوگئے ہیں، اس ہفتے ریکور کر کہ دیئے جائین گے جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ایس ایس ایچ او کینجھر ٹھٹھہ مکلی و دیگر کو بروقت احکامات جاری کئے اور عوامی شکایات پر کچھ تبادلے بھی کئے گئے ،عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کلئے ہمارے آفیسر کوشش کر رہے ہیں-

  • ٹھٹھہ : پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،متعدد گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،متعدد گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،متعدد گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور، انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپیکٹر محمد ھاشم سومرو اور انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ اے ایس آئی شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جلبانی موری ٹھٹہ، اللہ کھائی لنک روڈ ٹھٹہ اور کچی آبادی ٹھٹہ شہر میں کارروائیاں کرکے 1 خواتین سمیت 4 بدنام منشیات فروش ملزمان قاسم عرف پوڑہو بروہی، مسمات زلیخاں زوجہ شریف جلبانی بروہی کو 3005 گرام چرس، دیدار علی ولد فقیر محمد جاکھرو کو 1000 گرام چرس، نصراللہ ولد عبد الکریم گھرانو اور فراز احمد ولد محمد رمضان بروہی کو 27 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
    اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر راجہ عبدالحق اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *ور تا پیرپٹھو لنک روڈ اور گیل موری لنک روڈ درگاہ قطب شاہ کے قریب کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش نعمان ولد رحیم بخش مگسی، محبوب ولد محمد موسیٰ ملاح کو 2030 گرام چرس اور 1 گھٹکہ فروش ابوبکر ولد اللہ ڈنو کنبھار کو 780 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر23/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔مقدمہ نمبر 25/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھوڑاباڑی۔
    ایک واقعہ گھارو میں پیش آیا جہاں ایک شخص کراچی کو بجلی فراہم کرنیوالی کے الیکٹرک کی 132کے وی کی مین لائن پر چڑھ گیا ہے ،مذکورہ شخص کا نام نوشاد لغاری ہے اور پولیس بھی موقع پے پہنچ گی ہے. شخص کو بجلی کے پول سے اتارنے کیلئے کوشش کررہی ہے،مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ میری بیٹی بارہ سالہ ۔سعودی عرب میں ہے اس کو واپس لایا جائے-