Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ :مانانوالہ میں معمولی جھگڑے پر  دوست نے دوست کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

    شیخوپورہ :مانانوالہ میں معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (محمد طلال سے)مانانوالہ میں معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم پستول پھینک کر فرار زخمی ہسپتال منتقل تھانہ مانانوالہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔محلہ قادر آباد میں علی رضا نامی نوجوان نے اپنے دوست عظیم کو معمولی جھگڑے کے بعد گولی مار دی جس سے محمد عظیم شدید زخمی ہو گیا محلہ داروں نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر عظیم کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے زخمی عظیم کا کہنا ہے کہ علی رضا میرا بچپن کا دوست تھا اور 5 سال جیل کاٹ کر آیا تھا جس کے چال چلن غلط ہونے کی بناء پر گھر والوں نے اس سے ملنے سے منع کیا اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا علی رضا نے غصے میں آکر پستول سے فائرنگ کردی جس سے عظیم شدید زخمی ہو گیا تھانہ مانانوالہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر پسٹل برآمد کر لیا زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا کھلی غنڈہ گردی پر محلہ داروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

  • ٹھٹھہ : نہر میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں میں ایک لاش برآمد ،دوسرے کی تلاش کیلئے ریسکیو اپریشن جاری

    ٹھٹھہ : نہر میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں میں ایک لاش برآمد ،دوسرے کی تلاش کیلئے ریسکیو اپریشن جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نہر میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں میں ایک لاش برآمد ،دوسرے کی تلاش کیلئے ریسکیو اپریشن جاری
    تفصیل کے مطابق گھارو کے علاقہ سلطان آباد کے قریب کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی کے ڈی اے نہر میں 2 نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنیو اور مختیار کار میرپور ساکرو گدا حسین ابڑو نے پولیس و دیگر افسران اور کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کے غوطہ خوروں کی ریسکیو ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر اپنی نگرانی میں ڈوبنے والے 2 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو نے بتایا کہ نہانے کے باعث کراچی کے علاقہ مانسہرا کالونی لانڈھی کے رہائشی 2 افراد نہر میں ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک 19 سالہ نوجوان گل محمد عرف گلو ولد حاجی محمد حسن بروہی کی نعش غوطہ خوروں کی مدد سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کی گئی ہے جبکہ باقی ایک 20 سالہ نوجوان شہریار ولد راحب خان کی تلاش کیلئے ریسکیو کا کام مسلسل جاری ہے اور گمشدہ نوجوان کی تلاش تک ریسکیو کا عمل جاری رہے گا.

  • ڈی جی خان : دری ڈھولے والی، آٹا نہ ملنے پرخواتین نے انڈس ہائی وے بلاک کردی

    ڈی جی خان : دری ڈھولے والی، آٹا نہ ملنے پرخواتین نے انڈس ہائی وے بلاک کردی

    تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعمران لنڈ ) ڈی جی خان میں دری ڈھولے والی میں آٹا نہ ملنے پرخواتین نے انڈس ہائی وے بلاک کردی
    خواتین کاکہنا ہے کہ اس علاقہ کی آبادی ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے ،یہاں کی آبادی بیشترمزدوراور غریب طبقہ پر مشتمل ہے اتنی بڑی آبادی کیلئے ضلعی حکومت نے غریبوں کامذاق اُڑانے اور انہیں دھکے کھانے پر مجبور کرنے کیلئے صرف 200 تھیلے آٹا 10 کلو والے بھجوائے جاتے ہیں اور یہ آٹے کے تھیلے پٹواری کے ذریعے منظور نظراور بااثر لوگوں میں تقسیم کردئے جاتے ہیں غریب لوگ سارادن دھکے کھاکر بغیر آٹا لئے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ ھے کہ یہاں پرآٹا کافی مقدار میں بھجوایا جائے اور آٹاکی شفاف تقسیم کویقینی بنایاجائے.

  • ٹھٹھہ : غلام فاروق سومرو کو ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالنے پرآل سندھ ریونیوایمپپائزایسوسی ایشن کی طرف سے مبارکباد

    ٹھٹھہ : غلام فاروق سومرو کو ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالنے پرآل سندھ ریونیوایمپپائزایسوسی ایشن کی طرف سے مبارکباد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) غلام فاروق سومرو کو ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالنے پرآل سندھ ریونیوایمپپائزایسوسی ایشن کی طرف سے مبارکباد
    تفصیل کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے نئے مقرر کردہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو کوچارج سنبھالنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ ،مختیار اسٹیٹ امیر بخش شیخ اور آل ریونیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے رہنماؤں سید ریاض حسین شاہ بخاری ، فہد ببر ،عبدالستار میمن ، بھورل شاہ ، ندیم اختر میمن ، وقار احمد میمن محمد خان میر جت ،شعیب احمد قادری توفیق میمن و دیگر روینیو اسٽاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں سندہ کی روایتی ثقافتی ٹوپی ،اجرک اور لونگی کے تحائف پیش کیئے -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری و دیگر تمام افسران اور ریونیو عملے نے ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد پیش کی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سمیت ضلع کے تعمیر و ترقی میں آپ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے تمام افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ اکیلا کچھ نہیں کرسکتے تمام محکموں کے افسران اور عملے کے ساتھ مل کر یہاں کے عوام کی خدمت اور ضلع کی تعمیر و ترقی سمیت تمام محکموں میں بہتر کارکردگی لانے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے –

  • سپریم کورٹ کا آڈٹ ،ججز کی تنخواہوں، مراعات اور پلاٹوں کی تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ کا آڈٹ ،ججز کی تنخواہوں، مراعات اور پلاٹوں کی تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ کا آڈٹ ،ججز کی تنخواہوں، مراعات اور پلاٹوں کی تفصیلات طلب
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو سپریم کورٹ کے بجٹ کا آڈٹ کرنے، تنخواہوں، مراعات و سہولیات اور عدالتِ عظمیٰ کے ججوں کو الاٹ کیے گئے پلاٹوں سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
    پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے اے جی پی محمد اجمل گوندل کو 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پہلے ہی کافی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
    چئیرمین پی اے سی نور عالم خان نے اجمل گوندل کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ججز کتنی تنخواہ لے رہے ہیں“، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا احتساب فورم ابھی تک جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
    انہوں نے استفسار کیا کہ اے جی پی صاحب، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پوچھنا چاہتی ہے کہ عوام اور سرکار کا پیسہ کہاں اور کتنا خرچ ہو رہا ہے، کتنی تنخواہ (ججوں کو) دی جا رہی ہے اور انہیں کیا مراعات اور سہولیات دی جا رہی ہیں۔ نور عالم خان نے مزید کہا کہ، ”میں نے بارہا یہ تفصیلات مانگی ہیں“، ہر جج کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور بتائیں کہ انہیں کتنے پلاٹ دیے گئے ہیں۔ آپ کو ہمیں رپورٹ پیش کرنی ہوگی اور ہم اس میں مزید تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔رپورٹ جمع کرانے کے لیے 30 مارچ کی آخری تاریخ مقرر کرنے سے پہلے سپریم کورٹ کے آڈٹ کے حکم کے بارے میں کھس پھساہٹیں سنتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ کسی نے تو ایسا کرنا ہے، تو ”میں یہ آڈٹ شروع کر رہا ہوں۔“اس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر حکم دیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہدایت دیتی ہے کہ سپریم کورٹ کا آڈٹ کیا جائے- ۔سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق ہدایات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آڈٹ پیراگراف کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے پی اے سی کے اجلاس کے دوران سامنے آئیں۔

  • حیدرآباد : معروف ہندو ڈاکٹر چُھری کے وار سے قتل

    حیدرآباد : معروف ہندو ڈاکٹر چُھری کے وار سے قتل

    حیدرآباد کی سٹیزن کالونی میں معروف ہندو ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے ،مبینہ طور پر ڈرائیور نے قتل کیا- پولیس
    تفصیل کے مطابق حیدرآباد کی سٹیزن کالونی میں معروف ہندو ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے،ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کا کہناہے کہ یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی صدر بوہری بازار میں کلینک سے گھر پہنچے تھے۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلاہے کہ ڈاکٹر دھرم دیو اور ان کے ڈرائیور حنیف لغاری کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔
    ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق ملزم ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر لایا اور اسے پھینک کر فرار ہوگیا۔امجد شیخ کا کہنا ہے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور نے ہی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر قتل کیا اور کار سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
    ادھر صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے واقعہ کی مزمت کی اور ایس ایس پی حیدرآباد کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے ۔

  • ٹھٹھہ :ڈپٹی کمشنرکا درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کادورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

    ٹھٹھہ :ڈپٹی کمشنرکا درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کادورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ درگاحضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا دورہ ، حفاظتی انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ –
    ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ، منیجر اوقاف نواز خان پٹھان ،ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ درگاھ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے مزار پر حاضری دیکر چادر چڑھائی اور دعا کی . بعد ازیں انہوں نے درگاھ پر حفاظتی انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور زائرین سے ملاقات کرکے ان سے مسائل بھی معلوم کیئے . اس موقع پر مینیجر اوقاف نواز خان پٹھان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے عرس مبارک کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے محکمہ اوقاف کا عملہ 24 گھنٹے موجود ہیں اور زائرین کو لنگر، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے مینیجر اوقاف ،پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی تکلیف پیش نہ آئے –

  • مذہبی ہم آہنگی یا کچھ اور؟ مسلمان جوڑے کا مندر میں نکاح

    مذہبی ہم آہنگی یا کچھ اور؟ مسلمان جوڑے کا مندر میں نکاح

    انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں مسلمان جوڑے نے مندر میں شادی کر لی ہے۔
    انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اتوار کے روز مسلمان جوڑے نے ضلع شملہ کے علاقے رام پور میں واقع ہندو مندر میں شادی کی۔
    اتوار کو بھارت میں واقع شملہ ضلع کے رام پور شہر میں انتہا پسند ہندو تنظیم ”وشو ہندو پریشد“ کے زیر انتظام ٹھاکر ستیانارائن مندر ایک مندر میں مسلمان جوڑے کی شادی ہوئی۔ نکاح کی تقریب مندر کے احاطے میں مولوی، گواہوں اور ایک وکیل کی موجودگی میں ادا کی گئی۔اس شادی کو مندر کے احاطے میں کرانے کا مقصد لوگوں میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام پہنچانا تھا۔اس موقع پر مسلمان اور ہندو برادریوں کے لوگ اکٹھے ہوئے اور مندر میں ہونے والی شادی میں شرکت کی۔
    قابل ذکربات یہ ہے کہ ستیا نارائن مندر کمپلیکس وشو ہندو پریشد اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ضلعی دفتر ہے، دونوں ہی تنظیمیں انتہا پسند ہیں اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر سایہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ٹھاکر ستیانارائن ٹیمپل ٹرسٹ رام پور کے جنرل سکریٹری ونے شرما نے اے این آئی کو بتایا، ”وشوا ہندو پریشد مندر اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ضلعی دفتر چلاتی ہے۔ وشوا ہندو پریشد اور آر ایس ایس پر اکثر مسلم مخالف ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ لیکن یہاں ایک مسلم جوڑے نے شادی کر لی۔ یہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے کہ سناتن دھرم ہمیشہ سب کو شامل کرکے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔اس موقع پر لڑکی کے والد مہندر سنگھ ملک کا کہنا تھا کہ ، ”بیٹی کی شادی ستیانارائن مندر کے احاطے میں کی گئی ہے، شہر کے لوگ، چاہے وہ وشو ہندو پریشد ہو یا مندر ٹرسٹ، سب نے ایک مثبت اور فعال قیادت کی ہے اور اس شادی کے انعقاد میں تعاون کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رام پور کے لوگوں نے عوام میں بھائی چارے کا پیغام پیش کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی ایم ٹیک سول انجینئر اور گولڈ میڈلسٹ ہے اور ان کا داماد سول انجینئر ہے۔

  • ننکانہ : ریسکیو 1122 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرایک تقریب

    ننکانہ : ریسکیو 1122 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرایک تقریب

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ریسکیو 1122 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرایک تقریب
    تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوا رنے کی۔ تقریب میں ریسکیو افسران اور ریسکیو خواتین نے بھر پور شرکت کی۔خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک بھی کا ٹا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمحمد اکرم پنوار نے کہا خواتین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں فرنٹ لائن پر سرانجام دے رہی ہیں جو کہ قابلِ ستائش ہے۔ہماری خواتین اپنی ذمہ داریوں کوبخوبی نبھائیں تا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے دوسری خواتین کے لئے رول ماڈل کے طور پر اپنے آپ کو پیش کر سکیں آخر میں خواتین نے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی اور مستقبل میں بہتر انداز میں ریسکیو سروسز سر انجام دیں گے

  • ٹھٹھہ : قانون حرکت میں آگیا،8 منشیات و گٹکا فروش گرفتار

    ٹھٹھہ : قانون حرکت میں آگیا،8 منشیات و گٹکا فروش گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)قانون حرکت میں آگیا،8 منشیات و گٹکا فروش گرفتار
    2460 پیکٹ گٹکا ماوا اور 78 بیگز دیسی شراب برآمد، 4 منشیات فروش اور 4 گھٹکہ فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ہالیجی لنک روڈ سم نالی کے قریب کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ظھیر ولد لونگ ملاح کو 1860 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 125 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر35/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔
    ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپکٹر آللہ ڈنو پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپکٹر محمد ھاشم سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ٹھٹہ شہر میں کارروائیاں کرکے 12 گھٹکہ فروش ملزمان عبدالرحیم ولد ھارون میمن کو 200 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور احمد ولد اللہ بخش صابرو کو 200 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔ مقدمہ نمبر92/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔
    مقدمہ نمبر 94/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔
    ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ملکا واہ بس اسٹاپ پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش علی ولد مطو سرکی کو 200 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر21/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
    ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران ریلوے پل کے قریب کارروائی کرکے 3 منشیات فروش ملزمان رشید ملاح، افراز سولنگی اور عبدالشکور ملاح کو 60 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر24/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ دہابیجی۔
    اے ایس آئی ہادی بخش چانڈیو تھانہ جھرک بمعہ اسٹاف نے دوران بھرائی موری لنک روڈ پر کارروائی کرکے 1 منشیات فروش بنگلہ خان ولد محکم کھوسو کو 18 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر31/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ جھرک۔