بھوانہ (باغی ٹی وی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ محمد شکیب سرور کی زیر نگرانی کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی ہے ،تفصیلات کیلئے بھوانہ سے باغی ٹی وی کے رپورٹر محمد افضل رمانہ کی یہ رپورٹ
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ویڈیورپورٹ:بھوانہ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگذار
-

لوگوں کا ایوانوں کے بعد عدالتوں پر اعتماد ختم ہونا معاشرے کے لیے تباہ کن ہے ۔ سراج الحق
لاہور(باغی ٹی وی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ججز کی تقسیم کے تاثر سے قوم مزید مایوس ہوئی، لوگوں کا ایوانوں کے بعد عدالتوں پر اعتماد ختم ہونا معاشرے کے لیے تباہ کن ہے۔ حکمراں طبقہ اپنے مفاد کی خاطر ہر ادارے کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، طاقتور اشرافیہ کے سامنے ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے ملٹری اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن غیر سیاسی ہو جائیں۔
منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا اور بعدازاں فیصل آباد میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کا عظیم الشان کنونشن اسلام آباد میں سوموار (پرسوں) کو منعقد کر رہی ہے جس میں فرسودہ نظام اور سٹیٹس کو کی تبدیلی کے لیے اہم اعلانات اور فیصلے کیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ عوام ہی ملک میں اسلامی انقلاب کی شمع روشن کر سکتے ہیں، جماعت اسلامی قوم کے تعاون کی طلبگار ہے۔ عوام نے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو بھی بار بار آزمایا اور پی ٹی آئی کا پراجیکٹ بھی بری طرح ناکامی سے دوچار ہو گیا، اس وقت پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں سوائے جماعت اسلامی کے اقتدار میں ہیں، ان سب سے مہنگائی ختم ہوئی نہ یہ لوگ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کسی لانگ ٹرم منصوبے کا اعلان کر سکے۔ حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت چل رہی ہے، یہ سب لوگ نااہل اور ناکام ثابت ہو گئے۔ قومی معاشی پالیسی قرضوں کے گرد گھومتی ہے جس کا مطلب ہے طاقتور طبقہ کھائے اور بوجھ غریبوں پر ڈالا جائے، عوام ٹیکس دے۔ حکمران سیاسی جماعتوں نے کرسی کے مفاد میں قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا۔
امیر جماعت نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، سودی معیشت اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک کو حتمی مرحلے تک پہنچائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی اللہ تعالیٰ کے حکم اور حضورؐ کے طریقوں پر چلنے میں ہے۔ حضور اکرمؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا لہٰذا امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دین کی سربلندی،نظام کی تبدیلی اور معاشرہ کی اصلاح کے لیے جدوجہد کرے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ہم جسم میں خون کے آخری قطرے تک یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ جماعت اسلامی عوام کی تائید اور اللہ کی مددونصرت سے اقتدارمیں آ کر سودی معیشت کا خاتمہ کرے گی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی، اس وقت ملک کے 18بااثر افراد کے چار ہزار ارب کے اثاثے ہیں، چند خاندان وسائل پر قابض ہیں، دوسری جانب کروڑوں عوام دو وقت کے کھانے کے لیے پریشان ہیں، لوگوں کے لیے مشکل ہو گیا کہ اپنے بچوں کے سکول کی فیس ادا کریں یا گھر کے راشن کا بندوبست۔ جماعت اسلامی معاشرے میں اس تقسیم کا خاتمہ کرے گی، زکوٰۃ اور عشر کے نظام سے معیشت میں بنیادی تبدیلیاں لائی جائیں گی، اس وقت چند لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، اگر اسلامی نظام آئے تو سات کروڑ سے زائد افراد زکوٰۃ دیں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے لیڈران اگر اپنی بیرون ملک دولت واپس لائیں تو بھی ملک کی معیشت ٹھیک ہو جائے۔ چند بڑے ارب پتی جن میں بیوروکریٹ، ریٹائرڈ ججز، جرنیل، سیاست دان، رئیل سٹیٹ کمپنیوں کے مالکان، شوگرملوں اور دیگر بڑی صنعتوں کے مالکان شامل ہیں، اگر اپنی جائز زکوٰۃ بھی دے دیں تو ملک کا قرض اتر جائے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر 170ارب ٹیکسز کا بوجھ غریبوں پر لاد دیا، چند ماہ بعد اور ٹیکسز لگیں گے، عوام اپنے حقوق کی حفاظت اور ملک کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ -

ہم غریبوں کے مسائل حل کرنے اقتدار میں آئےہیں،بلاول بھٹو
کراچی(باغی ٹی وی)وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم غریبوں کے مسائل حل کرنے اقتدار میں آئے ہیں ۔ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا کٹھ پتلی سے نہیں، بیروزگاری اور غربت سے ہے
کراچی میں سندھ اسمبلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی نادرا کے ذریعے ڈائنامک رجسٹری کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ دنیا میں دو سوچیں ہیں امیر کو امیر بنائیں گے تو وہ روزگار پیدا کرے گا، امیر لوگ تو ملک میں بہت کم ہوتے ہیں، وہ پورے ملک کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے، امیر آدمی کے پاس جتنا پیسہ ہوتا ہے وہ اتنا ہی کنجوس ہوتا ہے، اگر پیسہ نچلے طبقے کے پاس آئے گا تو وہ بینک میں نہیں رکھے گا خرچ کرے گا، پیسےخرچ کرنے سے غریب کا مسئلہ تو حل ہوگا ہی ملک کو بھی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں کے مسائل حل کرنے اقتدار میں آئے لیکن ایک سابق وزیراعظم کہتا ہے وہ ٹماٹر اور آلو کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے سیاست میں نہیں آیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ صدر زرداری نے سارے نظام سے لڑ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا، حکومت سے عوام کیلئے پیسہ نکلوانا بہت مشکل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر بابو اور بیوروکریٹ بینظیر انکم سپورٹ کےخلاف تھے، ہمارے مخالفین نے ڈٹ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مخالفت کی، وہ کہتے تھے کہ ہم ملک کے عوام کو بھکاری بنا رہے ہیں، ہم کہتے تھے کہ غریب خواتین کو حق دلا رہےہیں، ہم پر تنقید ہوئی کہ بینظیر انکم سپورٹ سے کرپشن ہوگی لیکن ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صاف شفاف پروگرام بنایا اور بین الاقوامی ادارے مانتے ہیں کہ یہ صاف شفاف پروگرام ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کورونا کے دوران غریبوں کی بینظیر انکم سپورٹ سے مدد کی گئی، سیلاب متاثرین کی مدد کاکوئی طریقہ نہیں تھا،طریقہ نکلا تو بینظیر انکم سے نکلا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ ہوگا، بینظیر پروگرام میں رجسٹر ہر فرد کو 25 فیصد زائد رقم ملے گی۔ -

خضدار: پولیس کی گاڑی کےقریب دھماکا،2اہلکارشہید
خضدار(باغی ٹی وی)خضدار میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا جہاں دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گشت پر مامور تھی، دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تفتیشی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی بھی اسپتال پہنچ گئے، جنہوں نے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ -

بارکھان واقعے کے متاثرین نے بیانات ریکارڈ کرادیئے
کوئٹہ(باغی ٹی وی)بارکھان واقعے میں خان محمد مری کی 17 سالہ بیٹی، 19 اور 13 سالہ بیٹوں سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، متاثرین نے پولیس کو اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کے مطابق خان محمد مری کی 17 سالہ بیٹی، 19 سالہ بیٹے اور 13 سالہ بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ڈاکٹر عائشہ فیض نے کہا کہ خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اوردو بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لے لیے گئے جنہیں لاہور بھیجا جائے گا۔
ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ پچاس سالہ گراں ناز کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی صرف جسمانی تشدد کیا گیا، خاتون کے بیٹوں کے مطابق انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن طبی معائنہ کے دوران شواہد نہیں ملے۔
ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق خان محمد مری کی بیٹی کے بائیں پاؤں ہر سگریٹ سے جلانے کا نشان بھی ہے۔
خان محمد مری کی اہلیہ گراں ناز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس نے ہمیں دکی سے بازیاب کرایا، 8 سال سے عبدا لرحمان کھیتران کے نجی جیل میں قید تھی، دوران قید ہمارے اوپر تشدد اور ہمیں کمرے میں بند کیا گیا۔
گراں ناز نے کہا کہ میرے 6 بیٹے مجھ سے الگ کئے گئے جب کہ بیٹوں کو الگ کرکے قید میں بند کیا گیا۔
اس کے علاوہ خان محمد مری کے بیٹے نے کہا کہ مجھے صوبائی وزیر سردار عبدالراحمن کیھتران نے کوئٹہ والے گھرمیں بند کیا تھا، دو سے تین دن پہلے ہمیں دکی میں کسی بندے کے حوالے کیا گیا، جب اس شخص کو پتا لگا کہ پولیس ہمیں ڈھونڈ رہی تو وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ہمیں بازیاب کیا۔ -

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں برڈ فلو پھیل گیا
نئی دہلی (باغی ٹی وی) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں برڈ فلو پھیل گیا، جس کے بعد کڑک ناتھ نسل کی مرغیاں مارنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ برڈ فلو سے کمبوڈیا میں بچی ہلاک ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق مرغیوں کی بھارتی نسل کڑک ناتھ جسے کالی ماسی بھی کہا جاتا ہے، کو برڈ فلو نے آ لیا ہے، جس سے ساڑھے تین سو مرغیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔ بوکارو ضلع میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والے پولٹری فارم میں برڈ فلو کے کیس سامنے آنے کے بعد جھاڑکھنڈ حکومت نے عوام کو الرٹ کر دیا ہے، اور چکن کھانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لوہانچل میں سرکاری پولٹری فارم کی مرغیوں کے گوشت میں H5N1 قسم کی تصدیق ہوئی، اس بیماری کی نشان دہی ہائی پروٹین والی کڑک ناتھ مرغیوں میں ہوئی ہے۔ کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے پولٹری فارم کے ایک کلومیٹر کے دائرے کے علاقوں کو متاثرہ زون قرار دے دیا ہے اور 10 کلومیٹر کے اندر علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ بوکارو ضلع کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں چکن اور بطخ کی فروخت پر پابندی لگا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ارون کمار نے کہا کہ ریاست برڈ فلو کے حوالے سے ہائی الرٹ پر ہے۔ واضح رہے کہ کڑک ناتھ مرغیوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے، اس کے پنکھ ، گوشت اور خون سب کا رنگ سیاہ ہے، یہاں تک کہ ہڈیاں بھی، لیکن اس کے گوشت میں بہت سے مفید عناصر پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو کئی سنگین بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برڈ فلو سے کمبوڈیا میں 11 سالہ بچی ہلاک ہو چکی ہے۔ جس کی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کی تھی۔ کمبوڈیا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ 22 فروری کو بچی میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد وہ انتقال کر گئی۔ بعد ازاں طبی حکام نے بچی کے گھر کے قریب سے ایک مردہ جنگلی پرندے کے نمونے جمع کیے جبکہ مقامی رہائشیوں کو انتباہ کیا گیا کہ وہ مردہ اور بیمار پرندوں کو چھونے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ برڈ فلو ان بچوں کے لیے زیادہ بڑا خطرہ ہے جو مرغیوں سے انڈے جمع کرنے یا انہیں کھانا کھلانے کا کام کرتے ہیں۔ ایچ 5 این 1 انفیکشن کی علامات فلو کی دیگر اقسام سے ملتی جلتی ہیں یعنی کھانسی، جسم میں درد اور بخار جبکہ سنگین کیسز میں نمونیا کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ کمبوڈیا میں 2003 سے 2014 تک انسانوں میں ایچ 5 این 1 کے 56 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 37 مریض چل بسے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2003 سے اب تک عالمی سطح پر 21 ممالک میں 870 انسانوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی جن میں سے 457 مریض ہلاک ہوئے۔ عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کی رفتار سست ہے اور گزشتہ 7 سال میں صرف 170 کیسز اور 50 اموات رپورٹ ہوئیں۔
-

الیکشن کیس: سندھ،خیبرپختونخوا بار نے بھی فل کورٹ کا مطالبہ کردیا
کراچی- سندھ اور خیبرپختونخوا بار کونسلز نے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس پر 9 رکنی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں الیکشن کیس کے نو رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود کو شامل نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا گیا ہے جبکہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر نقوی کو بینچ سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر متعدد فریق عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں لہذا اب انہیں نو رکنی بینچ سے خود کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ کرلینا چاہیے۔
بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس عدلیہ پر عوامی اعتماد کیلیے اقدامات کریں اور اہم سیاسی کیسز کی سماعت کیلیے مخصوص بینچ بنانے کے تاثر کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس کیس میں بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کا خصوصی اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب پختونخوا بار کونسل نے سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کیس کے حوالے تشکیل شدہ سپریم کورٹ نو رکنی بنچ میں سینئر ججز شامل نہیں ہیں۔ -

پرویز الٰہی اور بزدار دور کے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب
لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا اور پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ بھی پنجاب بھر کے کمشنرز سے مانگ لیا گیا ہے جبکہ فرح گوگی کے کیس کو ایف آئی اے بھجوایا جائے گا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ فرخ گوگی کے خلاف درج تمام مقدمات کی نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کردیاگیا، اس کے علاوہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رُخ اپنی زمین کی طرف کرایاتھا اور اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ فرح گوگی نے اثر و رسوخ سے زرعی زمین سستے داموں فروخت کرائی تھی، ان کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایا جائے گا۔
سہیل ظفر نے بتایا کہ پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے اور دیکھاجا رہا ہے عثمان بزدار، پرویز الٰہی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو ریلیف دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا، اس کے علاوہ پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں اور پی ٹی آئی حکومت کے سینیئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت بُلا لیا گیا جو افسر اینٹی کرپشن سے تعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کر دی گئی ہے، انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں، محمود الرشید، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد اور دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے سے کرپشن میں ملوث افسران اور سابق وزرا کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ -

کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک، دوسرازخمی
کراچی،باغی ٹی وی(ویب نیوز)کراچی کے علاقے منگھوپیر حسن بروہی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ان ڈاکوؤں نے مقابلے سے کچھ دیر قبل ہی تین شہریوں پر فائرنگ کی تھی
مارے جانےوالے ڈاکو کی شناخت ابوالحسن کے نام سے ہوئی ہے -

ننکانہ : پولیس کی کارروائی،4 اشتہاری مجرمان سمیت 6 ملزمان گرفتار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر ندیم اکرم) پولیس کی کارروائی،4 اشتہاری مجرمان سمیت 6 ملزمان گرفتار
ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں مختلف کاروائیوں کے دوران چار اشتہاری مجرمان سمیت 6 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے ایس ایچ او کامران شہزاد کی سربراہی میں روڈ راہبری کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ اشتہاری مجرمان کاشف، نادر اور اصغر امین نے چندر کوٹ پل نہر کے قریب گاوں نالی والا کے رہائشی قیصر شہزاد اور مختار وغیرہ کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا اور ان سے نقدی اور موبائل چھین لیے تھے۔ اشتہاری مجرمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے دوران کاروائی دو منشیات فروش شہباز اور علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم شہباز کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس 1050 گرام اور ملزم علی رضا سے ایک کلو سے زائد چرس 1200 گرام برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں دو سال سے مطلوب اشتہاری مجرم حبیب کو گرفتار کر لیا۔ مجرم کے قبضہ سے رائفل 7MM برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ کامران شہزاد اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا کہا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوان قابل فخر ہیں۔ پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد ان کا مورال بلند کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی پولیس ترجیحی بنیادوں پر جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے