Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کراچی : مردم شماری عملے نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

    کراچی : مردم شماری عملے نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)مردم شماری عملے نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
    تفصیل کے مطابق مردم شماری عملے کے لیے نامکمل انتظامات اور سہولیات نہ ملنے پر ابراہیم حیدری کا عملہ سراپا احتجاج ہے، اور بائیکاٹ کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔مردم شماری کے عملے نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عملے کو دور دراز علاقوں میں جانا مشکل ہے، سکیورٹی فراہم نہ کرنے سے بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ نہ ڈپٹی کمشنر سن رہا ہے نہ محکمہ تعلیم توجہ دے رہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ شمار کنندہ عملے کے ساتھ بے حد مسائل ہیں جو حل نہیں کیے جا رہے، اگر کل تک ہمارے مسائل حل نہیں کیے گئے تو ہم مردم شماری کا بائیکاٹ کریں گے۔

  • چترال ڈیویلپمنٹ موومنٹ کے دفتر کا ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ  افتتاح کیا

    چترال ڈیویلپمنٹ موومنٹ کے دفتر کا ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا

    چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے کام کرنے والی غیر سیاسی اور غیر سرکاری رضاکار تنظیم چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے دفتر کاعید الحسین پلازہ میں باقاعدہ افتتاح ہوا۔ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی نے فیتہ کاٹ کر اس فلاحی تنظیم کے دفترکا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعد میں سی ڈی ایم کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج عید الحسین نے کی جبکہ تقریب کے مہمان حصوصی ڈپٹی کمشنر چترال تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی ایم کے اراکین نے کہا یہ تنظیم ہر قسم کے سیاست، قومیت اور مسلک سے پاک ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس میں سنی، اسماعیلی اور کیلاش تینوں طبقوں کے لوگ موجود ہیں اور ان کا مقصد صرف ایک ہی نعرہ ہے کہ سڑک ہمارا حق ہے۔
    مقررین نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز بہترین سڑکوں سے وابستہ ہیں اور سڑکیں حراب ہوں گی تو وہ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور ہوا۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ لواری ٹنل سے چترال، چترال سے شندور، آیون، بمبوریت کی سڑکوں پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی طرف سے ایک سال قبل کام شروع ہوا تھا مگر مذکوری تین سڑکوں پر پچھلے پانچ ماہ سے کام بند ہے اس قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ان سڑکوں پر فوری کام شروع کروایا جائے اور ان سڑکوں کی ضد میں جن لوگوں کی ذاتی زمین آتی ہے ان مالکان کو زمین کی ادایگی کی جائے۔قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ این ایچ اے ان سڑکوں پر ایس او پیز کے مطابق کام کرے اور گرد وغبار کو روکنے اور سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام قواعد کے مطابق کرے۔

    اجلاس میں ریاست سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال سے گرم چشمہ اور درہ پاس سڑک کی پی سی ون کو ایکنیک یعنی ایگزیکٹیو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامکس کونسل ECNEC، محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) اور پلاننگ کمیٹی میں ڈیفر یعنی موحر کیا گیا ہے قرارداد کے ذریعے ریاست سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس کی پی سی ون کو ایکنیک سے فوری منظور کرواکے ان سڑکوں پر تعمیری کام کا آغاز کیا جائے۔ اور ساتھ ہی جامعہ چترال کے طلباء و طالبات کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال یونیورسٹی کی سڑک کو این ایچ اے کے مینٹنس ڈیپارٹمنٹ سے اس سڑک کو بلیک ٹاپ کرکے ان کے مسائل حل کیا جائے۔

    قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ دروش، ارندو، شیشی کوہ سڑک پر فوری طور پر کام شروع کرکے انہیں پکا کیا جائے اور ان سڑکوں کو سفر کیلئے محفوظ بنایا جائے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وادی کریم آباد اور آرکاری کی سڑکوں پر بھی تعمیر کا کام شروع کروایا جائے۔
    اجلاس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ مستوج، یارخون، بروغل روڈ کو محکمہ این ایچ اے کے حوالہ کیا جائے یا سی اینڈ ڈبلیو کے ذریعے اس دفاعی اہمیت کے حامل روڈ کو پکا اور وسیع کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بونی، اوویر، ملکہو، تریچ روڈ کو بھی کشادہ کرکے انہیں تعمیر کیا جائے۔قرارداد کے ذریعے بونی سے بوزوند، تورکہو روڈ جو گزشتہ چودہ سالوں سے زیر تعمیر ہے جو 32 کلومیٹر لمبا ہے مگر یہ سڑک ابھی تک پچاس فی صد بھی تعمیر نہیں ہوا ہے انہیں فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔
    متفقہ قرارداد کے ذریعے چترال کے دونوں اضلاع کے عوام ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کی ترقی سیاحت کو فروغ دینے، تعلیم اور صحت کے سہولتوں سے کما حقہ فائدہ حاصل کرنے اور عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے اور چترال میں موجود وسائل سے معاشی فوائد حاصل کرنے کیلئے دونوں اضلاع کی سڑکوں کی حالت کو بہتر کیا جائے اور عوام کے آمد و رفت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوا۔

    اجلاس سے مولوی اسرارالدین الہلال، سی ڈی ایم کے چئیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ،عنایت اللہ سیر،صفدر علی کاش،شیخ عبد اللہ،صوبیدار ریٹایرڈ امیر محمد،انت بیگ کیلاش،عمر رفیع،ساجد اللہ ایڈوکیٹ،ڈپٹی کمشنر چترال اور الحاج عید الحسین نے اظہار حیال کیا جبکہ پختون ولی ایڈوکیٹ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئے۔ اجلاس امیر معاویہ کی دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد علی کے امامت میں نماز ظہر بھی ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں ادا کی گئی۔

  • 3 تھانیداروں اوراہلکاروں سے مسلح افراد گن پوائنٹ پرملزم لے اُڑے

    3 تھانیداروں اوراہلکاروں سے مسلح افراد گن پوائنٹ پرملزم لے اُڑے

    اسلام آباد،باغی ٹی وی( ویب نیوز ) اسلام آباد کے تین ایس ایچ اوز کی موجودگی میں مسلح افراد ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہو گئے
    تفصیل کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد ساجد بٹ نے بتایا کہ گرفتاری کے سلسلے میں ملزم عاصم عزیز کو اسپیشل امدادی ٹیم عدیل شوکت ایس ایچ او تھانہ کوہسار، ناصر منظور ایس ایچ او تھانہ پھلگراں، فخر اقبال اے ایس آئی،فواد خالداے ایس آئی، حیدر علی سب انسپکٹر، رضوان احمد اے ایس آئی،ہاشم کانسٹیبل بامسلح ایس ایم جی، نور آصف ہیڈ کانسٹیبل کے ہمراہ عزیز بلڈرز پہنچے اور مقدمہ میں نامزد ملزم عاصم عزیز کو دفتر کے باہر مین روڈ پر قابو کیا گیا جسے بعد دریافت مقدمہ بالا میں حسب ضابطہ گرفتار کر کے واپس پرانا ائیر پورٹ کے پاس پہنچے تواچانک گاڑی نمبر AFS111 جیپ،گاڑی نمبر ADC663 اور دو عدد نا معلوم گاڑیوں پر تقریبا بیس مسلح افراد نے ہماری گاڑیوں کا راستہ روکا اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دیتے ہوئے زیر حراست ملزم عاصم کو چھڑانے کی کوشش کی اور سرکاری گاڑیوں سے چابیاں نکال کرپولیس اہلکاروں فواد خالد اے ایس آئی اور کا نسٹیبل ہاشم کی وردیاں پھاڑ دیں اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس پارٹی کو زدوکوب کر کے ملزم کو چھڑا کر اپنی پرائیویٹ گاڑی میں منتقل کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

  • ننکانہ : نگران سیٹ اپ آتے ہیں جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز روک دیے گئے ، کنٹریکٹرز پریشان

    ننکانہ : نگران سیٹ اپ آتے ہیں جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز روک دیے گئے ، کنٹریکٹرز پریشان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) نگران سیٹ اپ آتے ہیں جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز روک دیے گئے ، کنٹریکٹرز پریشان
    تفصیل کے مطابق نگران سیٹ اپ کے آتے ہی جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز روک لیئے گئے۔ اسکیموں پر لگے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ، کنٹریکٹرز پریشان۔ صدر ضلعی کوآرڈینیٹر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن (کیپ) چوہدری عبدالخالق گجر کی پریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر عرفان رشید بھٹی، ٹھیکیدار حاجی محمد اکرم، ٹھیکیدار اعجاز مسعود، ٹھیکیدار حافظ عابد علی و دیگر ٹھیکیداران بھی موجود تھے۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ضلعی کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ پنجاب حکومت ختم ہونے پر نگران سیٹ اپ نے پنجاب بھر میں جاری اسکیموں کے فنڈز روک لیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلع ننکانہ کے کنٹریکٹرز کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور اسکے ساتھ ہی اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے بھی بند ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ نگران سیٹ اپ یا نئی حکومت نے جاری اسکیموں کے فنڈز روکے ہوں۔ اس وقت پوزیشن یہ ہے کہ بہت سی اسکیمیں مکمل ہونے کے قریب ہیں اور بہت سی اسکیموں کا آدھا کام مکمل ہو چکا ہے جس تناسب سے ڈالر کا ریٹ اوپر جا رہا ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔ جن نرخوں پر ہم نے ٹینڈر لیئے تھے اگر فنڈز فوری جاری نہ کیئے گئے تو ہم کس طرح ان اسکیموں کو پایہء تکمیل تک پہنچائیں گے۔ کیونکہ بجری، سیمنٹ، سریا اور مزدوری روز بروز بڑھ رہی ہے، ہم نگران وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری فنانس سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز جاری کیئے جائیں اور ہماری اس انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچایا جائے، کیونکہ اسکے بعد حکومت کو ریٹ ریوائز کرنا پڑیں جس کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کی زائد ادائیگیاں کرنا پڑیں گی

  • خواتین پرمظالم اور معاشرتی ناانصافی ،مودی کا بھارت دنیا میں پہلے نمبرپر آگیا

    خواتین پرمظالم اور معاشرتی ناانصافی ،مودی کا بھارت دنیا میں پہلے نمبرپر آگیا

    دُنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ مودی کے ہندوستان میں بنت حوا پر زمین تنگ کردی گئی، خواتین کے حقوق، استحصال اور معاشرتی تفریق میں بھارت دنیا میں سب سے آگے ہے۔بھارت میں آبادی کا تناسب 49 فیصد ہونے کے باوجود بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی صرف 11 فیصد ہے جبکہ ملازمت میں نمائندگی صرف 19 فیصد ہے۔ شرح خواندگی میں خواتین اور مَردوں کا فرق 20 فیصد جبکہ پیشہ وَر خواتین کی تنخواہ مردوں سے 20 فیصد کم ہے۔سال 2010 سے 2022 کے دوران پیشہ ور خواتین کی تعداد میں 7 فیصد گراوٹ ہوئی، 2022 میں کُل 6 لاکھ جرائم میں سے 71 فیصد بھارتی خواتین کے خلاف تھے، 2021 کی نسبت 2022 میں خواتین کے خلاف جرائم میں 15.3 فیصد اضافہ ہوا، 2018 میں بھارت خواتین کے لئے خطرناک ترین ممالک میں سرِ فہرست تھا۔بھارتی خواتین کو درپیش مسائل میں جنسی زیادتی، ہراسگی اور کم عمری میں جَبری شادی کے مسائل کا سامنا ہے۔سال 2021 میں 31 ہزار 677 زیادتی، 76 ہزار 263 اغواء اور 30 ہزار 856 گھریلو تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روزانہ سفر کرنے والی خواتین میں سے 80 فیصد کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارت میں روزانہ خواتین سے 86 زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے دہلی 6 واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔یونیسف کے مطابق بھارت میں 27 فیصد لڑکیوں کی شادی 18سا ل سے پہلے کردی جاتی ہے، بھارت میں 15 فیصد شادی شدہ خواتین کو جہیز کے مطالبات پر طلاق کا بھی سامنا ہے، 2017 میں 7ہزار خواتین کو جہیز نہ دینے پر قتل کردیا گیا۔
    13 فروری 2023 کو کان پور میں گھر خالی نہ کرنے پر ماں اور بیٹی کو ریاستی اہلکاروں کی جناب سے زندہ جلادیا، 2021 میں ماہانہ 14 تیزاب گردی کے واقعات رونما ہوئے لیکن کسی بھی مجرم کو سزا نہیں ہوئی۔
    اسی طرح 2012 میں زیر تعلیم 23 سالہ ڈاکٹر کو دہلی میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 2020 میں دلت خاتون کے ساتھ اتر پردیش میں زیادتی اور قتل کا واقع پیش آیا فروری 2023 میں بھارتی عدالت نے چاروں مجرمان کو باعزت بری کردیا۔ 2014 میں جرمن خاتون، 2018 میں روسی خاتون اور 2022 میں برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات پیش آئے۔
    سیاح خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات کے پیشِ نظر2019 میں امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے کے خلاف وارننگ بھی جاری کی تھی، خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم معاشرتی تفریق اور ہتک آمیز رویہ بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طماچہ ہے۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرعالمی تنظیمیں بھارت میں خواتین پرڈھانے جانے والے مظالم پر آواز اٹھائیں گی؟۔

  • ون کانسٹیٹیوشن ایوینیو فوری خالی کرانے ،مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کا حکم

    ون کانسٹیٹیوشن ایوینیو فوری خالی کرانے ،مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کا حکم

    اسلام آباد ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے شاہراہ دستور پر تعمیر عمارت ”ون کانسٹیٹیوشن ایوینیو“ فوری طور پر خالی کرانے کا حکم ،مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کا حکم
    چیئرمین اور کمیٹی ممبران نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مقام کا دورہ بھی کیا۔
    پی اے سی نے اجلاس میں ریاست اور اداروں کے خلاف میڈیا پر بیانات نشر ہونے کے معاملہ پر چیئرمین پیمرا اورسیکرٹری اطلاعات و نشریات کو طلب کر لیا۔ نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ون کانسٹیٹیوشن ایوینیو کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ چئیرمین سی ڈی اے بتائیں کیا سپریم کورٹ عمارت کے پلان کو تبدیل کر سکتی ہے؟ کیا اس وقت کے چیف جسٹس کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ راتوں رات کہتے کہ اٹھارہ ارب روپے جمع کروانے پر ریگولرائز ہو جائے گا۔
    ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے بتایا کہ 2016 میں عدم ادائیگی پر ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کی لیز منسوخ کردی تھی، لیکن بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر بحال کر دی گئی تھی۔ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست پی اے سی میں پیش کر دی گئی۔
    چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ گزشتہ روز ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کی لیز منسوخ کر کے وہاں ایڈمنسٹریٹر بٹھا دیا ہے، آج قبضہ حاصل کر لیا جائے گا۔پی اے سی نے چیئرمین سی ڈی اے کو آج ہی قبضہ واگزار کروانے کا حکم دے دیا۔پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کے مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی۔
    چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے نے ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو سے اسوقت 14 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کے مالکان کے بینک اکاؤنٹ فریز کرنے اور ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کے مالکان کے ٹیکس گوشواروں اور منی ٹریل کی جانچ پڑتال کی ہدایت کر دی۔پی اے سی نے نیب کو ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کی اراضی الاٹمنٹ کا کیس دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔نور عالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تحقیقات روکنے کا حکم غیر موثر ہو گیا ہے۔
    اجلاس میں ثقافت اور قومی ورثہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 22-2021 زیر غور آئی۔آڈٹ حکام نے ایوان اقبال لاہور میں سول ورکس میں 2 کروڑ 84 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اقبال انتظامیہ نے پی ڈبلیو ڈی کے بجائے از خود تعمیراتی کام کروایا۔ارکان کی تجویز پر آڈٹ اعتراض معمولی نوعیت کا ہونے پر نمٹا دیا گیا۔آڈٹ حکام نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی میں پابندی کے باوجود گاڑیاں خریدنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی نے وزارت خزانہ کی پابندی کے باوجود تین گاڑیاں خریدیں۔اکیڈمی انتظامیہ گاڑیوں کی خریداری پر پی اے سی کو مطمئن نہ کر سکی۔ پی اے سی نے ثقافت ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ موخر کر دی۔ پی اے سی میں اداروں کے خلاف بیانات نشر ہونے کے معاملہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پیمرا اور سیکریٹری اطلاعات و نشریات کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔نور عالم خان نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کے خلاف کھلم کھلا باتیں نشر کی جاتی ہیں۔ اب تک ایسے افراد اور بیانات نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں قومی مفاد کے خلاف ٹی وی چینلز پر خبریں نشر نہیں ہوتیں۔

    ONE CONSTITUTION AVENUE

  • عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

    عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے دور حکومت میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں غیرقانونی بھرتیاں سامنے آئی ہیں ،غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ایک آڈٹ میں سامنے آیا
    آڈٹ دستاویز کے مطابق سال 16-2015 میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں 250 سے زیادہ غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں اور ان غیرقانونی بھرتیوں کے باعث خزانے کو 21 کروڑ 50 لاکھ روہے کا نقصان ہوا۔آڈٹ دستاویز کے مطابق تشہیر شدہ آسامیوں کی تعداد سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں جن میں گریڈ 16 کے ڈیمانسٹریٹر اور آفس اسسٹنٹ کی 128 غیرقانونی بھرتیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ گریڈ 14 پر 33، گریڈ 11 پر 76 اور گریڈ 7 پر 18 غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھرتیوں کے دوران کاغذی کارروائی میں ہیرپھیر کی گئی، اہل امیدواروں کو نا اہل قرار دیاگیا، بھرتیوں کیلئے شارٹ لسٹ امیدواروں میں 90 فیصد نااہل تھے اور 271 میں سے 104 امیدواروں کا بھرتی کیلئے ٹیسٹ ریکارڈ بھی موجود نہیں۔دستاویز کے مطابق بھرتیوں کیلئے یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس میں متعلقہ ارکان کو بھی نہیں بلایا گیا۔

  • پشاور: ماچس فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    پشاور: ماچس فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    پشاور میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افرادجاں بحق ہوئے اور فیکٹری کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹری اسٹیٹ میں پرانی ماچس کی بند فیکٹری میں صفائی کے دوران دھماکہ ہوا اور چھت گرگئی۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ دو لاشیں حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئی ہیں۔

  • گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر خوبصورت بھکاری لڑکیوں کاراج

    گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر خوبصورت بھکاری لڑکیوں کاراج

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر خوبصورت بھکاری لڑکیوں کاراج
    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ کی رہائش گاہ کے باہر نوجوان بھکاری لڑکیوں کا راج ہے جو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعات کا سبب بن سکتی ہیں کیوں کہ ان بھکارنوں کے روپ میں کوئی بھی شرپسند یا ملک دشمن عناصر اپنے مزموم مقاصد آسانی سے پورے کر سکتے ہیں ، جوکہ قانون نافذ کرنے ولے اداروں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے یہ ایک کہاوت چراغ تلے اندھیرا والی بات ہےان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ہر آنے جانے والے کو روک کر بھیک مانگتی ہیں، اور تنگ بھی کرتی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھکاری خواتین کھلے عام دعوت گناہ دیتی ہیں اور ہروقت شکار پھانسنے چکر میں دکھائی دیتی ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے ،عوامی وسماجی حلقوں کانوٹس لینے کامطالبہ.

  • ٹھٹھہ :این آرایس پی کے طرف سے نیشنل پاورٹي گریجوايشن پروگرام کے تحت ۔خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر مکلی جم خانہ میں تقریب

    ٹھٹھہ :این آرایس پی کے طرف سے نیشنل پاورٹي گریجوايشن پروگرام کے تحت ۔خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر مکلی جم خانہ میں تقریب

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)این آر ایس پی کے طرف سے نیشنل پاورٹي گریجوايشن پروگرام کے تحت ۔خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر مکلی جم خانہ میں تقریب کا نعقاد کیاگیا
    تفصیل کے مطابق این آر سی کے طرف سے نیشنل پاورٹی گریجوایيشن پروگرام کے تحت 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر مکلی جم خانہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں گاؤں کی عورتوں سمیت ضلعی انتظامیہ ، افسران ،سول سوسائٹی اورطلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سوشل ویلفیٸر ڈیپارٹمنٹ کے خدابخش بھرانی این آر ایس پی کے منیجر عمران جوکھیو ،اکبر زنگیجو، محکمہ تعلیم کے آفیسر حضور بخش خاصخیلی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ریحانہ آراٸیں ، عورتوں کی رہنما ہمیرا ،مدیحہ ناز جاکھرو،اور یوسف احمد نے اظہارخیال کیا، مقرررین نےخطاب کر تے ہوۓ کہا کہ اس جدید دور میں بھی سندھ کی عورت مظلوم بنی پڑی ہے ان کو صحت روزگار اور ترقی کے مواقع میں برابر کی بنیاد پر شرکت کرنے کا موقع دیا جاۓ ،گندی رسموں کے تحت عورتوں کو غلام بنا کے رکھا ہوا ہے، عورتوں پر تشدد کے واقعات روز کا معمول ہیں ،مقررین نے اس بات پر زیادہ توجہ دلاٸی کے عورتوں کو آزادی اور خود مختیاری دی جاۓ عورتوں کے حق کا تحفظ کیا جاۓ.