ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے ، اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںان کے اعزاز میںالوادعی پارٹی کااہتمام کیاگیا جس میں پروفیسرز، لیکچراز،اساتذہ، طلباء وطالبات اورکلاس فورملازمین نے شرکت کی،واضح رہے کہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)نے اپنی ملازمت کے تین سالوں میں یونیورسٹی کی ترقی اورتعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے اعزاز میں الوادعی پارٹی کااہتمام کیا گیا جس میں پروفیسرز، لیکچراز،اساتذہ، طلباء وطالبات ،زرعی یونیورسٹی ملازمین نے شرکت کی۔واضح رہے کہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)نے اپنی ملازمت کے تین سالوں میں یونیورسٹی کی ترقی اورتعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے مدت ملازمت پوری ہونے پروائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈیرہ اسماعیل خان :وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر ریٹائرڈ ہوگئے
-

ڈیرہ اسماعیل خان :اس سال ضلع میں میلہ مویشیاں و اسپان اور ڈیرہ جات جیپ ریلی منعقد نہیں ہو گی
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)نگرانی صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث اس سال ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں میلہ مویشیاں و اسپان اور ڈیرہ جات جیپ ریلی منعقد نہیں ہو گی۔اس حوالے سے ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میلہ مویشیاں و اسپان اور ڈیرہ جات جیپ ریلی منعقد ہونے سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروبار، ثقافت ،سپورٹس، سیاحت ودیگرشعبوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاتھا مگرموجودہ نگران صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث اس سال میلہ مویشیاں و اسپان اور ڈیرہ جات جیپ ریلی منعقد نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام ، کورکمانڈرپشاور سے مطالبہ کیاہے کہ اس طرح کے پروگرامزمنعقدہ ونے سے مہنگائی اوردہشت گردی کی شکار عوام کوتفریح کے مواقع میسرآتے ہیں لہٰذا میلہ مویشیاں و اسپان اور ڈیرہ جات جیپ ریلی پروگرام منعقد کرایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ تخت پشورنے ہمیشہ ڈیرہ والوں کے حقوق غصب کیے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔اہلیان ڈیرہ نے نگران صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سے میلہ مویشیاں و اسپان اور ڈیرہ جات جیپ ریلی منعقد کرانے کامطالبہ کیاہے۔
-

ٹھٹھہ : تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر رابطہ کاری، جم خانہ میں ورکشاپ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر رابطہ کاری، جم خانہ میں ورکشاپ
تفصیل کے مطابق تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر رابطہ کاری اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رسائی کے لیئے ٹھٹھہ جم خانہ میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میں صحافی، سماجی کارکن، اور ضلعی محکمہ تعلیم و بہبود کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس سلسلے میں تعمیر خلق فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر نے اغراض و مقاصد، کامیابیوں اور چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی کوآرڈینیٹر (TKF) اور پروجیکٹ مینیجر (TKF-Thatta) نے تعلیم کے مختلف شعبوں، بنیادی مسائل اور ان کے تدارک کے بارے میں تعمیری گفتگو اور تاثرات شرکاء کے درمیان زیر بحث لائے، اس موقعہ پر خدا بخش بہرانی (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، حکومت سندھ)، قادر پالاری (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایجوکیشن -RSU، مہرین اقبال (ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر)، امجد علی پلیجو (HRCP)، حضور بخش(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر)، رحیم سومرو (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے الطاف حسین تنیو عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں، عوامی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اے بی شورو اور عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ناٸب صدر راجا قریشی ، مکلی پریس کلب سے شیراز واریو، واحد شورو اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ -

ٹھٹھہ :حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے 380 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیاگیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے 380 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیاگیا
تفصیل کے مطابق درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے 380 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیاگیاہے ،تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف علی گل سنجرانی اور پاگارا خلیفہ منیر ،پاگارا خليفہ عاشی ،باغی سلیم قریشی درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس مبارک کا افتتاح کیا اور دعا بھی کی اس موقع پر منیجر اوقاف نواز خان .حنیف صابوگر اور دیگر بھی موجود تھے ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی ایک دین کے ولی تھے جنہوں نے انسانیت کے لیے کام کیا آج یہاں لاکھوں زائرین آتے ہیں سیکورٹی کے اور دیگر انتظامات بھی بہتر ہیں ٹھٹھہ ایک پر امن علاقہ ہے درگاہ پر جو کمی بیشی ہے اسے پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے مہنگائی کا تحفہ عمران خان نے عوام کو دیا ہے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف علی گل سنجرانی نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات اچھے ہیں ہم نے زائرین کے لئے لنگر نیاز اور پینے کے پانی اور انکی رہائش کا انتظام بھی کیا ہے درگاہ پر پاکستان سمیت کئی ملکوں سے زائرین آتے ہیں- -

کندھ کوٹ : 2 ہفتہ قبل اغواء ہونے شخص کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) 12 روز قبل اغوا ہونے والے جاوید گولو کی بازیابی کے لیے گولہ برادری اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے، 12 روز قبل سری عام روڈ کے جاری کام پر پہرہ دینے والے جاوید گولو کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا تھا نوجوان کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان طلب کیا جا رہا ہے ،مغوی کو کشمور پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہے مظاہرین نے سندھ حکومت اور آئی جی سندھ۔ ڈی آئی لاڑکانہ۔ ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان جاوید گولو کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔ -

چونیاں : اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی اشرافیہ ملک کے ٹھیکیدار بن چکے ، عوام کی کسی کو پرواہ نہیں -بابر سلہری
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ملک پاکستان غریب عوام کیلئے شہر خموشاں کا منظر پیش کر رہا ہے اور اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی اشرافیہ جماعتیں ملک کے ٹھیکیدار بن چکے عوام کے حقوق کی کسی کو پرواہ نہیں۔ بابر سلہری،میاں عدیل اشرف
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ ا سمبلی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے مرکزی صدر بابر سلہری اور انفارمیشن سیکرٹری ضلع قصور میاں عدیل اشرف نے ملک میں معاشی بحران اور ملکی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کی وجہ سے خودکش اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک پاکستان غریب عوام کا قبرستان بن چکا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ملک کے ٹھیکیدار بن چکے ہیں عوام کے حقوق کی کسی کو پرواہ نہیں۔ یہ وہ ٹھیکیدار ہیں جو صرف سیاست اور کر پشن کے معاملات حل کرنے کے لیے اپنی اپنی پسند اور ناپسند کو مخلوظ خاطر رکھتے ہیں ۔ کرسی کی لڑائی میں حکمران ملک کو بھول چکے ہیں۔ عدلیہ صرف سیاسی معاملات حل کرتی ہیں،جو اب صرف حکومت بنانے اور گرانے کا کاموں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اب الیکشن کو تبدیل کرنےکا کام کرتےہیں۔ مگر کوئی ایسا مقام نہیں ہے جو عام آدمی کے حقوق کا خیال کرے۔آج اس ملک میں غریب عوام آٹے، بجلی اور مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں۔پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی خودکش اموات ملک معاشی بحران اور حکمرانوں پر سوالیہ نشان؟ ہے۔خدارا عوامی حقوق کی پامالیوں کو بند کیا جائے۔ -

ڈیرہ بگٹی : گھر میں گھس کر فائرنگ ، 2 خواتین جاں بحق
ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال میں گھر میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ڈیرہ بگٹی صبح سویرے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کچی کینال میں فائرنگ سے 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال شاخ نمبر 3 میں پیش آیا جہاں مسلح افراد گھر میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
لیویز حکام کا بتانا ہے کہ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرارملزمان کی تلاش جاری ہے۔ -

میہڑ : ٹھیکیدارکی مبینہ کرپشن کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ) ٹھیکیدارکی مبینہ کرپشن کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی
تفصیل کے مطابق نانک رام رائیس مل سے انڈس ہائی وے روڈ پیوربلاک کا کام خورد برد کاشکار اور روڈ اور بننے والی پلوں کے پیسے پیپلز پارٹی کے سرگرم ٹھیکیدار ممتاز جوکھیو نے غائب کر دیئے ہیں، اس عمل کے خلاف علاقہ مکینوں مظہر بھٹو ،اظہر بھٹو ،فہیم بھٹو ابراھیم مہیسر، راجا جتوئی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ فریدآباد روڈ پر سینکڑوں گھروں کا گندا پانی ٹھیکیدار ممتاز جوکھیو کی نااہلی کہ سبب اب گھروں میں داخل ہورہاہے روڈ اور سیوریج کی نالیوں کا کام ٹھیکیدار کی کرپشن اور نااہلی کے سبب سست رفتاری ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ گندے پانی کی لپیٹ میں آگیاہے اور روڈ کے اوپر بننے والی پلوں کے لئے آنے والی رقم ٹھیکیدار ممتازجوکھیوکرپشن کرکے ہڑپ کرگیا ہے. انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ٹھیکیدار ممتاز جوکھیو کے خلاف کارروائی کرکے علاقہ مکینوں کے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری صورت میں انڈس ہائی وے بندکرکے دھرنا دیا جائیگا. -

پنجاب کے 41 اضلاع میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت
پورے پاکستن میں بشمول پنجاب زندگی بچانے والی ضروری ادویات کی شدت قلت پیدا ہوگئی ہے ،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 41 اضلاع میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، دل کے امراض، دماغی امراض کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں۔دواساز کمپنیوں کی جانب سے دوائیوں کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی ادویات سمیت کئی دوسری دوائیوں شدید قلت پیدا ہوچکی ہے ۔فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکام کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔
-

ڈی آئی خان : رات 10 بجے شادی ہال بند نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں توانائی بچت اقدامات کے حوالے سے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے سے متعلق کاروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے مین گرڈ روڈ اور گردونواح میں موجود مختلف میرج ہالز کا دورہ کیا اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری کاروائی کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں توانائی بچت اقدامات کے حوالے سے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے سے متعلق کاروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے مین گرڈ روڈ اور گردونواح میں موجود مختلف میرج ہالز کا دورہ کیا اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری کاروائی کی۔