ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) مکلی سول ہسپتال لیاری بن گیا،چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کاراج
تفصیل کے مطابق مکلی سول ہسپتال غریب لوگ اپنا علاج کرانے آتے ہیں اگر وہاں پر موٹر ساٸیکل کھڑی کرتے ہیں باہر آتے ہیں تو موٹر ساٸیکل غاٸب ہوتا ہے ، جب سے سندھ گورنمنٹ کے کرپٹ عنصر نے کرپشن کرتے ہوئے نا اہل مرف انتظامیہ ملک آدم کوہسپتال ٹھیکہ پر دیا ہے ،اس وقت سے مکلی سول ہسپتال میں جرائم پیشہ عنصر کے نرغے میں آگیا ہے ،ملک آدم نے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حنیف کو اپنا ہم نوالہ بنایا اب مکلی سول ہسپتال میں موٹر ساٸیکل کی چوری کھلے عام اور اس کے ساتھ غریبوں کو کوٸی بھی سہولیات سول ہسپتال میں میسر نہیں دوسری طرف ٹھٹھہ میں نا اہل ایس ایچ او اللہ ڈنو پھنور مسلط کیا گیا ہے اور مکلی پر نا اہل ایس ایچ او کھوسہ ہے جو مکلی اور ٹھٹھہ میں اپنی پسندیدہ چوروں سے موٹر ساٸیکل چوری کراتے ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ خاموش اور ڈی سی ٹھٹھہ جو اب تعنیات ہواہے اسے یہ پتا نہیں سول ہسپتال کہاں ہے دوسری جانب باخبر زرائع سے پتا چلا ہے وسیم عرف پپنی رہاٸیشی ناریجا گوٹھہ مکلی کا رہاٸشی ہے وہ سب سے بڑا سرغنہ ہے لیکن اس پر کاررواٸی کون کریگا.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

مکلی سول ہسپتال لیاری بن گیا،چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کاراج
-

ایم کیو ایم کا باغ جناح کا جلسہ 18مارچ کو ہوگا،تاریخ تبدیل
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے باغ جناح میں اپنے ہونے والےجلسہ کی تاریخ تبدیل کردی ہے ،پہلے 19مارچ کو جلسے کی تاریخ کا اعلان5 مارچ کو ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے کیا تھا،اب ایم کیوایم کے ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ اب 18 مارچ کو ہوگا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پروگرام کے مطابق پہلے یوم تاسیس کے موقع پر 18 مارچ کو پارٹی مرکز سے متصل پارک میں یوم تاسیس کا پروگرام ہونا تھا اور 19 مارچ کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا۔اب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی جلسہ اور ایم کیوایم کا یوم تاسیس 18 مارچ کو ہی باغ جناح میں منایا جائے گا۔
-

ننکانہ : ڈسٹرکٹ سپورٹس کے زیرانتظام، جشن بہاراں تگڑا کبڈی میچ کا انعقاد
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ سپورٹس کے زیرانتظام، جشن بہاراں تگڑا کبڈی میچ کا انعقاد
تفصیل کے مطابق اے ڈی سی آرمزمل الیاس، ڈی ایس او اظہر محمود، ٹی ایس او مقبول احمد سمیت شائقین کبڈی کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی تگڑے کبڈی میچ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا کبڈی میچ پاکستان گرین بمقابلہ پاکستان بلیو کے درمیان کھیلا گیاپاکستان گرین کی ٹیم نے 35کے مقابلے میں 39پوائنٹس سےمیچ جیت لیا-
میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی نوجوان نسل میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہےمحکمہ کھیل نوجوا نوں میں مختلف سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑے -

27 پٹواریوں کو لاکھوں روپے رشوت لے کر بھرتی کا الزام ،حافظ ممتازاینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
27 پٹواریوں کو لاکھوں روپے رشوت لے کر بھرتی کا الزام ،حافظ ممتازاینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے،اینٹی کرپشن پنجاب نے حافظ ممتاز احمد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا،11 مارچ کو طلب کرلیا۔
تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے حافظ ممتاز احمد جوکہ پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیرہیں کیخلاف رشوت لیکر بھرتیوں کے الزام میں تحقیقات کا آغازکردیاہے ،ذرائع کا بتانا ہے کہ حافظ ممتاز احمد پر 27 پٹواریوں کو تقریبا 22 لاکھ روپے فی بندہ رشوت لے کر بھرتی کرنے اور رشوت لیکر لوکل گورنمنٹ میں پختہ سڑکیں بنانے کا الزام ہے تو اس معاملے پر اینٹی کرپشن پنجاب نے حافظ ممتاز احمد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اسے11 مارچ کو طلب کرلیا۔ -

حکومت نے عوام پر ایک اور پہاڑ گرا دیا،بجلی 3 روپے 39 پیسے،مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے عوام پر ایک اور پہاڑ گرا دیا،بجلی 3 روپے 39 پیسے،مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
تفصیل کے مطابق پاور ڈویژن نے اضافی سرچارج کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سرچارج صارفین سے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصول کیا جائے گا اور مجموعی سرچارج بڑھ کر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔اس وقت بجلی صارفین پہلے ہی43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 76 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا کی کراچی کے صارفین سے13روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت -

نہ اغوا ہوا،نہ پولیس نے تھریٹ کیا،ایف آئی آر کی درخواست ٹینشن میں لکھی ۔والد بلال
نہ اغوا ہوا،نہ پولیس نے تھریٹ کیا،ایف آئی آر کی درخواست ٹینشن میں لکھی ۔والد بلال
تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن بلال کے والد لیاقت علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا نہ تو مجھے کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی پولیس نے تھریٹ کیا،ایف آئی آر کی درخواست ٹینشن میں لکھی تھی،ان کا مزید کہنا تھا کہ عینی شاہد نہیں ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ملوث نہیں کرنا چاہتا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث افراد کو پکڑیں، ہوسکتا میں معاف کر دوں، لیکن اصل ذمہ داروں کو سامنے لے کر آئیں،انہوں نے کہا کہ بلال نے بھائی کو فون کیا، پکڑا گیا ہوں، امی ابو کو بتا دو پھر اطلاع ملی وہ جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مجھے جب بھی تفتیش کیلئے بلائیں گے،میں جاؤں گا- -

شمالی و جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک
شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور بڑی تعداد میں سامان برآمد
تفصیل کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں سامان برآمد ہوا ہے۔ -

3 گھنٹے جانچ پڑتال ،اینٹی کرپشن ٹیم پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کے خلاف ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے پنجاب اسمبلی میں 3 گھنٹے ریکاڑد کی جانچ پڑتال کی۔
ذرائع اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی سے بھرتیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے 8 مارچ کو چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ تحویل میں لیا، محمد خان بھٹی کو ملنے والی مراعات، الاونس کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے امجد بھٹی کو پولیس نے2 مارچ کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔
سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔
محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔
گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان میں درج کیا گیا۔ جس کے مطابق محمد خان بھٹی نے ناجائز طریقے سے 25 کروڑ کی رقوم حاصل کیں اور رحیم یار خان شوگر ملز میں انویسٹ کردی۔ -

ٹھٹھہ : ڈیسنٹ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول میں خواتین کے عالمی دن پر تقریب منعقد ہوئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈیسنٹ پبلک ھائیر سیکنڈری اسکول ترکی کالونی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد اس تقریب کی مھمان خاص بی بی یاسین شاہ تھی جبکہ اس تقریب میں میڈم شکیلہ سمون، میڈم مومل شاہ، میڈم افروز و دیگر نے بچوں کو گفٹ دیئے اور کیک کاٹا
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹہ میں تعلیمی سیکٹر میں کام کرنے والے ادارے ڈیسنٹ پبلک اسکول ترکش کالونی مکلی کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب اسکول میں رکھی گئی اس تقریب کی مہمان خاص میڈم بی بی یاسین شاہ تھیں، تقریب سے خطاب کرتے بی بی یاسمین شاہ و دیگر نے کہا کہ خواتین کو اس معاشرے میں ان کے حقوق دینا ضروری ہے اس کیلئے خواتین کو تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے ،سکول میں ایسے پروگراموں سے طلباء و طلبات کو اپنی علمی صلاحیتیں منوانے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ و جذبہ ملتا ہے جبکہ سکول کی بچیوں کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے مہمان خاص نے اسکول کا دورہ کیا، کیک کاٹااور بچوں کو انعامات بھی دیئے اس تقریب میں پرائمری سیکشن کی ہیڈ میڈم شکیلہ سمون، میڈم مومل شاہ، میڈم افروز سمیت خواتین اساتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ -

ٹھٹھہ : ن لیگ اور پی ڈی ایم کی قیادت،پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے. خرم شیر زمان
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی ) ن لیگ اور پی ڈی ایم کی قیادت،پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے. خرم شیر زمان
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلمانی لیڈر خرم شیر زمان نے سول اسپتال ٹھٹھہ ۔کے اچانک دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولبت سے خوف زرہ ہے ،مریم نواز جھوٹ بولتی ہے ،ان کا والد خود بھگوڑا ہے- موجود وزیر اعظم نے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی تو ان کو واپس ملک کیوں نھیں بلایا جارہا ،بڑھتی ہوئی مہنگائی پی ڈی ایم اے کی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے عوام ان سے چھٹکارا حاصل۔کرنے کیلئے میدان میں آئے-