ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بگھان میں ڈاکٹر پر تشدد کا نوٹس، ملوث2 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے بگھان میں ڈاکٹر دولت رام پر تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر پولیس نے ڈاکٹر دولت رام پر حملہ اور تششد میں ملوث ملزمان علی بخش سموں اور حسین بخش سموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور ضلع میں کسی سے بھی نا انصافی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز 21 فروری 2023 کو دوپہر کے وقت 3 ملزمان نے ڈاکٹر دولت رام کی کلینک کے اندر تشدد کیا جس کی وڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے تھےایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپکٹر عبدالحمید رودنانی اور اے ایس آئی معشوق علی جوکھیو بمعہ اسٹاف نے سمان گولائی کیٹی بندر تا بگھان روڈ پر کارروائی کرکے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان علی بخش ولد عبد الرحمان سموں اور حسین بخش ولد عبد الرحمان سموں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کیٹی بندر پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بگھان میں ڈاکٹر پر تشدد کا نوٹس، ملوث ملزمان گرفتار
-

ٹھٹھہ : سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے سڑکوں کا جال بچھانے کا منصوبہ بنالیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے سڑکوں کا جال بچھانے کا منصوبہ بنالیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اسپیشل سیکریٹری خیر محمد کلوڑ اور ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے غربت کے خاتمے کی نئی حکمت عملی کے تحت ضلع ٹھٹہ کے علاقوں ساکرو، گاڑھو، گھوڑاباری اور ور شہروں کو آپس میں ملانے کیلئے سڑکوں کا جال بچھانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو فارم سے مارکیٹ تک پہنچنے میں سہولت مہیا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت صحت اور تعلیم کا ایسا بندوبست کیا جائے تاکہ لوگوں کو اپنے ہی علاقوں میں بہتر تعلیم اور معیاری صحت میسر ہو سکے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں حکومت سندھ اور یورپی یونین کے تعاون سے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور غربت میں کمی کے منصوبے پر عملدرآمد کے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اربن پالیسی منصوبہ بندی و ترقیات عزیمہ ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پالیسی منصوبہ بندی و ترقیات سحرش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، محکمہ تعلیم، صحت، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن، پی پی ایچ آئی، مرف و ديگر مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت مختلف دیہاتوں کا گروپ بناکر اس کے نزدیک رورل گروتھ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس میں پرائمری تا کالج سطح تک کامپلیکس جس میں بچوں کی ہر سرگرمی جیساکہ انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز، میوزک، آرٹ سمیت معیاری تعلیم مہیا ہو تاکہ بچوں کی نشونما بہتر ہو، اس کے علاوہ اپ گریڈ دیہی مرکز صحت، رہائشی سہولت، پینے کا پانی، نکاسی آب اور بجلی کی سہولیات مہیا کی جائیں گی جس سے قرب و جوار کے تمام پسماندہ گاؤں کے لوگ تعلیم، صحت، معیاری سڑکوں، پینے کے پانی، کاروبار کے بہتر مواقع اور دیگر سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ ترقی کرے۔ -

اوکاڑہ :پنجاب کالج نے جناح اسٹیڈیم میں سالانہ کھیلوں کے شاندار مقابلہ جات منعقد کئے
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پنجاب کالج اوکاڑہ کی جانب سے جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں سالانہ کھیلوں کے شاندار مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا .
پنجاب کالج اوکاڑہ کی جانب سے جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں سالانہ کھیلوں کے شاندار مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا تقریب کا افتتاح پروفیسر محمد عرفان الحق ڈائریکٹر کالجز ایڈمنسٹریشن، پروفیسر محمد سلیم طاہر پرنسپل پنجاب کالج اوکاڑہ اور مہمان خصوصی چیرمین کسان بورڈ پاکستان چوہدری یاسین نے کیا آپنی نوعیت کی منفرد اور شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد عرفان الحق ڈائریکٹر پنجاب کالجز اوکاڑہ نے دور حاضر میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی ضرورت و اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور نوجوانوں کی جسمانی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور کھیلوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں کے لیے ضروری قرار دیا گیا مہمان گرامی چیرمین کسان بورڈ چوہدری یاسین نے بھی تقریب سے اظہار کرتے ہوئے پنجاب گروپ آف کالجز اوکاڑہ کی طرف سے منعقدہ کھیلوں کی اس شاندار تقریب کو خوب سراہا اور تقریب کی انتظامیہ کو ایسی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے -

7ویں خانہ اور مردم شماری، ملک میں پہلی بار خود شماری کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت ملک میں پہلی بار خود شماری کی سہولت فراہم کردی گئی ہے شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے خاندان کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ساتویں خانہ اور مردم شماری میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح کی سینس کمیٹیوں کو فعال کردیا گیا ۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تربیت یافتہ سپر وائزر،شمار کندگان سمیت چھ ہزار کے قریب عملہ خانہ و مردم شماری میں حصہ لے گا جس کیلئے 9339 بلاکس تجویز کئے گئے ہیں۔یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل سینسس کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس میں خانہ و مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،چاروں ڈپٹی کمشنرز جمیل احمد جمیل،آغا ظہیر عباس شیرازی،خالد تنویر،ڈاکٹر منصور احمد،ڈی پی او محمد راشد سمیت دیگر ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ خانہ مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے جسے کامیاب کرانے کیلئے شہری شمار کندگان کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ خانہ مردم شماری میں لوگوں کی ضروریات زندگی کا بھی اندراج کیا جائیگا اور اسی کے اعداد و شمار کے مطابق مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی، این ایف سی ایوارڈ اور وسائل تقسیم ہوں گے۔تمام شمارکنددگان کو جدید ٹیبلٹ فراہم کئے جائیں گے۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کیلئے فول پروف سیکورٹی اور دیگر معاونت فراہم کی جائے گی۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹر محکمہ شماریات محمد اقبال علوی نے اجلاس میں ٹریفک پلان اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل کمشنر ریونیو فخر الاسلام ڈوگر،اے سی آر محمد عامر جلبانی،اے ڈی سی رضوان نذیر،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،احمد نوید سمیت ڈویژنل اور ضلعی افسران موجود تھے۔راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

-

مہنگائی کے باوجود سونے کی قیمت گرنے لگی
کراچی(باغی ٹی وی) ملک بھر میں روزبروز بڑھتی مہنگائی کے باوجود سونے کی قیمت کم ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے پر آ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 201 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمت ایک ہزار 840 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ -

بھوانہ : فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی شٹرڈاؤن ہڑتال
بھوانہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرحبھوانہ میں بھی فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کیخلاف بطوراحتجاج ہڑتال کر رکھی ہے اس حوالے سے کھاد ڈیلرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور محکمہ زراعت کا ڈیلرز کے ساتھ انتہائی غیر مناسب رویہ ہے . بے جامداخلت ڈیلروں کوناجائز جرمانوں اور FIR کے اندراج اور چھاپوں کے ساتھ ان کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے ۔اس لیے 22 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے ، ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، جائز مطالبات نہ ماننے تک ہر قسم کی کھاد کی فروخت بند رہے گی-

-

عبدالرحمان کھیتران مجھ سے جھوٹی گواہی دلوانا چاہتا تھا: خان محمد مری
کوئٹہ : بارکھان واقعے میں بازیاب کروائی گئی خاتون گراں ناز کے شوہر خان محمد مری نے الزام لگایا ہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران جھوٹے کیس میں اپنے بیٹے انعام شاہ کے خلاف گواہی دلواناچاہتا تھا۔
بارکھان واقعہ کے خلاف مری قبیلے کی جانب سے میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے، دھرنے کے دوران گراں ناز کے شوہر خان محمد مری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں سردارعبدالرحمان کھیتران کا ملازم تھا اور اس واقعے کے پیچھے سردار عبدالرحمان کھیتران ہے۔
خان محمد مری نے کہا کہ میرے بچے سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں تھے، عبدالرحمان کھیتران مجھ سے جھوٹے کیس میں اپنے بیٹے انعام شاہ کے خلاف گواہی دلواناچاہتا تھا۔
خان محمد مری کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان کھیتران کی 3 نجی جیلیں ہیں، ان میں بچے،خواتین اور بزرگ قید ہیں، میں اس کی نجی جیل سے فرار ہوا تھا، میرے بیٹوں کو عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے، ایک لاش میرے بیٹے محمد نواز اور دوسری عبدالقادرکی ہے۔
خان محمد مری نے یہ بھی کہا کہ اطلاع ہے کہ لیویز نے میری فیملی کو برآمد کرایا ہے، لڑکی کی لاش کاچہرہ قابل شناخت نہیں تھا، وہ بھی کسی کی بہن بیٹی تو تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔
بعد ازاں بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ایک خاتون اور 2 لڑکوں کی لاشیں ملی تھیں جن کے متعلق گراں ناز کے شوہر خان محمد مری نے دعویٰ کیا تھا کہ کنویں سے ملنے والی لاش اس کی بیوی کی ہے۔
بعد ازاں لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ لاش خاتوں گراں ناز کی نہیں بلکہ ایک اور لڑکی کی ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے اور مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیا گیا۔ -

ٹھٹھہ : تیمر کے جنگلات اپنی قدرتی ساخت کی بدولت ساحلوں کو دفاع فراہم کرتے ہیں- محمد تیمور تالپور
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپر نے کہا ہے کہ انڈس ڈیلٹا کی بحالی اشد ضروری ہے جبکہ تیمر کے جنگلات اپنی قدرتی ساخت کی بدولت ساحلوں کو قدرتی دفاع فراہم کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کیٹی بندر میں موسم بہار مینگرووز شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نامئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ انڈس ڈیلٹا میں مینگرووز کے ماحولیاتی نظام کی حفاظت، بحالی اور توسیع کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوسٹل بیلٹ تقریبن 6 لاکھ 70 ہزار ہیکٹرز پر مشتمل ہے جبکہ اب تک دو لاکھ 50 ہزار ہیکٹرز پر مینگرووز کی شجرکاری کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ ہیکٹرز پر مینگرووز کے پودے لگانے کے اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت تقریبن 2 ارب چالیس کروڑ پودے لگا چکے ہیں جوکہ پورے ملک میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا رکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ڈیلٹا کی بحالی سے آبی حیات کی ترویج ہوگی، تیمر کے جنگلات زیر سمندر زلزلوں سے آنے والے سیلابوں کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مینگرووز میں کمی نہ صرف ساحلی جانداروں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ مقیم انسانوں کے ذریعہ معاش میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ جنگلات میں واقع ہونے والی کمی کو روکا جائے اور ان کی افزائش پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مینگرووز موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ساحلی خطرات پر منفی اثرات کو روکنے میں بھی موثر کردار ادا کرتے ہیں، مینگرووز کی افادیت کا ادراک کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کی حفاظت میں اہم شراکت دار کی حیثیت سے حکومت سندھ نے ساحل کے ساتھ ساتھ مینگرووز کے جنگلات کو بچانے کے لئے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ مینگرووز شجر کاری کی یہ مہم مینگرووز کی حفاظت کی اہمیت کے سلسلے میں آگہی کے فروغ اور مینگرووز کے جنگلات کے کٹاؤ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نادر موقع پر مینگرووز کے جنگلات اور ماحول کے تحفظ میں محکمہ جنگلات کے کردار اور عزم کا اعادہ کرتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں، صنعتی برادری اور ہر پاکستانی کے لئے یہ پیغام ہے کہ آبی ماحولیات اور ساحلی مکینوں کے فائدے کیلئے اس مہم میں شریک ہوں، آیئے، اس مہم کی کامیابی اور آنے والی نسلوں کیلئے ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کوششیں کریں۔ بعد ازیں صوبائی وزیر نوابزادہ محمد تیمور تالپر نے کیٹی بندر کے ارد گرد اور حجامڑو کریک میں مینگرووز کے پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے مینگرووز کے پودوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنگلات جمیل بدر میندھرو، چیف کنزرویٹر سندھ ریاض وگن، کنزویٹر فاریسٹ عارف کھوکھر و دیگر افسران اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔
-

ٹھٹھہ : ایس ایس پی کا CPEC اور دوسرے پراجیکٹس کا دورہ،سیکیورٹی کا جائزہ لیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے ضلع ٹھٹہ میں CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو مکمل بریفنگ دی گئی اور IGP سندھ غلام نبی میمن کی جانب جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس پر موجود عملے کو سختی سے ہدایات کی کہ کسی بھی چائنیز باشندے کو سیکیورٹی کے علاوہ کہیں بھی جانے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی اور حکومت سندھ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر سختی سے عمل کریں اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام فارملٹیز کو پورا کریں اگر کسی بھی شخص نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی نا خوشگوار واقع اطلاع نہیں ہے۔ ٹھٹہ پولیس CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کے تحفظ اور امن و امان کی امین ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے وہاں موجود افسران و اہلکاران کو ہدایات کی کہ کسی بھی غیر شخص کو CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کی حدود میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس کے علاوہ اپنے فرائض کو سچائی اور ایمانداری سے سرانجام دیں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔ -

بارکھان واقعہ: مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور 4 بیٹوں کو بازیاب کرالیا گیا
بلوچستان کے علاقے بارکھان سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ میں پیش رفت سامنے آئی ہے کہ خان محمدمری کی بیوی گراں ناز، بیٹی اور 4 بیٹوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ظوی خاندان کی بازیابی کے لیےجاری آپریشن مکمل کرلیا گیا ،لیویز کوئیک رسپانس فورس کے آپریشن میں تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں عمل میں لایا گیا ،بازیاب ہونے والوں میں مغوی خاتون گراں ناز، 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ خان محمد مری کی بیوی گراں ناز ،بیٹی اور ایک بیٹے کو بارکھان بارڈر ایریا سے بازیاب کرایا گیا جبکہ دو بیٹےڈیرہ بگٹی بارکھان بارڈر ایریا اور ایک بیٹا دکی کے علاقے نانا صاحب سے بازیاب کرایا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق اہل خانہ کے تمام 6 افراد سرکار کی حفاظتی تحویل میں ہیں ۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ گراں ناز اور ان کے بچوں کو میڈیا کے سامنے لاکر تفصیلات دی جائیں گی۔

لیویز ذرائع کے مطابق اغواء کار گروہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کی کوشش نہیں کی،آپریشنزمیں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں خان محمد مری کے دوبیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاشیں بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھاکہ کنویں میں سے ملنے والی خاتون کی لاش گران ناز کی ہے تاہم گزشتہ روز کنویں سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لڑکی کی لاش ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیاگیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اور شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔
سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔
اس سے قبل سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔
علاوہ ازیں بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔