ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی جانب سے گاؤں غلام حیدر لاکھاٹیو میں دینی مدرسے میں قران پاک ، دینی کتب اور تحائف کی تقسیم
حالیہ برسات اور سیلاب میں ضلع ٹھٹھہ میں جہاں تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا تھا وہاں پانچ سو سے زیادہ دینی مدرسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک مرمت کا کام شروع نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے چھ ماہ میں سینکڑوں بچے دینی تعلیم سے محروم ہیں ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ نے دو سو بچوں کے لئے گاؤں غلام حیدر لاکھاٹیو میں ایک عارضی مدرسہ قائیم کردیا ہے، ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی حنیف میمن نے گاؤں کے بچوں کو قران مجید، دینی کتب اور دیگر تحائف تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد اس گاؤں میں ایک پرائمری سکول بھی قائیم کردیا جائے گا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : ہلال احمر نے دینی مدرسے میں قران پاک ، دینی کتب اور تحائف تقسیم کئے
-

کندھ کوٹ : داماد کے ستائے میاں بیوی میڈیا آفس پہنچ گئے
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) گلشیر محلہ کی رہائشی وزیراں خاتون میرانی اپنے شوہر نہال علی میرانی اور اپنی معصوم بیٹی کے ہمراہ میڈیاآفس پہنچ کربیٹی کی ساس اور داماد کی جانب سے ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر متاثرہ خاتون وزیراں میرانی نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی راشداں کی میرے دیور غلام حیدر میرانی کے بیٹے عامر سے شادی ہوئی ، جس پرمیرے دیور اور میری بیٹی کے شوہرنے بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ میری بیٹی پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگا کر گھر میں بلا جواز تشدد کیا، تشدد کے بعد ہم بیٹی کی جان بچانے کے لیے اپنے گھر لے آئے لیکن ملزمان نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے ہمیں مارا پیٹا اور گھر پر قبضہ کر لیا۔ ایسے واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، مظاہرین نے مزید کہا ہم نے اس واقعہ کے بعد ملزمان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ابھی تک ہمیں انصاف ملا انھوں نے عدالت سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
-

ڈی آئی خان :سینئر قانون دان شاہ فہد انصاری اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ہائی کورٹ تعینات
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماومعروف سینئر قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ کی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بنچ تعیناتی کر دی گئی۔اس حوالے سے ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی مذہبی ومختلف طبقہ فکر سمیت وکلاء برادری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماومعروف سینئر قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ کی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بنچ تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اورامید کی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماومعروف سینئر قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ عوام اوروکلاء برادری کے مسائل کے حل میں اپنا مثبت کرداراداکریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماومعروف سینئر قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ کی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بنچ تعیناتی کر دی گئی۔اس حوالے سے عوامی سماجی سیاسی مذہبی ومختلف طبقہ فکر سمیت وکلاء برادری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماومعروف سینئر قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بنچ تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اوانہوں نے امید کی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماومعروف سینئر قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ عوام اوروکلاء برادری کے مسائل کے حل میں ہمیشہ کی طرح اپنا مثبت کرداراداکریں گے ۔انہوںنے کہاکہ معروف سینئر قانون دان شاہ فہد انصار ی ایڈووکیٹ نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیاہے اوراپنے پیشے اور فرائض کی بجاآوری میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیاہے ۔
-

ڈی آئی خان :ڈی پی او کی اہل سنت و اہل تشیع اکابرین و معتبرین سے ملاقاتیں
ُڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی کی اہل سنت و اہل تشیع اکابرین و معتبرین سے ملاقاتیں،قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی نے اپنے دفتر میں اہل سنت اور اہل تشیع کے اکابرین اور معتبرین سے علیحدہ علیحدہ تعارفی ملاقاتیں کی ۔ ملاقات میں اہل سنت کی طرف سے مولانا محمد شعیب،قاری اعجازفاروقی،زاہد محب اللہ،حافظ عبدالمجید گوگاخیل،مولانا انس،حاجی اللہ بخش سپل،محمد نواز محسود،چوہدری محمد شفیق،حاجی بشیر،مولانا خالد گنگوہی، ودیگر شریک ہوئے جبکہ اہل تشیع کی طرف سے علامہ رمضان توقیر، سید فیاض حسین بخاری،غضنفر علی نقوی،حشمت شاہ زیدی،مخدوم الطاف،مخدوم آفتاب،غضنفر عباس نقوی خطیب ،شفقت بلوچ ایڈووکیٹ،تنویر مہدی ایڈووکیٹ،گلزار حسین،سید عابد حسین شاہ،سید ثقلین عباس نقوی،سید تصور عباس نقوی ایڈووکیٹ،ملک مشتاق،سید انصار زیدی،مولانا اظہر عباس ندیم ،مولانا کاظم ،تحسین علمدار ایڈووکیٹ شریک ہوئے ۔ ملاقات میں دہشتگردانہ حملے میں شہید و زخمی جوانوں کیلئے دعا کرائی گئی۔ اکابرین نے نئے تعینات ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی کو خوش آمدید کہتے ہوئے علاقہ میں قیام امن کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
-

ڈی آئی خان :ڈی ای او ایجوکیشن کا پہاڑپور کا دورہ،جاری امتحانات کا جائزہ لیا
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان مسرت حسین بلوچ کا گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1پہاڑپور کا دورہ،اس موقع پر ڈی ای او مسرت حسین بلوچ نے سکول میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا،سکول پرنسپل طائوس خان اور وائس پرنسپل شوکت علی نے ڈی ای او مسرت حسین بلوچ کوکلاسوں میں جاری امتحانات کا دورہ کرایا، امتحانات کے بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ نے پرنسپل طائوس خان کی کوششوں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان مسرت حسین بلوچ نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1پہاڑپور کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی ای او مسرت حسین بلوچ نے سکول میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرسکول پرنسپل طائوس خان اور وائس پرنسپل شوکت علی نے ڈی ای او مسرت حسین بلوچ کوکلاسوں میں جاری امتحانات کا دورہ کرایا۔ امتحانات کے بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ نے پرنسپل طائوس خان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بے حدسراہاہے۔
-

ڈی آئی خان :منشیات کی سمگلنگ ناکام ،168کلوگرام چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)تھانہ مغل کوٹ پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیرہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بلوچستان سے آنیوالے گاڑی کے خفیہ خانوں سے168کلوگرام چرس برآمد۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تشکیل کردہ ٹیم نے زیر قیادت ایس ڈی پی او درازندہ انعام خان گنڈہ پورہمراہ ایس ایچ او ناصر خان برکی ،اے ایس آئی محمد عابدوحولدار اسحاق خان مخبر کی اطلاع پرصوبہ بلوچستان سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںمنشیات کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مغل کوٹ چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنیوالے ایک ڈاٹسن(ڈالہ)نمبری FDJ-1386کو چیکنگ کی غرض سے روکا ۔چیکنگ کرنے پر گاڑی کے خفیہ خانوںسے 140عدد پیکٹ چرس برآمد ہوئے جن کامجموعی وزن کرنے پر168کلوگرام اترے جس کے بعد تھانہ مغل کوٹ پولیس نے گاڑی میںموجود ملزم منیر احمد ولد محمد رمضان سکنہ غریب آباد ٹیکسلا کو گرفتار کرتے ہوئے متذکرہ گاڑی اور برآمد شدہ168کلوگرام چرس قبضہ پولیس کرکے ملزم کیخلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج رجسٹر کرلیا َ
-

میرپورساکرو :ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی
میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی) ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی،صفائی نہ ہونے سے شہرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے.
تفصیل کے مطابق میرپورساکرو میں ٹاؤن کمیٹی کے 28 ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پرملازمین نے ہڑتال کر دی اور شہر کی گلیوں میں سیوریج کاگندہ پانی چھوڑ دیا۔جس سے شہر ہر طرف گندگی کی انبار لگ ہیں اور ماحول انتہائی تعفن زدہ ہوگیا ہے ،گلی محلوں میں چلنا محال ہوگیا ہے ،
دوسری طرف ٹاؤن کمیٹی کے ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایڈمنسٹریٹر کوکئی بار تنخواہ دینے کے بارے میں التجائیں کی ہیں لیکن ہماری کسی نے نہ سنی اور 28 ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں باربارکی ہماری گذارشات پرکسی اعلیٰ حکام نے نوٹس نہیں لیا۔ ہمیں مجبوراََ کام بند کرکے ہڑتال پر جانا پڑا.ہرتالی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے مطالنہ کیا ہے کرپٹ ٹاؤن کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرکے خلاف کارروائی کرکے ہماری بند تنخاہیں بحال کی جائیں ،دوسری میرساکروکے شہری،سیاسی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی ڈی سی ٹھٹھہ سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

-

ٹھٹھہ : میرپورساکرو پولیس کی کارروائی ،4 منشیات وگٹکا فروش گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) میرپورساکرو پولیس کی کارروائی ،4 مننشیات وگٹکا فروش گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ساکرو شہر میں کارروائیاں کرکے 2 بدنام منشیات فروش ملزمان خادم علی کنبھار کو 1025 گرام، نادر علی خاصخیلی کو 1015 گرام چرس اور 2 گھٹکہ فروش ملزمان محمد اسماعیل کنبھار اور لیاقت علی کنبھار کو 390 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 22/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔مقدمہ نمبر 23/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ساکرو۔ -

دراہمہ : دری میرو ،سولرپینل ڈکیتی ،مزاحمت پرنوجوان کو سرمیں گولی ماردی گئی
دری میرو ،سولرپینل ڈکیتی ،مزاحمت پرنوجوان کو سرمیں گولی ماردی گئی،زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال لے جائیں ،صبح موقع دیکھیں گے ،پولیس چوکی دری میرو کے محرر کاحکم،
دراہمہ ،باغی ٹی وی (عبدالوحیدنامہ نگار)تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میرو موضع نوریہ کوریہ میں عابد حسین ولد علی محمد قوم چندر نے رقبہ پر گندم کاشت کی ہوئی ہے ،گندم کی فصل کوسیراب کرنے کیلئے سولرپینل سے ٹیوب ویل چلاتا تھا ، گذشتہ رات آٹھ دس مسلح افراد پر مشتمل چوروں اور ڈکیتوں کا گینگ عابد حسین چندر کے ٹیوب ویل بور پر پہنچ گیا،اس گینگ کے چار بندوں نے عابد حسین کو گن پوائنٹ پر قابو کرلیا اور سٹینڈ پر لگے سولرپینل اتارنا شروع کردئے ،جس پر عابد حسین نے شورواویلہ اور مزاحمت کی تو ان ڈکیتوں نے عابدحسین کے سرمیں گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گرگیا،چورو ڈکیت گینگ سولرپینل کی پلیٹیں اٹھاکر لے گئے ،لیکن شورشرابا ہونے کی وجہ سے وہ سولر پلیٹیں راستے میں پھینک کرفرار ہوگئے ، صدام حسین چندر نے باغی ٹی وی سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقوعہ کی اطلاع بذریعہ موبائل فون پولیس چوکی دری میروکے محررکورات دو سے تین بجے کے درمیان دی، محرر نے موقع پر آنے کی بجائے حکم دیا کہ آپ لوگ زخمی کو ہسپتال لے جائیں ہم صبح موقع دیکھ لیں گے اور کارروائی بھی کریں گے،صدام حسین کامزیدکہنا تھاکہ پھرہم نے 15پرکال کی ،جس پر تھانہ دراہمہ پولیس اور اس کے ساتھ دری میرو پولیس کی گاڑی بھی موقع پر آئی ،مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ پولیس دری میرو اگربروقت کارروائی کرتی تو لازمی طور کچھ چورڈکیت گرفتار ہوسکتے تھے ،لیکن پولیس نے روائتی تساہل سے کام لیا اور بروقت کارروائی نہ کی ،شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔ -

ماہ مقدس کی آمد مہنگائی مزید بڑھ گئی، 42.27 فیصد تک پہنچ گئی
ماہ مقدس کی آمد مہنگائی مزید بڑھ گئی، 1.37 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی شرح42.27 فیصد تک پہنچ گئی
تفصیل کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضرور یہ مہنگی ہوئیں ، حالیہ ہفتے چینی کی قیمت 5 روپے 35 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5 روپے 46 پیسے فی کلو ،آلو 5 روپے 10 پیسے اور پیاز 12 روپے 32 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوگئے ۔اس کے علاہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 1774 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا ، اڑھائی کلو گھی کا کا ٹن 59 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ، دہی3 روپے 44 پیسے، دودھ 2 روپے 84 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا ،دال ماش، چاول، بیف، چائے نمک کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں ۔چکن 31 روپے فی کلو، لہسن 8 روپے 66 پیسے فی کلو سستا ہوگیا جبکہ انڈے، دال مونگ ،دال مسور، دال چنا کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔گذشتہ ہفتے میں14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردودبدل نہیں ہوا۔