Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ ۔ ڈاکوؤں نے ہوٹل کے ڈلیوری بوائے کو بھی لوٹ لیا

    اوکاڑہ ۔ ڈاکوؤں نے ہوٹل کے ڈلیوری بوائے کو بھی لوٹ لیا

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی نامہ نگار( ملک ظفر ) ڈکیتیوں نے ڈلیوری بوائے کو بھی لوٹ لیا
    تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ فیض آباد میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے نجی ہوٹل کے دلیوری بوائے کو لوٹ لیا۔ ڈلیوری بواۓ سفیان موٹرسائیکل پر کھانا کسٹمر کو دینے کے لئے جاتے ہوئے لٹ گیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تشدد کیا اور ہزاروں روپے نقدی؛ موبائل فون اور کھانا چھین کر فرار ۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اطلاع ملنے پر مصروف کارروائی ہے

  • ٹھٹھہ :گھارو کے قریب 2 تیز رفتار کاریں ٹکرا گئیں ،5 سے زائد زخمی

    ٹھٹھہ :گھارو کے قریب 2 تیز رفتار کاریں ٹکرا گئیں ،5 سے زائد زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) گھارو کے قریب 2 تیز رفتار کاریں ٹکرا گئیں ،5 سے زائد زخمی
    تفصیل کے مطابق گھارو کے قریب کیفے مرحبا کے پاس دو کاروں میں آمنے سامنے ٹکرہوگئی دونوں کاروں میں 5 سے زائد لوگ سوارتھے جوزخمی ہوئے ہیں جنہیں گھارومرکز صحت منتقل کیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹاٸرپھٹنے کی وجہ سے رونماہوا، ون وے روڈ کراس کرنے کراچی جانے والی دونوں کاریں آمنے سامنے سے ٹکرائی.

  • اوکاڑہ :ملن ہوٹل رقص وسرود کی محفل پر چھاپہ،2رقاصاؤں سمیت 23من چلے  گرفتارکئی فرار

    اوکاڑہ :ملن ہوٹل رقص وسرود کی محفل پر چھاپہ،2رقاصاؤں سمیت 23من چلے گرفتارکئی فرار

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ملن ہوٹل رقص وسرود کی محفل پر چھاپہ،2رقاصاؤں سمیت 23من چلے گرفتار12 فرارہونے میں کامیاب
    تفصیل کے مطابق رینالہ خورد میں کلمہ چوک پرواقع ملن ہوٹل پرتھانہ سٹی پولیس نے چھاپہ مارا ہے ،پولیس کی اس کارروائی میں 2رقاصاؤں سمیت 23من چلوں کو گرفتارکرلیا ہے،جبکہ 12 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،موقع سےرقاصاؤں پر نچھاور کی گئی نقدی اورشراب برآمد بھی برآمد کرلی، پولیس نے 35 افراد کےخلاف امتناع منشیات اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

  • ٹبہ سلطان پور : نجی سکول دی ایجوکیٹرز میں جشن بہاراں کے میلے کا انعقاد کیا گیا

    ٹبہ سلطان پور : نجی سکول دی ایجوکیٹرز میں جشن بہاراں کے میلے کا انعقاد کیا گیا

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) گزشتہ روز نجی سکول دی ایجوکیٹرز ٹبہ سلطان پور میں جشن بہاراں کے میلے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں طلباء و طالبات نے خصوصی ٹیبلو پیش کیے گئے, میجیشن نے اپنے جادو سے بچوں کو خوب محظوظ کیا, سکول میں ہر طرف رنگ اور نور کی برسات، طلبہ و طالبات کی شاندار پرفارمنس اور والدین کی بھرپور شرکت نے اسے یادگار بنادیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ظفر حسن نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں جشن بہاراں کے حوالے سے اس تقریب کے انعقاد کا مقصد بچوں میں فطرت کی دلکشی سے آگاہی اور اپنے کلچر کی پہچان تھا۔ پورے سکول کو بہار کے مختلف خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا, پھول کلیاںستارے اور تتلیاں آنکھوں کو ایک دلفریب منظر پیش کررہی تھیں۔ طلباء و طالبات نے بہار کی آمد کے گیت گا کر اس میلے کی رونق کو دوبالا کیا۔ جبکہ طلبہ وطالبات نے روائتی انداز میں لوک گیتوں کو بھی اپنی بے ساختہ پرفارمنس سے یادگار بنادیا۔بچوں کے چہرے خوشی سے سرشار اور ہر چہرہ مانند بہار نظر آرہاتھا۔ مہمانان گرامی اور والدین نے اس تقریب کو بہت سراہا,

  • ٹبہ سلطان پور: سٹی پریس کلب کا اہم ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    ٹبہ سلطان پور: سٹی پریس کلب کا اہم ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگارسید حبیب الرحمن ) سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کا اہم ماہانہ اجلاس زیر صدارت نوشاد خان پٹھان صدر سٹی پریس کلب منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،اجلاس میں جنرل سیکریٹری اسماعیل خان پاندھا نے ایجنڈا پیش کیا۔اس اہم ماہانہ اجلاس میں سٹی پریس کلب اور ممبران کی بہتری کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں جوکہ متفقہ طور پر تمام ممبران نے منظور کرلیں۔ آئندہ منعقد ہونے والے اجلاسوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس وقت مقررہ کے مطابق شروع کیا جائیگا لہذا ممبران وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اجلاس میں سٹی پریس کلب کے عہدیدارن و ممبران چیئرمین سید حبیب الرحمن شاہ ,سرپرست اعلی خرم خان پٹھان ,بانی پریس کلب عرفان خان پٹھان ,اکرم خان پاندھا ,علی رضا خان پٹھان ,سید افتخار حسین شاہ, یامین وینس, ندیم عباس,سید عارف شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صدر نوشاد خان پٹھان نے کہا کہ سٹی پریس کلب کی مضبوطی اور وقار کے لئے سب کو مل کر مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔ اور سٹی پریس کلب کی عزت و وقار میں ہی ہماری عزت و وقار ہے۔ سٹی پریس کلب اپنے اعلی مقاصد اور نصب العین پر کار بند رہتے ہوئے صحافت کے معیار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، تمام مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ میں سٹی پریس کلب اور ممبران کی عزت اور وقار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اجلاس میں معروف سماجی شخصیت چیئرمین اے ایس بی ایف ویلفیئر سوسائٹی حاجی فیاض حسین تھہیم کے والد محترم مرحوم حاجی محمد صدیق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور نبی رحمت کی شفاعت نصیب فرمائے.

  • ٹبہ سلطان پور : سٹی پریس کلب کے عہدیدارن کے وفد کی نئے تعینات ایس. ایچ. او سے ملاقات

    ٹبہ سلطان پور : سٹی پریس کلب کے عہدیدارن کے وفد کی نئے تعینات ایس. ایچ. او سے ملاقات

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کے عہدیدارن کے وفد کی رانا نیک محمد ایس. ایچ. او تھانہ ٹبہ سلطان پور سے ملاقات. تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کے عہدیداران وممران کی گزشتہ دنوں تعینات ھونے والے ایس ایچ او رانا نیک محمد سے ملاقات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور رانا نیک محمد نے بتایا کہ ڈی. پی او وہاڑی عیسٰی خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں، چوروں, قبضہ مافیا اور ڈکیتی جیسے سنگین واقعات کو روکنے کے لیے ڈی. ایس. پی. میلسی کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں, ملزمان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں. صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹبہ سلطان پور تھانہ ایک علاقے کے لحاظ سے بڑا تھانہ ھے اور جرائم کی شرح بھی زیادہ ھے . لیکن ایمانداری سے کام کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جب تک تھانہ ٹبہ سلطان پور میں بطور ایس ایچ او تعینات رھوں گا ہر حق دار سائل کو انصاف ملتا رہے گا.اور چوروں اور منشیات فروشوں کو خبردار کرتا ہوں کہ میرے علاقے سے نکل جائیں ورنہ عبرت کا نشان بنا دوں گا, اس موقع پر ایس آئی رنگ الہی, ایس آئی شہباز, اے ایس آئی ملک رفیق, سپیشل برانچ آفیسر ملک شاہجہاں آہیر, سیکورٹی آفیسر زین العابدین, ہیڈ محرر رانا مصطفیٰ , افضل ودیگر موجود تھے .

  • کندھ کوٹ : پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ،پولیس نے کچے  میں آپریشن شروع کر دیا

    کندھ کوٹ : پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ،پولیس نے کچے میں آپریشن شروع کر دیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے پولیس نے کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سخت چیکنگ شروع کر دی اور درانی مہر کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ہے جب کہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں ای پی سی چین بکتر بند گاڑیاں اور جدید مشینری کو استعمال میں لایا گیا ہے ۔ کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اینٹی ائیر کرافٹ گن اور راکٹ لانچر کے گولی استعمال کیے گئے ہیں ۔ ایس ایس پی عرفان سمون نے بتایا کہ گزشتہ رات کو اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی اور کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے تمام جلد پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرائیں گے۔

  • کرم داد قریشی میں اے  ایف  سی پیزا شاپ کی پر وقار افتتاحی تقریب

    کرم داد قریشی میں اے ایف سی پیزا شاپ کی پر وقار افتتاحی تقریب

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی)کرم داد قریشی میں اے ایف سی پیزا شاپ کی پر وقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،جس میں اے ایف سی پیزا شاپ سی ای او سردارعبدالقادر خان سہرانی ،مہمان خصوصی حضرت مولانا سید عبد المعبود آزاد، سردارامتیاز خان سہرانی، سیدظفرحسین نقوی،حضرت مولانا اسداللہ جتوئی، صاحبزادہ سید عبدالباسط آزاد، محترم جناب معین خان جوئیہ، میاں غضنفر عباس قریشی، ندیم خان مستوئی،ملازم خان سہرانی، سید کامران شاہ بخاری ودیگر معززین علاقہ نے شرکت کی – اے ایف سی پیزا شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او سردارعبدالقادرخان سہرانی کا کہنا تھا پہلے بھی ہمیشہ ہم نے صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول دیا ہے اور آئندہ بھی ہم اپنی سروسز میں مزید بہتری لانے کی کوشش جاری رکھیں گے،افتتاحی تقریب کے اختتام پر حضرت مولانا سید عبد المعبود آزاد نے دعا فرمائی-

  • بی ایم پی لائن آفیسردُرمحمد لغاری کو دفعدارپروموٹ ہونے پر دوستوں کی طرف سے مبارکبادکاسلسلہ جاری

    بی ایم پی لائن آفیسردُرمحمد لغاری کو دفعدارپروموٹ ہونے پر دوستوں کی طرف سے مبارکبادکاسلسلہ جاری

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) بی ایم پی لائن آفیسردُرمحمد لغاری کو دفعدارپروموٹ ہونے پر دوستوں کی طرف سے مبارکبادکاسلسلہ جاری
    تفصیل کے مطابق بارڈرملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان کے لائن آفیسر نائب دفعداردُرمحمد لغاری کی دفعدار پروموشن ہوئی ،ایک سادہ سی تقریب میں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ مشتاق احمد ٹوانہ نے سرکل آفسیر عبداللہ خان لغاری کے ہمراہ بارڈر ملٹری پولیس کے آفیسر در محمد لغاری کو نائب دفعدار سے دفعدار کا سٹار لگایا اور اس موقع پر کمانڈنٹ مشتاق احمد ٹوانہ نے دفعدارلائن آفیسردُرمحمد لغاری کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔لائن آفیسر دُرمحمد لغاری کو دفعدار ترقی پانے پران کے خاص دوستوں جن میں بارڈرملٹری پولیس کے پی ایس آئی امتیازافضل کھوسہ،صوبیدارمیجربلوچ لیوی غلام رسول خان بزدار ،سینئرصحافی منظورخان لغاری،سینئرصحافی چوہدری شکیل احمد اور ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ڈُرمحمد لغاری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور ان کی کامیابی کیلئے دُعا بھی کی۔

  • یونیورسٹی آف چترال میں گرین ڈے منایا گیا

    یونیورسٹی آف چترال میں گرین ڈے منایا گیا

    چترال (باغی ٹی وی )یونیورسٹی آف چترال میں گرین ڈے منایا گیا جس میں نہ صرف پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا بلکہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات میں تین ہزار مفت بھی تقسیم کئے گئے تاکہ وہ یہ پودے لگائیں اور ملک میں جنگلات کی کمی پر قابو پانے میں مدد مل سکے ۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں