ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)بائی پاس پر ٹینکر کی موٹرسائیکل کوٹکر 2 شدید زخمی
ٹھٹھہ بائی پاس روڈ پر ٹینکر اور موٹر ساٸیکل میں ٹکر سے موٹر ساٸیکل سوار پیر گوٹھ کے رہاٸشی بخش ناہیو اور احمد ناہیو شدید زخمی ہو گۓ جن کو سول ہسپتال مکلی منتقل کیا گیا، بخش ناہیو کی سیریس حالت ہونے کی وجہ سے اسے کراچی ریفرکیا گیا،جائے حادثہ سے ٹینکر ڈراٸیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-
ٹھٹھہ : بائی پاس پر ٹینکر کی موٹرسائیکل کوٹکر 2 شدید زخمی
-

گوجرہ : ٹیوب ویل کے پائپ سے25 سالہ نوجوان کی لٹکٹی ہوئی لاش برآمد
گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)25سالہ نوجوان کوٹیوب ویل کے پائپ سے آہنی سنگل سے پھندہ دیکر قتل کردیاگیا بتایاگیاہے کہ نواحی چک نمبر 335ج ب کے فیاض احمد کے 25سالہ بیٹے بشارت علی چھٹہ کو نامعلوم افراد نے ہاتھ باندھ کر گاؤں مذکور کے زمیندار ریاض کے رقبہ میں قائم ٹیوب ویل کے پائپ سے آہنی سنگل سے پھندہ دیکر قتل کردیا اہل علاقہ نے نوجوان کی لڑکی نعش دیکھ کر تھانہ نواں لاہور پولیس کو مطلع کیا جس پر نوجوان کی نعش کنویں سے اتارکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تھانہ نواں لاہور پولیس مصروف کارروائی ہے
-

ننکانہ : جائیداد کا لالچ بیٹی اورداماد نے ریٹائرڈ ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) جائیداد کا لالچ بیٹی اورداماد نے ریٹائرڈ ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ننکانہ صاحب میں ایک دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا ننکانہ صاحب وارڈ نمبر 2 محلہ کیارہ صاحب برانگ گرافی سکول کی مالکا کلثوم اختر جو گورنمنٹ سکول کی ریٹائرڈ ٹیچر تھی جو اپنی سگی بیٹی مہناز اور داماد محمد رفیق کے ہاتھوں روز تشدد کا شکار ہوتی تھی کلثوم بی بی کی اپنی ہی بیٹی جائیداد کی خاطر اپنی ہی والدہ پر 3 ماہ سے تشدد کر رہی تھی اسی دوران پریزیڈنٹ شیزہ ہاشمی اور سوشل ورکر میڈم اللہ معافی کو خوفیہ اطلاع ملی اطلاع ملتے ہیں فوری حراس منٹ سیل شازیہ نور کے پاس پہنچے اور میڈم شیزہ ہاشمی سوشل ورکر میڈم اللہ معافی حراس منٹ سیل سب انسپکٹر شازیہ نور نے ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کو اس واقع کے متعلق اگاہ کیا اور ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت کے مطابق تھانہ سٹی ایس ایچ او محمد بوٹا ڈوگر کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کہا گیا جیسے ہی محمد بوٹا ڈوگر ایس ایچ او تھانہ سٹی اپنی نفری کے ساتھ وہاں پہنچے تو دیکھا بوڑھی ماہ پر تشدد کیا جا رہا تھا جس پر محمد بوٹا ڈوگر ایس ایچ او نے ملزمان کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کردی جبکہ اس بوڑھی ماں کو ہوسپٹل ٹریٹمنٹ کے لیے لیجایا گیا اس موقع پر لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ صحافی حضرات بھی موجود تھے جس کی نگرانی شیزہ ہاشمی نے کی خاتون کا علاج معالجہ کرنے کے بعد ہسپتال کے عملہ نے ڈاکٹری نتیجہ دے دیا خاتون نے میڈیا ٹیم کا بر وقت مظلوم کی مدد کرنے پر میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا -

بارکھان واقعہ: خان محمد مری کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کرادی گئی
کوئٹہ: بارکھان سے بازیاب خان محمد مری کی فیملی کی ان سے ملاقات کرادی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر خان محمد مری کو اہلخانہ سے ملوایا گیا، وہ اور ان کے اہل خانہ پولیس کی تحویل میں آگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کیا جائےگا جہاں ان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے، قانونی تقاضوں کے بعد بازیاب افراد کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔ -

سکول کی آڑ میں قبضہ شدہ جگہ پرسرکای فنڈز کا غیر قانونی استعمال، ہیڈ مسٹریس طاقتور،آفیسران بے بس
ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) قبضہ کی جگہ پر سرکای فنڈز کا غیر قانونی استعمال افسران بے بس، ہیڈ مسٹریس کو سیاسی اور ادارہ جاتی سپورٹ حاصل۔ ڈیرہ محکمہ ایجوکیشن میں این ایس بی فنڈز میں قبضہ شدہ جگہ پر کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری فنڈ تعمیرات میں دیکھا کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچا گیا شہری انٹی کرپشن پہنچ گیا تفصیل کے مطابق قیصر عباس ولد غلام جعفر سکنہ ڈیرہ غازی خان نے ڈائریکٹر ا نٹی کرپشن کو درخواست نمبری 265/2 دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ایجو کیشن کے زیر انتظام قائم گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول زنانہ چورہٹہ نمبر 3 جو کہ عرصہ چھ سات سال سے حصول تعلیم کی بجائے غیر قانونی سر گرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے سکول میں تعینات ہیڈ مسٹریس نے تعلیمی ادارہ کو اپنے ناجائز مقاصد اور مالی بدعنوانیوں کا گڑھ بناتے ہوئے محکمہ کے افسران کی آشیرباد سے کرپشن میں مصروف عمل ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ ایک دہائی سے نان سیلری بجٹ NSB گرانٹ سمیت غیر قانونی قبضہ کی گئی جگہ پر مال بنانے کیلئے کی جا نے والی تعمیرات اور غیر ضروری غیر اخلاقی مقدمات میں ملوث ہونا ہے یہ کہ اس بارے میں شوشل میڈیا پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا پر اور افسران کو بار بار نشاندہی کرنے پر بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے ڈیرہ غازی خان میں محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ نے اپنی خود ساختہ پالیسی بناکر سکول ایجوکیشن پنجاب کی پالیسی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ صوبائی پالیسی کے مطابق کم از کم 35 سے 40 بچوں کی کلاس پر ایک ٹیچر تعینات کیا جائے گا مگر ڈیرہ غازی خان میں ایک گرلز پرائمری سکول ایسا بھی ہے جہاں بمشکل 10سے 13بچوں کے ایک ٹیچر تعینات ہے۔ دو درجن سے زائد سفارشی ٹیچرس نے اثر و رسوخ کے ذریعے ایک ہی سکول گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چورہٹہ نمبر 3 میں تعیناتی کرالی۔ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اپنے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ سکول میں 350 بچوں کا داخلہ ہے اور اس کے مقابلے میں ٹیچنگ سٹاف میں 27 ٹیچرس تعینات ہیں۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ اس سکول کی ایک نہیں دو عمارتیں ہیں سکول دو الگ الگ عمارتوں میں قائم ہے۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چورہٹہ نمبر 3 ہیڈمسٹرس سمیت درجن سے زائد ٹچرس ایک لمبے عرصے سے یہی تعینات ہیں گھروں کے ساتھ ڈیوٹی دینے کے لیے ٹیچرس کی اکثریت نے سفارش سے ایک سکول میں ہی تعیناتی کرارکھی ہے۔ دریں اثناء زرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے مذکورہ سکول میں آن لائن انرولمنٹ زیادہ کررکھی ہے جبکہ اصل میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد اس سے بھی کم ہے۔ علاوہ ازیں زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکول مذکورہ کے بجٹ میں بھی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔ دوسری طرف یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے ڈیرہ غازی خان کے درجنوں سکول ایسے ہیں جہاں ایک یا دو ٹیچر تعینات ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد 100سے 300 تک ہے۔

محکمہ تعلیم کا دوہرا معیار ہے کہیں 100 بچوں پر ایک ٹیچر اور کہیں دس بارہ بچوں کے لئے ایک ٹیچر ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں تعلیمی معیار کے حوالے سے بھی والدین گہری تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ اس بات کا واضح ثبوت موجود ہے کہ کرپٹ مافیا سکول کی آڑ میں محکمہ تعلیم ڈیرہ غازیخان کے عملہ سے ملی بھگت کر کے گورئمنٹ پنجاب کو نقصان پہنچا رہا ہے شہری کی درخواست پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے- -

خاتون نے عاشق سے ملکر شوہر اور ساس کو قتل کردیا،لاشیں فریج سے برآمد
آسام میں ایک خاتون نے مبینہ طور عاشق سے ملکر شوہر اور ساس کو قتل کردیا،لاشیں فریج سے برآمد
پولیس کے مطابق یہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کر کے ان کی لاشیں فریج میں چھپا دیں۔ معاملے کی جانچ کر رہی پولیس کے مطابق، یہ پورا معاملہ آسام کے نون مٹی علاقے کاہے- پولیس نے ملزم خاتون کی شناخت وندنا کلیتا کے طور پر کی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وندنا کے شادی کے بعد ہی کسی سے تعلقات تھے۔ اس کی وجہ سے وندنا نے شوہر امرجیوتی ڈے اور ساس شنکری ڈے کو قتل کر دیا۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کو قتل کرنے کے تین دن بعد وندنا نے اپنے عاشق کی مدد سے لاشوں کے ٹکڑے کیے اور کچھ ٹکڑے میگھالیہ کے چیراپونجی میں پھینک دیا- -

پتوکی: زمین کو پانی لگانے کاپرانا تنازعہ،فائرنگ ،2 افراد قتل،12 زخمی
قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،شبیر بھٹی) پتوکی میں معمولی تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور تشدد سے 2 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق پتوکی کے گاؤں بھونیکے میں پیش آنے والے واقعے میں دونوں گروپوں کا ایک ایک شخص ہلاک جبکہ ایک گروپ کے 7 اور دوسرے کے 5 افراد زخمی ہوئے۔ڈی پی او قصورکے مطابق مقتول منیر اور مقتول احمد علی گروپ میں زرعی زمین کو پانی لگانے کے معاملے پر 7 سال پہلے جھگڑا ہوا تھا، دونوں گروپ عدالت میں پیشی کیلئے آ رہے تھے کہ درمیان میں ایک بار پھر سے تصادم ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے مقدمہ درج ہے اور تین ملزمان گرفتار ہیں، مفرور ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہیں تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی دو ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ -

شیخوپورہ:نا تجربہ کار سب انسپکٹر ایس ایچ اوز جرائم پر قابو پانے میں ناکام
شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)شیخوپورہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود لاہور روڈ پر تین نا معلوم افراد نے چلتی کار کو روک کر دو لاکھ پچاس ہزار لوٹ کر فرار۔جن میں سے ایک ملزم نے ڈرائیور سائیڈ پر جا کر ایک فائر کیا فائر جو کہ شیشہ میں جا کر لگا۔جس کی سی سی ٹی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی۔شیخوپورہ تھانہ اے ڈویژن میں بڑھتی وارداتوں سے علاقہ مکین پریشان۔شیخوپورہ سب انسپکٹر رینک کے ایس ایچ او نا تجربہ کار ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی واردتیں روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں،ایچ او کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور تجربہ کار ایس ایچ او تعینات کیا جائے۔شہریوں کا مطالبہ۔
-

گو جرہ :عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں – عدنان ارشاد
گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں – عدنان ارشاد
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد تحصیل گوجرہ کے سروس ڈیلیوری اداروں کی بہتری کیلئے متحرک ہوگئے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں مفاد عامہ کے کاموں میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی-ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اراضی سنٹر ، جناح پارک، ہاکی سٹیڈیم سمیت سبسڈی آٹا پوائنٹ کا سرپرائز وزٹ کیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ میں ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضریاں چیک کیں، ادویات کا سٹاک، مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ علاقہ کی بہترین علاج گاہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے میں کوشاں ہیں -ڈی سی نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے گوجرہ شہر کا بھی تفصیلی دورہ کیا، اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل ریونیو دفتر گوجرہ بھی گئے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام پبلک سروس ادارے میرے ریڈار پر ہیں گوجرہ کے شہری صفائی کے حوالہ سے جلد شہر میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے-بعد ازاں انہوں نے ہاکی سٹیڈیم گوجرہ، جناح پارک اور سستا آٹا پوائنٹ کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پر موجود عملہ نے انہیں بریفنگ دی-اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈاکٹر رضوان اشرف سندھو ،چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،چیف آفیسر بلدیہ ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ -

اوکاڑہ : فیصل آباد روڈ کار اور رکشہ میں تصادم ،2 جاں بحق اور 2 خواتین زخمی
اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )فیصل آباد روڈ کار اور رکشہ میں تصادم ،2 جاں بحق اور 2 خواتین زخمی
اوکاڑہ فیصل آباد روڈ نزد نعمت بناسپتی مل کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ نزد نعمت بناسپتی مل کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم ہوا.حادثہ میں رکشہ پر سوار 2 افراد جانبحق ہو گئے جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریسکیو موٹر بائیکس اور 2 ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کرنےکے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثہ میں جانبحق ہونے والوں کی شناخت گلزار محمد ولد شفیع (57 سال تقریباً) اور محمد افتخار ولد گلزار محمد (23 سال تقریباً) سکنہ سدرہ غفور ٹاؤن اوکاڑہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔