Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان ـ  شیخ معراج احمد کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے بھانجوں کے گھرپہنچیں زرتاج گل وزیر

    ڈی جی خان ـ شیخ معراج احمد کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے بھانجوں کے گھرپہنچیں زرتاج گل وزیر

    ڈیرہ غازی خان( سٹی رپورٹر جواد اکبر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وقاقی وزیر برائے موسمیات تبدیلی محترمہ زرتاج گل گذشتہ روز بلاک 16 میں شیخ معراج احمد وفات پا گئے تھے ان کی رہائش گاہ پر ان کے بھانجوں صاحبزادہ سلطان محمود مجددی، صاحبزادہ حاجی رحیم آ صف مجددی، شیخ الیاس احمد، پروفیسر فیاض احمد خان کے فرزند ذیشان احمد ،ڈاکٹر ضیاء بھٹی اور جواد بھٹی سے تعزیت کی۔
    محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ شیخ معراج احمد سائیں نے ڈیرہ غازی خان کی عوام الناس کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں ان کو ہم آج خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شیخ معراج احمد ( مرحوم ) کی پوری زندگی سادگی اور عاجزی کی لاجواب مثال ہے انہوں نے بالائے طاق رکھتے ہوئے پورے وسیب سمیت پنجاب میں اپنا نام پیدا کیا ان کی داستانیں لوگ اپنی نسلوں کو سناتے ہیں کہ کیسے انہوں نے غریب پروری اور سادگی کو فروغ دیا اور لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنے۔ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل ان کی زندگی کے احوال سن کر رشک کیا۔آج شیخ معراج احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

  • ڈی جی خان : منی پیٹرول پمپس مالکان کو موقع پر جرمانے کئے جائیں – اسد چانڈیہ

    ڈی جی خان : منی پیٹرول پمپس مالکان کو موقع پر جرمانے کئے جائیں – اسد چانڈیہ

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کی شاہراہوں پر پیچ ورک، پلوں کی تعمیر ومرمت،سیوریج،شجرکاری مہم،منی پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ای ہائی وے و بلڈنگ ہمایوں مسرور،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شعیب فیاض،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ ڈی جی خان شہرمیں پیچ ورک جلد مکمل کیا جائے،پل پیارے والی تا واٹر ڈسپوزل سٹیشن روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ76لاکھ روپے کی ڈیمانڈ ارسال کردی گئی ہے،پرانی غلہ منڈی میں سوریج لائن تبدیل کرنے کا ٹاسک پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے پل ڈاٹ مانومنٹ کی سائٹس پر پھولدار پودے لگانے کا کام دو دن میں مکمل کرے، تمام کام عوامی سہولت کے پیش نظر جلد مکمل کئے جائیں،منی پیٹرول پمپس مالکان کو موقع پر جرمانے کئے جائیں،اے ڈی سی جی محمد اسد چانڈیہ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے کاموں کے پکٹوریل شواہد فراہم کئے جائیں جب کہ دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی دستیابی بارے بھی رپورٹس دی جائیں۔

  • خانہ و مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان

    خانہ و مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ خانہ و مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے۔اساتذہ اور دیگر محکموں کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔آن لائن ڈیٹا کے اندارج میں سینسس ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات رات گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل،ڈی پی او محمد راشد اور دیگر افسران موجود تھے راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ خانہ و مردم شماری سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جائے۔

  • ٹھٹھہ : مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ،مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی

    ٹھٹھہ : مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ،مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی

    ٹھٹھہ باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ،مزاحمت پر نوجوان شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات شیرازی فارم کے نزدیک گوٹھ مراد علی پالاری کے ساتھ روڈ پر دومسلح افراد نے گن پوائنٹ پر درگاہ ستیوں کے ساتھ گوٹھہ خالو میربحر کے رہاٸشی نوجوان پرو ولد آچار میربحر سے موٹر ساٸیکل چھین لی مزاحمت پر دو مسلح افراد نے نے پرو میر بحر کو سخت زخمی کردیا اور موٹر ساٸیکل چہین کر فرار ہو گۓ ،زخمی نوجوان کو سول ہسپتال مکلی پہنچایا گیا جہاں پر اس کی حالت نا ساز ہونے کی وجہ سے کراچی بہیجا گیا مکلی پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود کارواٸی نہ کرسکی اب عوام لٹنے لگی یہ روز کا معمول بن گیا ہے جب کے مکلی تھانے پر رپورٹ بہی درج کراٸی گٸی ہے وہاں کے رھاٸشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کے ملزمان کے خلاف سخت کارواٸی کی جاۓ اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جاۓ.

  • دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کررچائی شادی

    دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کررچائی شادی

    دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کر کی شادی، ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹروں کی دوستی میں دراڑ
    دنیش کارتک کو اپنی پہلی بیوی نکیتا ونجارا اور دوست مرلی وجے کے ہاتھوں بڑے دھوکے کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیش کارتک اپنی بیوی اور سب سے اچھے دوست کی بے وفائی کی وجہ سے ٹوٹ گئے تھے۔کسی کے ساتھ اس سے بڑا دھوکہ کیا ہو گا کہ اس کا سب سے اچھا دوست ہی اس کی بیوی کے ساتھ افیئر کرلے اور اسے چھین لے۔ ٹیم انڈیا کے دو اسٹار کرکٹرز کے درمیان بھی کچھ ایسا ہی ہوچکا ہے، جو کبھی بہت خاص دوست تھے۔ دونوں نے کئی سالوں تک ایک ہی ٹیم کے لئے ایک ساتھ گھریلو کرکٹ کھیلی۔ اس دوران دونوں کی دوستی بھی خاص ہوگئی، لیکن پھر دونوں کے درمیان لو ٹرائینگل آگیا، جس نے نہ صرف ان کی دوستی ختم کر دی بلکہ ان کی زندگی بھی خراب کر دی۔

    ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک اور مرلی وجے ایک ایسے ہی لو ٹرائینگل میں پھنس گئے جس کے باعث ان کی دوستی ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی۔ ایک وقت پر دونوں بہت اچھے دوست تھے، لیکن مرلی وجے کی وجہ سے دنیش کا طلاق ہوگیا ۔ اس طلاق کے ساتھ ہی دو اچھے دوستوں کی دوستی بھی ہمیشہ کے لئے ٹوٹ گئی

    سال 2012 میں کرناٹک کے خلاف تمل ناڈو وجے ہزارے ٹرافی کا ایک دلچسپ میچ کھیل رہا تھا۔ اس میچ کے دوران دنیش کارتک کو اپنی بیوی نکیتا اور دوست مرلی وجے کے معاشقہ کا علم ہوا۔ وجے اور نکیتا کے درمیان معاشقہ کا پتہ چلنے کے بعد دنیش کارتک بری طرح ٹوٹ گئے اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

    2012 میں دنیش کارتک سے طلاق کے بعد نکیتا اور مرلی وجے نے اسی سال شادی کر لی۔ 2013 میں وجے اور نکیتا کے بڑے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ کئی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جب نکیتا نے دنیش سے طلاق لیا تو وہ حاملہ تھیں اور یہ بچہ مرلی وجے کا تھا۔ اس کے بعد نکیتا اور مرلی 2014 اور 2017 میں دوبارہ والدین بن گئے۔

    اس واقعہ کے بعد مرلی وجے اور دنیش کارتک کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلے تھے۔ تاہم 2018 میں دونوں کو ایک ساتھ انگلینڈ کے دورے کیلئے ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا تھا۔ یہ ان دونوں کیلئے بڑا عجیب لمحہ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دورے پر دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی ۔
    نکیتا اور مرلی وجے سے ملے دھوکہ کے بعد دنیش کارتک کو 2015 میں سچا پیار اس وقت ملا، جب وہ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی دیپیکا پلیکل سے ملے۔ دیپیکا کرکٹرز سے نفرت کرتی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ جس طرح کی شہرت انہیں ملتی ہے وہ دیگر کھلاڑیوں پر بھاری پڑ جاتی ہے۔

    تاہم دنیش کارتک کے ساتھ چند ملاقاتوں کے بعد دیپیکا ان سے متاثر ہوگئیں۔ دونوں ایک دوسرے کے پیار گرفتار ہوگئے اور ڈیٹنگ شروع کردی۔ دنیش کارتک اور دیپیکا کی شادی اگست 2015 میں ہوئی ۔ 2021 میں دنیش اور دیپیکا 2 جڑواں بیٹوں کے ماں باپ بنے۔
    (Dinesh Karthik/Instagram)

  • قصور :پرائیویٹ سکول میں سالانہ رزلٹ،شاندار تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی

    قصور :پرائیویٹ سکول میں سالانہ رزلٹ،شاندار تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی

    قصور (نامہ نگار طارق نوید سندھو)پرائیویٹ سکول میں سالانہ رزلٹ،شاندار تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی
    تفصیل کے مطابق فریدیہ پبلک سکول پیرو والا روڈ میں سالانہ رزلٹ کے حوالے سے شاندار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری شاہد حمید اور خرم شہزاد نےانعامات تقسیم کیے ۔
    اس موقع پر سکول پرنسپل مبشر حسین ثاقب نے پاس ہونے والے طلباء و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور نئے سیشن میں فری داخلہ جات کا بھی اعلان کیا۔ رزلٹ تقریب پر تمام کلاسز کے بچوں کی پرفارمنس اور مناہل رسول کی تقریر دیکھ کر حاضرین نے خوب داد دی۔

  • قصور:پولیس افسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں – ڈی پی او

    قصور:پولیس افسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں – ڈی پی او

    قصور (نامہ نگار طارق نوید سندھو)پولیس افسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں – ڈی پی او
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی تھانہ الہ آباد کے سنگین نوعیت مقدمات کے مدعیان سے ملاقات، تفتیشی افسران سے مدعیوں کے سامنے مال مسروقہ کی برآمدگی اور مقدمات کی پراگرس دریافت کی، اس کے علاو ہ اہلیان علاقہ کے مسائل سنے اور موقع پر ہی مناسب احکامات جاری کیے، ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ تمام پولیس افسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور غرباء سے دعائیں لیں ۔۔

  • کسٹم کا چھاپہ،خفیہ گودام سے کروڑوں کے لیپ ٹاپ برآمد

    کسٹم کا چھاپہ،خفیہ گودام سے کروڑوں کے لیپ ٹاپ برآمد

    کراچی:کسٹم کا چھاپہ،صدر میں خفیہ گودام سے 5کروڑ کے قیمتی لیپ ٹاپ برآمد
    تفصیل کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے خفیہ گودام میں چھاپہ مار کر 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ 1ہزار لیپ ٹاپ بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔مذکورہ کارروائی شہر میں سرگرم ایک مخصوص اور منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاﺅن کا تسلسل ہے جس کے حوالے سے اہم حقائق جلد ہی سامنے لائے جائینگے۔
    اربوں روپے کی ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ اور فنڈنگ کے مذکورہ نیٹ ورک کے حوالے سے انتہائی اہم اور سنگین معلومات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی جانب سے کارروائی کا دائرہ بھی وسیع کردیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) کراچی نے سینٹرل پلازہ کی ایک دکان سے اسمگل شدہ 1000 لیپ ٹاپ برآمد کرلیے۔برآمد شدہ سامان کی مالیت5کروڑ روپے ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز انعام اللہ وزیر اور نوشین ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاعات پر تحقیقات شروع کیں جن کے مطابق معلوم ہوا تھا کہ بیرون ملک سے مذکورہ نیٹ ورک کے ذریعے لائے گئے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی بھاری کھیپ کو دیگر مقامی ڈیلروں اور ریٹیلرز کو سپلائی کے لئے صدر کے علاقے الیکٹرانک مارکیٹ کے سینٹرل پلازہ کی 9ویں منزل، دکان نمبر 70 میں ایک گودام میں رکھا گیا ہے ۔ کارروائی کے لئے کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی جانب سے سرچ وارنٹ حاصل کئے گئے، اور احاطے کی تلاشی کے نتیجے میں کارٹنوں میں بھرے غیر ملکی مختلف لیپ ٹاپس کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔حیرت انگیز طور پر اس کارروائی میں ضبط کئے گئے سامان کی بر آمدگی کے دوران اور اس کو کسٹمز انٹیلی جنس کے دفتر میں منتقل کئے جانے کے بعد برآمد شدہ غیر ملکی لیپ ٹاپ کی ملکیت کا دعوی کرنے کے لئے کوئی شخص سامنے آیا اور نہ ہی کسی نے قانونی درآمدثابت کرنے کے کسی قسم کی کوئی قانونی دستاویزات پیش کیں۔مذکورہ کارروائی میں کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

  • تحریک انصاف کو  اقتدار  میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں – شیریں رحمان

    تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں – شیریں رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونےکے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی ہے۔
    عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا توعمران خان پاؤں پکڑنے پر آگئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اب کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سےکوئی لڑائی نہیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے "خوشگوار” تعلقات جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے "بات” کرنے کے خواہش مند ہیں، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔
    یاد رہے گذشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، کوئی یہ سمجھتا ہےگھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہوسکتا، اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں؟ ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں، ایسے لگتاہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے میری کمر میں چاقومارا، انہوں نے روس کی مخالفت میں تقریرکی، اس تقریر پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا کورٹ مارشل ہوناچاہیے۔

  • عائشہ صدیقہ ٹائم میگزین کی ویمن آف ایئر کی فہرست میں شامل

    عائشہ صدیقہ ٹائم میگزین کی ویمن آف ایئر کی فہرست میں شامل

    معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنی ویمن آف دی ایئر 2023 کی فہرست میں پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کو بھی شامل کیا ہے۔
    ٹائم میگزین نے جمعرات کو ویمن آف دی ایئر کی فہرست جاری کی تھی جس میں مختلف ممالک کی 12 خواتین شامل ہیں۔
    یہ خواتین سیاست، فن، کھیل اور ایکٹوازم سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
    ٹائم میگزین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق کی کارکن عائشہ صدیقہ نے گذشتہ برس مصر میں موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی کانفرنس میں ایک شاندار تقریر کی تھی۔
    اس تقریر میں انہوں نے عالمی رہنماؤں پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام نہ کرنے پر سوال اٹھائے تھے۔
    ٹائم میگزین نے ویمن آف دی ایئر کی فہرست میں شامل خواتین کا تعارف بھی کرایا ہے۔
    جریدے کے مطابق ’جب عائشہ صدیقہ شاعری پر بات کرتی ہیں تو ان کا چہرہ دمکنے لگتا ہے۔ وہ سمجھتی ہیں شاعری امید کی نمائندگی کرتی ہے۔‘
    عائشہ صدیقہ نے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور سیلاب کی تباہی دیکھ کر جو کچھ محسوس کیا اسے شاعری میں بیان کرنے کی کوشش کی۔
    وہ کہتی ہیں کہ ’آرٹ زندگی کو جینے کے قابل بناتا ہے۔ میری رائے میں یہ آدمی کو لڑنے کا حوصلہ دیتا ہے۔‘
    عائشہ صدیقہ جب 12 برس کی تھیں تو انہیں غیرمحفوظ ماحول کے بارے میں احساس ہونا شروع ہو گیا تھا۔ 16 برس کی عمر نے وہ یہ سمجھنے میں کامیاب ہوئیں کہ موسمیاتی تبدیلی کا براہ راست انسانی حقوق سے تعلق ہے۔
    پاکستان کے قبائلی معاشرے میں پرورش پانے والی عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ ’میرا کام زندگی کے دفاع کے لیے ہے۔ اور یہ ازخود خواتین کے حقوق کی جنگ بھی ہے۔‘
    واضح رہے کہ ٹائم میگزین نے ’ویمن آف دی ایئر 2023‘ کی فہرست میں پاکستان کی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کے علاوہ امریکی اداکارہ انجیلا باسیٹ، آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ، امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار فوبی بریجرز شامل ہیں۔
    اس کے علاوہ صومالیہ کی پروفیشنل باکسر رملا علی، برازیل کی نسلی مساوات کی وزیر اینیل فرانکو، میکسیکو کی انسانی حقوق کی کارکن ویرونیکا کروز سانچیز، ایرانی نژاد امریکی صحافی مسیح علی نیجاد، امریکی فٹ بالر میگن ریپینو، جاپانی سی ای او ماکیکو اونو اور امریکی مصنف کوئنٹا برنسن کو شامل کیا ہے۔