Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : مہنگائی کے خلاف محکمہ صحت کے ملازمین سراپا احتجاج

    ٹھٹھہ : مہنگائی کے خلاف محکمہ صحت کے ملازمین سراپا احتجاج

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ٹھٹھہ کے محکمہ صحت کے ملازمین بھی سراپا احتجاج بن گئے آپکا کی کال پر احتجاجی ریلی نکال کر نعرے بازی کی گئی
    آپکا کے رہنما عبدالکریم باند، اشرف خشک، ولی محمد جاکھرو، اعجاز مغل، بچل پنھور اور دیگر کی قیادت میں سول اسپتال ٹھٹھ سے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی میں شامل شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جو کہ مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام لوگوں کی طرح سرکاری ملازمین کو بھی سخت متاثر کر دیا ہے ہے کھانے پینے اشیاء خوردونوش اور پٹرولیم چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہم سرکاری ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں، حکومت سرکاری ملازمین کو خصوصی مراعتیں دے کر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے دوسری صورت میں سخت سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ : سول ہسپتال مکلی سے صحافی کی موٹرسائیکل چوری

    ٹھٹھہ : سول ہسپتال مکلی سے صحافی کی موٹرسائیکل چوری

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) سول ہسپتال مکلی سے صحافی کی موٹرسائیکل چوری
    تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبر وقار کہمان کی موٹر سائیکل سول ہسپتال ٹھٹھہ ایٹ مکلی ایمرجنسی سے چوری ہوگئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے ہسپتال کی پرائیویٹ انتظامیہ نے انکار کردیا ہے . جب سے مرف انتظامیہ ملک آدم کو ہسپتال ٹھیکے پر دیا گیا ہے تب سے ٹھٹھہ سول ہسپتال تباہی شکار چکی ہے، نہ ادویات ہیں ، نہ مریضوں کے لۓ کوئی سہولیات موجود ہیں ، عملہ بھی ملک آدم کا جبکہ گارڈ بھی موجود پھر بھی موٹر سائیکل چوری اور سی سی ٹی کیمرے کی ویڈیو نہ دکھانا اور دینا ہسپتال انتظامیہ کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے ،ٹھٹھہ کی عوام وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا نوٹس لیں نااہل ،کرپٹ اور چوروں کی سرپرستی کرنے والے ملک آدم کی مرف انتظامیہ سے ہسپتال کا کنٹریکٹ واپس لیکر کسی اچھی شہرت کی حامل این جی او کو دیا جاۓ جو کسی کی چاپلوسی نہ کرے غریب عوام کی رہنمائی کرے ،ادویات دے، ہسپتال کا سارا بجٹ ملک آدم کھا رہاہے جبکہ غریب عوام ہسپتال سے درد یابخار ایک گولی بھی نہیں ملتی. دوسری طرف مکلی ہسپتال انتظامیہ کے رویہ کیخلاف ٹھٹھہ کے شہری اور عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبران و عہدیدیداران مکلی سول ہسپتال میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے،

  • فیروزوالا : کچہری کے قریب جہیز کے سامان والی گاڑی میں آگ لگ گئی

    فیروزوالا : کچہری کے قریب جہیز کے سامان والی گاڑی میں آگ لگ گئی

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (محمد طلال سے) فیروزوالا کچہری کے قریب جہیز کے سامان والی گاڑی میں آگ لگ گئی۔دلہن کے جہیز کا سامان ٹرک پر جا رہا تھا ۔ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ٹرک میں اچانک آگ بھڑکنے سے جہیز کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکو کی ٹیمیں آگ بجائی بجھائی-

  • کورنگی میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

    کورنگی میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

    کراچی(باغی ٹی وی)کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس سےمقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹبل جاں بحق ہوگیا، زمان ٹاؤن اورخواجہ اجمیر نگری پولیس نے مقابلوں میں 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
    کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ناصر جمپ ابراہیم مسجد کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار دومشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس ہیڈکانسٹیبل ظہیرحسین شدیدزخمی ہوگیا ،
    پولیس نے تعاقب کے بعدجوابی فائرنگ جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان موقع پر ہی مارے گئے ،
    زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،
    مقتول ہیڈ کانسٹبل کورنگی کا رہائشی اور4 بچوں کاباپ تھا اور اس کے والد بھی محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے،ہیڈکانسٹیبل ظہیر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی پولیس چوکی کا انچارج تھا، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے لاشوں کو جناح اسپتال پہنچایا ،جہاں ہلاک ملزمان کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ۔ دونوں کی عمریں 38سے 40سال کے درمیان ہیں
    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ڈکیت ہیں ،جاں بحق ہونے والے ہیڈکانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی ،اس موقع پر پو لیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی،نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آپریشن،ڈی آئی جی سیکیورٹی، زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پی کراچی کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران اور شہید کے ورثاء، رشتداران،اہلیان علاقہ اور دوست احباب نے شرکت کی،جرائم کے خلاف شہید ہیڈکانسٹیبل کی جرأت و بہادری کو سراہتے ہوئے آئی جی سندھ نے خراج عقیدت پیش کیا اور جنازے میں شریک شہید کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے انھیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،آئی جی سندھ نے شہید کے ورثاء کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے مرو جہ مراعات کی بابت متعلقہ سینئر پولیس افسران کو جلد سے جلد ضروری قانونی دستاویزی امور و اقدامات کو مکمل کرنے کے احکامات دئیے
    ۔زمان ٹاؤن پولیس نے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت22 سالہ حسان خان ولد اکرم خان ، 25 سالہ شہزاد احمد ولد سعید گل اور 28 سالہ بابرحسین ولد فدا حسین کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے 3 پستول ، نقدی ، ایک موٹرسائیکل اور 6 موبائل فون برآمد کیے گئے۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نارتھ کراچی سیکٹر2میں مقابلے کے بعد ملزم شہبازکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی

  • گوجرانوالہ : ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    گوجرانوالہ : ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    گوجرانوالہ کے علاقے مرالیوالہ میں ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کے بعد خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
    خاتون کے شوہر کے مطابق تین ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور اس کے بعد گن پوائنٹ پر خاتون کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے، کھیتوں میں لے جا کر 2 ڈاکوؤں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقے مرالیوالہ میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے متاثرہ خاتون کو میڈیکل رپورٹ کیلئے اسپتال منتقل کیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
    سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد کو محفوظ بنایا گیا۔ کیس کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم کام کر رہی ہے۔
    ادھر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

  • جلالپورپیروالا :چودھری شجاعت حسین،چودھری طارق بشیر چیمہ اورچودھری سالک حسین کے ساتھ کھڑے ہیں -محسن خان

    جلالپورپیروالا :چودھری شجاعت حسین،چودھری طارق بشیر چیمہ اورچودھری سالک حسین کے ساتھ کھڑے ہیں -محسن خان

    جلالپورپیروالا ،باغی ٹی وی( محمد ساجد ڈاہا)چودھری شجاعت حسین،چودھری طارق بشیر چیمہ اورچودھری سالک حسین کے ساتھ کھڑے ہیں -محسن خان
    تفصیل کے مطابق جلالپورپیروالا کی یونین کونسل لعلواہ کے صدر محسن خان و دیگر عہدیداران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ ہم مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت ،چودھری طارق بشیر چیمہ مرکزی جرنل سیکرٹری چودھری سالک حسین مرکزی سینئر نائب صدر اور چودھری شجاعت حسین کے ساتھ کھڑے ہیں پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہو گا کسی اور پارٹی میں نہیں ہے اور چودھری طارق بشیر چیمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، محسن خان صدر منور خان سینئر نائب صدر محمد عاصم جرنل سیکرٹری محمد طیعب فنانس سیکرٹری محمد ساجد ڈاہا جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ق یونین کونسل جگو والا اور محمد اکبر کلیار صدر غلام یسن کلیار سینئر نائب صدر محمد محمود کلیار جرنل سیکرٹری محمد عبد الستار فنانس سیکرٹری مسلم لیگ ق یونین کونسل لعلواہ جلالپورپیروالا

  • بارکھان واقعہ: سردار عبدالرحمان کھیتران گرفتار

    بارکھان واقعہ: سردار عبدالرحمان کھیتران گرفتار

    بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
    یاد رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں سردار عبدالرحمان کھیتران کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

  • ٹھٹھہ : بارکھاں واقعہ ،مری برادری سراپا احتجاج ،وکلاء کا بھی بار روم کے باہر احتجاج

    ٹھٹھہ : بارکھاں واقعہ ،مری برادری سراپا احتجاج ،وکلاء کا بھی بار روم کے باہر احتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)بارکھاں واقعہ ،مری برادری سراپا احتجاج ،وکلاء کا بھی بار روم کے باہر احتجاج
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھ ضلع کے مختلف علاقوں میں بلوچستان واقعہکے خلاف احتجاج، مری برادری سراپا احتجاج بن گئی، میرپور ساکرو میں آل پاکستان مری اتحاد کی کال پر سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے کراچی کیٹی بندر روڈ پر دھرنا دیا گیا،مظاہرین میں مری برادری سمیت مختلف برادریوں کے لوگوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شرکت کی محمد خان مری کو انصاف دینے اور سردار کو گرفتار کرنے کے نعرے لگائے گئے خطاب کرتے ہوئے علی بخش مری ایاز لاشاری قاری محمد موسیٰ سموں حاجی رند علی مری شاھد مری اور دیگر نے کہا کہ بلوچستان واقعہ پر انسانی حقوق کی تنظیمیں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور دیگر اعلیٰ افسران نوٹس لے کر محمد خان مری کے خاندان کے دوسرے لوگوں کو بازیاب کرا کے 3 لوگوں کے قاتل بااثر سردار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے


    بارکھاں واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کی طرف سے بار روم کے باہر احتجاج کیاگیا،آفتاب میمن ایڈوکیٹ اور دیگر کی قیادت میں کئے گئے احتجاج میں بلوچستان حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی،با اثر سردار کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور باقی افراد کو بازیاب کرایا جائے وکلاء کا مطالبہ

  • اوکاڑہ یونیورسٹی میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) یونیورسٹی آف اوکاڑہ انتظامیہ کی جانب سے تمباکو اور منشیات کے استعمال پہ پابندی عائد،یونیورسٹی کو ہر قسم کی منشیات سے پاک کرنے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کی روشنی میں کیمپس میں اساتذہ ، انتظامی اسٹاف اور طلباء کےلیے تمباکو نوشی اور ہر طرح کی منشیات کے استعمال پہ مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
    یونیورسٹی ترجمان کے مطابق نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے، کیونکہ منشیات نہ صرف طلباء کی تعلیمی قابلیتوں کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ان کے سماجی رویوں پہ بھی انتہائی برے اثرات مرتب کرتی ہیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پابندی پہ سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے ڈسپلنری ایکشن ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو منشیات کے برے اثرات اور ان سے بچاو کے متعلق آگہی فراہم کرنے کےلیے مختلف سیمینارز اور تربیتی سیشنز بھی کروائے جائیں گے۔

    اس حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے طلباء کےلیے صحت مند اور سازگار ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پہ زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف انفرادی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ پورا معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہوجاتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طلباء کو اس برائی سے بچائیں تاکہ وہ تعلیم و تحقیق اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنا مقام پیدا کر سکیں۔
    اس پابندی پہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلیے وائس چانسلر نے انتظامی افسران کے ہمراہ سارے کیمپس کا دورہ بھی کیا۔

  • اوکاڑہ : شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا منصوبہ ناکام ،لائیو سٹاک نے 2 گاڑیاں پکڑ لیں

    اوکاڑہ : شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا منصوبہ ناکام ،لائیو سٹاک نے 2 گاڑیاں پکڑ لیں

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا منصوبہ ناکام ،لائیو سٹاک نے 2 گاڑیاں پکڑ لیں
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی۔ محکمہ لائیو سٹاک نےمردہ مرغیوں کے گوشت سے لدی دو گاڑیاں تحویل لے لیں ۔ گوشت تلف کر دیا اور 7 ملزمان کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کروا دیںگاڑیوں میں 500 کلو مردہ گوشت موجود تھا مردہ گوشت برگر، شوارمااور فاسٹ فوڈ کے لئے ہوٹلوں پر سپلائی ہونا تھا-