کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھ کوٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری ہے
تفصیل کےمطابق پولیس کا کہناہے کہ کندھ کوٹ ٹھل روڈ شاہ لاڑو تنگوانی تھانہ کی حدود میں گشت کے دوران ڈاکووں نے پولیس پر حملہ کر کے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار در محمد بکھرانی شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے واقعے کی اطلاع پر مزید پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے پیچھا کیا اور پولیس نے ڈاکووں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو مارے گئے ، ایس ایس پی عرفان علی سمو کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں ڈاکووں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ادھر شہید اہلکار اور زخمی کو کندھ کوٹ سول اسپتال لایا گیا جہاں پر زخمی اہلکار کی حالت نازک ہونے پر رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے ۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کندھ کوٹ کے قریب پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید
-

ٹھٹھہ : مکلی کے تاریخی قبرستان میں فوت شدگان کی تدفین پرپابندی ، ناجائز مقدمہ درج کرنے کے خلاف شہریوں نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا
ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی)
ٹھٹھہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں نے مکلی کے تاریخی قبرستان میں لاشیں دفنانے اور انہیں پریشان کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف پرامن مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔شہریوں نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر کے شہریوں کے تحفظات پر غور کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں پرامن احتجاجی تحریک کو تیز کیا جائے گا۔ سندھ کے محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ اور نوادرات نے ٹھٹھہ کے قدیم باشندوں کو مکلی قبرستان میں اپنے پیاروں کو دفن کرنے کی اجازت نہ دینے اور مقدمہ درج کرنے کے عمل کے خلاف ٹھٹھہ کے شہریوں کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔جس میں سیاسی و سماجی جماعتوں، مذہبی تاجر رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں کو لاشیں دفنانے کی اجازت نہ دینے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اجلاس میں پرامن جدوجہد کا اعلان کیا۔اجلاس میں سیاسی و سماجی شخصیت سابق تعلقہ ناظم ادا محمد میمن، ڈسٹرکٹ ٹریڈ یونین کے ضلعی صدر ڈاکٹر کامران قریشی، مکلی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین کامران غنی، علمی و ادبی شخصیت سلطان ہاشمانی، ضیاء دایو۔ پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکرو، حاجی وسیم اختر میمن، ایڈووکیٹ قائم شاہ شیرازی، خطیب شاہجھان جامع مسجد حافظ عبدالباسط صدیقی، پیر رشید شاہ، شہزاد شاہ، جاوید شاہ، حامد مغل، موسیٰ سبزپوش، شہزور چانگ، پپو قاضی، ولو قمبرانی ۔ خلیفہ غلام حسین، علی مانکانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے سابق دارالحکومت ٹھٹھہ کے تاریخی شہر میں بسنے والے شہریوں کو اپنے پیاروں کو قدیم قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہیں، ہم اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے پریشان ہیں۔ حکومت پرامن شہریوں پر مقدمات درج کر رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے، ایک سماجی ثقافت اور دوسرا مذہبی ثقافت کیونکہ مساجد اور مقامات کو مذہبی ثقافت سمجھا جاتا ہے۔ یہ محکمہ پہلے وفاقی حکومت کے پاس تھا، 18ویں ترمیم کے بعد یہ محکمہ سندھ حکومت کے پاس آیا جس نے اب اس پر پابندی لگا دی ہے۔ ہماری حکومت سندھ سے درخواست ہے کہ وہ شہریوں کی پریشانی اور تکالیف کو سمجھے ایسا نہ ہو کہ پرامن شہری کل لاشیں لے کر سڑکوں پر دھرنا دیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرحلہ وار تحریک چلائی جائے گی جس میں پہلے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
-

چونیاں:پابندی کے باوجود بسنت میلہ، بوکاٹا، منچلوں کا ہلہ گلہ اور آسمان پتنگوں سے بھر گیا
چونیاں(نامہ نگار) پابندی کے باوجود بسنت میلہ، بوکاٹا، منچلوں کا ہلہ گلہ اور آسمان پتنگوں سے بھر گیا میڈیا نے منچلوں کے پتنگیں اڑانے کی فوٹیجز حاصل کر لی۔ سٹی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود، بسنت میلہ، پتنگ بازی، بوکاٹا، شور، ہلا گلہ عروج پر ہے چونیاں شہر میں پتنگ بازی اور ہلا گلہ کرنے کی فوٹیجز میڈیا نے حاصل کر لی ہے فوٹیجز میں واضح دیکھا جا سکتا ہے 15 کے قریب منچلے نوجوان سرعام چھت پر پتنگ بازی کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ ان کے کئی ساتھیوں نے ہاتھوں میں بھی پتنگیں تھام رکھیں ہیں شہر اور گردونواح میں منچلے اور اوباش نوجوان جان لیوا کھیل میں ملوث ہیں، پولیس بے بس نظر آ رہی ہے نوجوان سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں نامعلوم افراد سے حاصل کرتے اور کھولے عام اڑاتے ہیں خونی کھیل کی دھاتی ڈور سے ایک ماہ قبل 1 نوجوان زخمی بھی ہو چکا، پولیس کارروائی سے گریزاں ہیں فوٹیجز وائرل ہونے پر شہریوں نے کہا کہ تھانہ سٹی چونیاں پولیس جان لیوا کھیل کو روکنے میں مکمل ناکام ہے اور بڑے حادثہ کی منتظر ہے تمام آسمان پر پتنگیں ہی نظر آ رہیں ہیں پولیس حکام نوٹس لیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں نے موقف میں کہا کہ نفری کی کمی ہے، پھر بھی کارروائی کر رہے ہیں 9 بچوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
-

ایف آئی اے نے فرح خان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا
لاہور (باغی ٹی وی) ایف آئی اے نے فرح خان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، فرح خان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے فرح خان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایف آئی آراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔ فرح خان نے 2021 میں اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرائی، اپنی کمپنی کیلئے 60 کروڑ کی اراضی 6 کروڑ میں الاٹ کرائی۔
فرح خان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، معاملے پر فرح خان کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق احتساب عدالت نے کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی، جہاں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہو گئے۔
عدالت نے عثمان بزدار کی جانب سے تمام ریکارڈ کو کیس کا حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ان کا کیس 50 کروڑ تک جاتا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی یہ تعین نہیں ہوا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بتائیں کہ یہ تفتیش کیسے شروع ہوئی، جس پر نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب دیا کہ ان کے خلاف 10 ارب کی شکایت موصول ہوئی۔
عدالت نے پوچھا بتائیں کیا اثاثے بنائے اور کس کے نام پر، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ انہوں نے والد اور فیملی کے نام پر اثاثے بنائے۔ عثمان بزدار نے عدالت نے بتایا کہ میرے والد وفات پا چکے ہیں۔ یہ میرے پورے قبیلے کے بھی 10 ارب کے اثاثے نہیں ہے۔عدالت نے عثمان بزدار کے خلاف شکایت کی کاپی طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتائیں شکایت گزار کون ہے یہ سچا پاکستانی کون ہی ۔
نیب نے کیسے انکوائری شروع کردی جس میں شکایت گزار کا پتہ ہی نہیں ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ شکایت کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب قانون کے تحت کاپی نہیں دے سکتے۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق 6 ماہ تک شکایت کی کاپی نہیں دے سکتے۔
عدالت نے اس موقع پر نیب قانون پڑھ کر سنانے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیئے کہ قانون میں یہ تو نہیں لکھا کہ 6 ماہ کے بعد شکایت کی کاپی فراہم کرنا ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ ویسے ہی گرفتار کرلیں۔ جب درخواست گزار کو معلوم ہی نہیں کہ اس پر الزام کیا ہے، وہ جواب کیا دے گا۔ نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری اسٹیج پر شکایت کی کاپی فراہم نہیں کی جاسکتی۔
اگر عدالت حکم دینا چاہتی ہے تو دے سکتی ہے۔ عدالت نے شکایت کی کاپی سے متعلق نیب قانون کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ شکایت کی کاپی فراہم کی جا سکتی ہے کہ نہیں۔دورانِ سماعت نیب نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے۔فاضل جج نے عثمان بزدار سے استفسار کیا کہ آپ شامل تفتیش کیوں نہیں ہو رہے، اس پر سابق وزیراعلی نے کہا کہ میں جلد شامل تفتیش ہو جائوں گا، ایک شادی کی تقریب ہے، 10 دن کی مہلت دے دیں۔
جج نے کہا کہ آپ بہانے نہ بنائیں شادی کوئی بہانہ نہیں ہے، بزدار صاحب شادی میں کیا کرنا ہے، 10دن کی تاریخ مانگ رہے ہیں، خدا کا خوف کریں، اگر آپ شامل تفتیش نہیں ہوتے تو آپ کو مجھ سے ریلیف نہیں ملے گا، نیب سے بھی پوچھیں آپ نے کن شواہد کی بنیاد پر انکوائری شروع کی۔بعد ازاں مختصر وقفے کے بعد عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عثمان بزدار کو 3 مارچ کو نیب آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا اور انہیں انکوائری کی کاپی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام کے تحت انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ -

کسان پیکیج کے تحت کسانوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں – شاہداسلم
چونیاں (نامہ نگار) زرعی بیٹھک، وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت کسانوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں آسان شرائط، آسان اقساط اور صرف 7 فیصد پر نوجوان، کسان اور خواتین کو قرضے دئیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار زونل چیف شاہد اسلم نے نواحی گاؤں ویر سنگھ میں کسان بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت زرعی ترقیاتی بینک چونیاں کو 17 ارب روپے دئیے گئے ہیں بنک کی ٹیمیں کسانوں کو ان کی دہلیز پر قرضہ جات دینے جا رہیں ہیں اس پیکیج سے ناصرف کسان، نوجوان فائیدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ خواتین کو بھی قرضہ دیا جائے گا۔ قرضہ دینے کیلئے شرائط بھی انتہائی آسان ہیں۔ یہ پیکیج پاکستان میں بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے انتہائی موضوع ہے۔ زونل چیف شاہد اسلم نے مزید میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم کسان پیکیج میں 15 سے 50 لاکھ روپے کے قرضے لئیے جا سکتے ہیں، کسان فارمنگ، ٹریکٹر، ہل، روٹا ویٹر اور دیگر زرعی آلات باآسانی خرید سکتا ہے۔ زرعی بیٹھک میں پاکستان کسان اتحاد کے صدر سردار اورنگزیب نے وزیراعظم کسان پیکیج کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسان زرعی آلات، فارمنگ اور سولرز پلٹیں و دیگر آلات لگا کر اپنی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ کسان بیٹھک میں منیجر زرعی ترقیاتی بینک رانا رفاقت علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جواد احمد نے بھی شرکت کی
-

ٹھٹھہ: پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،11کلوگرام سے زائد چرس برآمد ایک خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ 6 کلو چرس برآمد ایک خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار
ٹھٹھہ پولیس کی نفری نے اگر محلہ میں چلنے والے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 کلو چرس برآمد کرکے ایک خاتون سمیت تین بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ،منشیات فروش خاتون سے 2 کلو 10 گرام چرس برآمد کیا صالح ملاح سے ایک ہزار 9 سو 68 گرام چرس برآمد ،گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ سی 9 ون تھری تحت الگ الگ مقدمہ درج کر لیا گیا-
ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپیکٹر محمد ھاشم سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج نور محمد بروہی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش شھباز عرف شھبو ولد عبد الرشید بروہی کو 2 ہزار (2000) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر85/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ ٹھٹھہ۔
ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر حاکم علی کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت عیدگاہ لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش حسن ولد محمد جمن ملاح کو 2 ہزار (2000) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر44/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ مکلی۔
انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپکٹر سائیں ڈنو برڑو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ھاشم موری ٹنڈو حافظ شاہ لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش صلاح الدین عرف لالو ولد شفیع محمد ببر کو 1 ہزار 10 دس (1010) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر33/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھرک
۔
-

27 فروری 4 سال مکمل ہونے پرگوردوارہ جنم استھان کے باہر”فینٹاسٹک ٹی ڈے ” منایا گیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )27 فروری 4 سال مکمل ہونے پرگوردوارہ جنم استھان کے باہر”فینٹاسٹک ٹی ڈے ” منایا گیا
پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےیہ دن منایا جا رہا ہے ,سردار گوپال سنگھ پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل ہونے پرگوردوارہ جنم استھان کے باہر شہریوں کو چاۓ پلاٸی گٸی,سکھ سنگت کی طرف سے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پاٸندہ باد کے نعرے-
تفصیلات کے مطابق 27 فروری2019 کو افواج پاکستان نے بھارت کو جو کرارا جواب دیا وہ آج بھی ہر زبان زدِ عام ہے، پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 4 سال مکمل ہوگئے ہیں، مودی نے پلواما میں اپنے فوجیوں کو مروانے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے الزام پاکستان پر لگایا تھا، جس کے بعد بھارتی طیاروں نے26فروری 2019کو بالاکوٹ میں درخت اور کوے مار گرائے تھے۔ پاکستان کے شاہینوں نے جب اڑان بھری تو بھارتی طیاروں کی سٹی گم ہوگئی، شاہینوں کے اڑان بھرتے ہی بزدل بھارتی طیارے پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے تھے۔ پاکستان نے علی الاعلان بھارت کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا،اگلے ہی دن پاک فوج نے کرارا جواب بھی دے دیا، پاکستان کے جرات مندانہ کرارے جواب "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کو پوری دنیا نے سراہا
27فروری2019کو دراندازی کرنے والے2بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا نہ صرف گرایا بلکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتاربھی کیا اور بعد ازاں فنٹاسٹک چائے پلاکر باعزت طریقے سے رخصت بھی کیا
اس کے علاوہ پاک بحریہ نے گہرے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا، پاک فوج نے ایل او سی پرشاندار ردعمل دیا یہ سب مادروطن کے دفاع کے لیےمسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے گزشتہ روز گوردوارہ جنم استھان کے باہر اس دن کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے شہریوں کی چاۓ کے ساتھ تواضع کی گٸی اس موقع پر پنجابی سکھ سنگت کے چئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر سکھ بھی موجود تھے سکھ برادری نے پاکستان زندہ باد, پاک فوج زندہ باد , کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاٸے اس موقع پر سردار گوپال سنگھ چاولہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج کا دن منا رہے ہیں پاکستان ائرفورس نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی طیارے کو مار کر اپنی صلاحیتوں کو منوایا تھا -

ننکانہ :پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروشی و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروشی و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار
ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے ایس ایچ او بوٹا ڈوگر کی سربراہی مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد منشیات اور پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق منشیات فروش تنویر کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائد چرس 520 گرام، منشیات فروش ابرار کے قبضہ سے آدھا کلو چرس 500 گرام برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد نعیم کو کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم نعیم کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے ایس ایچ او بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے جس پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے۔ قانون شکن عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا

-

ننکانہ : سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت،ماڈل بازارمیں اشیاءضروریہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت،ماڈل بازارمیں اشیاءضروریہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،عام بازار سے نرخ کئی گنا زیادہ
ننکانہ صاحب ماڈل بازار میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت کے باعث اشیائے ضروریہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ،,پورا ہفتہ ضلعی افسران سبزی منڈی میں فوٹو سیشن میں مصروف بولی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ,ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رفیق احسن سے فوری نوٹس کا مطالبہ –
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب کے مبینہ ملی بھگت و غفلت اور لاپرواہی کے باعت ماڈل بازار سمیت شہر بھر میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں,ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی طرف سے ضلع بھر کے مختلف افسران کی روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی ننکانہ صاحب میں ذمہ داری ہوتی ہےکہ قیمتوں کے اضافہ کو کنٹرول کیا جاۓ,مارکیٹ کمیٹی کے ذراٸع کا کہنا ہے کہ یہ افسران تھوڑی دیر کے لیے آتے ہیں اور فوٹو سیشن کرنے کے بعد واپس روانہ ہوجاتے ہیں اگر سبزی اور فروٹ منڈی میں ہونے والی بولی کو کنٹرول کیا جاۓ تو مہنگاٸی کبھی بھی نہ ہو ,بولی کنٹرول نہ ہونے کے باعث اس کےاثرات عوام کو برداشت کرنا پڑتے ہیں اورپھر دوکاندار بولی کے مطابق ریٹ وصول کرتے ہیں ,اگر بات کی جاۓ ماڈل بازار ننکانہ کی تو دواسٹال سبزی کے اور چار سے پانچ ریڑھی کینواور سیب کی لگاٸی گٸی ہیں جن پر درمیانہ درجہ کافروٹ موجود ہوتا ہے اور ریٹ درجن کی بجاۓ کلو کے حساب سے وصول کیا جاتا ہے,سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر میں سبزی اور فروٹ کے ریٹ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں ریٹ لسٹ پر ریٹ درجن کے حساب سے دیا جاتا ہے جبکہ فروٹ فروخت کرنے والے دوکاندار نے فی کلو کے حساب سے ریٹ اپنی مرضی کے مقرر کر رکھے ہیں اور دوکاندار دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جو عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے,اس مہنگاٸی کے دور میں عوام نےڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے -

ننکانہ : بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کا عمل تیزی سے جاری۔ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ ریاست عرف ریاستو کا سرغنہ چار سرکردہ ساتھیوں سمیت گرفتار۔ اڑھائی لاکھ روپے نقدی، مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد، مزید تفتیش جاری۔ ڈی پی او کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے ایس ایچ او تصور منیر کی سربراہی میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ ریاست عرف ریاستو کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ اور پنجاب کے دیگر اضلاع فیصل آباد، قصور، لاہور اور شکر گڑھ میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھی۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری ننکانہ پولیس کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی تھی۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ خوف کی علامت بنے ہوئے گینگ کو گرفتار کرنے کے لیے ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالہ تصور منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی اڑھائی لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، 1 عدد موٹر سائیکل، 1 عدد لوڈر رکشہ، موبائل اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی 10 وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ عوامی جان و مال کے تحفظ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے موثر حکمت عملی کو یقینی بنا رہی ہے