صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے، واپسی کا تقاضہ کرنے پر حریم نے جھگڑا کیا جس کے بعد میں نے اس سے دوستی ختم کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حریم شاہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کروائی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے حسن شاہ ایک سال پہلے ان کے دوست تھے جب یہ ویڈیو بنی۔صندل کا کہنا تھا کہ حریم نے ایسی ویڈیوز خود بناکر رکھی ہوئی ہیں اور سستی شہرت کیلئے انہوں نے خود نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کروائی ہیں۔حریم کے پاس کئی لوگوں کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن کی مدد سے وہ لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے کماتی ہے
https://youtu.be/gWvTYEhQ78o
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر روز ٹی وی پر بیان بازی کے بجائے حریم شاہ میرے خلاف ایف آئی اے میں کیس کریں اور اگر انہوں نے کیس نہ کیا تو میں حریم کیخلاف کیس کردونگی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

حریم شاہ نے ویڈیوز خود لیک کروائیں – صندل خٹک
-

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں فائرنگ میں ملوث طالب علم گرفتار
کراچی: اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں فائرنگ میں ملوث طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اسکول میں گن اس لیے لایا تھا تاکہ اسکول کے بعد ٹک ٹاک بناسکے لیکن کلاس روم میں پستول لوڈ کررہا تھا کہ گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جو گزشتہ روز نکال لی گئی اور زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کاایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل اورنگی ٹاؤن کے نجی اسکول کی کلاس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں 15 سالہ طالبہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی۔ -

محمد خان بھٹی نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف اعترافی بیان دے دیا
محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف اپنا اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔
محمد خان بھٹی نے سی آر پی سی کے سیکشن 164 کے تحت اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ انہوں نے زیرالتواء مقدمات ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کے پاس اس کا آڈیو ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ بھی موجود ہے۔یہ معلومات فرائیڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو ایران جانے کی کوشش میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان سے گرفتار ہونیوالے سابقہ پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی کا کوئٹہ میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظورکر لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ہونے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا۔ متعلقہ جج سے راہداری ریمانڈ حاصل کر کے محمد خان بھٹی کو پنجاب لایا جائے گا اور اس ضمن میں چار رکنی ٹیم ان کو کوئٹہ سے پنجاب لانے کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ -

سی ٹی ڈی کی لاہور اور سرگودھا میں کارروائیاں، 8 دہشتگرد گرفتار
ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں
سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، آئے روزکئی شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے، اس ضمن میں سی ٹی ڈی ترجمان نے تازہ ترین کاروائیوں کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہروں میں آپریشن کے دوران لاہور اور سرگودھا سے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گروں کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد ، ڈیٹو نیٹر اور بم تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی ترجمان نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات سے مزید آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے گئے، ان آپریشن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے تحقیقات جاری ہیں
-

ڈیرہ غازیخان :ڈپٹی کمشنرکی "آسان رسائی،مسائل کم” انیشیٹیو کے تحت کھلی کچہری
ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنرکی "آسان رسائی،مسائل کم” انیشیٹیو کے تحت کھلی کچہری
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جمیل احمد جمیل نے معمول کے مطابق اپنے آفس کے باہر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے انیشیٹیو "آسان رسائی،مسائل کم” انیشیٹیو کے تحت کھلی کچہری لگائی،انہوں نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات بھی دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام تک افسران کی رسائی کو یقینی بنادیا گیا ہے،متعلقہ محکموں کا سٹاف جاری کردہ احکامات پر عمل کرنے کا پابند ہے،عوامی مسائل اور شکایات کو حل کرکے متعلقہ سائل کو کال کرکے باقاعدہ آگاہ بھی کیا ہے،منظم انداز میں زیر التوا درخواستوں کا فالواپ بھی لیاجاتا ہے،شہری درخواستوں کے ساتھ روزانہ ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے تک میرے آفس آئیں انہیں ہر ممکن ریلیف دلائیں گے۔اس موقع پر اے ڈی سی جنرل محمد اسد چانڈیہ کمشنر ڈی جی خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی نے ڈی جی خان،غلام مرتضیٰ نے تونسہ،احمد نوید بلوچ نے کوٹ چھٹہ میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات سنیں۔ -

انڈونیشیا میں تیل کے گودام میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
انڈونیشیا کے دارالخلافہ جکارتا کے گنجان آباد علاقے میں تیل کے گودام میں اچانک آگ بھڑکنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث آگ گرد و نواح کے رہائشی علاقوں تک پھیلنا شروع ہوئی، حکام نے آس پاس رہنے والے ہزاروں افراد سے علاقہ خالی کروادیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری تیل اور گیس کمپنی پرٹامینا کے زیر انتظام شمالی جکارتا کے علاقے تانا میرا کےگنجان آباد علاقے میں موجود پملپینگ فیول اسٹوریج اسٹیشن سے انڈونیشیا کی ضروریات کا 25 فیصد ایندھن سپلائی کیا جاتا ہے۔
انڈونیشین ریسکیو حکام کے مطابق 260 سے زائد فائر فائٹرز اور 52 فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو ئے جبکہ 50 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، گودام میں آگ لگنے سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔ -

نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کی جائے- احسن اقبال
اسلام آباد(باغی ٹی وی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب نوازشریف کو نااہل کیا گیا تو اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں، عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نیک نیتی کے ساتھ نہیں توڑیں،کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کررہا ،کیا ایسے انتخابات کراناچاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟ -

عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا
لاہور – عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا
تفصیل کے مطابق عدالت نے نگران حکومت پنجاب کی جانب سےآئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کامعطل کیاگیا نوٹیفکیشن بحال کردیا
عدالت نے حکومت پنجاب اور فریقین سے جواب طلب کرلیا ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی ،برطرف آئی جی پنجاب کےوکیل اشتیاق اے خان نے دلائل دئیے، نگران حکومت پنجاب نےآئی جی جیل خانہ جات کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا۔موقف،نگران حکومت کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی برطرفی کاکوئی استحقاق نہیں۔ نگران حکومت کا کام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کی معاونت ہے۔عدالت آئی جی جیل خانہ جات کی برطرفی کاحکم کالعدم قرار دے۔استدعا
جس پر عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو بحال کردیا،نگران حکومت پنجاب کی جانب سےآئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کامعطل کیاگیا نوٹیفکیشن بحال کردیا،عدالت نے حکومت پنجاب اور فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے – -

سورج کی ایکٹویٹی میں پریشان کن اضافہ، سائنسدانوں کا انکشافات
سورج کی ایکٹویٹی میں دس سالوں بعد پریشان کن اضافہ، سائنسدانوں کا اہم انکشافات
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دس سال بعد سورج کی ایکٹویٹی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ زمیں کے لئے مسائل کا باعث ہوسکتا ہے۔ اس حالت میں سورج پر ہونے والے دھماکوں سے زمیں پر جی پی ایس سگنلز اور پاور گرڈ وغیرہ پر اس کے اثرات ہوسکتے ہیں اور اس کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہر 11 سالوں میں ہوتا ہے۔ ماضی میں اس کے اثرات اتنے زیادہ نہیں ہوئے، تاہم اب ہمارا انحصار بجلی اور جی پی ایس پر بہت زیادہ ہے تو اب کی بار اس کے اثرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔

سورج کی مثال ایک پلازمہ سے بھرے گیند کی ہے جس کے وسط میں مسلسل مادہ گرم ہوتا رہتا ہے اور گرم ہونے کے بعد وہ سطح کی طرف جاتا ہے۔ سطح پر پہنچ کر یہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور پھر واپس وسط کی طرف جاتا ہے۔ اس مستقل عمل سے اس کے پولز پر طاقتور قسم کی میگنیٹک فیلڈ بن جاتی ہے۔
سورج کی ایکٹو حالت میں یہ عمل تیزی کے ساتھ ہونے لگتا ہے جس سے اس کا نظام غیر متوازن ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں سورج کی سطح پر دھماکے ہونے لگتے ہیں۔ اور وہ خلا میں ان چارگ ہوئے پارٹیکلز کو پھینکنے لگتا ہے۔ جس کے اثرات زمین پر بھی ہوتے ہیں۔

ان پارٹیکلز کی وجہ سے سب سے زیادہ ہوائی سفر متاثر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ مواصلاتی نظام کو درہم برہم کردیتا ہے جس کی وجہ سے جہازوں کا سیٹیلائٹ اور ریڈیو رابطہ استوار نہیں ہوسکتا۔2023 کی ایک تحقیق کے مطابق پچھلے 22 سال کے ریکارڈ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سورج کی بڑھی ہوئی ایکٹیویٹی کے دوران 21 فیصد فلائٹس متاثر ہوئیں۔

اس کے علاوہ ان پارٹیکلز کی وجہ سے سمندر میں ظغیانی کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے سیلاب بھی آسکتے ہیں۔ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خلا بازوں کے لئے مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔ سائینسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائنسی ترقی نے ہمیں اس قابل بنادیا ہے کہ یم پہلے سے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کرسکتے ہیں۔ سائنسدان مستقل سورج کی حرکات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ہر طرح کے خدشات سے لوگوں کو آگاہ کرتے رہیں۔ -

جرمنی سے عمرے کیلئے موٹر سائیکل پر روانہ ہونیوالا شخص مکہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا
جرمنی سے عمرےکی ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل پر روانہ ہونے والا شخص مکہ مکرمہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 53 سالہ غازی جاسم شہدے نے جرمنی سے موٹرسائیکل پر مسجد الحرام تک کا سفر 73 دن میں مکمل کیا تھا۔
شام سے تعلق رکھنے والے غازی جاسم مکہ کی جانب اپنا سفر شروع کرتے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے سفر کے دوران اپنے تجربات اور چیلنجز کو صارفین کے ساتھ شیئر کرتے رہے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پہنچتے ہی غازی جاسم کا انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مکہ میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔سوشل میڈیا پر غازی کے انتقال پر دکھ کے اظہار کے ساتھ ان کے سفر کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔