Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنیادی مرکز صحت بمبوریت کو ایمبولنس کا تحفہ

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنیادی مرکز صحت بمبوریت کو ایمبولنس کا تحفہ

    چترال(گل حماد فاروقی)بین الاقوامی اہمیت کے حامل سیاحتی مقام وادی کیلاش کے بنیادی مرکز صحت کو عالمی ادارہ صحت نے جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولنس عطا کیا۔BHU بمبوریت کو دو دہائی پہلے ایک اقلیتی رکن قومی اسمبلی نے ایمبولنس تحفے میں دیا تھا مگر اس کی باقاعدہ دیکھ بال نہ ہونے اور عدم توجہ کی وجہ سے ناکارہ ہوچکا تھا۔اب اس ہسپتال کو WHO کی جانب سے نیا ایمبولنس فراہم کی گئی۔ اس سلسلے میں بنیادی مرکز صحت بمبوریت میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی مہمان حصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی، سب ڈویژنل پولیس آفیسر حسن اللہ، ایس ایچ او بمبوریت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض رومی، ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، ڈاکٹر فرمان، ڈاکٹر ولی کیلاش اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

    اس وادی سے منتحب چیرمین محمد خلیل شیخ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس علاقے کے مشکلات پر روشنی ڈالی۔ منتحب نائب چیرمین لوک رحمت کیلاش نے بھی سڑکوں، غلہ گودام، انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کا ذکر کیا۔ عبد المجید قریشی سابقہ چیرمین نے سڑک کی کشادگی اور اس پر جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر بی بی شاحرہ کیلاش نے مہمانوں کو روایتی تحفے پیش کئے۔علاقے کے عمائدین نے شکایت کی کہ سال 2015 میں جو سیلاب آیا تھا اس نے تباہی مچادی ابھی تک متاثرین کی بحال کاری کا کام مکمل نہیں ہوا اس سے پہلے یہاں کھلی کچہری ہوئی تھی جس میں سابقہ ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے لوگوں کو وعدے وعید کرکے چلے گئے مگر اس پر ایک فی صد بھی عمل درامد نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ نہایت مایوسی کے شکار ہیں جبکہ لوگ بمبوریت کے نہر سے بجری، پتھر وغیرہ نکال کر اسے مزید نقصان پہنچارہے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر دفعہ 144 لگانے کا اعلان کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ کسی کو بھی غیر قانونی کٹائی کرنے نہ دے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اظہار حیال کرتے ہوئے عوام کو یقین دہائی کرائی کہ وہ اور ان کا عملہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں اور اس کا عوام پر کوئی احسان نہیں ہے کیونکہ وہ اس کام کے عوض تنخواہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک کی کشادگی پر فوری کام شروع کیا جائے گا مگر عوام سے بھی درخواست ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بمبوریت کی نہر کی صفائی اور ملبہ ہٹانے کیلئے باقاعدہ طور پر یہاں مشنیری بھیجوادے گا اور وہ یہاں کھڑی ہوکر جب بھی ضرور ت پڑے نہر کی صفائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی عمائدین پر مشتمل ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں علاقے کی مسائل حل کرنے اور یہاں سیاحت کے ذریعے لوگوں کی معیشت بہتر کرنے پر بھی عملی کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ مل کر یہاں کنٹرول سیاحت کو فروغ دے گی جس سے یہاں کا ماحول بھی حراب نہ ہو، سیاح بھی آئے اور مقامی لوگوں کو بھی اس سے فائدہ ہو۔

    بعد میں انہوں نے باقاعدہ طور پر اس نئے ایمبولنس کا افتتاح بھی کیا۔ ڈاکٹر ولی جن کا تعلق کیلاش قبیلے سے ہے اور اس وادی سے پہلا کیلاش ڈاکٹر ہے انہوں نے کہا کہ یہاں دل کے امراض زیادہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں تشحیصی مرکز قائم کرکے اس کا رپورٹ حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور کو بھیجے جہاں سنیر کارڈیالوجسٹ دل کے مریضوں کا مفت علاج کریں گے۔اسی طرح معذور بچوں کو ویل چئیر فراہم کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹادے اور کیلاش اور مسلم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے ہم خود سے کوئی فنڈ اکھٹا کرکے اس سے غریب اور مستحق لوگوں کا علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ تعاون بھی جاری رکھ سکے۔

    کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون سماجی کارکن بی بی شاہرہ کا کہنا ہے کہ اس ایمبولنس سے اس علاقے کے لوگوں کو بالعموم اور خواتین کو بالحصوص بہت فایدہ ہوگا۔ حاص کر زچگی کے دوران ان کو آسانی سے اس ایمبولنس کے ذریعے چترال ہسپتال بروقت پہنچایا جاسکے گی اگر کوئی مشکل کیس پیش آئے۔

    تقریب میں عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر اسد اور دیگر عملہ، علاقے کے خواتین و حضرات، پولیس افسران، منتحب کونسلرز، ناظمین، چئیرمین اور سماجی کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جو دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی۔

  • ڈی جی خان:مقامی صحافی کے بیٹے کی شادی اور دعوت ولیمہ،سماجی،سیاسی نمایاں شخصیات کی شرکت

    ڈی جی خان:مقامی صحافی کے بیٹے کی شادی اور دعوت ولیمہ،سماجی،سیاسی نمایاں شخصیات کی شرکت

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نامہ نگارشہزادخان )مقامی صحافی محمد طاہر حنیف کے بیٹے کی شادی خانہ آبادی، دعوت ولیمہ میں سماجی،سیاسی نمایاں شخصیات سمیت وکلاء،صحافیوں اور گورنمنٹ آفیسشلز کی شرکت۔ دانیال طاہر کا ولیمہ مقامی ہوٹل میں جس سابق ایم پی اے و مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب، صدر ڈیرہ بار قیصر خٹک،جنرل سکریٹری افتخار الحسن قریشی، مسز رقیہ رمضان اڈووکیٹ، سابق لیڈی کونسلرحاجراں خاکسار، ڈاکٹر حسنین ارشاد نوحی، ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں، مسلم لیگ ن کے رہنماطارق علی خان کاکڑ، سلیم قریشی ایڈووکیٹ،محمد زمان خان شیروانی، گل نواز ایڈووکیٹ، زاہدہ قریشی ایڈووکیٹ، اورنگزیب ایڈووکیٹ، ذوالفقار بھٹی ایڈووکیٹ، شیخ سلیم ایڈووکیٹ، نبی بخش رمدانی ایڈووکیٹ، سلیم کاکڑ، ملک بشیر ایڈووکیٹ پی ٹی سی ایل آفیسر شاہد نقوی، ڈاکٹر حفیظ انجم، مسز گل ناز اختر ایڈووکیٹ، لیٹریسی آفیسر شاہد رزاق،جماعت اسلامی کے رہنما شیخ عثمان فاروق حاجی محمد حسین، قیصر جعفری، فیصل چچا پٹھان،نوید نقوی، شیخ ندیم، ریاض جاذب، اخترعلی پتافی، شبیر سدوزئی، شہزاد ککے زئی، ناصر خان،عاشق علی صدیق، سید ندیم شاہ، شیخ افتخار،چوہدری اسلم، شیخ برہان، شہزاد خان یوسف زئی، شیخ محمد بلال، اشفاق انصاری، بشیر خالد قریشی، رئیس خان چانڈیہ، ضیاء خان کاکڑ، عتیق خان کاکڑ، سعید قریشی، مرزا سعید، سید اعظم شاہ، جواد بشیر، رفیق شاہ، سید ظفر شاہ، شیخ رمضان ندیم ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر دولہا دانیال طاہر کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد اور نیک تمنات کا اظہار کیا گیا-

  • پنجاب ،سندھ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرست پولیس ہے،ممتازچانگ

    پنجاب ،سندھ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرست پولیس ہے،ممتازچانگ

    صادق آباد سے تعلق رکھنے والےپیپلزپارٹی کے ایم پی اے ممتازچانگ نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور سندھ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی پولیس کرتی ہے،ممتازچانگ نے مزید کہاکہ گھوٹکی اوررحیم یار خان کےکچے کے علاقہ میں 5 ایس ایچ اوز کی وجہ سے اغواء برائے تاوان کے ڈاکوؤں کیلئے جنت بن چکا ہے،ڈاکو ہرواردات میں 10، 15 لاکھ لوگوں سے وصول کررہے ہیں،
    ممتازچانگ نے یہاں تک کہہ دیا کہ پولیس کے افسروں نے ڈاکوؤں کے قبضہ والے علاقہ میں زمینیں خرید رکھی ہیں اورسندھ ، پنجاب کےکچےکے علاقے میں ریاست کے اندر ریاست بنائے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بااثر سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی اور غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے، لوگوں میں ڈاکوؤں کے ساتھ ساتھ پولیس کا خوف بھی ہے۔ممتازچانگ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے تعلقات کے الزام میں برطرف ہونے والے ایس ایچ اوز پھر بحال ہو کر آگئے، ان ایس ایچ او ز کے لیے یہ علاقہ دبئی بن گیا ہے، یہاں انہیں اتنا پیسہ ملتا ہےکہ ایس ایچ اوز یہاں کی پوسٹنگ سے ہٹتے ہی نہیں ہیں،چاہے کچھ بھی کرنا پڑے،کرگذرتے ہیں.

  • ٹھٹھہ: پولیس نے منشیات بیچنے سے توبہ کرنے والے کو گرفتار کرلیا , تاجر برادری کا احتجاج

    ٹھٹھہ: پولیس نے منشیات بیچنے سے توبہ کرنے والے کو گرفتار کرلیا , تاجر برادری کا احتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس نے منشیات بیچنے سے توبہ کرنے والے ایک داکاندار کو گرفتار کرلیا , تاجر برادری کا احتجاج
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں چھ ماہ قبل ایس ایس پی ٹھٹھہ کے سامنے اپنے جرائیم سے توبہ کرنے والے دکاندار رحیم میمن کو پولیس نے بلا جوازگرفتار کرلیا، رحیم میمن اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کے درمیان ایک فیصلہ ہوا تھا کہ رحیم میمن آئندہ منشیات فروخت نہیں کرے گا ،جس کے بعد رحیم میمن ایک دکان پر شرافت سے مزدوری کرریا تھا اور منشیات کا کاروبار ختم کردیا تھا ،مگرآج اچانک ٹھٹھہ پولیس نے دکان سے رحیم میمن کو بلا جوازگرفتار کرلیا جس پر ثھٹھہ کی تاجر برادری سڑکوں پرآگئی اور ٹھٹھہ پریس کلب کے آگے روڈ بلاک کردیا تاجر برادری کا کہنا ہے کہ رحیم میمن چھ ماہ سے شرافت کی زندگی گزار رہا ہے پھر پولیس نے زبردستی اس کو گرفتار کیا ہے پولیس فوری طور پر رحیم میمن کو آزاد کرے-

  • اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا

    اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ڈکیتیوں کا نا تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، تھانہ کینٹ کی حدود قومی شاہرہ اڈا طبروق میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں
    دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے آلو سے بھرا ٹرک نمبر 4925/ایم این کے کو لوٹ لیا ۔نامعلوم ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور محمد جمیل اور کنڈیکٹر سے گن پواٸنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کینٹ صرف مصروف کارروائی ہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے خدارا پولیس کو کاغذی کارروائی سے باہر نکالیں ،چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف عملی اقدامات کریں اور عوام تحفظ فراہم کرائیں-

  • اوکاڑہ : وی ٹی آئی میں 2 روزہ سپورٹس گالا،تقریب تقسیم انعامات

    اوکاڑہ : وی ٹی آئی میں 2 روزہ سپورٹس گالا،تقریب تقسیم انعامات

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) وی ٹی آئی میں 2 روزہ سپورٹس گالا،تقریب تقسیم انعامات
    تفصیل کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں2 روزہ سپورٹس گالا میں فاتح ٹیموں کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار امجد علی پریذیڈنٹ DBOM اوکاڑہ اور میجر ریٹائرڈ جاوید عامر مسعود ایگزیکٹو ممبر TMC دیپالپور تھے۔ پرنسپل ادارہ لیاقت شہزاد خان نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تشریف لائے ۔ لیاقت شہزاد نے طلباء وطالبات کے جوش خروش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہی جوش و جذبہ وہ عملی زندگی میں بروئے کار لا کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ڈاکٹر افتخار امجد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ٹیم ورک اور لیڈرشپ جیسی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں ۔ انہوں نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل لیاقت شہزاد کی کارکردگی کو سراہا اور تمام انتظامی ادارہ کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں اول اور دوئم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی اس کے ساتھ ساتھ مین آف دی میچ اور میں آف دی ٹورنامنٹ میں بھی انعامات تقسیم کیے ۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : مولانالطف الرحمان نے  واپڈا پیسکو سرکل کاافتتاح کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان : مولانالطف الرحمان نے واپڈا پیسکو سرکل کاافتتاح کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)مولانابرادران کی ذاتی دلچسپی سے ڈیرہ کی عوام کے بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعد محمود ، سابق اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخواہ اسمبلی مولانالطف الرحمان نے آج واپڈاپیسکو سرکل کاافتتاح کردیا، ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈیرہ ڈویژن کا واپڈاسرکل منظورکرانے پر وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعد محمود ، سابق اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخواہ اسمبلی مولانالطف الرحمان اورمولانابرادران کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
    تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے ان گنت مسائل تھے جن میں روزبروز اضافہ ہورہاتھا۔ عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے مولانابرادران نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈاپیسکو سرکل کا افتتاح کر دیاہے جس سے عوام کو بجلی کے مسائل سے چھٹکاراملے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعد محمود ، سابق اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخواہ اسمبلی مولانالطف الرحمان نے بروز سوموار6مارچ کو واپڈاپیسکو سرکل کاافتتاح کردیا ہے جس پر ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے واپڈاپیسکو سرکل کے قیام پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔اس موقع پر جمعیت کے رہنماوکارکن بھی کثیرتعداد میں شریک تھے۔

  • ڈی آئی خان: سیکرٹری آرٹی اے کی غفلت اور مبینہ ملی بھگت ٹرانسپورٹر زائد کرایہ وصول کرنے لگے

    ڈی آئی خان: سیکرٹری آرٹی اے کی غفلت اور مبینہ ملی بھگت ٹرانسپورٹر زائد کرایہ وصول کرنے لگے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)سیکرٹری آرٹی اے کی غفلت اوربے حسی کے باعث مسافرکوچزمالکان عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے لگے ، مہنگائی کی ماری عوام سے لوٹ مار کا بازارگرم کردیاگیاہے ، حصہ بقدرجسہ کی بناء پر سب اچھے کی رپورٹ دی جاتی ہے ، ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف طبقہ فکر کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے مسافرکوچز مالکان کو عوام سے لوٹ مار اورزائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کیاہے۔
    تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافرکوچز مالکان نے عوام کو لوٹنا شروع کردیاہے ۔ سرکاری نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنا معمول بن چکاہے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے کی غفلت اورحسہ بقدر جسہ کی بناء پر سب اچھے کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ مسافرکوچزمیں گنجائش سے زائد مسافروں کو سوارکیاجاتاہے کہ جبکہ اکثربسیں ناکارہ ہیں اورکسی بھی وقت ناخوشگوارواقعات کا موجب بن سکتی ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف طبقہ فکر کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے مسافرکوچز مالکان کو عوام سے لوٹ مار اورزائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کیاہے۔

  • ٹانک :قتل کے الزام میں گرفتارخطرناک قیدی پولیس وین سے فرار

    ٹانک :قتل کے الزام میں گرفتارخطرناک قیدی پولیس وین سے فرار

    ٹانک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ٹانک قتل کے الزام میں گرفتارخطرناک قیدی برکت اللہ پولیس کی نااہلی کے باعث پولیس وین سے گزشتہ روز فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سلسلے میں مقتول کے اہل خانہ نے خواتین کے ہمراہ دوسری بارڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سے فوری طورپر قتل کے الزام میں مطلوب قیدی برکت اللہ کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹانک پولیس کی نااہلی کے باعث قتل کے الزام میں گرفتارقیدی برکت اللہ پولیس کی نااہلی کے باعث وین سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ خطرناک قیدی کی گرفتاری کیلئے اہل خانہ نے خواتین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دوسری بار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں شریک مردوخواتین بچے بوڑھے خاندان کے سبھی افراد شامل تھے۔ انہوںنے کہاکہ ٹانک پولیس کی غفلت اور نااہلی کے باعث قتل کاملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ انہوںنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سے مطالبہ کیا کہ قتل کے الزام میں خطرناک ملزم کو پولیس گرفتارکرے جس سے ہمیں جانی نقصان کاخطرہ ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں چوری و ڈکیتیوں میں ہوشربا اضافہ

    ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں چوری و ڈکیتیوں میں ہوشربا اضافہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں چوری و ڈکیتیوں میں بڑھتا ہوا اضافہ.عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی کی فضا،آرپی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ فوری ایکشن لے۔عوامی مطالبہ۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں گزشتہ رات نامعلوم چور گروہ چشمہ روڈ سے ملحقہ بستی کرم باد کے ایک غریب مال مویشی پالنے والے کے واڑہ فارم سے 16 عدد پالتو بھیڑیں لے اڑے۔اس موقع پر عبدالغفور نامی شخص اس چوری کے متعلق میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوے کہا کہ میرا گھرتھانہ کڑی خیسور کی حدود چشمہ روڈ کرم آباد ملی خیل واقع ہے میں گھر میں مال مویشی پالتا ہوں جو میرا ذریعہ روزگار ہے جس سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا رہتا ہوں گزشتہ رات میرے گھر میں واقع بھانا سے نامعلوم چور 16 عدد پالتو بھیڑیں چور رات کی تاریکی کا فادہ اٹھاتے ہوے چوری کر کے لے گے.واضح رہے اس سے قبل رواں ہفتہ کے دوران چشمہ روڈ لکی کے ٹھیکیدار سے 60 ہزار کے قریب رقم لے گے اسی طرح ڈکیت چشمہ روڈ ملا خیل کے قریب ٹیچر رشید نامی شخص سے موٹرسایکل واسکٹ و موبال گن پوانٹ پر لے گے۔اہلیان علاقہ کا ڈی آئی جی ڈیرہ و ڈی پی او ڈیرہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔