Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ : مریم نواز کی جنڈیالہ روڈ آمد،آتش بازی سے ایک گھرکی چھت کوآگ لگ گئی

    شیخوپورہ : مریم نواز کی جنڈیالہ روڈ آمد،آتش بازی سے ایک گھرکی چھت کوآگ لگ گئی

    شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) مریم نواز کی جنڈیالہ روڈ آمد،آتش بازی سے ایک گھرکی چھت کوآگ لگ گئی،ایک لڑکا اورخاتون جھلس گئی ،ریسکیو اپریشن جاری
    تفصیل کے مطابق شیخوپورہ میں مریم نواز کی جنڈیالہ روڈ آمد پر آتش بازی سے ایک گھر کی چھت پر آگ لگ گئی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آتش بازی کرتے ہوئے سارا آتش بازی کا سامان ایک دم چل گیا، جس سے چھت پر موجود سو سے زیادہ افراد نے چھلانگیں لگا کراپنی جانیں بچائیں، آتش بازی کے سامان کے دھوائیں سے کئی افراد بے ہوش ہوگئے، یہ گھر مریم نواز کے اسٹیج سے 50 میٹر دوری پر ہے،یہ واقع اس وقت پیش آیا جب مریم نواز کو اسٹیج پر خوش آمدید کہا جارہا تھا، پولیس /انتظامیہ اپنے بیاں حلفی مقامی لوگوں سے لینے کی خود ہی خلاف ورزی کی مرتکب پائی۔
    دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گھرکی چھت کوآگ لگنے سے ایک لڑکا اورخاتون جھلس گئی ہے جبکہ ریسکیو اپریشن جاری ہے

  • کے الیکٹرک نے صدرعارف علوی کی رہائشگاہ کی بجلی کاٹ دی

    کے الیکٹرک نے صدرعارف علوی کی رہائشگاہ کی بجلی کاٹ دی

    کراچی (باغی ٹی وی)کے الیکٹرک نے بل کی عدم ادائیگی پر صدر مملکت عارف علوی کی کراچی میں رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی ہے ،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے 26 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔ کے الیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی وصولی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی کاٹنے سے قبل بذریعہ نوٹس بل کی ادائیگی کی یاد دہانی کرائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جز ہے، عدم ادائیگی کی بنیاد پر شہر بھر میں روزانہ 5 ہزار سے زائد کنکشنز منقطع کیے جارہے ہیں-

  • کراچی: بلوچ پل پر احتجاج، بدترین ٹریفک جام

    کراچی: بلوچ پل پر احتجاج، بدترین ٹریفک جام

    کراچی (باغی ٹی وی)کراچی میں بلوچ پل پر شہریوں کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے ،بلوچ پل اور شارع فیصل پر ہزاروں شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے ہیں ، شہری پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے ہیں،مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کے دونوں ٹریک بند کردیے ہیں،جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا،اس ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا ہے –
    احتجاج کی وجہ سے طارق روڈ سے کورنگی جانے والی سڑک پر گاڑیاں بری طرح پھنس گئیں جبکہ اور کورنگی کاز وے سے جیل چورنگی کی طرف اۤنے والے روٹ پر بھی ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


    بدترین ٹریفک جام سے قبل کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے بذریعہ ٹویٹ کہا گیا تھا کہ احتجاج کے باعث شارع فیصل نزد بلوچ پل ،ایکسپریس وے ، بلوچ کالونی، کورنگی روڈ، ڈیفنس موڑ، اختر کالونی، ہینو چورنگی ، خیابان جامی، گودام چورنگی اور کاز وے روڈ پر ٹریفک کی روانہ اۤہستہ ہے۔

  • ٹھٹھہ : میڈیا کی وجہ سے عوام کے مسائل حل کرنے میں کافی مدد ملتی ہے – سکندر حیات بلوچ

    ٹھٹھہ : میڈیا کی وجہ سے عوام کے مسائل حل کرنے میں کافی مدد ملتی ہے – سکندر حیات بلوچ

    ٹھٹھہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) میڈیا کی نشاندہی سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے – سکندر حیات بلوچ
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میونسپل کیمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر سکندر حیات بلوچ نے عوامی پریس کلب کے ناٸب صدر راجہ قریشی سے ایک ملاقات میں کہا کہ میڈیا کی نشاندہی سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے ،شہریوں کے مسائل کی نشاندہی کیلئے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور اس کی ٹیم بہترین کام کر رہی ہے ،ان کی ٹیم خاص طور پر باغی ٹی وی کے نامہ نگاراورعوامی پریس کلب کے نائب صدرراجہ قریشی خبروں کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں،ان کی نشاندہی پر ہم فوراََ‌ایکشن لیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں خود اپنی نگرانی میں عملہ صفاٸی بھجواتا ہوں اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بھرپورمدد ملتی ہے ،سکندر حیات بلوچ نے کہا اتوار کا روز چھٹی کا دن ہوتا ہے لیکن میرے حکم پر میونسپل کے عملے نے ڈاکٹر گلی میں ڈرینیج اور صفاٸی کا کام کیا ،دوسری طرف انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک ہیلتھ والوں نے ہمیں مشینیں دی ہیں لیکن وہ مشینیں پانی پر نہیں چلتی اس کےلۓ ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ڈیزل کے کچھ رقم ہمیں کاغذوں میں ہمیں موصول ہوٸی ہے لیکن ابھی تک وہ رقم ہمارے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں کی گئی ، ایڈمنسٹریٹر نے مزید کہا کہ ہمیں جو بہی نشاندھی کر کے بتا ٸیگا ہمارا عملہ وہاں پہنچ کر صفاٸی کریگا اور میں شکر گزار ہوں عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور ان کی ٹیم ناٸب صدر راجہ قریشی جو مسلسل شہریوں کو درپیش مسائل کے نشاہندہی کرتے ہیں ،ہماری کوشش ہوتی ہے شہر میں صفائی کا کام بروقت ہوتا رہے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے ہمیں بروقت کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے –

  • دراہمہ : شعبہ صحافت نے بے باک رپورٹنگ کرکے عوام میں آگہی پیدا کی ہے -احمد علی دریشک

    دراہمہ : شعبہ صحافت نے بے باک رپورٹنگ کرکے عوام میں آگہی پیدا کی ہے -احمد علی دریشک

    دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)شعبہ صحافت نے بے باک رپورٹنگ کرکے عوام میں آگہی پیدا کی ہے، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نے غلامی کی تمام زنجیریں توڑ دی ہیں ہر حلقہ میں نمائندوں کی تعیناتی سے پاکستان میں شعور بیدار ہورہا ہے یہ بات سابق ایم پی اے سردار احمد علی دریشک ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب صدر قیصرخان خٹک، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر سید نوید نقوی نے تحصیل پریس کلب دراہمہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوۓ کہی انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدداروں کو اس وقت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھانا چاہیے دن بدن مسائل بڑھتے بھی رہتے ہیں اور حل بھی ہوتے رہتے ہیں کوشش کریں صحافت سے کالی بھیڑوں کا صفایا کردیں، عوامی نمائندے اور وکلا آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں إن شاءالله جلدہی تحصیل پریس کلب دراہمہ کو بلڈنگ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاۓ گی اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے نومنتخب عہدداروں جن میں صدرپریس کلب حاجی اعجاز رند، جنرل سیکرٹری مریدعباس، صدرانجمن صحافیان ملک خالد کھاوڑ، جنرل سیکرٹری میر نوید عزیز رند ،چیئرمین پریس کلب میرخالد فرید رند ،سرپرست اعلی ملک جمیل ماڑھا سیکرٹری اطلاعات غلام اخترایسراں، سیکرٹری فنانس ڈاکٹر عبدالوحید رند و دیگرعہدداروں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا.

  • ٹھٹھہ :8 مارچ بروز بدھ کو ضلع بھر میں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    ٹھٹھہ :8 مارچ بروز بدھ کو ضلع بھر میں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)8 مارچ بروز بدھ کو ضلع بھر میں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا
    تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سے حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 8- مارچ بروز بدھ کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان ، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو نے اپنے ایک جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت حضرت عبداللہ شاھ اصحابی کے 384ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 8- مارچ 2023ء بمطابق 15- شعبان 1444 ہجری بروز بدھ کو ضلع بھر میں مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ضلع بھر میں حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔

  • ٹھٹھہ : پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں،کئی گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں،کئی گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں،کئی گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی، سب انسپکٹر امداد علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر روشن باغ گھارو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے چرس سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 بدنام منشیات فروش ملزمان مختیار علی ولد عبداللہ عرف ابو میمن اور امین اللہ ولد ولی اللہ پٹھان کو 2 ہزار 5 سو گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 33/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھارو۔اس کے علاوہ گھارو شہر میں دیسی شراب کی بٹھی پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 بدنام منشیات فروش ملزمان گل حسن چانڈیو اور فضل الرحمان عرف راحیل شاہ کو 100 بیگز اور 15 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔
    ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپکٹر آللہ ڈنو پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپکٹر محمد ہاشم سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر چھتوچنڈ کے قریب ولیج کمال جاکھرو میں بدنام گھٹکہ فروش نوح جاکھرو کی گھٹکہ فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 گھٹکہ فروش ملزمان پیر بخش ولد عثمان جاکھرو اور دلمراد ولد علی اکبر جاکھرو کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران گٹکا فیکٹری سے 5 کٹہ تمباکو پتی وزن 170 کلو، 2 کٹہ چونا وزن 47 کلو، 6 پلاسٹک ڈرمس جن میں بیگھا ہوئی چورہ سپاری وزن 40 کلو، 2 پلاسٹک ٹب، 2 بالٹیاں،3 ریپر پنی رول، 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 مکسنگ مشین برآمد کرکے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا ،فرار ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، تفتیش جاری ہے۔ مقدمہ نمبر 95/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔

  • پاگل خان نے پاکستان کا خانہ خراب کردیا ہے،آصف زرداری

    پاگل خان نے پاکستان کا خانہ خراب کردیا ہے،آصف زرداری

    وہاڑی (باغی ٹی وی)جنوبی پنجاب ہماری اپنی دھرتی ہے، پیپلزپارٹی کو جب بھی موقع ملا جنوبی پنجاب کا خیال رکھا، ہمارامقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔
    وہاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو دلدل میں پھنسا دیا ہے،ایک بے وقوف کو لوگوں نے وزیر اعظم بنا دیا تھا،پاگل خان نے پاکستان کا خانہ خراب کردیا ہے، وہ آج بھی سمجھ رہا ہے کہ ون ڈے کھیل رہا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہرطرف باتیں ہورہی ہیں اور برپا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوگیا ہے، ملک دیوالیہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، امریکا اور جاپان بھی تو دیوالیہ ہوگئے تھے، ہم پاکستان اورعوام کو آگے لے کر چلیں گے، موقع ملے گا تو بلاول اور آصفہ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے، وہ وقت آئے گا فیصلے صرف ہم کریں گے۔

  • کشمور: پولیس نے کچے کے علاقے میں مختلف مقامات پر آٹھ سے زائد پولیس کیمپ قائم کر دئے

    کشمور: پولیس نے کچے کے علاقے میں مختلف مقامات پر آٹھ سے زائد پولیس کیمپ قائم کر دئے

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں مختلف مقامات پر آٹھ سے زائد پولیس کیمپ قائم کر دیں، ایس ایس پی کشمور کے مطابق ڈاکوؤں کا محاصرہ کر لیا ہے متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش بھی کردیا گیا ہے جب کہ تاحال درجنوں مغوی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں ڈاکوؤں نے مغوی پولیس اہلکار کی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
    تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں آٹھ سے زائد کیمپ قائم کی گئیں ہیں کچے کے مختلف مقامات پر ڈاکوؤں کی گزرگاہ پر پولیس نے ڈیرا جمالیا ہیں ایس ایس پی کشمور عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکوؤں کا محاصرہ کر لیا ہے متعدد ٹھکانوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے پولیس نے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کر لیا ہے ڈاکوؤں اب شہر میں داخل ہونے کے بجائے سستی گاڑی کی لالچ میں لوگوں کو اغوا کرتے ہیں ہنی ٹریپ کے ذریعے باہر سے آئے لوگ اغوا کیے گئے ہیں باقی شہر سے کوئی اغوا کا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ سخت کردی ہے، گھوٹکی پولیس اور رحیمیارخان پولیس کے ساتھ مل کر ڈاکوں کا خاتمہ کریں گے ڈاکوں ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو اغوا کر کے رحیمیارخان کچے کے علاقے کھروڑ میں داخل ہوجاتے ہیں دوسری جانب ایس ایس پی کشمور کی ڈی پی او رحیمیارخان سے ملاقات ڈاکوؤں کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا گیا، واضح رہے کہ چینوٹ کے ڈھول گروپ کے 9 افراد بھی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے ڈھول گروپ کو شادی کے پروگرام کے نام پر بلا کر رحیم یار خان کھروڑ کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا ہے کچے کے علاقے میں تاحال درجنوں مغوی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی پولیس اہلکار پر بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے.

  • ٹھٹھہ : ایس ایس پی کامیاب حکمتی عملی ماوا گٹکا اور منشیات فروش شہر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

    ٹھٹھہ : ایس ایس پی کامیاب حکمتی عملی ماوا گٹکا اور منشیات فروش شہر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

    ھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )ایس ایس پی کامیاب حکمتی عملی ماوا گٹکا اور منشیات فروش شہر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر ٹھٹھہ شھر میں ماوا گٹکا، مین پری، سفینا کی کھلے عام فروخت بند ہوگئی ہے ،اب کہیں پر بھی کسی دکان یہ مضرصحت اشیا دکھائی نہیں دے رہی ہیں ،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیوکے اس بہترین اقدام پر انہیں عوامی وسماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبران اور عہدیداران صدر بلاول سموں اور ناٸب صدر راجہ قریشی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹھٹھہ شہرکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کے ایسی پابندی لگی اور قانون کی رٹ قائم ہوئی کہ شہر میں کہیں یہ منشیات کھلے عام دکھائی نہیں دے رہی ہیں،یاد رہے اس سے قبل ٹھٹھہ کے مین بازاروں کے علاوہ گلی محلے کی دکانوں پر یہ اشیاء کھلے عام بکتی تھیں.