ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) پولیس وین پرمبینہ لادی گینگ کی فائرنگ ،ڈرائیور زخمی
تفصیل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے تھانہ صدر کی پولیس موبائل 4،5 اہلکاروں کے ساتھ پل گجوجی کے علاقے بستی تگیانی سے گذر رہی تھی ،اس علاقہ میں چھپے ہوئے مبینہ لادی گینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائر کردی ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کا ڈرائیور تنویر زخمی ہوگیا ،جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،دوسری طرف پولیس ترجمان علاقہ تھانہ صدر پل گجوجی شرپسند ملزمان سے پولیس مقابلہ، دو سہولت کار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ اور کوٹ مبارک جونہی پل گجوجی پہنچے تو 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 سے 8 ملزمان مسلح ہائے کلاشنکوف نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے ڈرائیور کانسٹیبل تنویر بازو پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔جسے علاج و معالجہ کے لئے فورا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد راشد ہدایت خود بھی پل گجوجی پہنچ گئے۔شرپسند ملزمان پولیس کی مزید نفری پہنچنے پر اندر پہاڑ فرار ہو گئے۔ شرپسند ملزمان کے دو سہولت کار زخمی حالت میں ملے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کریمینل اشخاص اور شرپسند عناصر کے خلاف پولیس کا بھر پور آپریشن جاری رہے گا۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈیرہ غازیخان : پولیس وین پرمبینہ لادی گینگ کی فائرنگ ،ڈرائیور زخمی
-

نیب نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں حاصل کیے گئے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح گوگی کے وارنٹ حاصل کیے گئے جب کہ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کےناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپےکے بینک اکاؤنٹس کاانکشاف ہوا ہے جس کے بعد فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-

ڈی آئی خان : ٹیچنگ ہسپتال میں پارکنگ فیس کی آڑ میں مافیا پریشان حال عوام کاخون نچوڑنے لگا
ڈیرہ اسماعیل خان، باغی ٹی وی (احمد نواز مغل) موٹرسائیکل پارکنگ ٹھیکیداریاپھربھتہ خور،ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میںپریشان حال عوام سے سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کیاجانے لگا،ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف مکتبہ فکر کی عوام کا ٹھیکیدارکولگام ڈالنے کا مطالبہ اورسرکاری ریٹ پر پارکنگ فیس وصول کرنے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے پارکنگ ٹھیکیدارنے قصاب کاروپ دھارلیا ہے ۔عوام سے موٹرسائیکل وموٹرگاڑیوں کی دوگنی فیس وصولی کا سلسلہ جاری کیاہواہے جس پر عوام سراپااحتجاج نظرآتی ہے ۔ موٹرسائیکل پارکنگ سرکاری فیس20روپے ہے مگرٹھیکیدارناجائز30روپے وصول کررہاہے اسی طرح موٹرکارکی پارکنگ فیس30روپے ہے مگر40سے50روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ بڑی گاڑی کے 50روپے کی بجائے 80روپے سے لے کر100روپے لیے جارہے ہیں اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔عوام کاکہناہے کہ ٹھیکیدار نے کھلی بدمعاشی کررکھی ہے اورپریشان حال عوام کوناجائز تنگ کرنا اس نے وطیرہ بنالیاہے ۔ انہوںنے ڈائریکٹرایم ٹی آئی ، ہسپتال ڈائریکٹر سے کہاہے کہ موٹرسائیکل پارکنگ ٹھیکیدار سے اس حوالے بازپرس کی جائے یاپھر اس کا ٹھیکہ منسوخ کرکے ایماندار ٹھیکیدارکودیاجائے تاکہ مزید پریشانی اورلوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔
-

ڈی آئی خان : جمیعت کو ایک اور جھٹکا، مولانا اللہ نواز برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)جمعیت کی ایک اور اہم و کٹ گر گئی، یو سی کوٹلہ سیدان ویلج کو نسل آڑ اکے مولانا اللہ نوازنے برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت اختیارکرلی،پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر جمعہ خان اور ایکشن کمیٹی کی محنت اور کوششں رنگ لے ئیں۔تفصیلات کے مطابق حلقہ سٹی ون NA38میں سابق وفاقی وزیر اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی سابقہ کارکردگی کی بناء پر دن بدن مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے اورمختلف جماعتوں کے اکابرین جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے سردارعلی امین خان گنڈہ پور کی حمایت کااعلان کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام(ف) یونین کونسل کوٹلہ سیدان ویلج کو نسل آڑ اکے مولانا اللہ نوازنے برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت اختیارکرلی ہے۔پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر جمعہ خان اور ایکشن کمیٹی کی محنت اور کوششں رنگ لے آئیںاورمولانااللہ نواز نے برادری سمیت سابق وفاقی وزیر اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ NA38سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی حمایت کااعلان کرتے ہوئے انہیں کامیاب کرانے کا ارادہ ظاہرکرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ مولانااللہ نواز یونین کونسل کوٹلہ سیدان ویلج کونسل آڑا کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ہیں اوران کاسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی جانب جھکائو سے پی ٹی آئی کی کامیابی کی راہیں روشن نظرآنے لگی ہیں۔
-

ٹھٹھہ : جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن ، محکمہ وائلڈ لائف کی ریلی
ٹھٹھہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن ، محکمہ وائلڈ لائف کی ریلی
تفصیل کے مطابق جانوروں کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس کے انچارج ممتاز علی شاہ اور علی شاہ کی قیادت میں مکلی پارک سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلی نکالی گئی ،ریلی میں محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے شرکت کی ،آج کی ریلی کا مقصد جانوروں کو تحفظ دینا، دوسرے ملکوں سے آنے والے پرندوں کی زندگی بچانا، ان کی نسل کشی روکنا اور وائلڈ لائف کے قانون کے حوالے سے ایک معلوماتی ریلی نکالی گئی ہے تاکہ غیر قانونی شکار سے جانوروں کو زیادہ سے زیادہ بچایا جا سکے- -

ڈی جی خان : آرپی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ایڈمنسٹریٹو میٹنگ منعقد کی گئی
ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) آرپی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ایڈمنسٹریٹو میٹنگ منعقد کی گئی،تمام ضلعی پولیس سربراہان کی شرکت
تفصیلات کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہو ا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد راشد ہدایت ریجنل پولیس آفس سے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ رضا صفدر کاظمی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمدناصر سیال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اسد الرحمٰن بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے. میٹنگ میں آر پی اونے ریجن بھر کے کرائم کی مجموعی صورت حال ،امن وامان کے قیام ، سیکورٹی اقدامات ،سنگین مقدمات کی یکسوئی ، ٹاپ ٹین اشتہاری مجرمان، منشیات فروشان ، گینگز کی گرفتاری کے سلسلہ میں دیئے گئے ٹاسک کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیئے۔آر پی او نے ضلعی سربراہان کو تمام اضلاع میں ویلفئر کے تمام پینڈنگ کیسز ،شہداءپیکچز،امدادی رقوم سمیت تمام ملازمین کے معاشی معاملات کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔پولیس کے ترقیاتی و تعمیراتی پروجیکٹس کے باقاعدگی سے ملاحظہ جات کر نے اور سنگین جرائم سے متعلق موصول ہونے والی 15 کال پر فوری طور پرحسب ضابطہ کاروائی عمل میں لانے کاحکم دیا۔ تمام ضلعی سربراہان کو پانچ یوم کے اندر اپنے اپنے اضلاع کے مالخانہ صدر کے ملاحظہ جات اور تھانہ جات کے آن لائن و مینول ریکارڈ کی تکمیل مکمل کرکے انسپکشن رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔آر پی او نے تمام اضلاع میں زیر تفتیش سنگین مقدمات کی یکسوئی, سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفرور و اشتہاری مجرمان کے خلاف عدالتوں سے اشتہار و جائیداد قرقی سمیت غیرممالک میں مقیم اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے اور ہیڈمنی کا تحرک کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے۔آر پی او نے مزید احکامات جاری کیے کہ جرائم برخلاف پراپرٹی کے کیسز میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی جائے ۔ تھانہ جات میں زیر تفتیش بجلی ،پانی, آئل چوری , اغوابرائے تاوان کے مقدمات سمیت تمام دیگرمقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں اس سلسلہ میں کوتاہی کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریجن بھر میں تمام حساس تنصیبات ،غیرملکی شہریوں اور مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف اقدامات یقینی بناے جائیں ۔ پولیس چیک پوسٹس ،پکٹس، ناکہ جات اور سرچ آپریشن کے دوران تمام افراد کی بذریعہ ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کویقینی بنایا جائے. بلانمبری وہیکلز ،پتنگ بازی, دھاتی ڈوروں پتنگ فروشوں اور آتش بازی کے سامان بیچنے والوں کے خلاف سپیشل کمپین کے تحت زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ شاہرات پرکرائم کنٹرول اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول ،ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت تیز رفتاری ،اوور لوڈنگ کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔

-

فلورملزایسوسی ایشن کی ہڑتال،کراچی کی 90 سے زائد فلور ملیں بند
کراچی (باغی ٹی وی) فلورملز مالکان نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کراچی میں فلور ملیں بند رہیں گی کیونکہ سستا آٹا بیچنا ممکن نہیں ہے۔ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے جس کے باعث شہر کی 90 سے زائد فلورملیں بند ہیں۔
غیرقانونی سرکاری گندم ذخیرہ کرنے اور آٹا مہنگے بیچنے کے خلاف محکمہ خوراک سندھ نے ایکشن لیا تھا جس پر احتجاجا کراچی میں فلور ملز کی ہڑتال جاری ہے۔
فلورملز ایسویی ایشن سندھ سرکل کے چئیرمین چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت وعدے کے مطابق گندم فراہم نہیں کررہی، فلور ملوں پر چھاپوں اور سیل کرنے کے خلاف فلورملیں غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردی ہیں۔
چئیرمین فلور ملرز ایسویسی ایشن کے سابق صدرچوہدری یوسف نے کہا اوپن مارکیٹ سے 120 روپے کلو گندم خرید کر سستا آٹا نہیں فروخت کرسکتے۔ -

میرپور ساکرو کے قریب بوہارا میں دو گروپوں میں تصادم کئی افراد زخمی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) میرپور ساکرو کے قریب بوہارا میں دو گروپوں میں تصادم کئی افراد زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو کے قریب بوہارا میں نامعلوم وجوہات پردو گروپوں میں تصادم ہوا ہے ،اس تصادم کے نتیجہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں ،دونوں گروپوں کے جھگڑے کو پولیس کنٹرول نہ کرسکی ،جس پر اس کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرناپڑگئی،
بوہارا شہر میدان جنگ بن گیا، دونوں طرف سے لاٹھیوں اور ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیاگیا. -

ٹھٹھہ : ایس ایس پی کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کا جائزہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کا جائزہ
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ جناب غضنفر علی قادری کے ہمراہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے درگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور پولیس سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے وہاں موجود ڈیوٹی افسران و اہلکاران سے بھی مسائل دریافت کیے اور ان کو سختی سے ہدایات کی کہ کسی بھی شخص کو بغیر تلاشی کے نہ چھوڑا جائے، ہر آنے والے شخص کو چیک کیا جائے، تلاشی کو یقینی بنائیں اور لیڈیز پولیس کو بھی لیڈیز کو سختی سے چیکنگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو اور ہر افسر اپنے فرائض کو اچھی طرح سے سرانجام دیں اور سالانہ عرس مبارک میں آنے والی عوام سے خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کا تعاون برقرار رہ سکے اور اپنے افسران کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ عرس مبارک کی ڈیوٹی اور عوام کی حفاظت ہمارہ اولیں فرض ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ اس میلے میں سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے درگاہ کے اردگرد ہر جگہ کی مانیٹرنگ کی جائیگی اور سی سی ٹی وی کیمرہ کنٹرول روم بھی بنایا گیا جس سے ہر چیز پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔اس کے علاوہ واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جس سے میلے میں ہر آنے والے شخص کو میٹل ڈٹیکٹر سے چیک کیا جائیگا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے درگاہ کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل پوچھے جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔

-

ٹھٹھہ : گھارو شہر میں سول سوسائٹی کی جانب سے استحکام پاکستان کے نام سے ریلی نکالی گئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو شہر میں سول سوسائٹی کی جانب سے استحکام پاکستان کے نام سے ریلی نکالی گئی
ریلی کی قیادت ٹاؤں آفیسر گھارو عبدالغفور ھیجب اور ڈاکٹر طارق آرائیں نے کی ،ریلی میں شریک شرکاء نے پاک فوج زندھ باد کے نعرے لگائے
اس ریلی کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں سندھ میں رہنے والے پنجابی، بلوچ ، سندھی پٹھان الگ ہیں مگر ہم واضع کرتے ہیں کہ سندھ میں رہنے والے سب ایک ہیں ، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے استحکام کے لیئے ہے ہم اس ملک کے لیے جولا زوال قربانیوں کے عوض حاصل کیا گیا ہے اسکے لیے اپنے جان قربان کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے