Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان : عبدالغفور آفریدی کا بطور آرپی او عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز ڈیرہ آمد

    ڈی آئی خان : عبدالغفور آفریدی کا بطور آرپی او عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز ڈیرہ آمد

    ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنوازمغل)ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی کا بطور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز ڈیرہ آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے آر پی او کا پرتپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔آر پی او ڈیرہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پولیس لائنز ڈیرہ میں پودا بھی لگایا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے پولیس لائنز،ڈی آر سی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا از خود جائزہ لیتے ہوئیعمارتوں کی اندرونی و بیرونی حصوں کی صفائی و ستھرائی اور دیکھ بھال کے حوالے سے پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام اور ملکی بقا و سلامتی کو انہیں شہداء کی قربانیوں کا مرہون منت قرار دیا۔ ڈیرہ پولیس اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی۔انہوںنے کہاکہ بدعنوانی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ڈی آئی خان : آر پی او کے حکم پرایس ایچ اوز کو قائم مقام ایس ڈی پی ا و کا اضافی چارج دے دیاگیا

    ڈی آئی خان : آر پی او کے حکم پرایس ایچ اوز کو قائم مقام ایس ڈی پی ا و کا اضافی چارج دے دیاگیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج عبدالغفور خان آ فریدی کے احکامات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھائونی انسپکٹر محمد سلیم بلوچ کو قائم مقام ایس ڈی پی او صدر سرکل تعینات کردیا گیا،قائم مقام ایس ڈی پی ا وانہ جنوبی وزیرستان انسپکٹر کاشف ستار ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل تعینات جبکہ قائم قام ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل انسپکٹر عمران خان کنڈی کو ریجنل پولیس آفس کلوز کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج عبدالغفور خان آ فریدی نے چارج سنبھالتے ہی محکمہ پولیس میں تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ اس حوالے سے آرپی او عبدالغفورآفریدی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ چھائونی انسپکٹر محمد سلیم بلوچ کو قائم مقام ایس ڈی پی او صدر سرکل تعینات کردیا گیااورقائم قام ایس ڈی پی ا وانہ جنوبی وزیرستان انسپکٹر کاشف ستار کوایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل تعینات کردیاگیاہے جبکہ قائم مقام ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل انسپکٹر عمران خان کنڈی کو ریجنل پولیس آفس ڈیرہ کلوز کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

  • ڈی آئی خان : ایپکا کے ضلعی صدرکی زیرصدارت مہنگائی کے خلاف اجلاس

    ڈی آئی خان : ایپکا کے ضلعی صدرکی زیرصدارت مہنگائی کے خلاف اجلاس

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ کی صدارت میں مہنگائی کے خلاف محکمہ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سبزہ زارمیں اجلاس منعقد،اجلاس میں تمام تنظیمی عہدیداروں وکارکنوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطاآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔ غریب طبقہ کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ آج مہنگائی کے باعث عوام کودووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے اورمہنگائی کا سدباب کرے ۔انہوںنے کہاکہ اگرحکومت نے غیرملکی آقائوں کے اشارے پر ملک کو گروی رکھ دیاہے اورملکی سالمیت کا سوداکررہے ہیں جوکسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔اس موقع پرآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر فدا حسین بلوچ نے کہاکہ نگران صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ عرصہ دراز سے التواء کاشکار کلرکس اپ گریڈیشن کویقینی بنائے اوراس سلسلے میں آنے والی رکاوٹوں کو فی الفور دورکیاجائے اورتاخیری ہتھکنڈوں سے باز رہاجائے ۔

  • ڈی آئی خان :ریسکیو1122 ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور بچاؤ ،ایک روزہ ٹریننگ

    ڈی آئی خان :ریسکیو1122 ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور بچاؤ ،ایک روزہ ٹریننگ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور بچائو کے متعلق ٹریننگ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو1122ڈیرہ کی ٹریننگ وننگ ٹیم کی جانب سے مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات کیلئے ایک روزہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ، فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی، نمٹنے اور بچائو کے طریقے سکھائے گئے۔ٹریننگ کے دوران طلباء کو حادثات سے بچا ئواور نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں جس میں تمام طلبا ئو طالبات کو، آگ بجھانے، آگ کی اقسام، زلزلے کے دوران خود کو محفوظ کرنا اور دہشت گردی کے پیش ذاتی حفاظتی تدابیریں اور بچا ئوکی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر ادارے کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمد مشتاق خٹک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ اویس بابر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی مفید تربیتی نشستوں کو منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیااور بہترین ٹریننگ کے اختتام پر ریسکیو ٹیم کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔

  • ٹانک : جے یو آئی کو جھٹکا،ملک حاجی گل بت خان نے جمعیت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

    ٹانک : جے یو آئی کو جھٹکا،ملک حاجی گل بت خان نے جمعیت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

    ٹانک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام (ف)کو ضلع ٹانک میں بڑاجھٹکا،جے یوآئی کے پرانے دیرینہ ساتھی ملک حاجی گل بت خان نے جمعیت کو خیربادکہہ کر سابق ممبرصوبائی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک غلام قادر خان بیٹنی کے ساتھ ہاتھ ملادیا،شمولیتی پروگرام کے موقع پر دعائے خیر مانگی گئی ،ملک حاجی گل بت خان کاآئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام قادر خان بیٹنی کی بھرپور حمایت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کی سیاست میں جمعیت علماء اسلام (ف)کو بڑاجھٹکالگ گیاہے ۔جے یوآئی کے پرانے دیرینہ ساتھی ملک حاجی گل بت خان نے باقاعدہ شمولیتی پروگرام میں جمعیت علماء اسلام(ف) کوخیربادکہہ کر سابق ممبرصوبائی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک غلام قادر خان بیٹنی کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔شمولیتی پروگرام کے موقع پر دعائے خیر مانگی گئی ۔ملک حاجی گل بت خان نے آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک غلام قادر خان بیٹنی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرکے انہیں کامیاب کرانے کا ارادہ کرلیاہے ۔

  • ڈی آئی خان :قومی حلقہ NA38 سٹی ون میں آزاد امیدوار روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ کی دھماکہ خیز انٹری

    ڈی آئی خان :قومی حلقہ NA38 سٹی ون میں آزاد امیدوار روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ کی دھماکہ خیز انٹری

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل کی رپورٹ)آزادامیدوار قومی اسمبلی حلقہNA38ڈیرہ سٹی ون روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ کی ڈیرہ سٹی میں دھواں دھار انٹری، معروف تاجر رہنما وسماجی شخصیت حاجی سعد اللہ خان سے ملاقات ،حاجی سعد اللہ خان کی اپنے خاندان سمیت اور دوستوں کے ہمراہ آزاد امیدوار روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان جس پر روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ نے حاجی سعداللہ خان ان کے گروپ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پرآزادامیدوار قومی اسمبلی حلقہNA38ڈیرہ سٹی ون روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں موقع دیا تو ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اورحلقہ سٹی ون میں ترقیاتی کاموں کاآغازکریں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں ڈیرہ کاحقیقی فرزندہوں اورمجھے اپنی عوام کی محرومیوں کا احساس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ ادوارمیں حلقہ سٹی ون کو یکسرنظراندازکیاگیا ہے ۔ پرانے چہرے نئے دعوئوں کے ساتھ عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے میدان میں اترے ہیں لیکن عوم باشعورہے اوران کی حقیقت جان چکی ہے ۔آزادامیدوار قومی اسمبلی حلقہNA38ڈیرہ سٹی ون روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں عوامی نمائندہ ہوں اورکامیاب ہوکر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کروں گا۔

  • ڈیرہ غازیخان: ڈرگ مافیا کے  خلاف ایکشن، کروڑوں مالیت کی ادویات برآمد،گودام سیل

    ڈیرہ غازیخان: ڈرگ مافیا کے خلاف ایکشن، کروڑوں مالیت کی ادویات برآمد،گودام سیل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) ڈرگ مافیا کے خلاف محکمہ ہیلتھ کی کامیاب کارروائی ،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں قائم ، غیر قانونی گودام میں چھپائی گئی کروڑوں مالیت کی ادویات برآمد ،جس میں ٹیبلٹس ، کیپسول ، ڈرپس، برائنولے ،سیرپ اور انسانی جان بچانے والے انجکشن شامل ہیں، ذرائع کے مطابق قبضہ میں لی گئی غیر قانونی ادویات میں سیلاب متاثرین میں تقسیم ہونے والی ادویات بھی شامل ہیں، محکمہ ہیلتھ کے حکام نے ادویات قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا ہے – ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گھناﺅنے کام میں ڈاکٹر اور میڈیکل ریپس شامل بتائے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ ہیلتھ کے آفیسران نے قبضہ میں لی گئی ادویات کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی، جس میں جعلی ادویات کا دھندہ اورغیر قانونی طور پر سٹاک کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ ڈرگ کنٹرولر ۔
    ڈرگ مافیا معاملے کو دبانے کیلئے کوشاں،میڈیا پر خبریں نہ لگنے کیلئے کئی مقامی رپورٹروں کی جیبیں گرم کرائی گئیں،باوثوق ذرائع
    تفصیلات کے مطابق ہیلتھ آفیسران کو اطلاع ملی کہ تھانہ سول لائن کے علاقے فرید آباد کالونی مانکہ کینال روڈ قباءمسجد والی گلی میں ایک مکان کے اندرملزم محمد یاسرعطاءاور منتظر مہدی وغیرہ نے ایک خفیہ غیر قانونی گودام بنا رکھا ہے جس میں اس وقت بھی انسانی جان بچانی والی کروڑوں مالیت کی غیر قانونی ادویات سٹاک کی گئی ہیں جس پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم جس میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات قبضہ میں لے لی ہیں، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ان ادویات میں سیمپلز اور دیگر ایٹمز شامل ہیں صرف یہی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے دی جانے والی ادویات بھی پائی گئی ہیں، تاہم محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قبضہ میں لی گئی ادویات میں بیشتر دوائیں ایسی ہیں جو کہ ایکسپائر ہو چکی ہیں اور انسانی زندگی کے لیے زہر قاتل ثابت ہو سکتی ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ایکسپائری ادویات کے لیبلز اور Dateچینج کرکے نجی میڈیکل سٹوروں پر فروخت کی جاتی رہی ہیں جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مجرمانہ فعل میں ناصرف ادویات سٹاک کرنے والے ملزمان بلکہ ڈاکٹر ز اور میڈیکل ریپس بھی شامل ہیں اسی لیے شہریوں محمد انور ، حق نواز، خورشید احمد ، محمد معراج ، فدا حسین ، غلام یٰسین ، عبد السمیع ، محمد عرفان اور محمد عاقب وغیرہ نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور ، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گھناﺅنے دھندہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جا ئے ۔
    دوسری طرف باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرگ مافیا معاملے کو دبانے کیلئے کوشاں ہے اورمیڈیا پر خبریں نہ لگنے کیلئے کئی مقامی رپورٹروں کی جیبیں بھی گرم کرائی گئیں-

  • ٹبہ سلطان پور : ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے  کے باوجود المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کا دفتر کھل گیا،لوٹ مار جاری

    ٹبہ سلطان پور : ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے کے باوجود المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کا دفتر کھل گیا،لوٹ مار جاری

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) غیر منظور شدہ المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کے مالکان نے ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے باوجود دفتر کھول کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
    تفصیل کے مطابق چک نمبر158 چوک میتلا کے قریب 2014ءمیں المدینہ ٹاؤن بنایا گیا ٹاؤن مالک منظور احمد شاہ کا انتقال ہوگیا اس کے بعد اس کے بیٹوں نے تمام تر سہولیات کے سہانے خواب دکھا کر کروڑوں روپے لوٹے ٹاؤن مالکان مبشر شاہ علی رضا شاہ محمود شاہ منصورشاہ نے لوگوں کو تمام تر سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا اور مالکان نے کچھ عرصہ قبل ایک نئی پارٹی کو ٹاؤن میں بیٹھا دیا اس پارٹی نے المدینہ ٹاؤن کا نام شاہ بدر ولاز تبدیل کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں چوہدری الیاس ڈھلوں اور افتخار ڈھلوں جو کہ شاہ برادران کے قبضہ مافیا کے فرنٹ مین ہیں جو علی رضا شاہ اور مبشر شاہ کے کہنے پر لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ عرصہ نو سال گزرنے کے باوجود نہ تو لوگوں کو انتقالات دیئے گئے اور نہ ہی کوئی سہولیات فراہم کی گئی ہے بنیادی ضرورت بجلی تک کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا متاثرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے زیور مال مویشی اور دیگر اشیاء بیچ کر ان کے ٹاؤن میں پلاٹ بک کرائے لیکن ٹاؤن مالکان نہ تو کسی سے ملتے ہیں لوگوں کی اقساط بھی پوری ہو چکی ہیں اور بعض لوگوں کے تو انتقالات کی فیسوں تک وصول کر چکے ہیں اب نہ انتقالات دیتے ہیں اور نہ ہی قبضہ دیتے ہیں متاثرین کے ساتھ ظلم کی انتہا اب نئ پارٹی بھی لوٹ مار کر رہی ہے متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی اور اے سی میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب متاثرین کی داد رسی کی جائے متاثرین کے انتقالات دلوائے جائیں

  • اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد منشیات مہم کا آغاز

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد منشیات مہم کا آغاز

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد منشیات مہم کا آغاز ، افتتاحی تقریب میں سیمینار اور ریلی شامل، ضلعی انتظامیہ کی شرکت، کیمپس کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے، وی سی پروفیسر ساجد رشید
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے تحت انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں پہلے دن ایک آگہی سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کی جب کہ دیگر شرکاء میں ضلعی انتظامیہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔
    سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تمام مہمانوں اور خاص طور پہ میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انسداد منشیات کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نےکیمپس میں منشیات کے روک تھام کےلیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس حوالے سے مختلف اوقات پہ آگہی سیشنز اور سیمینارز بھی منعقد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں یونیورسٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
    تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جنرل اوکاڑہ عبدالجبار تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ منشیات کی لت نوجوان نسل اور خاص طور پہ طلباء کو تباہ کر رہی ہے۔ یہ ابتدائی طور پہ یونیورسٹی میں ایک وقتی لذت کے طور پہ شروع ہوتی ہے اور بعد میں عادت بن جاتی ہے۔
    یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ مظہر حسین ساہی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت تقریبا سات فیصد افراد منشیات کی لت کا شکار ہیں اور ہر سال اس میں چالیس ہزار افراد کا اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
    رینالہ خورد کے اسسٹنٹ کمشنر ضیااللہ نے اس مہم کی کامیابی کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ رینالہ کی اے ایس پی منزہ کرامت نے بتایا کہ منشیات کا استعمال ایک عادت کے طور پہ شروع ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ زہر پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ منشیات بیچنے والے افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
    سیمینار کے اختتام پہ ریلی کا اختتام کیا گیا اور کیمپس میں شجر کاری بھی کی گئی۔

  • ٹھٹھہ :  پوش علاقے مکلی سوسائٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی

    ٹھٹھہ : پوش علاقے مکلی سوسائٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ضلع کے پوش علاقے مکلی سوسائٹی میں نامعلوم مسلع افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے پوش علاقے اور ہیڈ کوارٹر مکلی سوسائٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار رمضان بارن کو شدید زخمی کردیا، مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے، زخمی پولیس اہلکار کو مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈی ایس پی جمعہ خان پھنور اور دیگر پولیس افسران اور اہلکار پہنچ گئے، ڈی ایس پی ٹھٹھہ کے مطابق رمضان بارن کو قریب سے گولیاں ماری گئیں ہیں واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے –