Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ضمنی الیکشن ،این اے 193 محمد محسن لغاری جیت گئے

    ضمنی الیکشن ،این اے 193 محمد محسن لغاری جیت گئے

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور کا ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد محسن لغاری نے جیت لیا۔
    حلقے کے تمام 237 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم ليگ ن کے عمار احمد خان لغاری 55218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی نے 20 ہزار 74 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمود احمد 3 ہزار 961 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔
    خیال رہے کہ این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
    این اے 193 راجن پور میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ‘پی ٹی آئی کے خلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اور الیکشن کمیشن کے مابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، کارکنان اور ووٹرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ مجھےخدشہ ہےکہ اس سے پی ڈی ایم اور اس کے سر پرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا۔چنانچہ سپریم کورٹ کے ججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے!۔

  • پارلیمنٹ کو ججوں کے مواخذے کااختیار ہونا چاہیے – مراد علی شاہ

    پارلیمنٹ کو ججوں کے مواخذے کااختیار ہونا چاہیے – مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ججوں کے مواخذے کااختیار ہونا چاہیے، پاکستانی آئین شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا قوم کو تحفہ ہے، انہوں نے اتفاق رائے سے 1973 کا آئین منظور کرایا، یہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے۔
    آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین پر عملدرآمد ہر شہری کا فرض ہے، آئین کا دفاع مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کی ذمے داری ہے، آئین کا دفاع کرنا عام شہری کی ذمہ داری نہیں۔
    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضیا دور سے آئین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع ہوا، اور ماضی میں آرٹیکل 62 اور 63 کا سیاسی استعمال کیا گیا، نااہلی کی تلوارلٹک رہی ہوتو کوئی بھی آزادانہ کام نہیں کرسکتا، آج مجھ سمیت تمام وزرا پر کیسز ہیں، توہین عدالت قانون سے ڈرایا جا تا ہے، اراکین پارلیمنٹ کو ڈراتے رہیں گے تووہ کہاں سے ڈیلیور کر سکیں گے۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ہے، اور پارلیمنٹ کو ججوں کے مواخذے کااختیار ہونا چاہیے، یہ طریقہ بھارت میں موجود ہے، ہماری سیاسی تاریخ میں مقننہ کو دانستہ کمزور کیا گیا۔

  • راجن پوراین اے 193 میں ووٹوں کی گنتی جاری

    راجن پوراین اے 193 میں ووٹوں کی گنتی جاری

    جام پور: راجن پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلیے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، حتمی نتائج کیلیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
    حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، 3 لاکھ 79 ہزار 204 کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
    ضمنی الیکشن میں 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم اصل مقابلہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوا، پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور (ن) لیگ کے عمار لغاری میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی یہاں سے امیدوار ہیں۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے بھی گشت کیا۔
    اب تک آنے والے ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محسن لغاری آگے ہیں اور عمار لغاری ان کے پیچھے دوسرے نمبر پر ہیں

  • پی ٹی آئی ارکان کی بحالی کا معاملہ، اسپیکرقومی اسمبلی اپنے فیصلے  پر ڈٹ گئے

    پی ٹی آئی ارکان کی بحالی کا معاملہ، اسپیکرقومی اسمبلی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے

    اسلام آباد – تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کردیا۔
    نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے جن ارکان کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے، 35 میں سےکسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    حکام قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ مستعفی پی ٹی آئی رکن نے ایوان میں آنےکی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کوبحال نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے۔
    ذرائع قومی اسمبلی نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی تحریک انصاف رکن کی رکنیت بحال نہیں کی۔
    ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تحریک انصاف کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور 27 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا انتخابی شیڈول معطل کیا تھ

  • بلوچستان، رکنی  بم دھماکہ کے 15 زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    بلوچستان، رکنی بم دھماکہ کے 15 زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)بلوچستان کے علاقے رکنی میں بم دھماکہ کے 15 زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
    15 زخمیوں میں سے ایک شخص کمال دین ولد محمد یاسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اس طرح رکنی بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔
    ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر نجیب حیدر نے بتایا ہے کہ 14زخمیوں کی کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رکنی بم دھماکہ کے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے ۔
    دوسری طرف کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پرڈی جی خان کے نزدیکی بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بم دھماکہ کے سوگ میں ڈی جی خان کا میلہ مویشیاں منسوخ کردیا گیا ہے۔کمشنر نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کرائی اور متاثرہ خاندان کے نام اظہار تعزیت کے پیغام میں کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے دکھ اور تکالیف میں برابر کے شریک ہیں۔ادھر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان جمیل احمد جمیل نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔رکنی بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
    یاد ڈیرہ خان سے متصل بلوچستان کا سرحدی ضلع بارکھان کے کاروباری مرکز رکنی میں صبح 10 کے قریب بم دھماکہ ہواتھا،رکنی پولیس کے مطابق بم پاکیزہ ہوٹل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا آیا یہ ٹائم بم تھا یا ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا۔

  • ٹھٹھہ :چوری شدہ بھینس ، جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ برآمد ، ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ :چوری شدہ بھینس ، جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ برآمد ، ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)چوری شدہ بھینس اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ برآمد اور ملزم گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 21 فروری 2023 کو رات کے وقت نیشنل بینک مکلی کے قریب طاہر درس کے بھینسوں کے بھانے سے سوزوکی پک اپ میں نامعلوم چور ایک بھینس چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 36/2023 سیکشن 382,34 ت۔پ کے تحت نصراللہ درس کی مدعیت میں تھانہ مکلی میں درج کردیا گیا ،
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر حاکم علی کھوسو اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف نے مکلی تا جنگشاہی روڈ جام واہ پر کامیاب کارروائی کرکے کیٹل تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم محمد یونس ولد عبدالعزیز کھوسوکو گرفتار کرلیا۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مدعی نصراللہ درس کی چوری کی گئی بھینس اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ نمبر KY-9771 برآمد کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے کیٹل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اوکاڑہ : انجمن تاجران نے 27 فروری کو ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کردیا

    اوکاڑہ : انجمن تاجران نے 27 فروری کو ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کردیا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)انجمن تاجران نے 27 فروری کو ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کردیا
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں انجمن تاجران(رجسٹرڈ) کا ہنگامی اجلاس شیخ ریاض انور کی صدارت میں ہوا۔
    چیئرمین انجمن تاجران میاں فیصل نے کہا کہ اوکاڑہ میں ایک گروپ کی طرف سے ہڑتال کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن سے ہمارا کوئی تعلق نہ ہے ، انجمن تاجران ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے تاجران کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہ ہے ، ضلع انتظامیہ 27 فروری کی خود ساختہ ہڑتال کے سلسلہ میں دکانداروں کو تحفظ فراہم کرے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ،انجمن تاجران کے صدر نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا گروپ نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ لہذا انجمن تاجران 27 فروری کو ہڑتال نہیں کرے گی۔
    اوکاڑہ تاجر برادری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مزید کاروبار بند کر کے چھوٹے دکانداروں سے روٹی کا نوالہ چھین نہیں سکتے۔

  • ٹھٹھہ :نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک جاں بحق دوسراشدید زخمی

    ٹھٹھہ :نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک جاں بحق دوسراشدید زخمی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک جاں بحق دوسراشدید زخمی
    تفصیل کے مطابق مکلی میں مندر کے قریب میں قومی شاہراہ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جانبحق دوسراشدید زخمی ہوگیا،
    جانبحق نوجوان کی شناخت مراد ولد نواب خان کے نام سے ہوئی ہے ،جاںبحق ہونے نوجوان لاش اور شدید زخمی نوجوان کو سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچا دیا گیا ہے،جہاں زخمی نوجوان کا علاج کیا جارہاہے-

  • تٹھٹھہ :غیرسرکاری تنظیم "اپنا وعدہ آپ سے” نے پسماندہ علاقے سلطان آباد میں چیریٹی منی ہسپتال قائم کردیا

    تٹھٹھہ :غیرسرکاری تنظیم "اپنا وعدہ آپ سے” نے پسماندہ علاقے سلطان آباد میں چیریٹی منی ہسپتال قائم کردیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) غیرسرکاری تنظیم "اپنا وعدہ آپ سے” نے پسماندہ علاقے سلطان آباد میں چیریٹی منی ہسپتال قائم کردیا
    تفصیل کے مطابق غیرسرکاری تنظیم اپنا وعدہ آپ سے کی جانب سے ٹھٹھہ کے پسماندہ علاقے سلطان آباد کی غریب عوام کے علاج و معالجہ اور مفت ادویات فراہم کرنے کے لئے ایک چیریٹی منی ہسپتال قائم کی گئی جس آج افتتاح کیا گیا ،
    ٹھٹھہ کے پسماندہ علاقے سلطان آباد میں صحت کی سہولیات کا بڑا فقدان ہونے سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ایسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے غریبوں کی خدمت گار غیر سرکاری تنظیم اپنا وعدہ آپ سے آرگنائزیشن کی جانب سے سلطان آباد امروز فارم ولیج میں ایک چیریٹی منی شفایاب ہسپتال کی نام سے صحت کا مرکز قائم کیا گیا جس کا آج افتتاح کیا گیا افتتاحی تقریب میں سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین محترم وقار مہدی نے مہمان خصوصی کے فرائص انجام دے اور بڑی تعداد میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات بیوروکریٹس سول سوسائٹی اور صحافیوں کے علاؤہ خواتین نے بھی شرکت کی ،شفایاب ہسپتال قائم ہونے سے سلطان آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کو بہت فائدا پہنچے گا سماجی شخصیت طارق محمود اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت سے ایک سال میں ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کرکے ہستپال کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ہسپتال میں موجود مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کرنا شروع کردیا ہے شفایاب ہسپتال میں مرد خواتین اور بچوں کا مفت میں علاج کر کے ادوایات فرہم کی جائے گی اس کے علاؤہ مریضوں کی کسی بڑی بیماری کے لئے کراچی کے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات آرگنائزیشن فراہم کرے گی اہل علاقہ اور تقریب میں آنے والے شخصیت نے اپنا وعدہ آپ سے آرگنائزیشن کے اس بھترین عمل کو سراہتے ہوئے ان خراج تحسین پیش کیا

  • بریکنگ نیوز- رکنی میں بم دھماکہ 4 جان بحق اور10  زخمی

    بریکنگ نیوز- رکنی میں بم دھماکہ 4 جان بحق اور10 زخمی

    بریکنگ نیوز- رکنی میں بارکھان روڈ پر گیٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 10 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے
    رکنی بلوچستان میں بارکھان روڈ پرگیٹ کے قریب شہر میں حجام کی دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں جبکہ 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں
    ایس ایچ او تھانہ رکنی سجاد افضل کا کہنا ہے ۔دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،لاشیں اور زخمی سول ہپستال منتقل کردئیے گئے ہیں،رکنی بم بلاسٹ میں ڈیرہ غازیخان سخی سرور سے تعلق رکھنے والا شہری بھی زخمی ہوا،
    فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے۔
    دھماکےکے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
    پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
    رکنی کے دھماکے میں شہید ہونے والے 4 افراد میں گل خان ولد سید خان قوم وگا،میر محمد ولد خیر محمد قوم قاسمانی ،رحیمو ولد الن قوم مسوری ،عبد العزیز ولد عبد الرحمان قوم سید شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 9 افراد کے ناموں کی تصدیق ہوسکی ہے جن میں اعجازولدمحمدفاضل قوم مجاور سکنہ سخی سرور ڈیرہ غازیخان،میرن شاہ ولدنذرشاہ قوم سید،خیرمحمد ولدعلی محمد قوم عیشانی کھتران،سکنہ عیشانی بارکھان،اللہ بخش ولدلادوخان قوم مری سکنہ کوہلو،خرمحمدولدعلی محمدقوم عیشانی کھتران،نظام الدین ولد عادوخان قوم سلارانی کھتران سکنہ رکنی،کمال خان ولدیت نامعلوم ،حکم بی بی دخترسفرخان قوم ڈوم ،امیراں بی بی بنت سفرخان قوم ڈوم شامل ہیں.