اسلام آباد(باغی ٹی وی ) ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی دیگر ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، یہ بات وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو لکھے گئے خط میں کہی ہے۔
ڈریپ میں لکھے جانے والے خط میں حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں جن میں سے زیادہ تر ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کمپنیز کی ہیں۔اس ضمن میں سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ضروری 131 ادویات میسر نہیں ہیں۔سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے ڈریپ حکام سے درخواست ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے لیے درکار ضروری اقدامات کیے جائیں،۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈریپ نے پہلے ہی سفارش کر رکھی ہے، ادویات کی کی عدم دستیابی کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

جان بچانے والی ادویات سمیت 131 دوائیوں کی قلت
-

سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے تحریری امتحانات کالعدم قرار
سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے امتحانات میں بھی جعلسازی، 2020 کے تحریری امتحانات میں گڑ بڑ کا انکشاف، سندھ ہائی کورٹ نے تحریری امتحانات کالعدم قرار دے دیے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان الکریم پر مشتمل ڈبل بینچ کے سامنے جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں رجسٹرار ہائی کورٹ نے انکشاف کیا کہ کمیشن کے عملے نے نگران کمیٹی کو آگاہ کیے بغیر کاپیوں کی چیکنگ کرائی اور امیدواروں کو اضافی مارکس دلوائیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 2020 کیلئے ہائی کورٹ نے رجسٹرار کراچی، ایڈیشنل رجسٹرار حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کی نگرانی میں امتحانات کرانے کا حکم دیا تھا۔
ان تینوں ممبران نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تحریری امتحان کے بعد کاپیاں سیل کر کے پولیس کی نگرانی میں ایس پی ایس سی کی ہیڈ آفس بھجوائی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے مرحلے میں کاپیوں کی چیکنگ اور انٹرویو ہونا تھے، اگلے مرحلے میں شامل ہونے کیلئے تینوں افسران نے ایس پی ایس سی کو کئی خطوط لکھے لیکن دوسال بعد رابطہ کر کے کہا گیا کہ کاپیاں چیکنگ کرنے کے لیے دینی ہیں، آجائیں ہمیں جوائن کریں۔
انہوں نے عدالت میں دی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عدالتی عملہ جب ایس پی ایس سی پہنچا تو کاپیوں کی سیلوں میں ٹیمپرنگ پائی گئی، ہمیں بتائے بغیر کاپیاں چیک کروائی گئیں اور امیدواروں کو اضافی مارکس بھی دی گئیں۔
رپورٹ میں انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین ایس پی ایس سی نے عدالتی عملے کو بتایا کہ کاپیوں میں ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف چیف سیکرٹری کو فائنڈنگ بھیج دی ہیں۔
عدالت نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ ایس پی ایس سی کے آفیشلز نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور من پسند امیدواروں کو فیور دی، حکومت سندھ کی جانب سے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کو مد نظر رکھ کرمزید فیصلہ دیں گے۔ -

جنات کے اثرات آج بھی عمران کے ساتھ ہیں، حافظ حمد اللہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی کچھ لوگوں کا لاڈلہ ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی عمران کے ساتھ ہیں۔حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں کے کنٹرول سے بھی باہر ہیں، جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ عدالتوں اور ججوں پرحملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں انہیں کیوں رعایت دی جارہی ہے، حکومت عمران خان کو فوری گرفتارکرے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ہدف عمران کی سیاست کاجنازہ نکالنا ہے۔
-

گوجرانوالہ:گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے تینوں ڈاکو ہلاک
گوجرانوالہ میں گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا ، ملزمان کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ 5 نامعلوم افراد نے چھڑانے کیلئے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے ملزمان میں ذیشان ، عامر اور ساجد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کے 5 واقعات میں ملوث تھے، ملزمان نے 26 فروری کو تھانہ اروپ کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر 3 روز بعد ملزمان دوبارہ واردات کرنے پہنچ گئے اور دوسری مرتبہ پھر خاتون اور اسکی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس بھی لیا تھا۔

-

کندھ کوٹ : مہنگائی،روز بروز بڑھتی پیٹرول کی قیمتوں کی خلاف ٹی ایل پی کا احتجاج
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی مہنگائی اور روز بروز بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کی خلاف تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی کال پر ملک بھر کی طرح کندھ کوٹ میں بھی مہنگائی اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سٹی پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تحریک لبیک پاکستان کے ضلع رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر بڑھتی ہوئی موجودہ حکومت کی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کی قیادت تحریک لبیک ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان۔تعلقہ سرپرست اعلیٰ صوفی غلام محمد طاہری۔تعلقہ امیر مولانا مطیع اللہ قدرت اللہ بلوچ. ارشاد احمد جکھرانی۔ حافظ علی بخش۔ عبدالجبار بکھرانی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر تحریک لبیک ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی اور ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک پاکستان ہر چیز میں دوگنا اضافہ کردیا ہے آئے ایم ایف کی موجودہ حکومت غلام بن کر کام کر رہی ہے روز بروزِ بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے حکومت کو چاہیے کہ آپ سے حکومت نہیں چل سکی آپ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غریب عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے آپ حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔ -

ٹھٹھہ : تھانہ مکلی اور ٹھٹھہ میں تعینات ایس ایچ اوز کی وجہ سے شہر میں چوریاں عروج پر پہنچ گئیں- شہری پھٹ پڑے
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ٹھٹھہ ) تھانہ مکلی اور ٹھٹھہ میں تعینات ایس ایچ اوز کی وجہ سے شہر میں چوریاں عروج پر پہنچ گئیں- شہری پھٹ پڑے
تفصیل کے مطابق جب سے ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنھورنے چارج سنبھالاہے شہر میں چوریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنھورنے اپنا ایک خاص بندہ مجید نامی شخص رکھا ہوا ہے جوکہ اس کافرنٹ مین ہے جو خود کو اے ایس آٸی کہلانے لگا ہے، اس نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے ، دکانوں سے زبردستی سگریٹ کے پیکٹ اٹھا لینااس کی عادت بن گٸی ہے، دوسری جانب تھانہ مکلی میں ایس ایچ او حاکم علی کھوسہ کے چارج سنبھالتے ہی مکلی میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں کھلے عام ہونے لگی ہیں، گذشتہ رات تقریباََ 12.30 بجے ٹھٹھہ ڈی سی آفس کے قریب مکلی میں ڈکیت کھلے عام اسلحہ کے زور پر مکلی کے شہریوں کو لوٹنے رہے ،لیکن ایس ایچ او تھانہ مکلی حاکم علی کھوسہ کو کوئی خبر نہ ہوئی کہ شہرمیں ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے اور عوام کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جارہا ہے، ٹھٹھہ کے شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے چوروں اور ڈاکوؤں سے تحفظ کی اپیل کی ہے. -

ٹھٹھہ : نئے تعینات ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے چارج سنبھال لیا
ٹھٹھہ،باغی ٹہ وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غلام فاروق سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ملازمین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین بلا تفریق عوام سے پیار، محبت اور شفقت سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری، سچائی اور نیک نیتی سے سرانجام دیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا اور ضلع کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں۔ -

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی پی او نے متعدد ایس ایچ اوز کوتبدیل کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالرئوف خان بابر قیصرانی بلوچ نے محکمہ پولیس میں اکھاڑ بچھاڑ کاسلسلہ شروع کردیاہے، اس سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف خان بابر قیصرانی بلوچ کی ہدایات پر اے ایس آئی شیر محمد کو تھانہ کڑی خیسور تعینات کیاگیاہے ،ایس ایچ او انور خٹک کو ایس ایچ اوتھانہ صدر سے ایس ایچ او پروا، خانزادہ پولیس لائن سے ایس ایچ او صدجبکہ عطاء اللہ خان ایس ایچ او پہاڑ پور اورظفر عباس پہاڑپور سے لائن کلوز کردیے گئے ہیں،آفتاب عالم کڑی خیسور سے ایس ایچ او کینٹ تعینات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالرئوف خان بابر قیصرانی بلوچ نے محکمہ پولیس میں اکھاڑ بچھاڑ کاسلسلہ شروع کردیاہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف خان بابر قیصرانی بلوچ کی ہدایات پر اے ایس آئی شیر محمد کو تھانہ کڑی خیسور تعینات کیاگیاہے ۔ایس ایچ او انور خٹک کو ایس ایچ اوتھانہ صدر سے ایس ایچ او پروا، خانزادہ پولیس لائن سے ایس ایچ او صدجبکہ عطاء اللہ خان ایس ایچ او پہاڑ پور اورظفر عباس پہاڑپور سے لائن کلوز کردیے گئے ہیں۔آفتاب عالم کڑی خیسور سے ایس ایچ اوکینٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل پروا میں دکانوں سے سرکاری نرخنامے غائب
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل پروا میں کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے ، دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہواہے۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،تحصیل پروا کے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصوراحمدخان سے اسسٹنٹ کمشنر پروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل پروا میںکہیں بھی سرکاری نرخنامہ نظرنہیں آتاہے اور کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے۔ دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورمصنوعی مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرپروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اورجنگل کا قانون نافذہوگیاہے ۔تحصیل پروا کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصوراحمدخان سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے۔ تحصیل پرواکے عوام نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے تاکہ عوام کومہنگائی سے نجات ملے۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان: شہر ومضافات میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکی بھرمار
ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنوازمغل)شہر بھرومضافات میںغیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکی بھرمار،عوام کو سبز باغ دکھاکر لوٹنے کا سلسلہ جاری ، کسی بھی رہائشی کالونی میں سہولیات ناپید ، ٹی ایم اے حکام کی ملی بھگت سے ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،نقشہ میں موجود سہولیات موجودنہیں ہوتی ہیں ، اکثروبیشتر کالونی مالکان سہولیات کاجھانسہ دے کر رفوچکر ہوجاتے ہیں اورعوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہوتاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اورمضافات میں آئے روز نئی کالونیاں منظرعام پر آرہی ہیں جہاں عوام کو سہولیات کاجھانسہ دے کر خریدنے پر راغب کیاجاتاہے مگرحقیقت اس کے برعکس ہے ۔کالونی مالکان کی جانب سے سہولیات کے نام پر بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیںمگرحقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔کسی بھی رہائشی کالونی یاسوسائٹیز میں سہولیات ناپیدہوتی ہیں ۔ڈسپنسری ، کھیل کا میدان ، مسجد ، پینے کا صاف پانی ،سڑکیں ، سکول،بجلی کانظام ودیگرسہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جبکہ ٹی ایم اے حکام کی ملی بھگت سے نقشہ منظورکرواکر عوام کولوٹاجارہاہے ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز مالکان کورہائشی کالونیوں میںسرکاری طورپر منظورسہولیات دینے کامطالبہ کیاہے تاکہ غیرقانونی کالونیوں کی بھرمار کی وجہ سے عوام سے لوٹ مار کاسلسلہ بندہوسکے۔