Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ : ٹی ایل پی  کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے

    اوکاڑہ : ٹی ایل پی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ٹی ایل پی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے
    اوکاڑہ میں بھی ٹی ایل پی کی کال پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بھی ٹی ایل پی کی کال پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے جن میں حق بازار صدر بازار ریل بازار اور کچہری بازار کے ساتھ چھوٹے بازاروں میں بھی تاجروں نے شٹر ڈاون ہڑتال کی اندرون شہر کے بڑے بازاروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی تمام دوکانیں بند رکھی گئیں تحریک لبیک کی جانب سے مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی تحریک لبیک نے ریلی کا انعقاد کیا ریلی میں لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگائے گئے ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کے ساتھ پٹرول کی قیمت میں بھی کمی کرے

  • اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی کے وی سی کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات
    ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلیوں پہ ساری جامعات کا کنسورشیم بنانے پہ بات چیت
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمدنے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سےخصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے تمام جامعات کا ایک کنسورشیم بنانے کےلیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ کنسورشیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے ساری یونیورسٹیاں مل کر ماحولیاتی تبدیلیوں کےحوالے سے تحقیق کریں گی اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں آگہی پیدا کرنے کےلیے مختلف کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اوکاڑہ یونیورسٹی اور جامعہ پنجاب اس میں صف اول کا کردار ادا کریں گی۔
    اس کے علاوہ وائس چانسلر نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی بہتری اور ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز گورنر کو پیش کیں۔
    یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر ساجد رشید انوائرنمینٹل سائنسز میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ وہ جامعہ پنجاب میں بطور ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالہ جات ایک عرصے سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے بچاو میں پالیسی ساز اداروں کےلیے مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

  • اوکاڑہ : پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اپنا الگ تشخص برقرار رکھے گی – چوہدری شافع حسین

    اوکاڑہ : پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اپنا الگ تشخص برقرار رکھے گی – چوہدری شافع حسین

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اپنا الگ تشخص برقرار رکھے گی -چوہدری شافع حسین
    پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما و صدر کبڈی فیڈریشن پاکستان چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اپنا الگ تشخص برقرار رکھے گی۔ اور مسلم لیگ کوکسی بھی سیاسی جماعت میں ضم نہیں کیا جائے گا۔ جماعت کی تنظیم نو جاری ھے۔ اور آئندہ ہم اپنے جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔تنظیم سازی کرتے وقت جو لوگ کڑے وقت میں ہمارے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ان کو نوازا جائے گا ۔ وہ لوگ ہی مسلم لیگ کا اصل سرمایہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوکاڑہ سے ملنے والے وفد میں کیا۔
    چوہدری شافع حسین نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم سے پنجاب کی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ تو ہو سکتی ھے مگر جماعت کے کسی بھی پارٹی میں ضم ھونا ناممکن ھے ۔ بلکہ میں اس بات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ھوں کہ کچھ لوگ اپنے زاتی مقاصد کے لیے ایسی خبریں وائرل کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی واضع دار ، افہام وتفہیم ، ایفائے عہد اور رکھ رکھاؤ کی سیاست چوہدری ظہور الٰہی شہید کی میراث ھے۔ عوام کی بے لوث خدمت ، روزگار کی فراہمی ، مسائل کا ممکنہ حل، وسائل کی دستیابی کی ہماری سیاست کا طہرہ امتیاز ھے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری شجاعت حسین نے فیصلہ کیا ھے کہ چوہدری سالک حسین اور میں گجرات کے آبائی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیں ۔ سیاست عوامی فلاح و بہبود زریعہ ھے مگر سابقہ دور میں گجرات کی عوام کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل یقین ھے۔ مگر اب ہم اپنے خاندانی اصولوں پر عمل پیرا ھو کر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

  • اوکاڑہ : سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا ڈی ایچ کیو کا دورہ

    اوکاڑہ : سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا ڈی ایچ کیو کا دورہ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا ڈی ایچ کیو کا دورہ
    وزٹ کے دوران سیکرٹری ہیلتھ علی جان خاں نے ہسپتال کے وارڈز اورہسپتال فارمیسی میں ادویات کا معائنہ کیا۔
    ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیں، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اس دوران
    ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کے مسائل بھی سنے، سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹروں کی ڈیوٹی رجسٹرڈ کو بھی چیک کیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ دوران ڈیوٹی غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی ڈاکٹر کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ٹھٹھہ :انسانی حقوق تنظیم کے عہدیداران کی پولیس آفیسران سے ملاقات

    ٹھٹھہ :انسانی حقوق تنظیم کے عہدیداران کی پولیس آفیسران سے ملاقات

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)انسانی حقوق تنظیم کے عہدیداران کی پولیس آفیسران سے ملاقات
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خاص احکامات کی روشنی میں انسانی حقوق کے رہنماؤں کی انسپکٹر فیصل میمن انسپکٹر حسین ھیجیب سے ملاقات وفد میں الطاف حسین تنیو انیس ھیلایو سید الطاف شاھ شیرازی ارشاد گندرو سید شیر علی شاھ واحد شورو چودہری واجد علی سید تشکیل شاھ شکرالاہی سلیمان ملاح فقیر غلام حسین خاصخلی محمد بخش شامل تھے
    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے وفد کی ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں انسپکٹر فیصل شفی میمن 15 انچارچ انسپکٙٹر حسین ھیجیب سے ایس ایس پی آفیس میں ملاقات کی وفد نے چوری شدہ موبائل فون کی لسٹ اور استعمال ہونے والی موبائل فون کے باری میں آگاھ کیا اور مکلی تھانے کی حدود سے فقیر غلام حسین خاصخلی کی چوری شدہ موٹر سائیکل کی ایف آئی آر نامزد ملزم کے خلاف داخل کرنے کی درخوست دی اور مکلی سوسائٹی سے واردات میں ملوث جوابدروں کو گرفتار نا کرنے پر ایس ایچ او مکلی اور پولیسکی کارکردگی سے آگاھ کیا گیا جس کی ایف آئی آر بھی داخل ہے جس پر بروقت ایس ایچ او مکلی حاکم علی کھوسو کو احکامات جاری کئ گئی جبکہ وفد کو یقین دلایا گیا کہ موبائل فون ریکور کر کہ اصل مالکان کو دی جائینگی اس موقعی پر انسانی حقوق کے وفد میں شامل رہنماؤں نے صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ ہم نے تمام مسائل سے پولیس آفیسرز کو آگاھ کیا ہے اور ایک ھفتے کا وقت دیا ہے وفد کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایس ایس پی آفیس کی ٹیکینکل ٹیم اور حسین ھیجب نے بہت سے چوری شدہ موبائل ریکور کی ہیں ہماری تمام میمبران کے تحفظات دور کی جائینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کے حوالے سے ہم نے مرکز سمیت تمام بالا حکام کو آگاھ کیا ہے اور ایس ایچ او مکلی حاکم کھوسو سے رابطہ کیا ہے ایک ہفتے بعد ہمارا اجلاس طلب کیا گیا ہے

  • ٹھٹھہ :خاتون  سمیت 2 بدنام منشیات فروش ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ :خاتون سمیت 2 بدنام منشیات فروش ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ :خاتون سمیت 2 بدنام منشیات فروش ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور، انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑموری سب انسپیکٹر حیدر بخش سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر *آمری اسٹاپ ٹھٹہ پر بدنام منشیات فروش خاتون ملزمہ مسمات حسنی زوجہ پیر بخش مگسی کے گھر پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے مسمات حسنی مگسی کو 2 ہزار 10 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر75/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ٹھٹہ۔
    ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *کھنبو اسٹاپ کینجھر کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش محمد صالح ولد محمد جمن ملاح کو 1 ہزار 9 سو 70 ستر (1970) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر 11/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ کینجھر۔
    ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر تا ٹھٹہ لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش رسول بخش عرف رسولی ولد محمد جمن ملاح کو 1 ہزار 9 سو 68 اٹسٹ (1968) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 15/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔

  • کندھ کوٹ : سندھی ادبی سنگت کی جانب سے  منی اسپورٹس اسٹیڈیم  میں علمی ،ادبی ،ثقافتی میلہ

    کندھ کوٹ : سندھی ادبی سنگت کی جانب سے منی اسپورٹس اسٹیڈیم میں علمی ،ادبی ،ثقافتی میلہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ضلع میں سندھی ادبی سنگت اور باشعور شہریوں کی جانب سے منی اسپورٹس اسٹیڈیم میں علمی ،ادبی ،ثقافتی میلہ ،محفل موسیقی اور پھولوں کی نمائش ،جشن بهاران کی پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
    پھولوں کی نمائش اور میلے کا آغاز پاکستانی پرچم کو لہرا کے کیا گیا تقریب میں آئے مہمانوں کو پاکستان رینجرز ،سندھ پولیس اور اسٹوڈنٹ اسکاوٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تقریب میں وفاقی ، صوبائی اور مختلف این جی اوز کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک حمد و نعت اور قومی ترانے سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر کمیٹی نے بتایا کہ فیسٹیول میں آرٹ کونسل کی حلفیہ تقریب ادبی کانفرنس فلاور شو ،ادبی محفلیں مشاعرے،موسیقی گھوڑوں کی ریس ،بیلوں کی ریس ، اسٹیج ڈرامہ کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جس سے عوام تین دن تک لطف اندوز ہوسکیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹیانی و دیگر کا کہنا تھا کہ کشمور ضلعے کی عوام کے لیے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے عوام زیادہ سے زیادہ لطف اٹھائے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی کیے جائیں گے میلے کا دوسرا دن سیکیورٹی اداروں کے شہیدوں کے نام پر صرف خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے عوام بے خوف ہوکر ایسے ایونٹ میں شامل ہو کر بھرپور لطف اندوز ہو کشمور ضلع کی عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لیے جشن بہاراں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شرکت فرمائیں ۔تقریب میں صوبائی اور وفاقی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، کشمور ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز ، صحافی برادران ،اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • کندھ کوٹ : مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک لبیک کی کال پرشٹرڈاؤن ہڑتال

    کندھ کوٹ : مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک لبیک کی کال پرشٹرڈاؤن ہڑتال

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک لبیک کی کال پرشٹرڈاؤن ہڑتال
    تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی کال پر ملک بھر کی طرح ضلعی کشمور کندھ کوٹ میں بھی مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی۔ ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان تعلقہ کندھ کوٹ کے امیر مولانا مطیع۔ قدرت اللہ بلوچ۔ اور دیگر کی قیادت میں شھر بھر کے تمام کاروباری مراکز کو بند کرا دیا جس میں سونارکی بازار۔ سرافہ بازار گھنٹہ گھر مارکیٹ۔ کشمور روڈ مارکیٹ۔ ڈی سی روڈ مارکیٹ۔ سمیت شھر کی تمام تر مارکیٹن مکمل بند ہونے سے شہر ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا اس موقع تحریک لبیک ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی اور ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کیا جا رہا ہے اس نااهل حکومت نے غریب عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے حکومت کو چایئے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور واپس کر کہ پیٹرول کی قیمت کو کم کیا جائے۔

  • چونیاں: ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والےمحنت کش کی لاش برآمد

    چونیاں: ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والےمحنت کش کی لاش برآمد

    چونیاں(نامہ نگار)ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والےمحنت کش کی لاش نواحی گاؤں نواحی کھوکھر اشرف کے روہی نالہ سے برآمد،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی کھوکھر اشرف روہی نالہ سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے محنت کش کی لاش برآمدلاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت 70 سالہ محمد رفیق کے نام سے ہوئی جو الحرام سٹی چونیاں کا رہائشی ہے تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر بوسیدہ لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہو گا کہ محمد رفیق قتل ہوا یا طبعی موت مرا،محمد رفیق کا 1 ماہ قبل لاپتہ ہونے کا مقدمہ 84/23 تھانہ سٹی چونیاں میں درج ہوا تھا،ورثاء کا کہنا ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں،پولیس حکام جلد تحقیقات مکمل کروائیں، اور حقائق سامنے لائیں۔

  • ٹھٹھہ : ڈکیتی کی گئی سوزوکی پک اپ ،لاکھوں روپے مالیت کالوہے کاسریابرآمد،ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ : ڈکیتی کی گئی سوزوکی پک اپ ،لاکھوں روپے مالیت کالوہے کاسریابرآمد،ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ : ڈکیتی کی گئی سوزوکی پک اپ ،لاکھوں روپے مالیت کالوہے کاسریابرآمد،ملزم گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 فروری 2023 کو رات کے وقت 7 ملزمان نے نیشنل ہائی وے حیدرآباد تا ٹھٹہ روڈ ڈاڈوری اسٹاپ کے قریب وہیکل سنیچنگ کی واردات کرکے مشتاق احمد سولنگی اور اصغر سولنگی سے سوزوکی پک اپ جس میں 9 لاکھ 50 ہزار رہیا مالیت کے آئرن راڈس لوڈ تھا، 6500 رپیے کیش اور 1 موبائل فون چہین فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 30/2023 سیکشن 395,341,34 ت۔پ کے تحت مشتاق احمد سولنگی کی مدعیت میں تھانہ جھرک پر درج کردیا گیا ہے۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو، اے ایس آئی منیر احمد کنبھار بمعہ اسٹاف نے چل سائیڈ لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے وہیکل سنیچنگ کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم عبدالقادر عرف قادر ولد عدو سومروکو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کی نشاندھی پر پولیس نے ملزم کے گھر سے مدعی مشتاق احمد سولنگی سے چہینی گئی سوزوکی پک اپ نمبر KV-1082، آئرن راڈس، 5 ہزار رپیے کیش، ایک موبائل فون اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل برآمد کرکے تھانہ جھرک پر الگ مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
    اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے وہیکل سنیچنگ اور رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پولیس پولیس کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔
    مقدمہ نمبر 31/2023 سیکشن 23(1) A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔