Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ : یکم فروری سے ابتک گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں13لاکھ40ہزار روپے سے زائد جرمانے

    ننکانہ : یکم فروری سے ابتک گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں13لاکھ40ہزار روپے سے زائد جرمانے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) یکم فروری سے ابتک گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں13لاکھ40ہزار روپے سے زائد جرمانے
    ضلع بھر میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوںاورملاوٹ مافیاکو کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا ، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، تمام مارکیٹوں، بازاروں،سپر اسٹوروں ،گوشت سمیت سبزیوں اور پھلوں کی دوکانوں پر سرکاری نرخ نامہ روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ مزمل الیاس نے ان خیالات کا اظہاررواں ماہ کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ،بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اے ڈی سی آر نے شاباش دی جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو اپنی کارکردگی اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ مزمل الیاس نے اس موقع پر بتایا کہ گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ آویژاں نہ کرنے پریکم فروری سے ابتک مارکیٹیوں اور بازاروںمیں9ہزارسے زائددکانوں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے افراد سے مجموعی طور پر 13 لاکھ40ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصو ل کیا گیا ہے جبکہ09دوکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائی گئی اور ان دکان مالکان کو حراست میں لیا گیاہے

  • عثمان بزدار کو کلین چٹ دینے والے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف

    عثمان بزدار کو کلین چٹ دینے والے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف

    لاہور :سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 800 کنال جعلی اراضی کیس میں بےقصور قرار دینے والا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان احمد حبیب عرفانی کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور احمد حبیب عرفانی کے ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دور میں کیے فیصلوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں ،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان احمد حبیب عرفانی 6 ماہ بغیر ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بغیر تعیناتی کرائی تھی. یہ وہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمد حبیب عرفانی ہی ہیں جس نے تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیری مزاری کو بھی کلین چٹ دے .
    یاد رہے سابقہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب میں قواعد وضوابط کے برعکس، سینئر آفیسرز، جونئیر افسران کے ماتحت کردئیے گئے،ان جونیئر آفیسرز میں احمد حبیب عرفانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو ڈائریکٹر ڈی جی خان تعینات کیا گیا .احمد حبیب عرفانی ابھی تک گریڈ 18میں ریگولر بنیاد پر ترقی یاب نہ ہوئے ہیں اور لیگل کیڈر کے افسر ہیں جو سروس رولز 2007ءکے مطابق ڈائریکٹر کی پوسٹ پر نہیں لگ سکتاتھا-

  • عبدالرحمان کھتران پرقیدکرنےکا الزام، دہائیاں دینے والی خاتون اور بیٹوں کی لاشیں برآمد

    عبدالرحمان کھتران پرقیدکرنےکا الزام، دہائیاں دینے والی خاتون اور بیٹوں کی لاشیں برآمد

    بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے قریب کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملنےکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موجود خاتون مبینہ طور پر اب جاں بحق ہوچکی ہے اور اس کی لاش کنویں سے ملی ہے۔ویڈیو میں گراں ناز نامی خاتون نے قرآن ہاتھ میں لےکر دہائیاں دیں، نجی جیل سے رہائی کی اپیلیں کیں،کہا وہ بیٹی اور بیٹوں سمیت قید ہے، رہائی دلائی جائے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے میرے رب کی قسم ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران (صوبائی وزیر) نے مجھے جیل میں قیدکیا ہوا ہے، میری بیٹی کے ساتھ ہر روز زیادتی کر رہا ہے، میرے بیٹوں کو بھی قید کیا ہوا ہے، ہمیں کوئی آزاد کرائے۔ویڈیو وائرل ہوئی تو خاتون نجی جیل سے نہیں بلکہ زندگی کی قید سے ہی رہا ہوگئی، خاتون اور اس کے اپنے دو بیٹوں کی تشدد زدہ لاشیں بارکھان کے کنویں سے برآمد ہوئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ خاتون کے چہرے کو تیزاب ڈال کر مسخ کیا گیا۔


    اب بھی میرے 4 بیٹے اور ایک بیٹی کھیتران کی قید میں ہیں: خان محمد مری
    خاتون کے شوہر خان محمد مری نے جیو نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ وہ جان کے خوف سے روپوش ہے،کنویں سے ملنے والی لاشیں اس کی بیوی اور بیٹوں کی ہیں، اب بھی اس کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی عبدالرحمان کھتران کی قید میں ہیں۔
    دوسری جانب کوہلو پولیس کی بے حسی بھی سامنے آئی ہے، لاشیں ملنے پر نہ ایف آئی آر کاٹی اور نہ ہی میڈیکل کرایا، مقامی مری قبائل نے نماز جنازہ پڑھی۔
    دوسری طرف عبدالرحمان کھیتران نے الزامات مسترد کردیے،اس حوالے سے بلوچستان کے وزیرمواصلات عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو مسترد کر دیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نجی جیل اور 3 افراد کے قتل کا الزام ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔
    یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے قریب کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
    ایس پی بارکھان نے بتا یا کہ بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے نواح میں واقع کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں

  • بھوانہ : اسسٹنٹ کمشنر  نے بی ایچ یو ہسپتال محمدی شریف کا وزٹ کیا

    بھوانہ : اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو ہسپتال محمدی شریف کا وزٹ کیا

    بھوآنہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ محمد شکیب سرور نے بی ایچ یو ہسپتال محمدی شریف کا وزٹ کیا ہے.اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ محمد شکیب سرور نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اس کے ساتھ ادویات کی فراہمی اور سٹاک کو بھی چیک کیا.انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتطامات کا جائزہ لیا.اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ محمد شکیب سرور نے ہسپتال انتظامیہ کو شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور ڈاکٹرز و عملہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی صفائی ستھرائی کی صورت حال بہتر بنانے اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور دیہی مرکز مال تاجہ بیر والا کا بھی وزٹ کیا عملے کی حاضری اور ریکارڈ کو چیک کیا عملے کو سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی

  • چترال : زخمی مونا تیتر کوکیلاش خاتون نے ریسکیو کرکے محکمہ وائلڈ لائف کے سپرد کردیا

    چترال : زخمی مونا تیتر کوکیلاش خاتون نے ریسکیو کرکے محکمہ وائلڈ لائف کے سپرد کردیا

    چترال میںزخمی مونا تیتر کوکیلاش خاتون نے ریسکیو کرکے محکمہ وائلڈ لائف کے سپرد کردیا
    چترال ) گل حماد فاروقی )وادی رومبور میں دو روز قبل کیلاش خاتون کی مونل تیتر کی جان بچا کر وائلڈ لائف کو حوالہ کرنے پر سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈی ایف او الطاف علی شاہ وادی کیلاش رومبور پہنچ گئے۔ ڈی ایف او کے مطابق سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات محکمہ، چیف کنزرویٹر ڈبلیو ایل اور کنزرویٹر نیشنل پارکس کی ہدایات کی تعمیل میں، ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نشنیل پارک نے خاتون کے گھر کا دورہ کیا ۔

    جنہوں نے زخمی مونا تیتر کو باز سے بچا کر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کیا تھا۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور وی سی سی شیخاندے اور کلاش گرام کے صدر کی موجودگی میں خاتون کو سووینئر، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ ڈی ایف او نے وادی رومبور میں تحفظ کو مضبوط بنانے میں وی وی سیز کی کوششوں کو اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی کاوش کو سراہا۔

    اس موقع پر ڈی ایف او نے کہا کہ وادی کیلاش کے باشندوں کی انسانوں کے ساتھ ہمدردی تو بے مثال تھی اب معلوم ہوا کہ یہاں کے باسی جنگلی حیات سے بھی بے پناہ ہمدردی کرتے ہیں۔ وادی رومبور میں مونل تیتر کی بازیابی کی وجہ سے وادی کے تمام باشندے تعارف کے مستحق ہیں امید ہے آئندہ بھی اسطرح محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی لوگوں کی آپس میں باہمی تعلق بحال رہے گا۔ وادی رومبور آمد کا مقصد آپ سب کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر علاقے کے ویلچ کونسلر نور شالی، جاوید احمد ، سماجی شخصیت عنایت اللہ شیخ اور شیر تاج بھی ڈی ایف او کے ہمراہ تھے۔

  • ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،2 ڈکیت گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،2 ڈکیت گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی کارروائی ،2 ڈکیت گرفتار،چھینی گئی سوزوکی پک اپ اور جرائم میں استعمال کئے گئے 2 پسٹلز برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق *مورخہ 2 فروری 2023 کو صبع 6 بجے کے قریب 7 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر بوتو مکان اسٹاپ جھرک کے قریب روڈ بلاک کرکے ڈرائیور محرم علی ببر اور مزدور محمد سلیمان سے ایک سوزوکی پک اپ، 9 ہزار کیش اور 2 ٹچ موبائل چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 10/2023 سیکشن 395ت۔پ کے تحت پولٹری فارم مالک ظہیر احمد بلوچ کی مدعیت میں تھانہ جھرک پر درج ہے۔
    ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ملزمان کی اطلاع موصول ہونے پر راجو گھوٹ لنک روڈ صابر پولٹری فارم جھرک کے قریب پہنچے تو 7 ملزمان نے پولیس پر جان سے مارنے کے ارادے سے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں پولیس نے ھوائی فائرنگ کرکے حکمت عملی سے 1 کرمنل اللہ بچایو عرف بچایو کو زخمی حالت میں 1 پسٹل بمعہ 3 زندہ گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ مزید 6 ساتھی ملزمان اندہیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہوگئے تھے۔
    دوران تفتیش مزید کارروائی کرکے بوتو مکان لنک روڈ سے مقدمہ نمبر 10/2023 سیکشن 395 ت۔پ کے مقدمے میں ملوث 1 کرمنل بشیر ولد جمعوں گاہو کو مدعی ظہیر احمد بلوچ کی چہینی گئی سوزوکی پک اپ نمبر LB-6799 ماڈل 2022 اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل بمعہ 3 ژندہ گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
    گرفتار کرمنل بچایو ملاح نے ضلع ٹھٹہ میں تھانہ جھرک کی حدود میں حامد شیخ میڈیسن سے 22 لاکھ رہیے چہیننے کے مقدمہ نمبر 20/2023 سیکشن 397,337H(ii) ت۔پ اور پولیس مقابلے کے مقدمہ نمبر 07/2023 سیکشن 324,353,402 ت۔پ کے علاوہ متعدد وارداتوں اور ملزم بشیر گاہو نے وہیکل سنیچنگ اور پولیس مقابلے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
    گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جھرک پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، فرار ملزمان کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
    مقدمہ نمبر24/2023 سيکشن 324,353,34 ت۔پ تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر25/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر28/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔

  • اوکاڑہ :فائرنگ سے شہری کے جانبحق ہونے کے واقعہ پرڈی پی او کا نوٹس،خود موقع پر پہنچ گئے

    اوکاڑہ :فائرنگ سے شہری کے جانبحق ہونے کے واقعہ پرڈی پی او کا نوٹس،خود موقع پر پہنچ گئے

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)فائرنگ سے شہری کے جانبحق ہونے کے واقعہ پرڈی پی او کا نوٹس،خود موقع پر پہنچ گئے،جاں بحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم ۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کی حدود ٹاہلی موڑ کے قریب علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ دو نامعلوم ملزمان نے مرغیوں والی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ندیم نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
    مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منصور امان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا انہوں نے جانبحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی سی آئی اے مہر یوسف اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ہدایت کی کہ نا معلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔

  • کندھ کوٹ: میونسپل عملہ غائب ،شہر فلتھ ڈپو بن گیا

    کندھ کوٹ: میونسپل عملہ غائب ،شہر فلتھ ڈپو بن گیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل بند ،گلی محلوں میں نالیوں کا گندہ پانی اور کوڑے ،کچرے کے ڈھیر جمع، گلشیر محلہ عید گاہ محلہ ممتاز محلہ چنہ محلہ سمیت شھر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے کوئی ملازمین مقرر ہی نہیں شھریون کا کہنا ہے میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او۔ اور ایڈمنسٹر کی نااہلی کے باعث کندھ کوٹ شھر میں صفائی کے لیے کوئی ایسے اقدامات نہیں کیے گئے صرف بجٹ کہانے میں مصروف ہے شھر کے لیے میونسپل کمیٹی کو ہر ماہ کروڑوں روپے کی بجٹ اور اس کے ساتھ کروڑوں کا تیل ملنے والا پتا نہیں کہاں خرچ ہو رہا ہے جو شھر گندکوٹ کا منظر دکہائی دے رہا ہے شھریون نے مزید یے بھی کہا کہ کروڑوں روپے کی بجٹ کا ایک روپیہ بھی شھر کے اپر استعمال نہیں کیا جا رہا وہ پیسے ٹی ایم او۔ اور ایڈمنسٹر اپنے خزانے میں جمع کر ہو رہے ہیں شھریون نے بلدیاتی سیکریٹری۔ نیب سکھر۔ اینٹی کرپشن۔ اور دیگر اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ شھر کی بجٹ اور تیل کی کرپشن کے خلاف نوٹس لے کر میونسپل کمیٹی کے نااہل ایڈمنسٹر اور ٹی ایم او کی انکوئری کر کہ شھر کو گندگی سے بچانے کا مطالبہ کیا۔

  • ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں کی ساس وفات پاگئیں

    ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں کی ساس وفات پاگئیں

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں کی ساس وفات پاگئیں
    تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں کی ساس کے انتقال پر شہریوں اور معززین نے شرکت کی نمازجنازہ برنچ موری پر ادا کی گئی ،جنازہ میں عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری سمیت تمام ممبران نے شرکت کی ،ٹھٹھہ پریس کلب کے ممبر اسماعیل میمن ،نیشنل پریس کلب مکلی کے ممبر آزاد بروہی اور سماجی رہنما ڈاکٹر مقبول خشک سمیت شہر کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی
    مرحومہ کو نمازہ جنازہ کے بعد مکلی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا-

  • اوکاڑہ : وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم،ایک جاں بحق8 زخمی

    اوکاڑہ : وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم،ایک جاں بحق8 زخمی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم،ایک جاں بحق8 زخمی
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ کسان اڈا کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔جس میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔اطلاع ملنے پر۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی