Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کراچی:پولیس افسرکی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے بچہ جاں بحق

    کراچی:پولیس افسرکی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے بچہ جاں بحق

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کراچی میں سپرہائی وے پر پولیس افسر کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت دو بچے زخمی ہوگئے
    حادثے کا شکار ہونے والی فیملی سڑک پار کررہی تھی ،عینی شاہدین کے مطابق پولیس افسر کی ڈبل کیبن گاڑی میں فیملی سوار تھی،حادثے کے بعد ڈرائیور نے فرارہونے کی کوشش کی ،علاقہ مکینوں کی مدد سے پولیس افسر کی گاڑی کو روک لیا گیا ،گاڑی تھانے منتقل کردی گئی
    ایسٹ زون پولیس نے حادثے سے متعلق مؤقف دینے سےانکارکردیا ہے ،جبکہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے اور سچل پولیس بھی حدود تسلیم کرنےسے انکاری ہیں
    پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ دار ڈبل کیبن گاڑی ایس پی فارنر سیکیورٹی سیل توحیدرحمان میمن کے زیر استعمال ہے
    ایس پی توحیدرحمان میمن کی فیملی گاڑی میں کراچی سے اندورن سندھ جارہی تھی

  • ٹھٹھہ :ساکرو،بھاراشہرکے قریب ایرانی تیل سپلائی کرنے والا ٹینکر الٹ گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے غائب

    ٹھٹھہ :ساکرو،بھاراشہرکے قریب ایرانی تیل سپلائی کرنے والا ٹینکر الٹ گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے غائب

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ساکرو،بھاراشہرکے قریب ایرانی تیل سپلائی کرنے والاٹینکر الٹ گیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے غائب
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی تحصیل میرپورساکرو کے شہر بھارا کے نزدیک ایرانی تیل سپلاٸی کرنے والا ٹینکرالٹ کر روڈ سے نیچے کھیتوں میں جاگرا،یہ ٹینکر ایرنی تیل بھارو شہر لے جا رہا تھااوراپنی منزل پرپہنچنے سے الٹ گیا،کسٹم حکام اورسندھ ایکسائزاور دوسرے قانون نافذکرنے والے ادارےپولیس منظرسے غائب ہیں، اس الٹے ہوئے ایرانی تیل کے ٹینکرکوبے احتیاطی کی وجہ سے اگرآگ لگ گئی تو کئی قیمتی انسانی جانیں بھی جا سکتی ہیں ،سیکیورٹی ادارے نوٹیس لیں تا کے یہ غیر قانونی ایرانی تیل کی سپلاٸی پر کنٹرول آسکے.اس ایرانی تیل کی غیرقانونی سپلائی کی وجہ سے ملکی معشیت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے –

  • ڈیرہ غازیخان: آرپی اوکی شہید کنسٹیبل جلیل حیدر کے والدین سے خصوصی ملاقات

    ڈیرہ غازیخان: آرپی اوکی شہید کنسٹیبل جلیل حیدر کے والدین سے خصوصی ملاقات

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد راشد ہدایت کے ہمراہ ریجنل پولیس آفس میں شہید کنسٹیبل جلیل حیدر کے والدین سے خصوصی ملاقات کی۔ آر پی او نے شہید کی فیملی کی ویلفیئر کے لیے پولیس کے شہید فنڈ سے عثمانیہ ویلج سوسائٹی میں تین منزلہ مکان مالیتی ایک کروڑ 35 لاکھ روپے خرید کر گھر کی چابی شہید جلیل حیدرکے والدین کے حوالے کی ۔اس موقع پر آر پی او نے شہید جلیل حیدر کی جرأت و بہادی کو سلام پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ شہید کے احسان کا بدلہ کسی صورت نہیں چکایا جاسکتا شہید کی فیملی کو تاحیات ہرطرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔ شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملی کی طرح ہیں جن کی فلاح وبہود ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ تمام شہداء پولیس آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔شہید جلیل حیدر نے مورخہ 03.03.2021 کو تھانہ دراہمہ ڈیرہ غازی خان کی حددود میں بدنام زمانہ ڈکیتوں کے ساتھ پولیس مقابلہ میں جام شہادت نوش کیاتھا ۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے خصوصی احکامات پر شہیدجلیل حیدر کے بھائی ضمیرالحسنین کو شہداء کے خصوصی کوٹہ پر محکمہ پولیس میں ڈرائیور کنسٹیبل بھر تی کیا گیا ہے ۔

  • سکھر : دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    سکھر : دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    سکھر (باغی ٹی وی)سکھر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    تفصیلات کے مطابق واقعہ سکھر کے علاقے باگڑجی میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ،جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں طبی امداد کے دوران چل بسا جس کے بعد واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
    پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

  • سرگودھا: شادی سے واپسی پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے مبینہ زیادتی

    سرگودھا: شادی سے واپسی پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے مبینہ زیادتی

    سرگودھا(باغی ٹی وی) ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی خاتون کو ڈکیتی کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
    واقعہ تھانہ شاہ پور کے علاقےمیں پیش آیا،اطلاع ملنے پرپولیس پہنچ گئی اور واقعےکا مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے نواحی گاؤں سے سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس افسران نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور اسے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائےگا۔

  • کراچی :منگھوپیر میں واٹرمافیا کیخلاف بڑا آپریشن، متعدد ہائیڈرنٹس مسمار

    کراچی :منگھوپیر میں واٹرمافیا کیخلاف بڑا آپریشن، متعدد ہائیڈرنٹس مسمار

    کراچی غربی کے علاقے منگھوپیر میں واٹر بورڈ کی سرکاری سپلائی لائنوں سے پانی چوری کرنے والے ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف ایک اور بڑا آپریشن کیا گیا ہے۔
    اس دوران نصف درجن سے زائد بڑے واٹر ہائیڈرنٹس مسمار کردیے گئے ہیں۔ اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کے افسر محمد عامر کی ٹیم نے پولیس اور دیگر اداروں کے ہمراہ کئی گھنٹے تک کارروائی کی۔ پیر آباد تھانے کی حدود میں منگھوپیر روڈ پر پاک ماربل والی گلی میں ایمل خان کے غیر قانونی کنکشن کاٹ کر ہائیڈرنٹ کو مسمار کیا گیا۔ اسی مقام پر برف خانے کی آڑ میں پرویز ولی کے واٹر ہائیڈرنٹ کا بھی خاتمہ کیا گیا۔
    پیرآباد حدود کوائری کالونی مین منگھوپیر روڈ جامع مسجد ابراہیم کے قریب امداد علی عرف سلطان کیچڑ والا کے ہائیڈرنٹ کو بھی مسمار کردیا گیا۔
    اسی علاقے میں آصف اور عزیز نامی افراد کے ہائیڈرنٹس بھی توڑ دیے گئے۔ عامر خان کے مطابق اسی مقام پر نانو ہائیڈرنٹ پر بھی کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران واٹر بورڈ کی ٹیم نے پائپس، مشینری پمپ اور دیگر سامان بھی ضبط کیا۔

  • گوجرہ :19اپریل ایسٹرڈے، پنجاب اورکے پی اسمبلی انتخابات، مسیحی برادری کیسے ووٹ دے گی-فادر سائمن خورشید

    گوجرہ :19اپریل ایسٹرڈے، پنجاب اورکے پی اسمبلی انتخابات، مسیحی برادری کیسے ووٹ دے گی-فادر سائمن خورشید

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)19اپریل کو ایسٹرڈے،صدر کی مقرر کردہ پنجاب اورخیبرپختون اسمبلی انتخابات، مسیحی برادری کیسے ووٹ دے سکے گی-فادر سائمن خورشید
    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز سوسائٹی فار ہیومن ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئر پرسن فادر سائمن خورشید نے مسیحی قائدین کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے پنجاب اورk۔p۔k میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیئے 19اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ اس روز مسیحی قوم عید یعنی ایسٹر کا تہوار عید مناتے ہیں انہوں نے صوبائی اسمبلی کے مسیحی اراکین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس صدارتی حکم کو اسپیکر کے نوٹس میں لانا چاہیے اور انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کرنا چاہیے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ صدر ملک کے تمام شہریوں کے ہیں نہ کہہ صرف مسلم قوم کے ہی ہیں ریاست ماں کے جیسے ہوتی ہے لیکن اقلیتوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے فادر سائمن خورشید نے اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر الیکشن کی اس تاریخ میں تبدیلی کی جائے

  • ٹھٹھہ : پولیس میں شعبہ تفتیش کی بہتری،منشیات کے 2 مقدمات میں 3  ملزمان  کو  10 سال  قید اورجرمانے کی سزائیں

    ٹھٹھہ : پولیس میں شعبہ تفتیش کی بہتری،منشیات کے 2 مقدمات میں 3 ملزمان کو 10 سال قید اورجرمانے کی سزائیں

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس میں شعبہ تفتیش کی بہتری،منشیات کے 2 مقدمات میں 3 ملزمان کو 10 سال قید اورجرمانے کی سزائیں
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ کی شعبہ تفتیش کی بہترین رہنمائی کی کاوشوں کے نتیجے میں منشیات کے 2 مقدمات میں 3 ملزمان کو 10 سال قید اور ایک ایک لاکھ رہیے جرمانے کی سزائیں سنادی
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی شعبہ تفتیش کی بہترین رہنمائی کی کاوشوں کے نتیجے میں منشیات کے 2 مقدمات مقدمہ نمبر 253/2022 سیکشن 9-C نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ تھانہ ٹھٹہ میں گرفتار منشیات فروش زوھیب ولد قربان علی سموں کو دس سال قید اور ایک لاکھ رہیے جرمانے کی سزا سنادی۔ اس کے علاوہ مقدمہ نمبر 103/2022 سیکشن 9-C تھانہ ساکرو کے مقدمے میں گرفتار 2 ملزمان عبدالغفور عرف چانگ ولد ماموں خاصخیلی اور پنھوں رحیم خان جمالی کو بھی دس سال قید اور ایک ایک لاکھ رہیے جرمانے کی سزا سنادی۔
    ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے بہترین تفتیش کرنے اور ملزمان کو سزا دلانے کے مقدمات میں تفتیشی افسران کو شاباشی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

  • قصور:  قبرستان کی جگہ پہ قبضہ کرنے کی کوشش ناکام

    قصور: قبرستان کی جگہ پہ قبضہ کرنے کی کوشش ناکام

    قصورباغی ٹی وی (غنی محمود قصوری)مقامی صحافیوں کی سدا رنگ لے آئی،قبرستان کی جگہ پہ قبضہ کرنے کی کوشش ناکام،لینڈ آفیسر مرزا افضل نے ازخود نوٹس لے کر قبرستان کی جگہ واگزار کروا دی
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے پرانے اور بڑے قبرستان خواجہ صاحب کوٹ غلام محمد میں چند دنوں سے کچھ لوگ قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے تھے جس کی اطلاع مقامی صحافیوں کو ہوئی تو مقامی صحافی نے اہل علاقہ کی آواز بنتے ہوئے سدا بلند کی اور اپنا احتجاج حکام بالا تک پہنچایا تو ٹی ایم اے کے لینڈ آفیسر افضل مرزا نے ازخود نوٹس لے کر آج اپنی موجودگی میں قبرستان خواجہ صاحب کوٹ غلام محمد میں قبضہ کئے جانے والی جگہ واگزار کروا دی، قبرستان کی جگہ واگزار کروانے پہ اہل علاقہ کی آواز بننے پہ اہلیان علاقہ نے مقامی صحافیوں اور لینڈ آفیسر کا شکریہ ادا کیا

  • ٹانک :پولیس کی کارروائی ،3 اشتہاری گرفتار،منشیات برآمد

    ٹانک :پولیس کی کارروائی ،3 اشتہاری گرفتار،منشیات برآمد

    ٹانک (باغی ٹی وی )پولیس کی کارروائی ،3 اشتہاری گرفتار،منشیات برآمد
    ٹانک سے جرائم کے صفائے کے لئے پولیس پرعزم، 03 اشتہاری گرفتار 6995 گرام چرس، 1500 گرام افیون اور 345 گرام ہیروٸن برآمد،
    02 عدد راٸفلز اور 25 عدد کارتوس برآمد کرکے 10 ملزمان اور 12 نامزد ملزمان دھرلٸے گٸے،
    تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی جاری کردہ دوٹوک ہدایات اور براہ راست نگرانی میں ٹانک سے تمام جرائم کے صفائے کیلئے ٹانک پولیس کا عزم مسلسل برقرار ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پوری فورس سرگرم ہے جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی رورل ٹانک عالمگیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ گل امام رحمت خان کو ٹانک پیزو روڈ پر گشت کے دوران مخبر نے اطلاع دی کہ ایک کیری ڈبہ رجسٹریشن نمبر STT-1089 میں ٹانک کی طرف بھاری مقدار میں منشیات سمگل ہو رہی ہے جس پر فوری طور پر اڈہ شیرعلی پر ناکہ بندی کی گئ۔ مذکورہ گاڑی پیزو کی جانب سے آتے ہوئے ایس ایچ او گل امام معہ پولیس پارٹی کی جانب سے روکی گئ جس کے خفیہ خانوں سے 4800 گرام چرس اور 1200 گرام افیون برآمد کرکے فرنٹ سیٹ میں بیٹھا ہوا شخص جنگل پیراسوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص وارث خان ولد طورے خان سکنہ کوہاٹ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے اسی طرح ایس ایچ او گل امام رحمت خان نے دو مختلف مقدمات میں نامزد 02 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
    اسی طرح ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر اصغر وزیر نے ملزم احمد خان ولد دارے خان سکنہ SWTD سے 250 گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع اللہ خان نے ملزم محمد آصف ولد غلام محمد سکنہ بھکر سے 95 گرام ہیروٸن برآمد کرکے گرفتار کٸے۔ اسی طرح انچارج چوکی لقمان ہیڈکانسٹیبل عزیز خان نے 02 ملزمان عمرگل ولد شاہ ولی سکنہ نعمت خیل اور مقبول ولد صابر سکنہ تتور سے 50، 50 گرام ہیروٸن جبکہ ملزم حبیب اللہ ولد شیخ عطإاللہ سکنہ شیخانوالہ سے 01 عدد خنجر اور 50 گرام ہیروٸن برآمد کرکے گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں اے ایس آٸی تھانہ گومل موسی خان نے ملزم زین اللہ ولد علی خان سکنہ گرداوی سے 01 عدد راٸفل اور 05 عدد کارتوس جبکہ اے ایس آٸی چوکی لطیف امین شاہ نے ملزم فضل الرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ رزاق کالونی سے 50 گرام ہیروٸن اور ہیڈکانسٹیبل محمد شفیق نے کوڑ قلعہ پر ناکہ بندی کے دوران ملزم مرید عباس سے 45 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کٸے۔
    یوں ٹانک پولیس نے ایک یوم میں دیگر کارروائیوں سمیت ٹوٹل 03 مجرمان اشتہاریوں، 10 ملزمان اور 12 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے 6995 گرام چرس، 1500 گرام افیون، 345 گرام ہیروٸن، 02 عدد راٸفلز اور 25 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کینٹ پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل اقبال خان بلوچ ہمراہ ایس ایچ او سلیم خان بلوچ مخبر کی اطلاع پر درابن چونگی پر بدوران ناکہ بندی کوئٹہ سے ڈیرہ آنے والی سوزوکی آلٹو کار رجسٹریشن نمبر MLJ.7070 برنگ سفید کو تلاشی کی غرض سے روکا، گاڑی میں موجود شخص نے اپنا نام محمد ندیم ولد محمد ابراہیم قوم بلوچ سکنہ بستی محلہ عالمشیر سٹی ڈیرہ بتلایا جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر کار کے خفیہ خانوں سے پیکٹس میں چرس برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر 40 کلوگرام اتری جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے برآمد شدہ 40 کلو گرام اور گاڑی کو قبضہ پولیس کرکے مقدمہ درج رجسٹرد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔