یو این ڈی پی نے خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیرز پربننے والی جھیل پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے حوالے سے صحافیوں کے لیے سہ روزہ تربیت کا انعقاد کیا۔
چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی ) سہ روزہ تربیت کا اہتمام UNDP کے GLOF-II پروجیکٹ اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ گرین کلائمٹ فنڈ کے تعاون سے کیا گیا۔ ٹریننگ میں چترال، سوات، اپر دیر، پشاور اور کوہستان کے 27 صحافیوں کو موسمیاتی آفات جیسے گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (GLOFs)، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ انسانی زندگیوں اور رہائشیوں پر ان کے اثرات کو دیکھتے ہوئے میڈیا کے ذریعے ان آفات کی صحافتی اقدار اور ذمہ داری کے ساتھ کیسے رپورٹ کیا جائے ۔
تربیتی سیشنز میں ڈیجیٹل صحافت کی اقدار، کہانی سنانے، ملٹی میڈیا رپورٹنگ، بیانیہ صحافت، تخلیقی فارمیٹس اور صحافیوں کی حفاظت اور تحفظ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ ٹریننگ کے شرکا نے رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ خاص طور پر 2022ء کے سیلاب کے دوران اپنے اپنے تجربات بیان کئے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مون سون کے موسم میں GLOF کے متوقع واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات پر ذمہ دارانہ اور اخلاقی رپورٹنگ کی تربیت اہم ہے۔

ٹریننگ میں شریک صحافیوں نے کہا کہ صحافت کی اخلاقیات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے۔ خاص طور پر جب اس کا تعلق مسلسل بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت سے ہو، ہم صحافیوں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ لوگوں کو موسمی واقعات سے آگاہ کریں۔ اس سال صحافیوں کے لیے مذکورہ تربیت GLOF-II پروجیکٹ کی پہلی تربیت تھی۔
آئندہ مہینوں میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی اسی موضوع پر صحافیوں کی تربیت دی جائے گی۔ یواین ڈی پی کا GLOF-II منصوبہ گلگت بلتستان کی 16 وادیوں اور خیبر پختونخوا کی 8 وادیوں میں روبہ عمل ہے۔ یہ متعلقہ علاقوں کے رہایشیوں کو GLOFs اور موسمیاتی تبدیلی کے متعلقہ اثرات سے منسلک خطرات کی شناخت اورمقامی آبادی کو منظم کرنے، GLOF سے متعلق آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے عوامی خدمات کو مضبوط بنانے اوران لوگوں کی تربیت اور آفات کے ردعمل کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
یہ پراجیکٹ متعلقہ علاقوں میں ذریعہ معاش کے لیےمتبادل پائیدارطریقوں کی ترقی کی بھی حمایت کرتا ہے اور خاص طور پر خوراک کی حفاظت اورروزی روٹی کو یقینی بنانے میں خواتین کی شرکت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چترال : موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیرز ،جھیل پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال،ذمہ دارانہ رپورٹنگ، تربیتی ورکشاپ
-

قصور: نجی کالج کی طالبہ کو نشہ آور مشروب پلا کراجتماعی زیادتی
قصور،باغی ٹی وی (شبیربھٹی کی رپورٹ )نجی کالج کی طالبہ کو نشہ آور مشروب پلا کراجتماعی زیادتی
تفصیل کے مطابق تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ چراغ شاہ میں ملزمان کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی ،نجی کالج کی طالبہ کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی گئی، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دوران زیادتی16 سالہ طالبہ کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ملزمان زیادتی کے بعد طالبہ کو ویڈیو دیکھا کر بلیک میل بھی کرتے رہے ۔ ایس ایچ اوتھانہ بی ڈویژن کے مطابق دو ملزمان اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
ملزمان میں سے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، دوسرے کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے

-

ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر بلوچ ماوا فیکٹری سیل
ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی کے حکم پر بلوچ ماوا فیکٹری سیل
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر منشیات بلوچ ماوا پر پابندی عاٸد کی گٸی ہے،عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے کی جدوجہد پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے فوری احکامات جاری کۓ اس پر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور ناٸب صدر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا اگر ایس ایس پی ٹھٹھہ اسی طرح عوام کی فلاح کے کام کرتے رہیں گے توانہیں عوام میں خوب پذیرائی ملے گی اور ساتھ میں عوام کی طرف انہیں دعاٸیں دی جائیں گے .زہریلا ماوا بنانے والی فیکٹری سیل کرنے اور منشیات فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے پر ٹھٹھہ کی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے- -

پاکستان آرمی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کیلئے بھرتی کا شیڈول جاری کردیا
ٹھٹھہباغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پاکستان آرمی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کیلئے بھرتی کا شیڈول جاری کردیا
تفصیل کے مطابق پاکستان آرمی سلیکیشن اور بھرتی سینٹر کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کرنے کیلئے ایک شیڈیول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت یکم مارچ 2023ء کو میونسپل کمیٹی ٹھٹہ جبکہ 2- مارچ 2023ء کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سجاول میں پاک آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کا میڈیکل چیک اپ اور تحریری امتحان لیا جائے گا۔ اعلامیہ کے تحت واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کا قد 5 فوٹ 6 انچ اور چھاتی (چیسٹ) 34 انچ جبکہ عمر کی حد 17 سال 4 ماہ سے 22 سال تک ہونا لازمی ہے، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے نوجوان اپنا اصل ڈومیسائیل، پی آر سی، (مئٹرک، انٹر، بی اے، بی ایس سی) کی مارک شیٹ، پکا سرٹیفیکیٹ، اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ، اپنا اور والد کا شناختی کارڈ اور 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور تمام کاغذات کی دو دو تصدیق شدہ کاپیاں مقررہ جگہوں پر صبح آٹھ بجہ اپنے ساتھ لائیں، مزید معلومات کیلئے پاکستان آرمی سیلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر کراچی کے نمائندہ وریام خان کلمتی بلوچ کے موبائل نمبر 0305-3376658 اور 0325-7006927 پر رابطہ کریں۔ -

ڈی جی خان ڈویژن میں پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے
ڈی جی خان(باغی ٹی وی) ڈویژن میں پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ افتتاح کیا ۔کمشنر نے عمارت پر سینسس کا پہلا 001 کوڈ بھی درج کیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ،ڈی پی او محمد راشد اور دیگر موجود تھے
تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ساتویں خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے ۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں مرکزی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ،ڈی پی او محمد راشد ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو فخر الاسلام ڈوگر ،اے سی آر محمد عامر جلبانی ،ڈویژنل کوارڈینیٹر شماریات اقبال علوی،نادرا کے فیصل چانڈیہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ یہ ملک کی پہلی خانہ و مردم شماری ہے جس میں جدید ٹیب کے ذریعے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔5500 شماریات 9000 بلاک میں ہر عمارت،فرد اور انکی ضروریات کا اندراج کریں گے۔سیکیورٹی کےلئے پنجاب پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج کی بھی خدمات حاصل ہیں۔شماریات،ایجوکیشن،نادرا،پنجاب پولیس،رینجرز،پاک فوج سمیت تمام محکمے ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ خانہ و مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے،اسی کے اعداد وشمار کے مطابق ملک کے وسائل تقسیم ہوں گے۔یکم اپریل تک جاری رہنے والی اسی مہم میں خانہ و مردم شماری کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں
آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ ہر شمار کندہ کے ساتھ پنجاب پولیس کی سیکیورٹی ہوگی۔موبائل گشت بھی کریں گے۔ -

نوابشاہ میں دلہا دلہن کا باراتیوں سمیت مہنگائی کیخلاف احتجاج
نوابشاہ (باغی ٹی وی ) دلہا دلہن کا باراتیوں سمیت مہنگائی کیخلاف احتجاج
تفصیل کے مطابق نواب شاہ کے رہائشی یاسر برڑو اور ڈاکٹر سحرش نے شادی کی تقریب کے بعد باراتیوں سمیت سڑک پر آکر احتجاج کیا۔
ڈاکٹر سحرش کا کہنا تھا کہ رخصتی کے بعد ان کے شوہر نے انہیں بتایا کہ وہ گھر نہیں جائیں گے پہلے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کریں گے جس پر وہ بھی احتجاج میں شامل ہوگئیں۔ سحرش کی بارات 2، 3 پک اپس اورگاڑیوں پر مشتمل تھی جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔ دلہن کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سحرش کے دلہا یاسر برڑو سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی منصوبہ بندی پہلے سے نہیں کی تھی بلکہ تقریب کے دوران ہی مہنگائی کیخلاف احتجاج کا خیال آیا اور دوستوں سے مشورے کے بعد اسے عملی جامع پہنا دیا۔ -

حفاظتی اقدامات سے حادثات میں ممکن حد تک نقصان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔محمد اکرم پنوار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ندیم اکرم )حفاظتی اقدامات سے حادثات میں ممکن حد تک نقصان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔محمد اکرم پنوار
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار اورموٹروے چیف پٹرولنگ پولیس /سی پی او عمران عدیل کے باہمی اشتراک سے ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پٹرولنگ پولیس ایم تھری کے افسران کے لئے فائر سیفٹی ورکشاپ کااہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوا ر نے کی۔ ورکشاپ میں ڈی ایس پی حماد ناصر اور ایس پی او عبید خرم کے ساتھ دیگر افسران نے بھر پور شرکت کی۔ ورکشاپ میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران ریسکیوانسٹرکٹرز علی اکبر اورعرفان منظور نے موٹروے پٹرولنگ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کوموٹروے پر ہونے والے حادثات کی روک تھام، آگ سے بچاؤاور گاڑیوں میں لگنے والی آگ کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئیے اور عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر چیف پٹرولنگ پولیس عمران عدیل کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ہونے والے حادثات میں زیادہ تر پہلا ریسپانس نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پٹرولنگ پولیس کا ہوتا ہے اس لئے ریسکیو1122کی فائر سیفٹی ورکشاپ ہمارے سٹاف کے لئے بہت ضروری تھی ہمارے لئے یہ ٹریننگ بہت مفید ثابت ہوئی ہے ہم ریسکیو 1122محکمہ کے حددرجے مشکور ہیں کیونکہ اس ورکشاپ کے بعد موٹروے پٹرولنگ پولیس کا عملہ حادثات میں مریضوں کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پا سکتا ہے -

کراچی:رواں سال کی بڑی ڈکیتی، ملزمان بلڈر سے گاڑی سمیت تقریباً 6 کروڑ لے اڑے
کراچی: بہادر آباد میں مسلح ملزمان بلڈر سے لگ بھگ 6 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راحیل عبدالغفار نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور کنسٹرکشن کے کام سے منسلک ہیں۔مدعی کے مطابق گزشتہ رات وہ بہادر آباد میں اپنے دفتر سے رقم لے کر کار میں نکلے تھے کہ ناہید سپر اسٹور کے قریب دوسری کار میں سوار ملزمان نے انہیں روکا، ان کے ساتھ دو موٹر سائیکل پر بھی ملزمان تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بلڈر کو گاڑی سے اتار کر موبائل فون چھین لیا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔
راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کی ڈگی میں چار کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ -

قصور:موٹیویشنل مذہبی اسکالر شیخ عاطف احمد 9 مارچ کو مرکز ابن الخطاب الاسلامی میں خطاب کریں گے
قصور،باغی ٹی وی (رپورٹ غنی محمود قصوری)مرکز ابن الخطاب الاسلامی چونیاں روڈ الہ آباد قصور میں 9 مارچ کو شیخ عاطف احمد کا تاریخی خطاب ہو گا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور موٹیویشنل سپیکر،مذہبی اسکالر شیخ عاطف احمد 9 مارچ بروز بدھ دن 4 بجے مرکز ابن الخطاب الاسلامی چونیاں روڈ الہ آباد میں تاریخی خطاب فرمائیں گے
شیخ عاطف احمد المدارا انسٹیوٹ کراچی پاکستان کے چئیر پرسن ہیں اور اپنی معتدل مزاجی و حق گوئی کے باعث تمام مسالک میں ایک نمایا مقام رکھتے ہیں
گزشتہ دنوں ان کی تحصیل کوٹ رادھا کشن آمد پہ تمام مسالک کے نوجوانوں نے ان کا خیر مقدم کیا تھا
پروگرام مرکز کے بانی سلمان اکبر سلیم و علامہ احسان اکبر ظہیری کی زیر صدارت ہو گا جس میں دور دراز -

کندھ کوٹ میں بھی 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغازکردیاگیا ہے
کندھ کوٹ (نامہ نگار(ملک بھر کی طرح ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس کشمور کے اندر ربن کاٹ کر کیا گیا۔
تقریب میں پولیس، تینوں تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز، مردم شماری کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عاطف احمد سی ڈی او مردم شماری نے بتایا کہ پورے ضلع میں 87 ٹیمیں کام کریں گی جس میں ہر ٹیم میں 05 سے 07 اینیمیٹرز ہوں گے جو گھر گھر جا کر ڈیجیٹل مردم شماری کریں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری01 مارچ 2023 سے شروع کی گئی ہے، یہ ایک قومی فریضہ ہے جسے آپ اور ہمیں پورا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے دوران ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کوئی گھر یا فرد مردم شماری سے محروم نہ رہے۔