Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کے نامہ نگارراجہ قریشی پر حملہ  کرنے والا ملزم گرفتار،ہیڈ محرر زخمی

    ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کے نامہ نگارراجہ قریشی پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار،ہیڈ محرر زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)باغی ٹی وی کے نامہ نگار پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار،ہیڈ محرر زخمی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی پر حملہ کرنے والے کو ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر سینئر پولیس انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے ایکشن لیتے ہوۓ ٹھٹھہ پولیس پوسٹ انچارج شوکت درس کو ملزم ٹریس کرکے فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس پر چوکی انچارج نے احکامات پر فوری کارروائی کر کے حملہ آور اسلم گندرو کو گرفتار کرکے بدین جیل منتقل کردیا،اس گرفتاری کی کارروائی کے دوران ملزم کی طرف سے مزاحمت پر پولیس پوسٹ ٹھٹھہ کا ہیڈ محرر راجہ راجپوت شدید زخمی ہوگیا جس کے ہاتھ کی تین انگلیاں ٹوٹ گئیں ،جسے علاج کیلئے ہسپتال جانا پڑگیا.پولیس کی اس کارروائی باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی اور عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور سینئر پولیس آفیسر فیصل شفیع میمن اور پولیس پوسٹ ٹھٹھہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں بروقت کارروائی کی اور کہا اگر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اگر اسی طرح بروقت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے رہے تو ٹھٹھہ شہر میں امن کی فضا قائم ہو جائیگی.

  • کندھ کوٹ :سیپکو سب ڈویژن، عبدالفہیم  بہلکانی چارج سنبھالتے ہی ہنگامی اجلاس بلا لیا

    کندھ کوٹ :سیپکو سب ڈویژن، عبدالفہیم بہلکانی چارج سنبھالتے ہی ہنگامی اجلاس بلا لیا

    کندھ کوٹ باغی ٹی وی (نامہ نگار):سیپکو سب ڈویژن، عبدالفہیم بہلکانی چارج سنبھالتے ہی ہنگامی اجلاس بلا لیا
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ واپڈا سیپکو سب ڈویژن عبدالفہیم بہلکانی نے اجلاس میں پوری واپڈا ٹیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورانے سیوکر فیڈروں کو دوبارہ ریسیوکر کر کے پراپر بلنگ سے ان فیڈروں کو ایکسپریس کریں گے گرمیوں میں بجلی چوری ختم ہوگی تو فیڈر بھی ایکسپریس ہوں گی اور لائیٹ بھی 24 گھنٹے چلے گی واپڈا سیپکو سب ڈویژن عبدالفہیم بہلکانی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پبلک کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ بجلی کی چوری سے باز رہیں اور جو بل ہے وہ مقرر وقت پر ہی ادا کریں تاکہ بقایا چارجز آپ کے اوپر نہ رہیں نہیں آپ پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے بجلی چوری کرنے والے کے خلاف ایس او پی کے تحت کے مقدمہ درج کر کے ان چور کے خلاف جرمانہ عائد کرکہ قانونی کاروائی کی جائے گی اجلاس میں آر او بابو یونس ملک ایس ڈی او اصغر علی بجارانی۔ ایل ایس نوراللہ سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔

  • حب : وندر پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

    حب : وندر پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

    حب، باغی ٹی وی(حیکم بلوچ) ایس ایچ او وندر کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری منشیات فروش گرفتار چار سو بیس گرام چرس برآمد تفتیش جاری
    تفصیلات کے مطابق پولیس کے ایس ایچ او عبدالغفور رند نے ایس ایس پی حب محمد مراد خان کی ہدایت اور ڈی ایس پی وندر منور شیخ کی زیر نگرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ وندر شہر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار سو بیس گرام چرس برامد کرلی ملزم علی اکبر ولد گل محمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی وندر پولیس نے کیجانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا ھوا ہے وندر کے روایتی امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گا اس موقع پر ایس ایچ او وندر غفوررند نےمیڈیا سے کفتگو کرتے ھوئے کہاکہ جرائم پیشہ افراد وندر چھوڑ دیں یا پھر جیل کے تیار کریں۔

  • چترال : بھانے کی چھت گرنے سے 35 بکریاں ہلاک

    چترال : بھانے کی چھت گرنے سے 35 بکریاں ہلاک

    چترال (باغی ٹی وی) نواحی علاقے سینگور کے محلہ شا ہ میران میں فضل الدین نامی ایک شخص کا مویشیوں کا بھانہ گرنے سے 35 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ متاثرہ خاندا ن نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ تباہ شدہ مویشیوں کابھانہ دوبارہ تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ بکریاں بھی خرید سکیں اور گھر کا چولہا جلتا رہے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • ٹھٹھہ :  جنگ شاہی تھانے کی حدود میں  نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

    ٹھٹھہ : جنگ شاہی تھانے کی حدود میں نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)جنگ شاہی تھانے کی حدود میں نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد
    تفصیل کے مطابق گجو کے قریب جنگ شاہی تھانے کی حدود میں کے ڈی اے نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، لاش ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے نہر سے نکالی،لاش کو نہر میں دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ لاش سول ہسپتال مکلی منتقل کردی گئی ہے ، جیب سے ملنے کارڈ سے شناخت احمد علی محمود آباد کراچی کے رہائشی کے نام سے شناخت ہوئی ہے

  • ٹھٹھہ : اوباش کی ستائی لڑکی عوامی پریس کلب میں فریاد لیکر پہنچ گئی

    ٹھٹھہ : اوباش کی ستائی لڑکی عوامی پریس کلب میں فریاد لیکر پہنچ گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)اوباش کی ستائی لڑکی عوامی پریس کلب میں فریاد لیکر پہنچ گئی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے آگر محلہ کی لڑکی مسمات سمیرادختر خمیسو گندرو اپنی پھوپھی نسرین گندرو اور چھتاں گندرو کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ان کے محلے کا اوباش لڑکا مٹھو ولد رمضان گندرو نے ان کا جینا محال کردیا ہے، سمیرا دختر خمیسو گندرو جو محلے میں لوگوں کے گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے اور جب وہ کام کرنے کے لۓ نکلتی ہے تو اوباش لڑکا ہتھیار لیکر اس کا پیچھا کرتا ہے اسے موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ چلنے کا کہتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اوباش لڑکا پہلے بھی کئی بار ان کے گھر کے پاس ہتھیار لے کر آیا اور خوف وہراس پھیلایا،کجھ دن قبل ملزم نے لڑکی کے بھائی شاہد نامی لڑکے پر بھی حملہ کرکے اسے زخمی کیا، جس پر انہوں نے محلے والوں کو شکایات بھی کی لیکن کچھ نہ ہوا لیکن ان کی کسی نے بھی نہ سنی- انہوں نے ٹھٹھہ شہر کی چوکی پر رپورٹ بھی داخل کرائی لیکن کچھ نہ ہوا پولیس کوئی کارروائی عمل میں نہ لا سکی، لڑکی سمیرااور اس کی پھوپھی نے مزید بتایاکہ ملزم کے بھائی حاجی گندرو ،غلام گندرو جو ٹھٹھہ شہر میں بدمعاش، بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں لیکن پولیس ان کو کچھ نہیں کہتی، متاثرہ عورتوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد سے فوری نوٹس لے کر انصاف کی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے.

  • سند ھ میں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد،پنجاب میں چھوٹ

    سند ھ میں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد،پنجاب میں چھوٹ

    کراچی: دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
    آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔
    حکم نامہ کے مطابق وہ اہلکارموبائل فون استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال پر اہلکارکے خلاف کارروائی ہوگی۔دوسری طرف پنجاب میں سیکیورٹی پر مامور اہلکار کھلے عام سمارٹ موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں.ان موبائل کے استعمال کی وجہ سے سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ،کسی بھی وقت پولیس اہلکاروں کے موبائل فون کے استعمال سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے کیونکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی توجہ موبائل فون کی طرف زیادہ ہوتی ،اس لئے آئی جی پنجاب کو بھی سندھ کی طرح دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد ہونی چاہئے.

  • بارکھان واقعہ افسوسناک ہے، بلوچستان میں جنگل کاقانون رائج ہے- جام کمال خان

    بارکھان واقعہ افسوسناک ہے، بلوچستان میں جنگل کاقانون رائج ہے- جام کمال خان

    بارکھان واقعہ افسوسناک ہے، بلوچستان میں جنگل کاقانون رائج ہے جام کمال خان
    اوتھل :  سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کیاہم اکیسویں صدی میں رہتے ہیں یا بلوچستان میں اب تک جنگل کا قانون رائج ہے ،بارکھان کے دردناک واقعے میں ایک بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قران پاک اٹھاکر اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی اپیل کی آج انکی اور اس کے دو جوان بیٹوں کی لاشیں بارکھاں میں کنویں سے برامد ہوئیں۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیا ہم اکیسویں صدی میں رہتے ہیں یا بلوچستان میں اب تک جنگل کا قانون رائج ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اور انکے ادارے متاثرین کو انصاف دلائیں۔

  • ڈی جی خان: چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس کی کارروائی ،چوری شدہ موٹر سائیکل  کراس کرتے ہوئے 2 گرفتار

    ڈی جی خان: چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس کی کارروائی ،چوری شدہ موٹر سائیکل کراس کرتے ہوئے 2 گرفتار

    ڈیرہ۔غازیخان،باغی ٹی وی-چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس کی کارروائی دو کس موٹر سائیکل لفٹر ڈکیتی/چوری شدہ موٹر سائیکل چیک پوسٹ سے کراس کرتے ہوئے گرفتار ،چیک پوسٹ غازیگھاٹ پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا جو گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گئے۔انچارچ چیک پوسٹ جواد احمد ASI معہ ٹیم نے موٹر سائیکل لفٹروں کا تعاقب کر کے دونوں موٹر سائیکل لفٹروں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل لفٹر ڈکیتی/چوری شدہ موٹر سائیکل صوبہ بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ جاری ہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کے تمام جوان دن و رات عوام الناس کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

  • اوکاڑہ : ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ : ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری عدم تحفظ کا شکار
    تھانہ ستگھرہ کی حدود اڈا دربار بالا پیر میں کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی جدید اسلحہ سے واردات ہوئی ۔تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شکور نامی دوکاندار کو لوٹ لیا۔مسلح ڈاکو دوکاندار سے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، فوٹیج میں تین مسلح ڈاکوؤں کو دوکاندار سے لوٹ مار کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے