کندھ کوٹ (نامہ نگار مختیار اعوان)این ٹی ایس تحریک کی مرکزی کال پر سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح ضلع کشمور کندھ کوٹ میں بھی امیدواروں نے پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی اور شدید نعرے بازی کی
تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس تحریک کی مرکزی کال پر سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح ضلع کشمور کندھ کوٹ میں بھی امیدواروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت ضلع کشمور کے صدر ممتاز علی شیخ نے کی۔ نائب صدر نیک محمد چاچڑ۔ امداد علی قمبرانی غلام شبیر باجکانی۔ اور دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2013 پی ایس ٹی۔ اور جے ایس ٹی کی 60 سے 90 مارکس لے کر ٹیسٹ پاس کی تھی جس میں محکمہ تعلیم نے دشمن پالیسیاں بنا کر تعلیم کا بیڑہ ہی غرق کر دیا ہے 9 سال گزرنے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر موصول نہ ہوسکے، سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں نوکریوں کا ایک اشتہار 20000 پرائمری، اور سیکنڈری اساتذہ کی بھرتی کے لئے جاری کیا گیا تھا اس اشتہار کے مطابق بیس ہزار میں سے صرف 12000 اساتذہ بھرتی ہوں گے اور ان میں سے تین سے چار ہزار بوگس بھرتی کیے گئے ہیں ہمیں ویٹنگ کا ڈرامہ بتا کر ابھی تک در پردر کیا گیا ہے دوسرے صوبوں، اضلاع اور تعلقہ سے جب کہ ہم معزز عدالتوں میں گئیں جہاں سے ہمارے حقوق کے فیصلے ہوئے ہیں، عدالتی فیصلے بھی حکومت کو قبول نہیں،مظاہریں نے مزید کہا کہ بعد ازاں 14 جون کو سردار شاہ سے بات چیت ہوئی، نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور کمیٹیاں مقرر کی گئیں، انہوں نے ہم سے کاغذات مانگے اور نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، لیکن وعدہ وفا نہیں کیا، مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے کراچی میں پرامن احتجاج کے دوران تشدد، جبر اور تذلیل کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا گیا، خواتین کی عزت کا خیال تک نہیں رکھا گیا تحریک کا وفد عدی فریال تالپر پہنچا جہاں پر مذاکرات ہوئے۔ ادی فریال تالپر ہمیں اپنے حقوق کے لیے یقین دلایا کہ آپ کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا لیکن طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہم ڈاکو نہیں ہیں بلکہ ہم پاکستان کے پڑھے لکھے، باشعور اور پرامن شہری ہیں۔ ہمیں تعلیم سے پیار ہے ہم انسان ہیں ہم پڑھنا چاہتے ہیں ہم معاشرے کے بہترین استاد ثابت ہوں گے۔انھون وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ ہمیں محکمہ تعلیم میں آفر آرڈر دے کر بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر جدوجہد مرتے دم تک جاری رہے گی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کندھ کوٹ : این ٹی ایس تحریک کی مرکزی قیادت کال پر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال
-

ٹھٹھہ : کراچی دہشتگردی، فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-ڈاکٹر عبدالواحد سومرو
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)کراچی دہشتگردی، فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-ڈاکٹر عبدالواحد سومرو
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی سیکرٹری ریکارڈ اور واقعات سابق ایم این اے سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی چیف پولیس آفس پر جس طرح دہشت گردوں نے حملہ کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن اور جوابی کارروائی پر فورسز کے جوانوں سمیت شہداء و زخمی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے , سندھ پولیس، ایس ایس یو کمانڈوز، پاک فوج و رینجرز کے جوانوں کے بہادری اور ہمت نے دہشتگردوں کو ناکام کردیا, انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک بار پھر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں مگر ہماری فورسز کے جوان ان کے عزائم ناکام بناتے رہیں گے اور دہشت گردوں کیخلاف پوری پاکستانی قوم یکجا ہے انکی مذموم کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، سابق ایم این اے سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ہماری تمام فورسز کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑتے مقابلہ کرتے رہیں گے، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانا پڑیگی. -

میہڑ : رکشہ یونین، شہری اتحاد اور سیاسی جماعتوں کا مہنگائی کیخلاف مشترکہ احتجاج
میہڑ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار منظور علی جوئیہ ) رکشہ یونین، شہری اتحاد اور سیاسی جماعتوں کا مہنگائی کیخلاف مشترکہ احتجاج
تفصیل کے مطابق میہڑ میں پی ٹی آئی، رکشہ یونین، شہری اتحاد ، پی ٹی آئی کے منتخب کونسلرز، جماعت اسلامی، اہلسنت جماعت سمیت مختلف سیاسی وسماجی تاجروں، مذہبی تنظیموں نے مہنگائی، تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نیاز علی برڑو، اور دیگر کی قیادت میں دعا چوک سے احتجاجی ریلی نکالی اور شہر کی مختلف سڑکوںمارچ کیا اور مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ملک میں حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تیل کی نرخون میں اضافہ کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے ، غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا عوام کو مل رہے ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پا کر حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیاگیا اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے
-

قصور: پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متعدد افراد گرفتار
قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متعدد افراد گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ مصطفیٰ آباد کا پتنگ فروشوں کے خلاف ایکشن ،400 پتنگیں ،50 چرخیاں سمیت دیگر سامان برآمد ، مقدمات درج،ایس ایچ او ملک کفایت حسین نے کہا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔والدین بھی پریشانی سے بچنے کے احتیاط کریں بچوں کو پتنگ بازی سے منع کریں،ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی -

سانگلہ ہل : تہہ خانے کی کھدائی ,ساتھ والا مکان گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق،2 زخمی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز )تہہ خانے کی کھدائی ,ساتھ والا مکان گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق،2 زخمی
سانگلہ ہل:محلہ اقبال پورہ میں مزدور تہہ خانہ کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک ساتھ والا مکان گر گیا مکان گرنے سے میاں بیوی اور 2 بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 6 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچاریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے ماں اور بیٹی کو بحفاظت زندہ باہر نکال کر تحصیل ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا جبکہ باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے زخمیوں میں 30 سالہ فاطمہ اور 4 سالہ میرب شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ رضوان اور 12 سالہ طیب کے نام سے ہوئی -

گو جرہ : نامعلوم افراد نے آ ڑھتی کوقتل کر کے نعش قبرستا ن میں پھینک دی
گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نامعلوم افراد نے آ ڑھتی کوقتل کر کے نعش قبرستا ن میں پھینک دی۔ قاتل موقع سے فرارہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ محلہ حفیظ پا رک گوجرہ کا ملک اویس صبح کے وقت اپنی مو ٹر سا ئیکل پر گھر سے نکلا جو واپس گھر نہ آ یا کچھ دیر بعد ہی اسکی نعش ڈجکوٹ روڈ پر کبو ترانوالہ قبر ستا ن سے ملی جس کو نا معلو م افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور تیز دھا ر آ لہ سے اسکا گلہ کا ٹ دیا اور اسکی نعش کو قبرستا ن میں پھینک دیا مقتول کی موٹر سا ئیکل نمبری 4414 ایف ڈی وی بھی اسکی نعش کے قریب سے ملی اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ملک اویس غلہ منڈی گوجرہ میں آ ڑھت کی دکا ن کرتا تھا۔
-

ٹھٹھہ : دھابیجی غریب آباد مارکیٹ روڈ پر ریڑھی کھڑی کرنے پر تصادم
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)دھابیجی غریب آباد مارکیٹ روڈ پر ریڑھی کھڑی کرنے پر تصادم
دابیچی غریب آباد مارکیٹ نیشنل ہائی وے کے پاس ریڑھی کھڑی کرنے پر دو راجپوت برادری کےگروپوں میں تصادم وہاں کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر قومی شاہراہ کے پاس سے غیر قانونی قبضہ میں عمارتیں خالی نہ کرائی گئیں تو روزانہ ایسے واقعات پیش آئینگے ضلعی انتظامیہ نوٹس لیں اور کارروائی کریں نیشنل ہاۓ وی کو خالی کرایا جاۓ عوامی مطالبہ. -

ٹھٹھہ :داتا شیوا سماج ہندو برادری کی جانب سے ایک روزا میلہ سخی داتار دربار جمیل شاہ پر لگایا گیا
ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار)داتا شیوا سماج ہندو برادری کی جانب سے ایک روزا میلہ سخی داتار دربار جمیل شاہ پر لگایا گیا ،پوری سندھ سے ہندو برادری کے سیکڑوں مرد خواتین اور بچوں نے شرکت کی
تفصیل کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بہی ہندو برادری کی جانب سے سخی جمیل شاہ داتار کا میلہ بڑی دام دوم سے منایا گیا میلے میں بڑا تعداد میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم بہائیوں نے بہی شرکت کی ہندو برادری کے عقیدے کے مطابق ہر سال فروری مہینے میں یہ میلہ منایا جاتا ہے
سخی جمیل شاہ داتار دربار میں میلہ منعقد کیا میلے کے موقع پر درگاہ داتار دربار میں 52 میٹر کی چادر چڑہا کر میلے کا افتتاح کیا گیا پوجا پاٹ بہی کیا گیا جس میں ملکی خوشحالی کے لئے دعائیں بہی مانگے گئے ہمیں پاکستانی ہونے پر بہت فکر ہے ہم اپنے پیاری پاکستان میں ہر قسم کی آزادی ہے -

ٹبہ سلطان پور : دہرے قتل کا واقعہ ، چک نمبر 106ڈبلیو بی کے قریب دو نامعلوم لاشیں برآمد
ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی(نامہ نگار) دہرے قتل کا واقعہ ، چک نمبر 106ڈبلیو بی کے قریب دو نامعلوم لاشیں برآمد
ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کا نوٹس، چک نمبر 106ڈبلیو بی کے قریب دو نامعلوم ڈیڈ باڈیز ملنے کی اطلاع 15 پر موصول ہوئی اطلاع پر پولیس، فرانزک اور سی آر او ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں نامعلوم ڈیڈ باڈیز کی شناخت شفیق اور نسرین بی بی کے نام سے ہوئی ہے ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موقع سے پسٹل موٹر سائیکل اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان بھی خود موقع پر پہنچے ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تمام تفصیلات حاصل کیں ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں ڈی پی او نے معاملے کو تمام زاویوں سے دیکھنے کی ہدایات بھی کیں۔

-

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال، ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو طلب کر لیا
فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو 21 فروری کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کو بھیجے گئے نوٹس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے نوٹس پر اپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا، اب مجھے ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔فرخ حبیب کا شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کر لو، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔