Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ اسماعیل خان : درا زندہ ،سروبئی میں کنٹینر اور ٹرک میں تصادم،2بچوں سمیت 5 جاں بحق،کئی  زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : درا زندہ ،سروبئی میں کنٹینر اور ٹرک میں تصادم،2بچوں سمیت 5 جاں بحق،کئی زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)درازندہ کے علاقہ سروبئی میں کنٹینر اور ٹرک میں تصادم،تصادم کے نتیجے میں2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ2افراد زخمی ہوگئے،حادثہ کنٹینر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا،ریسکیو1122کے ریسکیورز نے جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا
    ۔تفصیلات کے مطابق درازندہ کے علاقہ سروبئی میں کنٹینر اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ2افراد زخمی ہوگئے،حادثہ کنٹینر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، کنٹینراورٹرک میں تصادم اتنا شدید تھاکہ اس کی آواز دوردورتک سنی گئی۔ریسکیو1122کے ریسکیورز نے جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قدرت اللہ، منظور،لقمان، یوسف اور رحمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں روزی خان، عبدالرحمان، لقمان عمر اور رحمان شامل ہیں۔

  • ضلع ٹانک کی بربادی کی ذمہ دارپاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی ہیں-داورخان کنڈی

    ضلع ٹانک کی بربادی کی ذمہ دارپاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی ہیں-داورخان کنڈی

    ٹانک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ضلع ٹانک کی بربادی کی ذمہ دارپاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی ہیں، میرا مقابلہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے، انجینئرداور کنڈی۔ان خیالات کا اظہارسابق ممبرقومی اسمبلی داورخان کنڈی نے اماخیل میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ ضلع ٹانک کوجان بوجھ کر سابقہ ادوارمیںتنزلی کاشکاررکھاگیاہے ۔عوام آج بھی پینے کے صاف پانی سمیت دیگرضروریات زندگی سے محروم چلے آرہے ہیں ۔پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے رہنمائوںنے ضلع ٹانک کوملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزپر ڈاکہ ڈالاہے جس کاازالہ آج تک عوام کو بھگتنا پڑرہاہے ۔سابق ممبرقومی اسمبلی داورخان کنڈی نے شمولیت پروگرام میں خطاب میں کہاکہ میرامقابلہ مولانافضل الرحمان سے ہے ۔ ضلع ٹانک میں پاکستان تحریک انصاف اورجمعیت علماء اسلام(ف)نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں ۔انشاء اللہ کامیاب ہوکر عوام کی محرومیوںکا ازالہ کروں گا۔انہوںنے کہاکہ کامیاب ہوکر ضلع ٹانک کی تقدیر بدل دوں گا۔عوام کی خوشحالی اورٹانک کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر عوام نے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

  • کندھ کوٹ : مہنگائی اور بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کی لانگ مارچ ریلی

    کندھ کوٹ : مہنگائی اور بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کی لانگ مارچ ریلی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) مہنگائی اور بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کا لانگ مارچ ریلی
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کی لانگ مارچ ریلی- 13 کلو میٹر تک لانگ مارچ ریلی نکالی گئی ریلی غوثپور سے کندھ کوٹ پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت سجاد بروہی فدا محمدانی و دیگر نے کی ریلی میں قومی عوامی تحریک کے کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں شریک مظاہرین نے مہنگائی اور بدامنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ضلعی صدر سجاد بروہی کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہیں ضلع بھر میں لاقانونیت بڑھ چکی ہے امن و امان کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے، مہنگائی کے باعث لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، مظاہرین نے مزید کہا کہ کمر توڑ مہنگائی پر قابو پا کر امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے-

  • ٹھٹھہ : انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

    ٹھٹھہ : انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجا قریشی) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر شام کمار ڈاکٹر فراز میمن ڈاکٹر خالد آرائیں نے چار سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کر کے مفت دوائیں دیں، میڈیکل کیمپ میں مرکزی صوبائی و ڈویزن و ضلع کے عہدیداران نے شرکت کی
    تفصیلات کے مطابق عالمی چیئرمین و بانی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا بشارت علی خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع ٹھٹھہ کی قیادت کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت غریب مستحق مرد، خواتین و بچوں کا ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شام کمار مشہور جنرل ڈاکٹر خالد آرائیں ،ڈاکٹر فراز میمن نے چیک اپ کر کے مفت ادوایات فراہم کی گئی جس پر مقامی رہائشیوں نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی قیادت و ڈاکٹر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں خصوصی دعا مانگی، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان کے چیئرمین رانا غلام نبی راجپوت نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں اپنی مدد آپ کے تحت مفت میڈیکل کئمپ لگواتے ہیں اس موقعہ پر مرکزی جنرل سیکریٹری رانا محمد اسلم صوبائی ڈویژن و مختلف اضلاع کے عہیدیداروں کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ کہ الطاف حسین تنیو، انیس ہیلایو ،سید الطاف شاہ شیرازی، ارشاد گندرو ،سید شیرعلی شاہ، چودھری واجد علی، واحد بخش شورو عبدالروف پالاری، قادر جاکھرو، سلیمان ملاح، خلیفو مکی قریشی، میر محمد، میر مہر، راحیل قریشی و دیگر موجود تھے ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو و دیگر نے ڈاکٹرز سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

  • ٹھٹھہ : سول ہسپتال میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال

    ٹھٹھہ : سول ہسپتال میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی ہسپتال میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال
    تفصیل کے مطابق مکلی میں دو برادریوں میں تصادم سے سول ہسپتال ٹھٹھہ بھی میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ،اس دنگے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ مقامی پولیس تماشہ دیکھتی رہی ،ایک برادری کی طرف سے احتجاجاََ سول اسپتال ٹھٹھہ کے سامنے روڈ بلاک کردیا اوردوسری طرف دونوں برادریوں نے الزام لگایا کہ یہ جھگڑا پولیس کی وجہ سے ہوا ہے

  • ٹھٹھہ : مقامی صحافی کے بھائی،سابق پرنسپل ہائرسکنڈری کی لاش پراسرارطورپر گھر سے برآمد

    ٹھٹھہ : مقامی صحافی کے بھائی،سابق پرنسپل ہائرسکنڈری کی لاش پراسرارطورپر گھر سے برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) مقامی صحافی کے بھائی،سابق پرنسپل ہائرسکنڈری کی لاش پراسرارطورپر گھر سے برآمد
    تفصیل کے مطابق سندھی نجی نیوز چینل کے رپورٹر یوسف شاہین کے بڑے بھائی اور سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میرپورساکرو حاجی عثمان بھٹی کی لاش پر اسرار طور پر ان کے گھر سے برآمد ، لاش کوشیخ زید اسپتال منتقل کیاگیا، لواحقین کی جانب سے قتل کا خدشہ ظاہرکیاگیا ہے جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ اس کا خاندان کراچی میں رہتا ہے، وہ گھر میں اکیلا رہتا ہے اور اسے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کاکہناہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • ڈی جی خان ٹرکوں بسوں اور مزدا گاڑیوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینکی بنانے کامرکز بن گیا

    ڈی جی خان ٹرکوں بسوں اور مزدا گاڑیوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینکی بنانے کامرکز بن گیا

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )ڈی جی خان ٹرکوں بسوں اور مزدا گاڑیوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینکی بنانے کامرکز بن گیا،
    مستریوں اور سمگلروں کی موجیں ۔ بلوچستان سے آنے والی ٹرانسپورٹ جس میں ٹرک اور منی ٹرک سمیت ہر قسم گاڑیاں شامل ہیں۔ سبزی اور فروٹ کی گاڑیوں کی ڈبل ٹینکی لگوانے سے ایرانی ڈیزل لا نے میں آسانی ہوتی ہے، ذرائع کے مطابق مستری حضرات گاڑیوں میں. خفیہ خانے بھی بنا کر دیتے ہیں جن سے منشیات اور دیگر نان کسٹم پیڈسامان جس میں ایرانی ڈیزل ،چھالیہ، گٹا اور سگریٹ ،غیر ملکی ٹائرز، ، کپڑا پلاسٹک، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس سامان سمیت سکریپ اور سپیئر پارٹس ہوتے ہیں جن کی فراہمی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداوں کی ملی بھگت سے مسلسل جاری ہے، بلوچستان سے آنے والا سامان بلوچستان لیویز ،کسٹم ،بارڈملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹوں اورپنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں سے ہوتا ہوا پیٹرولنگ پولیس پنجاب اور کئی تھانوں کی حدود سے ہوتا ہوا بآسانی پورے پنجاب میں سپلائی ہونے لگا ہے،محکموں کی اس شاندار شراکت داری اورمحفوظ ترسیل پر اسمگلر اور ٹرک باڈی میکرمالامال ہوگئے ہیں ،ملتان روڈ پر موجود باڈی میکر سرعام ٹرکوں میں ٹینکیاں لگانے میں مصروف نظر آتے ہیں اور انتظامیہ کے سامنے یہ دھندہ زور شور سے جاری ہے نہ توپنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او انڈسٹریز ،ڈی ایس پی ٹریفک اور نہ جس تھانہ کی حدود میں غیرقانونی ٹینکیاں بنانے کی کھلے عام روڈ ورکشاپوں میں یہ دھندہ ہورہاہے اس طرف کوئی توجہ دی ہے،بلکہ اب تو مسافروں کیلئے چلنے والی بسوں میں بھی ایرانی ڈیزل کی سمنگلنگ کاانکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کیلئے خطرے کاالارم بج چکا ہے، مستری اور باڈی میکرغیرقانونی طور پر الٹریشن کرکے غیرقانونی کام کررہے ہیں ان پرضلعی انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کیوجہ سے یہ غیرقانونی دھندہ دیدہ دلیری سے جاری ہے ،پوری دنیا میں کسی بھی گاڑی کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے اور اسکو تیار کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے مگر یہا ں ڈیرہ غازیخان میں کوئی حکومتی ادارہ ایسا نہیں ہے جواس غیرقانونی کاروبارپر روک لگا سکے ،ڈیرہ غازیخان ایرانی ڈیزل وپٹرول سمگلنگ کیلئے ٹرکوں بسوں اور مزدا گاڑیوں میں خفیہ خانے، ڈبل ٹینکی بنانے کاپاکستان بھر میں مرکز بن چکا ہے ،غیرقانونی گیس سلنڈروں سے اب تک پوری طرح جان نہیں چھوٹی تھی کے اب یہ نیا عذاب پیدا ہوچکا ہے جو چلتے پھرتے بم انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ،یاد رہے کہ 2مارچ کوبلوچستان کے ضلع چاغی میں نوکنڈی کے قریب گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد زندہ جل گئے۔لیویزکے مطابق ایرانی ساختہ زامیاد پک اپ گاڑی ایرانی تیل سے لدی ہوئی تھی جو آگ لگنے کی وجہ بنی ،آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی اور ٹرالر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے ۔اسی طرح 29جنوری کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر بس کے پل سے گرنے اور آگ لگنے کے باعث 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے اس المناک حادثہ سے متعلق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے دعویٰ کیا تھا کہ لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے ذریعے کئی ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جا رہا تھا۔جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ،لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی بدستور مسافرگاڑیوں اور ٹرکوں میں بڑے ٹینک لگاکر ایرانی تیل کی سپلائی کھلے عام جاری ہے ،جو کی مسلسل حادثات کا باعث بن رہی ہے۔

  • تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کے نرخ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے لگے،عوام کی چیخیں

    تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کے نرخ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے لگے،عوام کی چیخیں

    ملک میں بلا کی مہنگائی،حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ذخیرہ اندوزوں نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کے نرخ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے لگے،مزدور اور تنخواہ دار طبقہ کا دیوالیہ نکل گیا،اب تو ادھار ملنا بھی بند ہوگیا،مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اس وقت بازار میں بیسن 300 روپےکلوسے کچھ کم ہے اور اچھے والے سفید چنے کا نرخ 500 روپے، ماش کی دال 460، دال مسور 250، ملکہ مسور 270 اور روزانہ استعمال کا چاول بھی 350 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکا ہے۔ مہنگائی اس قدرزیادہ ہے کہ سفیدی پوش کابھرم بھی کٹم ہوگیا ہے،عوام دھاڑیں ماررہی کہ اب ان کی دسترس سے آلو، ٹنڈے ، ٹماٹر، پیاز، گوبھی اور توری سمیت دیگر سبزیاں قیمتوں میں ہوشربااضافہ کی وجہ سے ان کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں

  • ڈی آئی خان :ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال سے اغواء کی گئی نومولود بچی بازیاب،اغواء کار میاں بیوی گرفتار

    ڈی آئی خان :ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال سے اغواء کی گئی نومولود بچی بازیاب،اغواء کار میاں بیوی گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان (احمد نواز مغل کی رپورٹ )بے اولاد جوڑا نومولود بچی کے اغواء میں ملوث پایا گیا، بچی بازیاب، ایس ڈی پی او اقبال بلوچ نے بچی والد کے حوالے کر دی۔ موضع ہمت کے رہائشی میاں بیوی گرفتار ۔
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال سے اغواء کی جانے والی نومولود بچی بازیاب کرالی گئی ہے، بچی کو بے اولاد خاتون نے اپنے شوہر کی مدد سے اغواء کیا تھا ،پولیس نے ہسپتال کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار میاں بیوی کو تلاش کیا۔ کینٹ تھانے میں بچی والد کے حوالے کر دی گئی ۔
    تھانہ کینٹ میں ایس ڈی پی او اقبال بلوچ نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال سے نومولود بچی کو نامعلوم عورت نے اغواء کیا تھا۔ ، پولیس نے ہسپتال کے باہر لگے کیمروں کی مدد سے اغواء کار کا سراغ لگایا ۔ بچی کے اغواء میں نو سال سے بے اولاد میاں بیوی ملوث پائے گئے جنہیں موضع علاقہ ہمت سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور بچی کو والد عالم نور کے حوالے کر دیا گیاہے –
    یاد رہے کہ مدینہ کالونی کے رہائشی عالم نور وزیر نے کینٹ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی نے گھر میں بچی کو جنم دیا اور بیوی کی طبیعت بگڑنے پر وہ دونوں کو زنانہ ہسپتال لے آیا۔ ہسپتال کے عملے نے اس کی بیوی اور نومولود کو لیبر روم میں ایڈمٹ کیا۔ اسی دوران عبایا پہنے نامعلوم خاتون نے نومولود کو اس وقت اغوا کر لیا جب اس کی بیوی نماز پڑھ رہی تھی۔ تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
    ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ جمیل نے واقعہ کو نومولود کے اہل خانہ کی لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت ماں اور نومولود کے علاوہ خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔
    مشتبہ خاتون اپنے مرد ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر آئی اور لیبر روم میں گئی جہاں اس نے نومولود کی ماں سے بات چیت شروع کردی۔ کچھ دیر بعد ماں نے خود اپنے نومولود کو نماز کی ادائیگی کے لیے نامعلوم خاتون کے حوالے کر دیا۔
    نامعلوم خاتون رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچے کو لے کر موٹر سائیکل پر پارکنگ ایریا میں انتظار کر رہے مرد ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گئی۔

  • چترال : سرکاری و نجی سکولوں کی استانیوں کیلئے  انگریزی پڑھانے کی تربیتی ورکشاپ

    چترال : سرکاری و نجی سکولوں کی استانیوں کیلئے انگریزی پڑھانے کی تربیتی ورکشاپ

    چترال (گل حماد فاروقی) چترال میں ریجنل انگلش لینگویج آفس RELOپاکستان، US Embassyاور Vision Building Futureکے تعاون سے انگریزی کے اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام آج اختتام پزیر ہوگیا۔ اِس تربیتی پروگرام میں سرکاری اور نجی سکولوں کی 24استانیوں نے حصہ لیا۔ یہ تربیتی پروگرام "TEA Alumni Small Grant”کا حصہ تھا جو کہ TEA Alumnaنصرت جبین نے امریکہ سے پروفیشنل ایکسچینج کے بعد حاصل کی۔
    اختتامی تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول آڑیان میں منعقد ہوئی جس میں Vision Building Futureکے پروگرام آفیسر عروج حیدرنے بذریعہ Zoom شرکت کی۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ DEO بی بی حلیمہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور دیگر مہمانان میں ڈرایونگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر DDOزبیدہ خانم،سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر SDEO مسرت جمال، پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز، میڈیا رپورٹرز اور زیر تربیت استانیوں نے شرکت کیں۔

    تقریب میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب ٹریننگ منعقد کرنے پرRELOپاکستان، Vision Building Futureاور ٹرینر نصرت جبین کو مبارکباد پیش کی اور اِس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اِس طرح کے پروفیشنل پروگرامز جاری رکھے جائیں گے جو کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے کے انگلش لینگویج ٹیچرز کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لئے اشد ضروری ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں اور مہمانانوں نے بھی توصیفی کلمات سے اس کی پذیرائی کی۔

    ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے اس تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والی چند استانیوں کا کہنا ہے کہ اس ورکشاپ کے بعد ان میں خوداعتمادی بڑھ گئی اور وہ بغیر کسی جھجک کے انگریزی میں بات بھی کرسکیں گے اور اپنے شاگردوں کو بھی پڑھا سکیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین بی بی حلیمہ نے کہا کہ اس قسم کی ورکشاپ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کی استانیوں اور اساتذہ کیلئے نہایت ضروری ہوتی ہیں اور وہ ان ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی استانیوں اور اساتذہ کیلئے اس قسم کے تربیتی ورکشاپ ہونی چائیں تاکہ ان کی تدریسی مہارت میں مزید نکھار آسکے اور وہ بہتر طور پر بچوں اور بچیوں کو پڑھا سکے۔
    ورکشاپ میں شریک محکمہ تعلیم کی خاتون افسر جنہوں نے امریکہ سے اس قسم کا تربیت لی تھی ان کا کہنا ہے کہ چترال جیسے دور آفتادہ اضلاع کی استانیوں کیلئے ایسی ورکشاپ نہایت ضروری ہے جس سے ان کی ویژن مزید بڑھ سکے گی۔