Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : کوئلے کی نجی کان میں تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق دوسرازخمی

    ٹھٹھہ : کوئلے کی نجی کان میں تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق دوسرازخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)کوئلے کی نجی کان میں تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق دوسرازخمی
    تفصیلات کے مطابق جھرک کے قریب کوئلے کی کان میں حادثہ ایک۔کان کن جاں بحق. جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا
    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ فیض محمد زہری کی نجی کول مائیز میں پیش آیا ہے، کوئلے کان میں بڑا کوئلے کا تودہ گرنے سے حادثہ پیش آیا جس میں دو کان کن نیچے دب گئے.حادثہ میں دونوں کان کن کو کوئلے کے کان سے ریسکیو کر کے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے -جاں بحق کان کن کی شناخت انور بھٹی. کے نام سے ہوئی ہے،دوسرے کان کن کا تعلق سانگھڑ سےہے، پولیس کا کہنا ہے حادثہ کی مزید تفتش کی جاری ہی
    کوئلے کے کان میں سیفٹی انتظامات نہ ہونے سے متعدد حادثات میں درجنوں کان کن جاں بحق و زخمی ہوچکے اورحادثات معمول بن چکے ہیں –

  • ٹھٹھہ :دھابیجی پمپنگ اسٹیشن،بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں

    ٹھٹھہ :دھابیجی پمپنگ اسٹیشن،بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن،بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں،کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، قائد آباد لانڈھی، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت –
    تفصیل کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں،آر سی سی پائپ لائن نمبر 1 اور 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی ہیں ،واٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن کے چار پمپ مکمل بند ہوگئے ہیں.
    دوسری طرف متاثرہ پائپ لائنوں کا مرمتی کام شروع نہ ہوسکا ،کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، قائد آباد لانڈھی، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے.پانی عدم فراہمی پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

  • مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی: ادارہ شماریات

    مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی: ادارہ شماریات

    پاکستان کے ادارہ شماریات نے بدھ کو کہا ہے کہ ملک کے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں فروری میں سال بہ سال 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو تقریباً 50 سالوں میں سب سے زیادہ سالانہ شرح ہے۔
    پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق ملک میں خوراک، مشروبات اور نقل و حمل کی قیمتوں میں 45 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
    پاکستان کے ادارہ شماریات کے ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’فروری کی 31.5 فیصد شرح 1974 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔‘
    انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سے قبل 1973-1974 کے مالی سال کے دوران سالانہ اوسط افراط زر 32.78 فیصد تھی۔‘
    ادارہ شماریات بیورو نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ماہ قیمتیں اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں 4.3 فیصد زیادہ رہیں۔ جنوری میں سی پی آئی میں سال بہ سال 27.55 فیصد اضافہ ہوا۔
    خوراک اور الکوحل کے بغیر مشروبات کی قیمتوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 45.07 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے تمباکو کی قیمتوں میں 47.59 فیصد اضافہ ہوا۔حکومت نے فروری میں ایک ضمنی مالیاتی بل بھی منظور کیا جس کے تحت گذشتہ جولائی سے شروع مالی سال کے دوران 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے گئے۔
    جبکہ خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد اضافہ ریونیو اکٹھا کرنا تھا۔
    حکومت سخت اقدامات مصروف ہے جس کا مقصد ٹیکسوں کے ذریعے محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ایک ارب ڈالر کے فنڈ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔
    بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 1.73 فیصد کمی ہوئی اور ڈالر 266.11 روپے کا ہو گیا۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک روپے کی قدر میں تقریباً 15 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا جانے والا ڈھانچہ جاتی ردوبدل اور کرنسی کی قیمت میں کمی سپلائی چین سے گزرتے ہیں۔‘
    بنیادی افراط زر میں شہری اور دیہی علاقوں کے لیے بالترتیب 17.1 اور 21.5 فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا۔ مصطفی پاشا کا کہنا تھا کہ ’بنیادی افراط زر ایسی چیز ہے جس پر مرکزی بینک کو پالیسی کی شرح میں اضافے کی شرح کا فیصلہ کرتے وقت نظر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔‘

  • چاغی : ایرانی تیل سے لدی گاڑی اور ٹرالر میں تصادم ، 2 افراد زندہ جل گئے

    چاغی : ایرانی تیل سے لدی گاڑی اور ٹرالر میں تصادم ، 2 افراد زندہ جل گئے

    بلوچستان کے ضلع چاغی میں نوکنڈی کے قریب گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد زندہ جل گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا، پک اپ ڈرائیور اور کلینر پوری طرح جھلس گئے، حادثے میں ٹرالر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ بجھانے کے بعد پک اپ ڈرائیور اور کلینر کی لاشوں کے ڈھانچے نکالے گئے، ایرانی ساختہ زامیاد پک اپ گاڑی ایرانی تیل سے لدی ہوئی تھی جو آگ لگنے کی وجہ بنی ،آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی اور ٹرالر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔یاد رہے کہ 29جنوری کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مسافر بس کے پل سے گرنے اور آگ لگنے کے باعث 41 افراد کی ہلاک ہوگئے تھے اس المناک حادثہ سے متعلق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے دعویٰ کیا تھا کہ لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے ذریعےکئی ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جا رہا تھا۔جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ،لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی بدستور مسافرگاڑیوں اور ٹرکوں میں بڑے ٹینک لگاکر ایرانی تیل کی سپلائی کھلے عام جاری ہے ،جو کی مسلسل حادثات کا باعث بن رہی ہے

  • پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم

    پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم

    لاہور(باغی ٹی وی)پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، فائرنگ اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیاہے۔
    پنجاب یونیورسٹی میں2طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور 40 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں جھگڑے میں فائرنگ، لاٹھیوں اور پتھراؤ کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے
    انتظامیہ نے پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے دونوں اطراف کے 40 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزم حسیب کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دونوں تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • جو لیڈر خود باہر نہیں نکل سکتا وہ قوم کی حفاظت کیا کرے گا،سراج الحق

    جو لیڈر خود باہر نہیں نکل سکتا وہ قوم کی حفاظت کیا کرے گا،سراج الحق

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی)گوجرانوالہ کے نجی میرج ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو لیڈر خود باہر نہیں نکل سکتا وہ قوم کی حفاظت کیا کرے گا،
    ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو ، نظام اس وقت تبدیل ہو گا جب لوگوں کے رویے اور اخلاق بھی تبدیل ہو نگے۔
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہربچے کو تعلیم دے ، ہم ملک میں ایک نظام تعلیم دینا چاہتے ہیں۔
    سراج الحق نے کہا کہ ہم عدالتی نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ہمارا عدالتی نظام یکسر مختلف ہوگا، ہماری حکومت آئی تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کریم تھمائیں گے، تمام مساجد کو تعلیمی اداروں میں تبدیل اور بنجر زمینوں کو سرسبزوشاداب کریں گے، عوام کا پیسہ جو سکیورٹی اور پروٹوکول پر خرچ ہو رہا ہے ہم اس کلچر کا خاتمہ کریں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ملک کی معیشت کو بہتر بناسکتے ہیں لیکن کوئی اور بہتر نہیں کر سکتا ، جرنیلوں اور دیگر پارٹیوں کو کتنے مواقع ملے لیکن سب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے دروازے پر دستک دی، اسد عمر ، شوکت ترین ، حفیظ شیخ ، اسحاق ڈار سب نے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا ، ہم اصل قرض واپس کریں گے اور سود سے معافی مانگیں گے۔

  • لیبیا کشتی حادثہ: ایف آئی اے گجرات کی کارروائی، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لیبیا کشتی حادثہ: ایف آئی اے گجرات کی کارروائی، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی اے گجرات نے کاررواتی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمہ حادثےمیں جاں بحق منیب الرحمان کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا۔
    جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد 6 ملزمان میں سے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام سرور وڑائچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں راجا راحیل اور سفیان شامل ہیں ،ملزمان کو گجرات،کوٹلہ ارب علی خان سے گرفتار کیا گیا۔غلام سرور نے کہا کہ مقدمے میں نامزد دو انسانی اسمگلر حمزہ اور آفاق لیبیا میں مقیم ہیں جبکہ ملزم حمزہ انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا سرغنہ ہے۔

  • ننکانہ :مردم شماری کی تکمیل کے لیے ہر محب وطن کو کرداراداکرنا ہوگا-مزمل الیاس

    ننکانہ :مردم شماری کی تکمیل کے لیے ہر محب وطن کو کرداراداکرنا ہوگا-مزمل الیاس

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) پاکستان میں ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا قومی اہمیت کا کام ضلع ننکانہ صاحب میں یکم مارچ سے شروع ہوکر یکم اپریل تک جاری رہے گاجس کے لیے تمام عملے کو تربیت دی گئی ہے اور تمام ضروری سامان بھی عملے کے حوالے کردیاگیا ہے ، خانہ و مردم شماری کی تکمیل کے لیے ہر محب وطن کو اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر اداکرنا ہوگا،شہری مردم شماری کی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوننکانہ صاحب مزمل الیاس نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کو نمبرلگاکر ضلع بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ محمد حنیف ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو،نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم ،پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر ننکانہ حافظ ناظم علی سمیت شمارکنندگان کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے اس موقع پر بتایا کہ خانہ و مردم شماری کے دوران محکمہ پولیس ،محکمہ تعلیم ،صحت ریسکیو1122سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ تینوں تحصیلوں سمیت ضلعی کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے مردم شماری کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ مقررہ وقت پر ضلع بھر میں خانہ ومردم شماری کروائینگے اور اس کی شفافیت کویقینی بنانے میں اپناکردار قومی فریضہ سمجھ کراداکریں گے۔ ضلع ننکانہ صاحب میں تعینات کیے گئے نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم نے کہا کہ عملہ مردم شماری حوصلہ،ایمانداری اورقومی جزبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے ، ضلع ننکانہ صاحب میں مجموعی طور پر کل 19چارج ، 155 سرکل اور1328بلاکس بنائے گئے ہیں جس کے لیے 94سرکل سپر وائزرز، 671شمار کنندگان مجموعی طورپر کل 803 افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی جاچکی ہیں اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو فائنل فیلڈسٹاف برائے مردم شمای کی لسٹیں مہیا کردی گئی ہیں

  • مکلی ایک ماہ کے دوران چوتھی بار پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

    مکلی ایک ماہ کے دوران چوتھی بار پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی ایک ماہ کے دوران چوتھی بار پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
    تفصیل کے مطابق مکلی ہیڈ کوارٹر میں ایک ماہ کے اندر چوتھی دفعہ پھر پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے مساجد اسکولوں سرکاری دفاتر اور لوگوں کے گھروں میں پینے تک کا پانی موجود نہیں ہے سرکاری دفاتر اور اسکولز انتظامیہ اپنے پیسوں سے پانی کے ٹینکرز اکثر و بیشتر ڈلواتے ہیں نمازی وضو بھی بڑی مشکل سے کرکے مساجد میں جاتے ہیں واضح رہے کہ چھچھ ناری نہر مکلی سے بغیر فلٹر ہوئے پانی کی سپلائی مکلی کے لوگوں کو کی جاتی ہے اور یہاں ہر ہفتے پانی کی موٹرز پمپس اور مشینوں میں لگے پنکھے خراب ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے پانی کی سپلائی کئی کئی دن بند رہتی ہے اور عوام پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ نے چند سال قبل کروڑوں روپے سے پانی سپلائی کرنے کی مشینیں خریدیں تھی جو کہ بالکل ناکارہ تھیں اب پانی سپلائی کا انتظام ٹاؤن کمیٹی مکلی کو دیا گیا ہے مگر پھر بھی پانی کا بحران برقرار ہے ٹھٹھہ اور مکلی کے رہائشیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کینجھر جھیل سے پانی کی سپلائی ٹھٹھہ اور مکلی میں کی جائے تاکہ عوام کو پانی کی قلت سے دوچار نہ ہونا پڑے

  • مریم نواز،اداروں کی تضحیک ،10 مارچ کو عدالت میں طلب

    مریم نواز،اداروں کی تضحیک ،10 مارچ کو عدالت میں طلب

    سکھر،باغی ٹی وی(ویب نیوز) سیشن کورٹ سکھر نے اداروں کی تضحیک اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کے معاملے پر مریم نواز کو 10 مارچ کو طلب کرلیا اور نوٹس جاری کردیا۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ایڈووکیٹ ظھیر بابر کی جانب سے دائر درخواست پر آج ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز سولنگی نے سماعت کی۔ درخواست گزار تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر ظہیر بابر نے موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بات کی اور اداروں کی تضحیک کی جبکہ عوام کو اداروں کے خلاف اور بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔
    عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مریم نواز سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کو طلب کرلیا۔
    عدالت نے ایس ایچھ ماڈل ٹاؤن ، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائیبر جرائم ایف آئی اے اور ایس ایس پی سکھر کو طلب کیا۔