Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : جبری مشقت،عدالت کے حکم پر ہندو برادری کہ مرد و خواتین ،بچوں سمیت 18 افراد بازیاب

    ٹھٹھہ : جبری مشقت،عدالت کے حکم پر ہندو برادری کہ مرد و خواتین ،بچوں سمیت 18 افراد بازیاب

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارراجہ قریشی)جبری مشقت،عدالت کے حکم پر ہندو برادری کہ مرد و خواتین ،بچوں سمیت 18 افراد بازیاب
    تفصل کے سیشن کورٹ ٹھٹھہ کہ حکم پر دھابیجی پولیس کابااثر زمیندارکے زرعی فارم پر چھاپہ، زرعی فارم کی زمین پر مبینہ طورپرقید کرکے جبری مشقت کرنے والے ہندو برادری کہ مرد خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بازیاب کرالیا ہے ،بازیاب ہونے والے افراد نے بتایا کہ ہم دھابیجی میں احمد خان درانی کی زمین پر گذشتہ 5 سال سے ہاری تھے جہاں پر ہمیں جبری قید کیا گیا تھا۔ ایس ایچ اوتھانہ دابیجی مومن شیخ نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ کہ حکم پر کارروائی کی ہے اور 18 افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے تمام لوگوں کو آج ہی کورٹ میں پیش کیا جائیگا ۔
    کورٹ کے مزید احکامات کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

  • چونیاں سرکل میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں

    چونیاں سرکل میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) سرکل چونیاں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں نہ تھم سکی۔ چور رات کی تاریکی میں سرکاری سکول کے تالے توڑکر کلاسوں میں لگے پنکھے چوری کر کے لے گئے،طلباء سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح الہ آباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دروازوں کے تالے توڑکر چھت سے لگے13 پنکھے چوری کر کے لے گئے پنکھے چوری ہونے پر سکول کے بچے سراپا احتجاج بچوں کا کہناہے کہ گرمی کا موسم آ چکا ہے پنکھوں کے بغیر پڑھائی کرنا مشکل ہو گی،تھانہ الہ آباد پولیس نے سکول میں پہنچ کر فرضی روایتی کارروائی کا آغاز کر دیا سرکل چونیاں میں ایسی کئی وارداتیں ہو چکی لیکن ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے پولیس چوروں کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکی۔شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن چنیوٹ کی رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن چنیوٹ کی رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مہر طاہر سیال کی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن چنیوٹ کی رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے چناب کالج میں 3 روزہ فیملی گالا کا افتتاح کیا۔ فیملی گالا میں پھولوں کی نمائش، مینا بازار، فوڈ سٹریٹ، بچوں کیلئے پلے لینڈ شامل ہیں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا جشن چنیوٹ 2023 کے سپورٹس گالہ میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے گراونڈ پہنچ گئے انہوں نے فائنل میچ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے میونسپل کمیٹی ہال میں جاری سپورٹس گالہ میں تیکوانڈو کے مقابلہ جات کی فائنل تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے چھوٹے بچوں کے مقابلے دیکھے اور انکی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جشن چنیوٹ کی تقریبات 14مارچ تک جاری رہیں گیں۔

  • گوجرخان : دو معروف صحافی نامعلوم لینڈ کروزر کی زد میں آکر شہید

    گوجرخان : دو معروف صحافی نامعلوم لینڈ کروزر کی زد میں آکر شہید

    گوجرخان باغی ٹی وی ( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پوٹھوار پریس کلب گوجرخان کے ممبر و سینیئر صحافی شیخ صلاح الدین اور نائب صدر سخاوت حسین مغل اتوار کی شب گوجرخان جی ٹی روڈ پر لاھور سے راولپنڈی کی جانب جانب جانے والی برق رفتار لینڈ کروزر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے المناک حادثہ میں دونوں صحافی موقع پر ھی دم توڑ گئے تفصیلات کے مطابق شیخ صلاح الدین اور سخاوت حسین مغل ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گوجرخان شہر کی جانب جا رہے تھے کہ شیل پیٹرول پمپ کے سامنے لاھور سے راولپنڈی کی جانب جانے والی انتہائی تیز رفتار لینڈ کروزر نے انہیں عقب سے ٹکر مار دی ٹکر کے باعث دونوں موٹرسائیکل سوار لینڈ کروزر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا حادثہ کے فوری بعد 1122کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی دونوں نعشوں کو تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا گیا گوجرخان پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچی مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ لینڈ کروزر کے ڈرائیور کی لاپرواہی اور انتہائی تیز رفتاری کے باعث رونما ھوا حادثہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد ھسپتال پہنچ گئی

  • لاھور : کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان کے زیرِ اہتمام  ایک روزہ نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس

    لاھور : کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی (مہر طاہر سیال نامہ نگار)کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ ۔نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس ھمدرد سنٹر لاھور میں منعقد کی گئ کانفرنس کی صدارت ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان نے کی
    کانفرنس میں پاکستان کے نامور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز جناب ڈاکٹر بنارس اعوان صاحب۔ڈاکٹر مجتبی خالد چوہدری۔ڈاکٹر محمد ارشد عرف ڈاکٹر ماس ڈاکٹر میاں منور چاند۔ڈاکٹر عبد المالک کھٹیاں۔ڈاکٹر عبد الوحید قریشی نے مختلف بیماریوں اور ان کے ھومیوپیتھک ادویات سے علاج پر اپنے اپنے مقالہ جات پیش کیے جسے شرکاء کانفرنس نے بہت سراہا کانفرنس میں پاکستان کے تمام صوبوں۔سے سینکڑوں کی تعداد میں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی

    کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان کے عہدیداران ڈاکٹر عقیل جاوید ڈاکٹر ثمینہ شہناز ڈاکٹر عطیہ اقبال ڈاکٹر سلمی کوثر ڈاکٹر ارم بٹ ڈاکٹر ھما چشتی ڈاکٹر نگہت خورشید ڈاکٹر بشارت چودھری ڈاکٹر عمران اشرف ڈاکٹر لبید احمد ڈاکٹر ساجد ملاں ڈاکٹر محمد ذیشان نے بھی خطاب کیا کانفرنس کے مہمانان خصوصی جناب ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ۔ڈاکٹر ذکراللہ مجاھد نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ لاھور ۔حکیم محمد احمد سلیمی صدر طبی کونسل آف پاکستان ۔ڈاکٹر محمود الحق عباسی میمبر نیشنل کونسل فار ھومیوپیتھی گورنمنٹ آ ف پاکستان۔ جناب مغیث قریشی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لاھور ۔جناب وحید عالم خان ایم این اے نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ھومیوپیتھک طریقہ علاج بے ضرر۔ سستا اور فطری طریقہ علاج ھے ھومیوپیتھک طریقہ علاج پر عوام کا اعتماد دن بدن بڑھتا جا رھا ھے دنیا کی تقریباً چالیس فیصد ابادی ھومیوپیتھک طریقہ علاج پر اعتماد کرتی ھے بدقسمتی سے پاکستان میں اس طریقہ علاج کو نظر انداز کیا جا رھا ھے حکومت پاکستان کو اس قدرتی طریقہ علاج کی سرپرستی کرنی چاھیے پنجاب ھیلتھ کئیر کمیشن ھومیوپیتھک ڈاکٹرز پر ظلم بند کرے لائسنس فیس میں بے تحاشہ اضافہ واپس لے جرمانہ ختم کیا جائے حکومت پاکستان ھومیوپیتھک ریسرچ سینٹر بنائے سرکاری سطح پر ھومیوپیتھک یونیورسٹی قائم کی جائے تمام ھسپتالوں میں اور ھر یونین کونسل کی فری ڈسپنسریز میں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سرکاری نوکریوں پر سے پابندی ختم کی جائے۔ ھومیوپیتھک ادویات کی قیمتوں کو حکومتی کنٹرول میں لیا جائے پنجاب حکومت ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لیے کلینک بنانے کے لیے قرضہ پالیسی کو آ سان بنایا جائے ھومیو پیتھک کالجز کا معیار بہتر بنایا جائے گھوسٹ ھومیو پیتھک کالجز کو ختم کیا جائے بانی و چیئرمین کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے ایجوکیشنل کانفرنس میں پاکستان بھر سے تشریف لائے ھوے ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

  • علی پور:4 بچوں سمیت ماں کی خود کشی کی کوشش،کانسٹیبل کی فرض شناسی سے گھرانہ تباہ ہونے سے بچ گیا

    علی پور:4 بچوں سمیت ماں کی خود کشی کی کوشش،کانسٹیبل کی فرض شناسی سے گھرانہ تباہ ہونے سے بچ گیا

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی)4 بچوں سمیت ماں کی خود کشی کی کوشش،کانسٹیبل کی فرض شناسی سے گھرانہ تباہ ہونے سے بچ گیا
    تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان کا بتانا ہے تھانہ صدر علی پور کی حدود ہیڈ پنجند پر ایک ماں کی اپنے چار بچوں کے ہمراہ خود کشی کی کوشش کی ،عورت اپنے شوہر سے لڑائی کر کے اپنے بچوں سمیت ہیڈ پنجند پر خودکشی کرنے آ گئی تھی، ہیڈ پنجند ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل عبیداللہ نے عورت کو دریا میں کودنے سے بچا لیا، عبیداللہ نے عورت کو تسلی دی اور اس کا حال دریافت کیا،عورت کو بچانے کے بعد اس کے ورثاء اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو رپورٹ کی،خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور وہ اسے خرچ نہیں دیتا جس پر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ خاتون کے ورثا نے پولیس کا شکریہ ادا کیا،ڈی پی او مظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی نے کانسٹیبل کو 5000 نقد انعام اور شاباش دی

  • حب :سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نومنتخب کونسلرعظیم سیاں کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی

    حب :سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نومنتخب کونسلرعظیم سیاں کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی

    حب لسبیلہ (نامہ نگارحکیم بلوچ):سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نومنتخب کونسلرعظیم سیاں کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی
    تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کے صدر علی حسن زہری نے شا پٹرولیم پمپ پرجاکر جام گروپ کے نومنتخب کونسلر عظیم سیاں کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور اوران کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور سوگوران کیلئے صبرجمیل کی دعامانگی-

  • سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت

    لسبیلہ (باغی ٹی وی)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی پیپلز پارٹی ضلع کے صدر علی حسن زہری کے ساتھ میرعبدالغنی چنال کے رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ۔اس موقع پر سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،حب لسبیلہ سے عبدالحکیم بلوچ کی رپورٹ

  • چترال :سوئیل اینڈ واٹر کنزوریشن کی تعاون سے دولوموس میں 102 ایکڑ بنجر زمین پر پودے لگائے جائیں گے

    چترال :سوئیل اینڈ واٹر کنزوریشن کی تعاون سے دولوموس میں 102 ایکڑ بنجر زمین پر پودے لگائے جائیں گے

    چترال(گل حماد فاروقی) محکمہ سویل اینڈ واٹر کنزرویشن (ارضیات و آبی تحفظ) دولوموس میں 102 ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت بنارہی ہے۔اس منصوبے کے تحت دولومس میں ایک واٹر پلانٹ، چار چیک ڈیم،زمین کی ہمواری اور شجرکاری یعنی پودے لگانا شامل ہیں۔اس میں چار ہزار زیتون کے پودے، تین ہزار جنگلی پودے اور دو ہزار پھلدار درخت لگارہے ہیں۔ ڈایریکٹر جنرل محمد یٰسین وزیر نے زیتون کا پودا لگا کر باقاعدہ یہاں شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔اس سلسلے میں دولومس کے مقام پر ایک سادہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔
    ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے اس زمین کے مالک کرنل ریٹائیرڈ شہزادہ محمد شریف نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے واٹر منیجمنٹ اور دیگر کئی محکموں کے دفاتر کے کئی بار چکر لگاچکے ہیں مگر ہم سب سے نہایت مایوس ہوئے ہیں۔ جب سے ہم نے سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن کے دفتر سے رجوع کیا تو ایک سادہ کاغذ پر درخواست لکھنے سے انہوں نے اپنا ٹیکنیکل ٹیم بھیجا اور اس پر فوری کام شروع ہوا۔ کرنل شریف نے کہا کہ اگر پاکستان میں تمام محکمے سویل اینڈ واٹر کنزرویشن کی طرح اس طرح حلوص اور ایمانداری سے کام شروع کرے تو پاکستان کا تمام بنجر زمین زیر کاشت بن سکتا ہے اور دیگر ترقیاتی کام بھی بروقت مکمل ہوسکتے ہیں۔

    ڈایریکٹر جنرل سویل اینڈ واٹر کنزرویشن خیبر پحتون خواہ یسین وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے یہ ایک ڈھلوان اور بنجر زمین تھی اور ہم نے اس پر کام کرکے زیر کاشت بنایا اور اس پر زیتون، بادام، انار اور دیگر پھلدار پودے بھی لگارہے ہیں اس سے زمینداروں کو مالی طور پر بھی فائدہ ہوگا ساتھ ہی اس میں جنگلی پودے بھی لگارہے ہیں تاکہ جنگلات کی کمی پر قابو پایا جاسکے اور لوگ جلانے کیلئے ان درختوں کی شاحیں کاٹ کر جلائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف زمینداروں کو مالی فائدہ ہوگا اور اس سے سیاحت بھی فروغ پائے گی کیونکہ اس میں جنگلی حیات اور رنگ برنگی پرندے آئیں گے بلکہ موسمیاتی تبدیلی پر بھی اس کے نہایت مثبت اثرات ہوں گے اور گلوبل وارمنگ یعنی عالمی حدت پر اس کا اچھے اثرات ہوں گے۔
    مجیب الرحمان جو اس محکمے کا ضلعی ذمہ دار آفیسر ہے انہوں نے کہا کہ اس سال چترال میں 8000 کنال بنجر زمین کو زیر کاشت بنارہے ہیں جس پر پھلدار اور جنگلی پودے لگاکر انہیں زیر کاشت بنائیں گے جو باغ کی شکل میں تبدیل ہوں گی ان زمینوں میں لوگ سبزی بھی لگاسکتے ہیں اور اس سے تازہ اور خشک میوہ بھی فروخت کرکے اس سے مالی طور پر بھی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے کوئی بھی زمیندار ہمارے دفتر آکر ایک سادہ درخواست دے سکتا ہے جاس کے بعد اسی فی صد اخراجات ہمارا ادار ہ برداشت کرتی ہے جبکہ زمیندار صرف بیس فی صد اس میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
    شہزادہ شجاع ریاض الدین نے کہا کہ اس سے پہلے یہ زمین بنجر پڑی تھی اب سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن والے آکر اس زمین کو زیر کاشت بنارہے ہی اس سے نہ صرف ہمیں مالی طور پر فائدہ ہوگا بلکہ جب یہ باغ کامیاب ہوکر ایک جنگل بنے گا تو اس کا ارد گرد ماحول پر بھی نہایت اچھے اثرات پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب اس زمین پر جو بالکل بے کار پڑی تھی درخت کامیاب ہوں گے تو یہاں کتنا رونق آئے گا یہاں رنگ برنگی پرندے آئیں گے اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی اس کے اچھے اثرات پڑیں گے۔

  • ٹھٹھہ:محمکہ انسانی حقوق حکومت سندھ کے تعاون  سے مکلی میں آگاھی سمینار

    ٹھٹھہ:محمکہ انسانی حقوق حکومت سندھ کے تعاون سے مکلی میں آگاھی سمینار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)محمکہ انسانی حقوق حکومت سندھ کے تعاون سے مکلی میں آگاھی سمینار منتعقد کیا گیا سمینار میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنماوٴں سیاسی سماجی شخصیات اور خواتین سمیت مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کا نظام سول سوسائٹی کا کردار نوجوان صحافی وکلاء و پارلمینٹرین کا کردار و دیگر مضوعات پر محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کی جانب سے آگاہی سمینار کی تقریب مکلی جیم خانہ میں منتعقد ہوئی جس میں محکمہ انسانی حقوق کہ آفیسرز انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے سید الطاف شاھ شیرازی ارشاد گندرو الطاف حسین تنیو چودہری واجد سید شیر علی شاھ عبدالروف پالاری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے خدابخش بھرانی مھرین سومرو پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز قریشی عبدالحمید سومرو ممتاز چنڈ مجتبی خشک سنیئر صحافی واحد شورو ڈی بی شمس ناہیو جاوید لطیف اقبال جاکھرو رحمت اللہ حیدر جویو خواتین کے حقوق کلئے کام کرنے والی ساجدہ زئور سیدہ فضا شاھ میڈم حمیرا سوب شوکت زئور سماجی ورکر شوکت علی زئور فقیر غلام حسین خاصخیلی ڈی ایس پی جمعہ خان پنھور سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی صحافی حضرات سمیت بڑی تعداد خواتین و شہریون نے شرکت کی سمینار کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے کی گئی جبکہ پاکستان کے قومی ترانے کے بعد رہماوں نے انسانی حقوق پر خطاب کیا گیا