Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بارکھان : کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

    بارکھان : کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے قریب کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
    ایس پی بارکھان نے بتا یا کہ بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے نواح میں واقع کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ لاشوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں ،تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ خاتون کے چہرے کو تیزاب ڈال کر مسخ کیا گیا ہے۔لاشیں شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بارکھان منتقل کردی ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کر کے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔
    فی الحال ان لاشوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کون ہیں اور قتل کےوجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ قیاس کیاجارہاہےکہ شاید یہ لاشیں کہیں خان محمد مری کی فیملی کی نہ ہوں،یاد رہے کہ مبینہ طور پرخان محمد مری فیملی سمیت بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید ہے جس کی بازیابی کیلئے آل پاکستان مری اتحاد کی جانب سے مختلف فورمز پر احتجاج کاسلسلہ جاری ہے آل پاکستان مری اتحاد نے پاکستان کے مقتدر حلقوں سے اپیل کی ہے کہ مظلوم خان محمد مری کے فیملی کو سردار عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل سے بازیاب کرایا جاۓ.

  • ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ سب انسپکٹر اللہ ڈنو پنہور، انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپکٹر محمد ہاشم سومرو اور انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑموری سب انسپکٹر حیدر بخش سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر واٹر سپلائی ٹھٹھہ درگاہ اصحابی لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے 1 روپوش و اشتہاری بدنام منشیات فروش حیدر شاہ ولد غلام نبی شاہ کو گرفتار کرلیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو 10 دس گرام چرس, 365 گرام ہیروئن پاؤڈر، 158 گرام آئس اور 1 پسٹل برآمد کرکے تھانہ ٹھٹھہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
    گرفتار بدنام منشیات فروش حیدر شاہ کیخلاف تھانھہ ٹھٹھہ میں قتل،پولیس فرائضِ میں مداخلت کرنے، اینٹی ٹیررزم ایکٹ، اور منشیات فروشی کے متعدد مقامات میں اشتہاری اور روپوش تھا۔ مزید کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے، تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 69/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ٹھٹھہ۔مقدمہ نمبر 70/2023 سیکشن 9-1-3(B) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ ٹھٹھہ۔مقدمہ نمبر 71/2023 سیکشن 9-2(4) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ ٹھٹھہ۔

  • راجن پور: دہی بھلے کھانے سے 10 بچوں کی حالت غیر،ڈی پی او کا نوٹس

    راجن پور: دہی بھلے کھانے سے 10 بچوں کی حالت غیر،ڈی پی او کا نوٹس

    راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس) دہی بھلے کھانے سے 10 بچوں کی حالت غیر،ڈی پی او کا نوٹس
    تفصیل کے مطابق محلہ کمانگراں میں دہی بھلے کھانے سے 10بچوں کی طبیعت ناساز، ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔
    ڈی پی او محمد ناصر سیال نے خود جائے وقوعہ کا وزٹ کیا۔ڈی پی او راجن پور خود ہسپتال گئے جہاں پر انہوں نے بیمار ہونیوالے بچوں کے لواحقین نوید وغیرہ سے ملاقات کی اور ڈاکٹرز سے بچوں کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور نے فی الفور کاروائی شروع کر دی ہے۔مقدمہ کا اندراج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور حقائق سامنے لانے کے لیے ڈی ایس پی صدر راجن پور کی سپرویژن میں سپیشل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈی پی او محمد ناصر سیال کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو غیر معیاری اشیاء کے بارے میں آگاہی دیں اور ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور کو غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت کیلئے خلاف کاروائی کے احکامات جاری۔

  • ٹھٹھہ :رانا بشارت علی خان کی سالگرہ کا کیک کینجھر جھیل پر کاٹا گیا

    ٹھٹھہ :رانا بشارت علی خان کی سالگرہ کا کیک کینجھر جھیل پر کاٹا گیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) پوری دنیا کی طرح ٹھٹھہ میں بھی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے بانی چیئرمین رانا بشارت علی خان کی سالگرہ تقریب سندھ کی تاریخی جھیل کینجھر میں منتعقد ہوئی کیک کاٹ کر رانا بشارت علی خان اور پاکستان کے حق میں خصوصی دعا مانگی گئی اس تقریب میں الطاف حسین تنیو انیس ہلایو سید الطاف شاہ شیرازی ارشاد علی گندرو سید شیر علی شاھ واحد شورو چودہری واجد علی عبدالروف پالاری ساجد گندرو محمد بخش و دیگر نے شرکت کی انسانی حقوق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رانا بشارت علی خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی طرح سندھ کے تاریخی شہر میں ان کی سالگراھ کا کیک کاٹ کر محبت کا اظھار کیا گیا ہے

  • گوجرہ :عارفہ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

    گوجرہ :عارفہ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

    گو جرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ) عارفہ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا
    تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدواراین اے 105ڈاکٹرعطاء اللہ حمید ۔امیدواربرائے حلقہ پی پی119جاویداقبال خان شیروانی نے عارفہ کولیکشن سنٹرکوٹ غلام محمد نزداسسٹنٹ کمشنرہاؤس کا افتتاح کردیا۔مولانا رحمت اللہ ارشد نے خصوصی دعاکرائی ۔افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔عارفہ کولیکشن سنٹر کے مالک مقامی صحافی شاہد شیروانی ہیں، انہوں نے کہاکہ عارفہ کولیکشن سنٹرمیں بازار سے بارعایت برانڈڈ کپڑا ،ورائٹی شوزاورلیڈیز پرس ودیگر اشیاء شامل ہوں گے-

  • اوکاڑہ : ڈکیتی کی کئی وارداتیں،ڈاکو پولٹری فیڈ سے لوڈ منی ٹرک چھین کرفرار

    اوکاڑہ : ڈکیتی کی کئی وارداتیں،ڈاکو پولٹری فیڈ سے لوڈ منی ٹرک چھین کرفرار

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ تھانہ کینٹ کی حدودمیں قومی شاہراہ طبروق کے قریب ڈکیتی کی واردات ۔ چار نامعلوم مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر منی ٹرک نمبر1284/ ایل ای ٹی چھین کر لیا ۔مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پولٹری فیڈ سے بھراہوا منی ٹرک اور ڈرائیور شاہد اقبال کو یرغمال بنا کر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ نامعلوم کار سوار ڈاکوؤں نے شاہد اقبال کو اپنی کار میں زبردستی بٹھا کر ہاتھ باندھ دیے۔۔
    اوکاڑہ منی ٹرک ڈرائیور کو ساہیوال کی حدود میں لے جاکر دربار کے قریب پھینک دیا اور لوڈ شدا منی ٹرک لے کر فرارہو گئے
    اسی طرح تھانہ صدر کی حدود میں چار ڈکیتیاں ہوئیں پہلی واردات میں چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نےصدر کے علاقہ بائی پاس 36 جوڑے روڈ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا ، نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے آتشی اسلحہ کے زور پر امتیاز اور اس کی بیوی سے 45 ہزار روپے نقدی اور اس کی بیوی سے طلائی زیور کڑے ؛ کانٹے انگوٹھی وغیرہ 8 تولے چھین لیے،
    دوسری واردات صدر کے علاقہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے 4/4ایل بائی پاس کے قریب واردات۔ہوئی۔اس میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر وقار حسین اور اس کی بیوی ام کلثوم سے ہزاروں روپے نقدی اور کانوں کی بالیاں چھین کر فرار-
    تیسری واردات تھانہ گوگیرہ کی حدود میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا۔ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار امتیاز حسین سے ایک لاکھ 15ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔
    اوکاڑہ چوتھی واردات گوگیرہ کی حدود میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا،نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نمبر 2435/ اے اے ڈی پر سوار بشیر احمد اور علی حسن سے موٹر سائیکل،71 ہزاروں روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے
    رینالہ خورد سرکل بھر میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے، تھانہ سٹی کی حدود میں شرقی بائی پاس کے قریب ماربل فیکڑی میں ڈکیتی کی واردات 4 کار سوار ڈاکوٶں نے فیکڑی میں داخل ہوکر مالک اورعملے کو یرغمال بناکر لوٹ لیا فیکڑی مالک عبدالرزاق سے 21لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت پر فیکڑی مالک کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا کار سوار ڈاکوؤں میں دو افراد پولیس وردی میں تھے ڈاکوؤں کو ویڈیو میں چار ڈاکوؤں کو فیکٹری کے اندر داخل ہوتے اور ڈکیتی کر کے گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ڈاکوؤں میں دو پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئیں-

  • صدر کاپنجاب اور کے پی میں انتخابات کا اعلان غیرآئینی ہے – شیری رحمٰن

    صدر کاپنجاب اور کے پی میں انتخابات کا اعلان غیرآئینی ہے – شیری رحمٰن

    اسلام آباد:وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
    شیری رحمن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کے مطابق صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی "عام انتخابات” کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت جلد بازی میں الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کی بھی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ صدرکوالیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی”عام انتخابات” کے اعلان کا اختیار دیتا ہے۔ صدر نے بغیر مشاورت کے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

  • عارف علوی نے الیکشن کااعلان کرکے حلف کی خلاف ورزی کی،کنور دلشاد

    عارف علوی نے الیکشن کااعلان کرکے حلف کی خلاف ورزی کی،کنور دلشاد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر کا اختیار نہیں، عارف علوی نے اعلان کرکے حلف کی خلاف ورزی کی ۔
    کنور دلشاد کاکہنا تھا کہ صدر کی جانب سے سیکشن 57کا حوالہ دیا گیا ہے جو درست نہیں ، اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کااعلان کرنا گورنرز کا کام ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن یا حکومت کی جانب سے عدالت میں لے کر جایا جائے گا ،اس حوالے سے ا ب عدالت میں ہی فیصلہ ہوگا ۔ بہتر ہوتا کہ صدر عدلیہ کی رائے لینے کے لیے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوادیتے۔

  • حب :آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری زاہد سلیم کی حب آمد ،میڈیا ٹاک

    حب :آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری زاہد سلیم کی حب آمد ،میڈیا ٹاک

    حب،باغی ٹی وی (حکیم بلوچ کی رپورٹ)آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ایڈیشنل سیکریٹری ہوم زاہد سلیم کی حب آمد ،میڈیا ٹاک
    تفصیل کے مطابق آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ایڈیشنل ہوم سیکریٹری زاہد سلیم کی حب آمد اورصدر تھانہ حب کا افتتاح کیا اوراس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے اہوں نے کہ ہم یہاں ایک ایسا سسٹم یا نظام قائم کرنا چاہ رہے ہیں جس یہاں کی انڈسٹری اور دوسرے کاروباری حضرات کو اس کا فائدہ ہو سکے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی قلات ڈیژون پرویز خان عمرانی ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد ڈی سی حب زاہد خان ایس پی مراد خان سابقہ ڈی ایس پی حب یونس رضا ڈی ایس پی سی آئی اے جمیل احمد باجوہ اے سی حب سید سمیع اللہ شاہ ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی ایس ایچ او صدر تھانہ شاہنواز مینگل اور دیگر صحافی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی

  • ٹھٹھہ : ٹرک کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق

    ٹھٹھہ : ٹرک کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی ) ٹرک کی ٹکر سے لڑکی جاں بحق
    تفصیل کے مطابق غلام اللہ ترکش کالونی کے قریب ٹماٹر سے لوڈ ٹرک نے لڑکی روند ڈالا جس سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی،زخمی ہونے والی لڑکی پہچان سُمیعہ سومرودخترشکیل سومرو کے نام سے ہوئی ہے ،ٹرک نمبر 9096 ای کا ڈرائیور لڑکی کو ٹکرمار موقع سے فرار ہوگیا ،جس کامقامی لوگوں نے پیچھا کیا اور ڈرائیور کی فرارہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور اسے مکلی بائی پاس پر قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کردیا،اس دوران زخمی لڑکی حالت تشویشناک حالت ہونے کے باعث اسے کراچی ریفر کیاگیا لیکن لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گئی