ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزادخان)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اطائیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے کوالیفائیڈڈاکٹروں کوناجائزتنگ کر رہی ہے ضلع بھر میں اطائی ڈاکٹر بڑی ہسپتالیں بنا کر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، ڈیرہ غازیخان میں ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے جسکی وجہ آبادی کا بڑھنا ہے اس لیے اشد ضروری ہے نیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الگ بنایا جائے یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سعداللہ ملک اور جنرل سیکرٹری انجم بلوچ، ڈاکٹر حسنین ارشادنوحی ،ڈاکٹر ابرارحسین کھوسہ، ڈاکٹر زوہیب بزدار اور دیگرعہداران کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ڈاکٹرز کو بلا جواز ہراساں کررہی ہے جس میں حالیہ دنوں میں چوٹی زیریں کے علاقے میں ایک سینئر ا یف سی پی ایس ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا جسکی پی ایم اے مذمت کرتی ہے اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں کو ہدایات دی جائے کہ پروفیشنل ڈاکٹرز کی بجائے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرے جوکہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں جس مقصد کے لیے یہ ادارہ بنایا گیا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید کسی پروفیشنل رجسٹرڈ ڈگری ہولڈر ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی کی تو پورے ڈویژن میں احتجاج کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں ہے جہاں پر ٹیچنگ ہسپتال الگ ہوتے ہیں۔ ڈی جی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی تعداد سینکڑوں میں ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ نیا ڈی ایچ کیو ہاسپیٹل الگ سے بنایا جائے تاکہ مریضوں کی بہتر اور بر وقت دیکھ بھال عاج معالجہ ہوسکے۔ اور اس کے ساتھ انکا کہنا تھا پی ایم اے عہدے داران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آنکھوں کے لیے موجود وقف المنظور آئی ٹرسٹ زمین پر فورا آنکھوں کا ہسپتال بنایا جائے تاکہ آنکھوں کے علاج معالجے کے حوالے سے آنے والے شہریوں کا آنکھوں کا بہتر اور جدید طریقہ کار سے علاج ہوسکے اس سلسلے میں 15 مارچ کو اس زمین پر تمام اداروں کے تعاون کے ساتھ ڈاکٹرز کی کیمیونٹی آنکھوں کے مریضوں کے لئے فری آئی کیمپ لگانے جا رہی ہے جس میں غریب مریضوں کو علاج معالجے کے لیے او پی ڈی اور ادویات کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر سینئر کارڈیولاجسٹ ڈاکٹر راشد منیر کے انتقال پر انکے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر سعد اللہ ملک صدر۔ جنرل سیکرٹری۔انجم بلوچ ڈاکٹر زوہیب خان بزدار ڈاکٹر ابرار کھوسہ ڈاکٹر امین قیصرانی ڈاکٹر نواحی سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی جی خان :تھانہ کوٹ مبارک پولیس گردی کے خلاف چھابری بالاکے مکینوں کا احتجاج
ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)تھانہ کوٹ مبارک پولیس گردی کے خلاف چھابری بالا کے مکینوں کا حسنین قادر مستوئی کے ھمراہ روڈ بلاک کر کے احتجاج ۔تفصیل کہ مطابق سولہ/سترہ فروری کی درمیانی شب ایس ایچ او کوٹ مبارک شاہد و دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ محمد آ صف مستوئی کے گھر گھس کر سنگین زیادتی کی۔جس کے بارے درخواست نمبری اکتالیس ۔سی سی معہ ثبوت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کو جمع کروا دی ھے ۔اہلیان علاقہ افسران بالا سے جلد از جلد انصاف کی فراہمی اور درخواست کی میرٹ پر تحقیق کرتے ہوئے پولیس وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے اور اہل علاقہ کو مزید احتجاجی مظاہروں پر مجبور نہ کریں ۔
-

اوکاڑہ :آرپی او ساہیوال محبوب رشید نے پولیس تحفظ مرکز کا افتتاح کیا
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )آرپی او ساہیوال محبوب رشید نے پولیس تحفظ مرکز کا افتتاح کیا
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس تحفظ مرکز کا قیام* ، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے پولیس تحفظ مرکز کا افتتاح کیا
آئی جی پنجاب کے ویژن کےمطابق ٹرانسجینڈرز ۔گھریلو و جنسی تشدد کے شکار افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فوری داد رسی و قانونی معاونت کے لیے ڈی پی او آفس میں پولیس تحفظ مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح آر پی او ساہیوال ریجن محبوب رشید میاں نے ڈی پی او منصور امان کے ہمراہ کیا۔ اس مرکز میں پولیس خدمت مرکز کی تمام آن لائن سہولیات میسر ہونگی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال نے کہا کہ تحفظ مرکز کے قیام کا مقصد ایسے تمام افراد کو معاونت فراہم کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے تھانہ میں آنے سے کتراتے ہیں۔ اس مرکز میں گونگے بہرے افراد کی سہولت کے لیےاشاروں کی زبان سمجھنے والے سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ خواجہ سرا کیمینوٹنی سے ایک پڑھے لکھے فوکل پرسن کو بھی وکٹم سپورٹ آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹرانسجیندڑز کمیونٹی کو تحفظ کا احساس ہو۔ یہ فوکل پرسن متاثرہ افراد اور پولیس کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔ جبکہ اس عمل میں اٹھارہ سے زائد این جی اوز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طبقہ سے متاثرہ فرد کی رہنمائی اور معاونت ہو سکے۔ اسی سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے مشورہ سے نشہ کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال 10 بیڈز مختص کروائے گئے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ مستحق اور غریب افراد کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کے لیے اوکاڑہ ضلعی بار کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا گیا ہے جس کے تحت جو افراد قانونی معاملات میں فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید کا کہنا تھا کہ آئ جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں من و عن عمل کیا جا رہا ہے ریجن کے تینوں اضلاع میں پولیس تحفظ مرکز بنائے جا رہے ہیں۔ -

اوکاڑہ یونیورسٹی میں تحقیق اور رینکنگ کی کامیابیوں پر تقریب جشن
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں تحقیق اور رینکنگ کی کامیابیوں پہ تقریب جشن
سابق وائس چانسلر پرjوفیسر زکریا ذاکر کی بطور مہمان خصوصی شرکت،ہم یونیورسٹی میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کےلیے کوشاں ہیں، وی سی پروفیسر ساجد رشید
اوکاڑہ یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے تحقیق اورانٹرنیشنل رینکنگ میں نمایاں کامیابیوں پہ اظہار تشکر کےلیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کی۔
تقریب میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے سابق وی سی اور یونیورسٹی آف پونچھ کے موجودہ وی سی، پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، وی سی یونیورسٹی آف ساہیوال، پروفیسرڈاکٹر جاوید اختر، وی سی ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان ، سابق کنٹری ہیڈ اے پی پی، وقار چوہدری کے علاوہ جامعہ پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر اظہر نعیم، ڈاکٹر اسرار چشی اور ڈاکٹر خالد شامل تھے۔
اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ میں سے تحقیق کے میدان میں نمایاں کارنامے سر انجام دینے والوں میں تعریفی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ ان میں ڈاکٹر ارشد کامران، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر مریم لیاقت اور ڈاکٹر حمود الرحمن شامل تھے۔ ڈاکٹر سید عبدالوحید کو یونیورسٹی کے پہلے ریسرچ جرنل کی اشاعت پہ شیلڈ دی گئی۔
تقریب کے افتتاحی نوٹ میں ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، ڈاکٹر ارشد کامران، نے یونیورسٹی میں تحقیق کے فروغ اور یونیورسٹی کی رینکنگ کو بہتر بنانے کے حوالے سے پروفیسر ساجد رشید اور پروفیسر زکریا ذاکر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
پروفیسر ساجد رشید نے اپنے خطاب میں اوکاڑہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کے کلچر کی ترویج کےلیے سابقہ وی سی پروفیسر زکریا کی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عملی تحقیق پہ توجہ مرکوز کرنا ہو گی، اس حوالے سے ہر استاد اگلے پانچ سال کا پلان مرتب کرے۔
مہمان خصوصی پروفیسر زکریا نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور اسٹاف میں موجود تنوع کو سراہا اور کہا کہ یہ ہی یونیورسٹی کی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے پروفیسر ساجد کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیر سرپرستی اوکاڑہ یونیورسٹی تعلیم و تحقیق میں ترقی کی کئی منازل طے کرے گی۔
تقریب کے اختتام پہ وائس چانسلر، مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان نے کیمپس میں جاری شجر کاری مہم میں پودے لگائے۔ -

ڈیرہ غازی خان:زائرین کی ٹریکٹرٹرالی نہر میں گرگئی،5 افراد جاں بحق
ڈی جی خان: رمدانی چوک ایئرپورٹ پرزائرین کی ٹرالی نہر میں جاگری، حادثہ میں5افراد ہلاک 15افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، ٹرالی میں سخی سرور جانے والے 40 سے زائد زائرین سوار تھے۔
تفصیل کے مطابق اللہ ڈیوایا چھجڑا بستی قائمانی کے اہل خانہ ٹریکٹر ٹرالی پردربار سخی سرورجارہے تھے ٹریکٹر ٹرالی تیزرفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث ڈی جی کینال میں گر گئی،ریسکیو 1122 کی پریس ریلیز کے مطابق 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں میربخش ولدیارمحمد عمر80 سال ،محسن ولدخضرعمر11 سال،اظہرولد اللہ وسایاعمر25 سال،مشتاق ولد اللہ وسایا،عمر27 سال،سکینہ بی بی دخترشاہ بخش عمر12 سال ہیں جبکہ اپریشن جاری ہے ،اس ریسکیو اپریشن میں ریسکیو 1122 کے علاوہ ڈی جی خان پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں –
چوٹی زیریں ڈی جی خان میں زائرین سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے نہر میں گرنے کا دلخراش واقعہ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کا حادثے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے ،کیپٹن ر ثاقب ظفر کا حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار, لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور کیپٹن ر ثاقب ظفر کا ڈی جی خان انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب نے حادثے بارے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے -

ٹھٹھہ: کے4 منصوبہ کا بڑا پائپ کاٹ کر چوری کرنیوالے ملزم گرفتار،پائپ برآمد
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )کے4 منصوبہ کا بڑا پائپ کاٹ کر چوری کرنیوالے ملزم گرفتار،پائپ برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر جنگشاہی پولیس پوسٹ انچارج سب انسپکٹر علی خان راہوجا خفیہ اطلاع ملنے پر جنگشاہی کے نزدیک گوٹھ الکو جوکھیو کے پاس کینجھر سے کراچی کا پانی فراھیم کرنے والا k4 منصوبے کی 84 انچ 7 فٹ بڑا کم ازکم ایک کروڑ کے مالیت کی تمام پاٸپ لاٸین گیس سلنڈر سے کاٹ کر چوری کرنے والے گروہ پر کامیاب کاررواٸی کر کے دو ملزمان حنیف پٹھان ، محمد عثمان بگٹی کو گرفتار کر کے ان سے 7 گیس سلنڈر، ایک الٹو کار ،ایک ٹویوٹا ڈاٹسن اور تین عدد موباٸل اپنی تحویل میں لے لئے، گرفتار ملزمان حنیف پٹھان نے پولیس کو بتایا کہ فون زین خان پٹھان اور حسین پٹھان کے ہیں ،جب کہ سفیل جوکھیو ہمارا سہولتکار تھا یاد رہے سب انسپکٹر علی خان راہوجو کی اتنی بڑی پولیس کاررواٸی جنگشاھی کے سماج ورکروں نے ان کو مبارک باد پیش کی اور آٸی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کے اس کا پروموشن کیا جاۓ. -

ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کا ضلع کے تمام محکموں کے افسران سے تعارفی اجلاس
ٹھٹھہ.باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ضلع کے تمام محکموں کے افسران سے تعارفی اجلاس –
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ غلام فاروق سومرو نے کہا ہے کہ ضلع کی ترقی اور بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشترکہ تعاون سے کام کیا جائے گا، عوام کی خدمت کرنی ہے، امید ہے کہ بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں ضلع کے تمام محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نذیر لنڈ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز، محکمہ صحت، تعلیم، میونسپل، ٹاؤن، پبلک ہیلتھ، سوشل ویلفیئر، اطلاعات، زراعت، آبپاشی و ديگر مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور غریب اور نادار لوگوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، ایمبولینسز اور ادویات کی دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے میونسپل اور تمام ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہروں میں صفائی، نکاسی آب اور پینے کے پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنا کر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ میونسپل سروسز فراہم کریں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیار اور وقت کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خانہ و مردم شماری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو کامیاب بنانے کے لیے پوری توجہ اور محنت سے کام سرانجام دیا جائے تاکہ اس قومی فریضہ کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہر شہر کا دورہ کرکے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ قبل ازیں تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ -
ٹھٹھہ : پولیس منشیات فروشوں پر بھاری پڑگئی ،3 گرفتار
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس منشیات فروشوں پر بھاری پڑگئی ،3 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر تا جھرک روڈ یعقوب بروہی ہوٹل کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم پیر لطف اللہ عرف بلاول کو 2015 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر 18/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔
سب انسپکٹر محمد حسن پتافی تھانہ گھوڑاباڑی اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پیرپٹھو داتار چوک اور ور شہر میں کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان بلاول پٹھان کو 1020 گرام چرس اور ابراہیم جت کو 43 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 18/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھوڑاباڑی۔مقدمہ نمبر 19/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھوڑاباڑی۔ -

ننکانہ :ٹرانسجینڈرتحفظ سنٹر کا قیام ،معاشرے میں پھیلے منفی رویوں اور جنسی تعصب کا خاتمہ ہو گا۔ ڈی پی او
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر قیام سے معاشرے میں پھیلے منفی رویوں اور جنسی تعصب کا خاتمہ ہوگا ڈی پی او اعجاز رشید، انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹرز کا قیام پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں بھی ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر قائم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کی ہدایت پر آئی جی صاحب پنجاب کے ویژن کے عین مطابق آئی جی پی سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشن صدر ننکانہ میں ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر قائم کر دیا گیا۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے شہدائے پنجاب پولیس ننکانہ کے بچوں کے ہمراہ سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈی پی او ننکانہ شہداء کے بچوں میں گھل مل گئے۔ شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور بچوں کو پیار دیا۔ شہداء کے ورثاء نے ضلعی پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی فیملیز اور ضلعی پولیس ایک خاندان کی مانند ہیں۔ شہدائے پولیس کے خاندان ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ شہدائے پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر کے قیام کا مقصد معاشرے میں ہونیوالے تشدد، استحصال، جنسی تعصب اور منفی رویوں سے متاثر ہونے والے مرد و خواتین اور ٹرانسجینڈرز (خواجہ سراوں) کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ تحفظ سنٹر کے قیام سے ذہنی دباو، عدم توجہ کا شکار، حقوق سے محروم بچے، بے گھر افراد، نشے و سماجی برائیوں سے بے راہ روی کا شکار بے سہارا مرد و خواتین اور ٹرانسجینڈرز کی مدد اور تعاون یقینی بنایا جائیگا۔ تحفظ سنٹر پر پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ فوکل پرسن پولیس افسران و ملازمان اور ٹرانسجینڈر ( خواجہ سراء) تعینات کیے گئے ہیں جو معاشرے سے تنگ اور بد حالی کا شکار متاثرین کی مدد اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ افتخار رسول، ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ کامران شہزاد و دیگر پولیس افسران و ملازمان بھی موجود تھے
-

شجاع آباد: موٹر وے ایم 5 پر مسافر وین الٹ گئی ، خواتین سمیت9 زخمی
شجاع آباد (باغی ٹی وی ) پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
