چترال(گل حماد فاروقی) یونیورسٹی آف چترال میں گرین ڈے منایا گیا اس سلسلے میں یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے کی۔تقریب میں محکمہ جنگلات، محکمہ ذراعت، محکمہ واٹر اینڈ سوئل کنزرویشن اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر عمیر نواز نے شرکاء کو جنگلات کے حوالے سے اپنے پریزنٹیشن میں تفصیلات پیش کئے انہوں نے کہا کہ چترال چونکہ ایک خشک حطہ ہے جہاں مون سون کی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اکثر یہاں کے پہاڑ بنجر پڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ چترال کے لوگوں کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہر جگہہ پودے لگائے تاکہ جنگلات کی کمی پر قابو پایا جاسکے۔
جامعہ چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پودے نہ صرف انسانی بقاء کیلئے ضروری ہے بلکہ جانوروں کی خوراک سے لیکر زندگی کی تمام تر ضروریات انہیں سے پورا ہوتی ہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کی منفی اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے اور انہیں کامیاب بھی کرے۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر آصف علی شاہ نے بھی پودوں اور درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ جب تک ہم جنگلات کی کمی پر قابو نہیں پائیں گے تب تک قدرتی آفات کی روک تھام نہیں ہوسکتا۔ یہ درختیں اور پودے نہ صرف ہمیں تازہ آکسیجن فراہم کرتی ہیں بلکہ یہ قدرتی طور پر چیک ڈیم کا کام بھی دیتی ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء بالحصوص طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ ان مفید باتوں کو اپنے گھر اور محلے تک پہنچائے اور لوگوں کو بھی جنگلات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دے۔
بعد میں وائس چانسلر سمیت تمام مہمانوں نے یونیورسٹی کے لان میں پودے بھی لگائے۔ اس موقع پر طلبا و طالبات میں تین ہزار پودے بھی مفت تقسیم ہوئے جن میں دو ہزار پھلدار اور ایک ہزار جنگلی پودے تھے۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ پچھلے سال جو تباہ کن سیلاب آیا تھا اس کے بعد بین الاقوامی طور پر دنیا بھر نے دیکھا کہ موسیماتی تبدیلی کے کتنے منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ اس تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پچاس ہزار ڈالر سے زیادہ نقصان وطن عزیز میں ہوا اور کئی لوگ اس میں جان بحق بھی ہوئے کتنے لوگ بے گھر ہوئے۔
یونیورسٹی آف چترال کے طلباء وطالبات نے ہماری ٹیم کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پودے ہماری زندگی کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ پودے صرف ایک درخت نہیں بنتی بلکہ ایک نئی زندگی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں زیادہ تر جنگلات کی کٹائی ہورہی ہے اور لوگ مجبور ہیں کہ ان جنگلات کو کاٹ کر جلانے کیلئے استعمال کرے کیونکہ یہاں کوئی متبادل ایندھن نہیں ہے اگر حکومت چترال کے لوگوں کو متبادل ایندھن فراہم کرے تو کافی حد تک جنگلا ت کی کٹائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ جب بھی کوئی قدرتی آفت آتا ہے تو اس میں کئی جانیں اور لوگوں کا اربوں روپے کا مال کا بھی نقصان ہوتا ہے انسانی جانوں کی ضیاع کی کوئی متبادل نہیں ہے اگر حکومت اس سے پہلے علاج کی بجائے احتیاط پر توجہ دے اور لوگوں کو سستی بجلی یا سستی گیس متبادل ایندھن کے طور پر فراہم کرے تو لوگ لکڑی نہیں جلائیں گے اور جنگلات پر بوجھ کم ہوکر قدرتی آفات سے بھی ہم بچ سکتے ہیں۔ تقریب کے دوران مہمانوں کو شیلڈ اور سووینیر بھی پیش کئے گییے۔
شعبہ باٹنی کے استاد حفیظ اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ صدقے کے طورپر بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائے کیونکہ ہم جتنے بھی پودے لگائیں گے اتنا ہی ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی منفی اثرات سے ہم بچ سکتے ہیں۔
تقریب میں کثیر تعداد میں جامعہ چترال کے طلبا و طالبات، اساتذہ، انتظامیہ کے افسران، محکمہ جنگلات، پولیس، واٹر اینڈ سویل کنزرویشن اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

جامعہ چترال میں گرین ڈے منایا گیا، پودے لگانے کے ساتھ طلباء و طالبات میں بھی مفت تقسیم کئے گئے
-

میہڑ : 4ماہ قبل حیدرآباد میں قتل ہونے والے پارس شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری احتجاج
میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ،نامہ نگار)حیدرآباد میں 4ماہ قبل قتل ہونے والے پارس شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاریپر سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی
تفصیل کے مطابق حیدرآبادکہ علاقے بھٹائی نگر تھانہ کہ حدود میں 4 ماہ قبل قتل ہونے والے پارس شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سول سوسائٹی کی جانب سے سنجر جتوئی ،مختیار چانڈیو، صاحب خان مارفانی اور دیگر کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے میہڑپریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور نعرےبازی کی انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندھی آرٹسٹ سحرشاہ رضوی کہ بھائی پارس شاہ کے قاتلوں کو فوراََ گرفتار کیاجائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا. -

ننکانہ صاحب کے معروف قانون دان پیر محمد نواز شاہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب کے معروف قانون دان پیر محمد نواز شاہ کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہونے پر, ننکانہ صاحب کے وکلاء؛سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد دی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے معروف قانون دان پیر محمد نواز شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا نوٹیفکیشن جاری, محمد نواز شاہ ننکانہ صاحب کے علاقہ مانگٹانوالہ کے گاؤں پردھان سے تعلق رکھنے والے ، محمد نواز شاہ کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر ہونے پر ننکانہ صاحب کی وکلاء برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارک دی ہے۔ محمد نواز شاہ ایڈوکیٹ نے کہاں کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ ملنا آپ سب بھائیوں اور ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور میں ان شاء اللہ اس عہدے کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھاؤں گا میں ایمانداری اور پوری محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دوں گا
-

چونیاں :کارڈیک سنٹر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ضم کرنے کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا شدید ردعمل
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کارڈیک سنٹر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں ضم کرنے کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا شدید ردعمل، محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری سے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چونیاں کے تاجروں اور شہریوں نے کارڈیک سنٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن دیکھ کر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نہ صرف تحصیل چونیاں بلکہ تین اضلاع کے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے ساتھ سراسر زیادتی کر رہا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں پہلے ہی سہولیات کا فقدان ہے، ای این ٹی، آئی سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈیسن کی بھی کمی کا سامنا ہے ایک خود مختار کارڈیک سنٹر چونیاں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ضم کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے کارڈیک سنٹر میں دل کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہیں ہیں بجائے اس ہسپتال کو مزید اپ گریڈ کرنے کے اسے ضم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے مرکزی صدر انجمن تاجران صوفی حنیف، صدر سبزی و فروٹ منڈی سردارعلی اور صدر مین بازار چونیاں حاجی شفیق ودیگر سیاسی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹیز کے راہنماؤں نے کہا کہ اگر محکمہ صحت نے مذکورہ نوٹس واپس نہ لیا تو چونیاں کے تاجر اور عوام پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وزیر صحت اور سیکٹری صحت کو مذکورہ نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدائت کی جائے۔
-

ٹھٹھہ : شہریوں کو پانی سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے -سید الطاف شیرازی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کے شہریوں کو پانی سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ٹینکر مافیا سرگرم شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں بالا حکام فوری نوٹیس لیں- سید الطاف شاہ شیرازی
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے کمپلنٹ سیل انچارچ سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریون کی جانب ہمیں شکایات موصول ہوئی ہیں جس کہ مطابق ٹھٹھہ میں پانی کا شدید بحران ہے ٹینکر مافیا سرگرم ہے جس نے اپنی پسند کہ ریٹ مقرر کردیئے ہیں شہری پانی کو ترس رہے ہیں جبکہ آنے والے فنڈز میں کرپشن کی جارہی ہے سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے بالا حکام سے فوری نوٹیس لینے کی اپیل کرتے ہوئی کہا ہے کہ فوری طور پر شہریون کی شکایات کا ازالہ کیا جائے دوسری جانب ٹھٹھہ مکلی ہیڈ کوارٹر میں پانی کی کمی کی وجہ سے مساجد امام بارگاہوں میں بھی پانی کی شدید قلت ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے 90 فیصد آبادی پانی کی سہولت سے محروم ہے ٹھٹھہ شہر میں بھی یہی صورتحال ہے وہاں کے بھی کئی علاقوں کے عوام پانی کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ ٹینکر مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہی ہے جبکہ سرکاری گاڑیان افسران کو پانی دینے میں مصروف ہے ٹھٹھہ مکلی کی ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا کہ محرم کے مہینے میں پانی بند کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے -

ٹھٹھہ :پولیس نے 3 گٹکا اور ایک منشیات فروش کو پکڑلیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس نے 3 گٹکا اور ایک منشیات فروش کو پکڑلیا،1200 گرام چرس اور 1200 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپش ملزم پیر بخش عرف پیرو چانڈیو کو 1200 گرام چرس اور گھارو شہر میں عمر خاصخیلی کے گھٹکہ گدام پر کارروائی کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان محمد عمر خاصخیلی، فدا حسین بھنبرو اور علی اکبر میمن کو 1200 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر38/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھارو۔مقدمہ نمبر39/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔

-

قصور۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کاسبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ۔
قصور،باغی ٹی وی (شبیراحمد بھٹی ) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری کاسبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا، پھل و سبزیوں کی قیمتوں، معیار اور بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی و پھل منڈی میں صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ اے سی نے اپنی نگرانی میں مختلف پھلوں اورسبزیوں کی بولی کروائی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ شہریوں کیلئے سستی و معیاری سبزی و فروٹ کی فراہمی کیلئے بولی کے عمل کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔شہری خریداری کے وقت سرکاری ریٹس سے زائد ادائیگی ہرگز نہ کریں۔
-

گوجرہ : پولیس نے اندھے قتل کاسراغ لگالیا ،ملزم گرفتار
گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) سٹی پولیس گوجرہ نے چند روز قبل ہو نے وا لے اندھے قتل کا سرا غ لگا لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محلہ حفیظ پا رک کے ملک مستنصر عرف تنشی کے نوجوا ن بیٹے ملک محمد اویس کی نعش کبو ترا نوا لہ قبر ستا ن سے ملی تھی جس کو فا ئرنگ سے اور چھری سے گلہ کا ٹ کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا تھا تھا نہ سٹی پو لیس گوجرہ کے ایس ایچ او امداد اسلم نے دیگر ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنا لوجی کا استعما ل کرتے ہوئے قتل کا سرا غ لگا لیا اور ملز م کے ٹھکانے پر چھا پہ مار کر اس کو گرفتار کرلیا اس سلسلہ میں تھا نہ سٹی گوجرہ میں ایس ایچ او امداد اسلم نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم حسن رحما ن سکنہ گڑھ محلہ حال مقیم سلطا ن پورہ جو کہ مقتول کا قریبی دوست ہے جس کی ایک روز قبل ملک اویس کے سا تھ تلخ کلا می ہو گئی تھی جس نے صبح سویرے فون پر اسکو بلا یا اور کبوترا نوا لہ قبرستا ن میں لے گیا جہا ں پر فا ئرنگ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا اور بعدازا ں چھری سے اسکا گلہ کا ٹ کر قتل کردیا انہو ں نے بتا یا کہ ملزم نے دورا ن تفتیش ملک اویس کو قتل کر نے کا اعترا ف کرلیا ہے اور اس کے قبضہ سے آ لہ قتل بھی برآ مد کر لئے گئے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ علا قہ میں دیگر قتل کے وقوعہ جات کے ملزما ن بھی جلد گر فتار کر لئے جا ئیں گے عوا م کے جا ن و ما ل کا رتحفظ اور علا قہ کو امن گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے۔پریس کانفرنس کے موقع پر انسپکٹر چوہدری خا لد جمیل بھی موجود تھے۔
-

چوٹی زیریں : الکریم فیملی کئیر ہسپتال کو ایک سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا
چوٹی زیریں،باغی ٹی وی( محسن نواز ،نامہ نگار )الکریم فیملی کئیر ہسپتال کو ایک سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر عبدالکریم خان رمدانی تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالکریم خان رمدانی نے کہا کہ صحت ایک خدمت والا شعبہ ہے ڈاکٹرز کو مریضوں کے ساتھ محبت اور حسن اخلاق سے پیش آنا چاہیے،الکریم فیملی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عرفان کریم رمدانی چائلڈ اسپیشلسٹ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے مریضوں کی خدمت عبادت سمجھ کریں ،اور غریب مریضوں کو کم سے کم اخراجات میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں اس موقع پر ڈاکٹر مرزا شہزاد اختر،ڈاکٹر عدنان کریم رمدانی،لیب انچارچ اسرار خان رمدانی،عزادر مہدی،عرفان سجاد،طاہر خان ابوبکر، اعجاز خان،شیراز خان،وقاص خان، ثاقب علی بھی موجود تھے
-

چوٹی زیریں :منشیات فروش کے خلاف کارروائی، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار, 19 لیٹر شراب کا کین برآمد
چوٹی زیریں،باغی ٹی وی ( محسن نوازنامہ نگار) پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار, 19 لیٹر شراب کا کین برآمد، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان راشد ہدایت کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ ایس ایچ او محمد ابرہیم بلوچ
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ، پولیس تھانہ درخواست جمال نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش محمد بلال کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 19 لیٹر شراب کے کین کے ہمراہ گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او درخواست جمال خان محمد ابرہیم بلوچ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرتی قاتل ہیں اور ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے ویژن کے مطابق ایسے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے ان کو نشان عبرت بنایا جائے گا اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔