ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) فلاحی تنظیم کی طرف سے ضلع بھر میں فری میڈیکل و آئی سرجیکل کیمپ لگائے گئے،پاکستان کے مختلف علاقوں سے سینئر ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس نے اس فلاحی کام کو سرانجام دیا
تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم کی طرف سے ضلع بھر میں فری میڈیکل و آئی سرجیکل کیمپ لگائے گئے،پاکستان کے مختلف علاقوں سے سینئر ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس نے اس فلاحی کام کو سرانجام دیا، جن میں آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر زاہد حسین، سینئر میڈیکل اسٹاف محمد عدنان،ملک طفیل،محمد خضرعباس،محمد طیب،محمد ارسلان،محمد شہزاد نے خدمات انجام دیں ، جنہوں نےمنڈی فیض آباد،موڑ کھنڈا ،بچیکی،سید والا اور ننکانہ سٹی میں 4000 سے زائدمریضوں کا فری چیک اپ کیا اور 1500 سے زائد مختلف بیماریوں یعنی معدہ اور جگر کے مریضوںکو فری چیک اپکے ساتھ ادویات بھی دی گئیں، 450 سے زائدمریضوں کے آنکھوں کے فری آپریشن اورلینز لگائے گئے ،اس فلاحی کام کو سرانجام دینے والی سیاسی و سماجی شخصیات جن میں حاجی غریب عالم، رانا جبران، ابو طلحہ، پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین گوپال سنگھ چاولہ شامل تھے اور میڈیا نمائندگان نے کیمپس کادورہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی ادویات کو چیک کیا گیاآنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے فلاحی تنظیم ضلع ننکانہ اور ان لوگوں کا جنہوں نے اس فلاحی کام کو سرانجام دیا ان سب کا شکریہ ادا کیا اورانہیں دعائیں دیں –
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ : فلاحی تنظیم کی طرف سے ضلع بھر میں فری میڈیکل و آئی سرجیکل کیمپ لگائے گئے
-

ٹھٹھہ :شہر میں سرعام جوئے کے اڈے چلنے لگے،ضلعی انتظامیہ بے بس
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) شہر میں سرعام جوئے کے اڈے چلنے لگے، ضلعی انتظامیہ بے بس
تفصیل کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ٹھٹھہ شہر کے ایک وارڈ سے کونسلر منتخب ہونے شخص کے بھائی کے کھلے عام جوئے کے اڈے چلنے لگے ہیں ،اگرکوئی صحافی ان کے کالے کرتوتوں بارے خبرچلائیں یاشائع کریں تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ہراساں کیاجاتا ہے،پیپلزپارٹی کے منتخب ہونے والے کونسلر نے ابھی حلف بھی نہیں لیا ،اب ٹھٹھہ شہر میں شریف لوگوں کاجینا محال ہوچکاہے ،شہرمیں انہیں جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے چوریاں ڈکیتیاں عروج پر ہیں ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت تمام اعلیٰ آفیسران ان نام نہاد شرفاء کی وجہ سے اپنی نوکری جانے کے ڈر سے ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں، -

کراچی : ایک دن میں8 وارداتیں،شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ایک ہی دن میں آٹھ مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیل کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی آزادانہ وارداتیں جاری ہیں۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیز ٹو میں دن دہاڑے آٹھ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سات دکانوں کو لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد دکانداروں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
گلشن حدید میں ہی موٹر سائیکل سوار ملزمان دن دہاڑے کار سوار شہری سے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اسٹیل ٹاون تھانے میں درج کرلیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی طرح ضلع ملیر مجید کالونی قائد آباد بیکری میں ملزمان نے دن دہاڑے واردات کے دوران شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا گیا۔ناظم آباد بلاک این سے چور چند منٹس میں گاڑی چوری کرکے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔الفلاح تھانے کی حدود جوہر پارک کے قریب صبح سویرے معاش کی تلاش میں نکلنے والا شہری ڈکیتوں کی گولی سے بال بال بچ گیا۔
سندھ رینجرز اور پولیس نے گڈاپ ٹاؤن جمالی گوٹھ میں کارروائی کرکے ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ ملزم سجاد جمالی عرف وڈیرہ کو گرفتارکرلیا۔ -

فاروق آباد میں ایک ہی قاتل کی ایک گھنٹے میں 3 واردتیں اور پانچ قتل کر ڈالے
،شیخوپورہ، باغی ٹی وی(محمد طلال سے)شیخوپورہ فاروق آبادتھانہ سٹی فاروق آباد کے ایریا میں قتل کی مختلف واداتیں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریدکے گاؤں میں تنویر نامی شخص نے اپنے 2 معصوم بچوں سمیت اپنی بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔تنویر نامی شخص نے دوسری واردات میں محلہ نور پورہ میں اپنی سالی کو بھی گولیاں ماریں۔تنویر نامی شخص نے پہلی واردات تھانہ صدر شیخوپورہ کے ایریا جھامکے کے قریب فلور مل میں کی ۔فلور مل کے مالک نذیر ہاشمی کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا۔تنویر نامی شخص نذیر ہاشمی کا کک بتایا جا رہا ہے ۔ایک ہی قاتل نے ایک گھنٹے میں 3 وارداتیں کر دی۔تھانہ سٹی فاروق آباد کی پولیس مصروف تفتیش ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے قاتل کوگرفتارکرلیاہے-
ایک اور واقعہ شاہی میرج ہال بائی پاس روڈ نزد ریگل سٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراََ ریسپانس کر کے فضل الرحمن ولد غلام محمد عمر 45 سال کی لاش کوDHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔ -

کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پردھاوا،2 اہلکار اغواء
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پردھاوا،2 اہلکار اغواء
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ میں ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بھیو گینگ کے ڈاکوؤں نے دو پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغوا کر لیا۔ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے درانی مہر کچے کے علاقے کی طرف لے گئے، پولیس کی بھاری نفری مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیےکچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہےایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔دوسری جانب پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
-

چوٹی زیریں: ڈی جی کینال ٹریکٹر ٹرالی سانحہ، 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ
چوٹی زیریں،باغی ٹی وی (محسن نواز نامہ نگار) ڈی جی کینال چوٹی زیریں ٹریکٹر ٹرالی سانحہ کے مزید پانچ افراد کی ڈیڈ باڈیز کو نہر سے نکل لیا گیا ریکور کیے گئے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ چوٹی کی بستی بھانڈا میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیت سیمت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی.نماز جنازہ میں عوامی نمائندوں میں احمد علی دریشک کے علاوہ اور کسی عوامی نمائندے و ضلعی انتظامیہ میں سے کسی نے شرکت نہ کیں،نہر کے بند نہ ہونے پر متاثرین نے کوئٹہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ،کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا،ڈیڈ باڈیز کی ریکوری کیلئے دیگر اضلاع کے ریسکیو اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے آج پانچ ڈیڈ باڈیز کو ریکور کیا گیا جن میں چار خواتین بچہ شامل ہے آخری ڈیڈ باڈیز تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا ریسکیو حکام ۔
سانحہ کے دوسرے روز بھی علاقے کی فضاء سوگوار رہی،تدفین کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کی مالی امداد تک نہ کیں گئی،
وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت متاثرین کی مالی معاونت کیلئے فوری امداد کا اعلان کرے سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی کینال چوٹی زیریں ٹریکٹر ٹرالی سانحہ کے جاں بحق افراد کی اجتماعی جنازہ اداکردی گئی، آج ریسکیو آپریشن کے دوران ریکور ہونے والی ڈیڈ باڈیز جن میں شامل کریم خاتون، حمیرا بی بی، ایمان زہراء، نسرین بی بی،علیشبہ بی بی کی نماز جنازہ ان کی آبائی بستی بھانڈا میں ادا کیں گئی، نماز جنازہ میں علاقے لوگوں کی بڑی تعداد سیمت معززین علاقہ، صحافی برادری و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی اور علاقے میں دوسرے روز بھی فضاء سوگوار رہی، علاوہ از متاثرین نے انتظامیہ کی جانب سے نہر بند نہ کیے جانے پر سخی سرور کوئٹہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا کئی گھنٹے کے احتجاج اور ٹریفک کے بند رہنے کے بعد انتظامیہ کیں جانب سے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ یوسف ہارون کی سربراہی میں متاثرین کے مذاکرات کامیاب ہوئے اور احتجاج کو ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ڈیڈ باڈیز کی ریکوری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور دیگر اضلاع کے ریسکیو عملے کو بھی طلب کیا ہے اور وہ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 17 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید پانچ ڈیڈ باڈیز کو ریکور کیا گیا، جن کی شناخت کریم خاتون، حمیرا بی بی، ایمان زہراء، نسرین بی بی، علیشبہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے . ریسکیو حکام کامزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار جاں فشانی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے انشاء اللہ آخری ڈیڈ باڈی کی ریکوری تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا اس موقع پر علاقے کی سیاسی و سماجی حلقوں نے وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی مالی معاونت کیلئے فوری امداد کا اعلان کیا جائے۔ -

ٹھٹھہ : سول ہسپتال مکلی میں کروڑں کی 75 ایمبولینسز کھلے آسمان تلے ناکارہ ہونے لگیں
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)سول ہسپتال مکلی میں کروڑں کی 75 ایمبولینس کھلے آسمان تلے ناکارہ ہونے لگیں
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی سول ہسپتال مکلی میں سندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کی کروڑں روپے کی 75 ایمبولینس کھلے آسمان تلے ناکارہ ہونے لگیں ہیں ،

ان ایمبولینسز میں ریسکیو 1122 کی 52 اور 23 سندھ پیپلز ایمبولینسز ہیں۔ ضلع شہید بینظیر آباد کو 10، میرپور خاص کو 17، گھوٹگی کو 10، کشمور کندھ کوٹ کو 10، شکار پور کو 5 ایمبولینس فراہم کرنا تھیں لیکن یہ تمام ایمبولینسیں ان اضلاع کو فراہم کیے جانے کے بجائے سول اسپتال مکلی کے گراؤنڈ میں کھلے آسمان تلے ناکارہ ہونے کیلئے کھڑی کردی گئیں ہیں۔

زونل منیجرسندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز وزیراحمد کے مطابق 1122 ریسکیو ایمبولینس کیلئے تربیت یافتہ عملہ نہ ہونےکی وجہ سےکھڑی ہیں، جیسے ہی عملہ آئے گا یہ متعلقہ اضلاع کو روانہ کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 23 ایمبولینسز کوایک معاہدہ کےتحت میت گاڑی میں تبدیل کیا جانا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے معاملے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

-

قصور : ٹرانسجنڈر کی داد رسی کے لئے،سپیشل ریلیف کاؤنٹر قائم کردیا گیا۔
قصور،باغی ٹی وی ( شبیر احمد بھٹی کی رپورٹ) ٹرانسجنڈر کی داد رسی کے لئے،سپیشل ریلیف کاؤنٹر قائم کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق قصورمیں تحفظ سنٹر کے نام سے ٹرانس جینڈرز کی داد رسی کے لئے بنائے گئے کاؤنٹر کی انچارج نگینہ نامی خواجہ سراء کو بنایا گیا ہے،تحفظ سنٹر کے کاونٹر کا افتتاح قصور پولیس کے شہید غلام رسول کی بیٹی اور ٹرانس جینڈر نگینہ نے کیا،اس موقع پرڈی پی او قصور نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹرانس جینڈرز پر ہونے والے مظالم پر فوری ریسپانس دیا جائے گا- -

حیدرآباد سے سجاول جانے والی ویگن کو اچانک آگ لگ گئی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)حیدرآباد سے سجاول جانے والی ویگن کو اچانک آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان ہوا،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
تفصیل کے مطابق حیدرآباد سے سجاول جانے والی ویگن بلڑی شاہ کریم کے قریب گاجا موری اسٹاپ کے مقام پرو آگ لگ گئی،ویگن میں موجود تمام مسافروں کوبچالیا گیا ،کوئی جانی نقصان نہ ہوا ،ویگن میں موجود مسافروں کے تمام بیگز اور سامان بھی جل گیا،آگ نے گاڑی کومکمل اپنی لپیٹ میں لے لیا،مسافروں کاکہنا ہے ویگن کوآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی- -

چنیوٹ: 7 سالہ بچے اور نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
چنیوٹ،باغی ٹی وی ( مہر طاہر سیال کی رپورٹ )تھانہ سٹی کے علاقہ مالن شاہ دربار پر سات سالہ بچے اور نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دوہرے قتل کا اعتراف کرلیا ، ڈی ایس پی سٹی کی پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ مالن شاہ دربار پر دوہرا اندھا قتل چند دنوں میں ٹریس، قاتل کو گرفتار کرلیا گیا – ڈی ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کچھ دن قبل تھانہ سٹی پولیس کو دربار سائیں مالن شاہ میں بچے اور نوجوان کے قتل کی اطلاع ملی، پولیس نے قتل کی لرزہ خیز واردات کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور ملزم سے تفتیش کی گئی ،30 سالہ عمرفاروق کو سر،منہ پر کلہاڑے سے ضربات 7سالہ محمد اویس کو گلا دبا کر قتل کیاگیا ،فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد وغیرہ اکٹھے کئے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پولیس ٹیم نے چند دنوں میں دوہرااندھا قتل ٹریس کرکے قتل میں ملوث ملزم مرز ارسلان بیگ عرف فرمان علی کو گرفتارکرلیا، ملزم ارسلان دربار کے صحن میں سوئے ہوئے 7سالہ بچے اویس سے بدفعلی کرنے لگا تھا کہ پاس ہی سوئے شخص عمر فاروق نے دیکھ لیا ملزم ارسلان نے بچے کو گلا دبا کر قتل کرکے نعش چھپا دی، بعدازاں ملزم ارسلان نے عمرفاروق کو کلہاڑے کے وار سے قتل کردیا ملزم ارسلان یہ تاثر دینا چاہتا تھا کہ عمرفاروق 7سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کررہا تھااسی لئے اس نے قتل کردیا تھا –