Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ : ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پرنوجوان قتل

    گوجرہ : ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پرنوجوان قتل

    گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) مسلح موٹرسائیکل سوار ڈا کوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نو جوان کو قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 93 ج ب کا رضوان عرف نکو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گاؤں سے اڈا دوا کھڑی جارہا تھا جب وہ چک نمبر 92 ج ب کے قریب پہنچا تو پیچھے سے مو ٹر سا ئیکل سواردو ڈا کو آ گئے جنہو ں نے اس سے نقدی چھیننے کی کو ش کی جس پر اس نے مز احمت شروع کردی تو ڈاکوؤ ں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ڈا کو اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے رضوان شدید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردی اور پو سٹ مارٹم کروا نے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اوردو نامعلوم ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلا ش شروع کردی ہے۔ مقتول نوجوا ن رضوا ن کی 15 یو م قبل شا دی ہوئی تھی نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا جس سے ہر آ نکھ آ شکبار ہو گئی۔

  • ڈی آئی خان : سابق ناظم اعلیٰ  نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    ڈی آئی خان : سابق ناظم اعلیٰ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار).پی ٹی آئی کے سابق ناظم اعلیٰ ڈیرہ عزیز اللہ خان علیزئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے سیاسی مذہبی جماعت تحریک میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر مفتی حفیظ اللہ زونل امیر نے کہا کہ اللہ کی زمین پر مسلط لوگ اللہ کے نظام کی بجائے آئی ایم ایف کا نظام چاہتے ہیں، این اے 38 کا میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے،تحریک قائدین عزیز اللہ خان علیزئی نے بروقت اور اچھا فیصلہ کیا، سٹی ٹو کے حلقہ میں سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں، صوبائی قیادت،اقتدار میں آکر اسلامی نظام کے تحت ملک میں مساوات کا نظام قائم کریں گے، مہنگائی اور مظالم کا خاتمہ کریں گے، اسلام کانام استعمال نہیں حقیقی طور پر نافذ کریں گے،


    صوبائی و مرکزی قیاد ت این اے 38 پر انصاف کے نام پر بے انصافی رچانے اور ناموس رسالت کیلئے قربانیاں دینے والے دونوں آپ کے سامنے ہیں، اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر کریں، عزیز اللہ خان علیزئی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک کا حصہ بن رہا ہوں، تمام دوستوں کا۔مشکور ہوں کہ جنہوں نے محبت کا اظہار کیا،این اے 38 پر امیدوار شفیق قصوریہ کا ہر ممکن ساتھ دیں گے، ہماری کوششیں علاقہ کے غریب عوام کیلئے ہوں گی منہگائی نے غریب کا جینا محال کردیا، چینی، بجلی، گیس، پیٹرول حتیٰ کہ کھانے پینے کی اشیاء بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں ہماری جنگ مہنگائی مسلط کرنے والوں اور انکے نظام کیخلاف ہوگی

  • اوکاڑہ : لیسکو اوکاڑہ نے ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کر دی گئی

    اوکاڑہ : لیسکو اوکاڑہ نے ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کر دی گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)لیسکو اوکاڑہ نے ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کر دی گئی
    تفصیل کے مطابق لیسکو اوکاڑہ نے ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کر دی گئی ،ریلوے اسٹیشن اندھیرے میں ڈوب گیا۔مسافروں اور عملہ کو پریشانی کا سامنا ۔ لیسکو کے ریلوے حکام کے ذمہ پندرہ لاکھ 690 واجب اولاد تھے ،لیسکوانجینئر رانا عرفان نے بتایا کہ عدم ادائیگی بل بجلی ریلوے اسٹیشن کا بجلی کاکنکشن منقطع کیا گیا ہے ۔ بل کی ادائیگی ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی

  • اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرشہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی

    اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرشہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرشہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی
    تفصیل کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود خالد ٹاؤن ڈکیتی کی واردات ۔تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ندیم اصغر کو لوٹ لیا ،مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار کو روکا ۔ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار سے موٹر سائیکل؛ ہزاروں روپے نقدی نقدی چھین کر فرار ہوگئے اور پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف کارروائی۔

  • مردم شماری کسی بھی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ غضنفر علی قادری

    مردم شماری کسی بھی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ غضنفر علی قادری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جوکہ کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ مردم شماری کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ غضنفر علی قادری
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت ان کے دفتر میں یکم مارچ سے شروع ہونے والی ڈجیٹل خانہ اور مردم شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شاہد نظیر لنڈ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز کے علاوہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلہ افسران کو ہدایت کی کہ مردم شماری کیلئے انیومریٹرز (شمار کنندگان) کو ڈجیٹل مردم شماری کیلئے ٹیبلیٹس کی فراہمی، سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی اس سلسلے میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور مردم شماری کے متعلق اجلاسز منعقد کرنے سمیت تمام تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر انومریٹرس کی ٹریننگ میں کوئی کمی پیشی رہ گئی ہو تو دوبارہ ٹریننگ کرائی جائے تاکہ مردم شماری کے عمل کو درست طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈجیٹل مردم شماری مراحل کے تمام صورتحال کی نگرانی کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جوکہ کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس کی بنیاد پر درست منصوبہ سازی ممکن ہو پاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیٹا جمع کیا جائے گا، کمپیوٹرائزڈ طریقے سے کوائف جمع کرنے سے غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ مردم شماری کا عمل صاف و شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

  • ٹھٹھہ : بیلو شہر سے ایک ہفتہ قبل گم ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

    ٹھٹھہ : بیلو شہر سے ایک ہفتہ قبل گم ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)بیلو شہر سے ایک ہفتہ قبل گم ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد
    تفصیل کے مطابق بیلو شہر سے ایک ہفتے قبل گم ہونےبوالے نوجوان جلال سومرو کی لاش برآمد ہونے پرسجاول پولیس نے جلال کے چچا زاد بھائی عبدالغفور سومرو کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تشفتیش قتل کا اعتراف کیا ہے ،قاتل نے گھومنے کے بہانے مقتول کو دریائے سندھ کے کنارے قتل کرکے لاش مٹی میں دفنا دی تھی ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

  • اوکاڑہ : ایپکا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی

    اوکاڑہ : ایپکا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر )ایپکا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی*
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ایپکا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی ریلی ایجوکیشن آفس سے شروع ہو کر پریس کلب چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ملازمین کے علاوہ شہریوں نے بھی شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائ کے خلاف نعرے درج تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اتنی مہنگائی کردی ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے آئے روز کی مہنگائی سے تنگ آکر ملازم پیشہ افراد اور عام آدمی خود کشی پر مجبور ہوچکا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے آئے اگر حکومت نہیں ہوتی تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لے کر آئے تھے اب غریب مکاؤ پروگرام چل رہا ہے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء بھی نہیں مل رہیں اگر مل رہیں تو اتنی مہنگی جو عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں اگر حکومت نے آٹا ،گھی ،چینی،پٹرول دیگر اشیاء کی قیمتوں پہ کنٹرول ناکیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

  • ٹھٹھہ : حکمرانوں نے غریبوں سے روکھی روٹی کانوالہ بھی چھین لیا – شہری

    ٹھٹھہ : حکمرانوں نے غریبوں سے روکھی روٹی کانوالہ بھی چھین لیا – شہری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)حکمرانوں نے غریبوں سے روکھی روٹی کانوالہ بھی چھین لیا – شہری
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں ایک سروے کے دوران عوام حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور مہنگائی کیخلاف پھٹ پڑے ،شہریوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی بم چلاکر غریب عوام کے ساتھ سفید پوش لوگوں کی بھی کمر توڑ دی ہے اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ لاکھوں افراد فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں،کھانے پینے کی تمام اشیاء میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے مرغی کا گوشت بھی آٹھ سو روپے فی کلو سے کم نہیں ہوسکا ہے،ڈالڈا گھی کے تمام برانڈز کی روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں، بڑے تاجر بلیک مارکیٹنگ کرکے عوام کاخون نچوڑ رہے ہیں ،کوئی ان کے خلاف ایکشن لینے والا نہیں ہے ،حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،حکمران اور تمام آفیسران کو غریب عوام کی آہ و بُکا سننے والا کوئی نہیں ہے ،شہریوں وقار کہمان،وفا اکرم عباسی،اللہ ڈینو،لالہ رام ،طاہر قریشی، اخترمیمن ودیگر نے سروے کے دوران حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا عوام پر رحم کریں ،عوام نے آئی ایم ایف یاکسی اورادارے سے قرض نہیں‌لیا اور نہ ایک عام آدمی نے کوئی قومی دولت لوٹی ہے تو عام شہریوں سے روکھی روٹی کانوالہ کیوں چھین لیا گیا ہے. ٹھٹھہ کی عوام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فوری کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب عوام ایک وقت کی بے شک روکھی روٹی تو کھا سکیں واضع رہے کہ چند ماہ کے اندر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر غریب عوام کی کوئی سننے والا نہیں ہے-

  • عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کیلئے شکنجہ تیار،پولیٹیکل اسسٹنٹ اسدچانڈیہ کو اوایس ڈی بنادیاگیا

    عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کیلئے شکنجہ تیار،پولیٹیکل اسسٹنٹ اسدچانڈیہ کو اوایس ڈی بنادیاگیا

    عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کیلئے شکنجہ تیار،پولیٹیکل اسسٹنٹ اسدچانڈیہ کو اوایس ڈی بنادیاگیا
    عثمان بزدار کے دور اقتدار میں اسد چانڈیہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات رہے۔ مبینہ طوربزدار اور برادران کے لئے سرکاری محکموں سے بھتہ کی وصول کے فرائض سرانجام دیتے رہے کی کہانیاں زبان زدعام ہیں
    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے فرنٹ مینوں اور معاونین کے خلاف ایکبار پھر گھیرا تنگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان اسد چانڈیہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ عثمان بزدار کے دور اقتدار میں اسد چانڈیہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات رہے۔ بزدار اور برادران کے لئے سرکاری محکموں سے بھتہ کی وصول کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ حمزہ شریف کے وزیر اعلی پنجاب بننے کے بعد اسد چانڈیہ نے اپنی گردن بچانے کے لئے نئی صوبائی حکومت کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی الاٹ کرانے کے معاملہ کا ریفرنس اینٹی کرپشن ڈی جی خان کو بھجوا دیا جس پر اینٹی کرپشن ڈی جی خان جون 2022 میں عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات نمبر درج کیئے ، حمزہ شریف کی تبدیلی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے اقتدار پر ایک بار پھر اسد چانڈیہ سیاسی دبا ئواور دھمکیوں کا جواز بنا کر دوبارہ عثمان بزدار کی گود میں بیٹھے اور غلطیوں کے مداوا کے طور پر ریاست کے مفاد کو پس پشت ڈال کر بزدار برادر کے خلاف درج مقدمات کی نہ صرف پیروی روک دی بلکہ اینٹی کرپشن سے مقدمات کے اخراج کے باوجود معاملہ کو ٹھپ کروانے میں اپنا خاص کر دار ادا کیا جس کے انعام میں عثمان بزدار نے اسد چانڈیہ کو پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان کے پرکشش عہدہ پر تعینات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ذرائع کے مطابق اسد چانڈیہ نے پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان تعینات ہونے کے بعد بلوچستان سے فورٹ منرو کے راستہ ایرانی تیل ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، غیرملکی کپڑے، الیکٹرانکس کا سامان، سگریٹ اور موبائل فونز کی سمگلنگ کے دروازے کھول دئیے اور کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگا ئیں، مختلف ایجنسیاں اسد چانڈیہ کی مبینہ اینٹی سٹیٹ منفی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہی ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد خان چانڈیہ کو تبدیل کر کے مشتاق احمد کوپولیٹیکل اسسٹنٹ اور کمانڈنٹ باڈر ملٹری پولیس تعینات کر دیا ہے جنہوں نے آج اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے، جبکہ سابق پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان محمد اسدچانڈیہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اسد چانڈیہ نے ایک بار پھر اپنے آپ کو صاف بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردئے ہیں.

  • ٹھٹھہ : بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،2کلو 980 گرام چرس برآمد

    ٹھٹھہ : بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،2کلو 980 گرام چرس برآمد

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،2کلو 980 گرام چرس برآمد
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر راجو گھوٹ لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے چرس سپلائی کی کوشش کو ناکام بناکر 1 بدنام منشیات فروش محرم عرف مارو ولد اللہ ورایو ملاح کو گرفتار کرلیا
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 ہزار 9 سو 80 اسی (2980) گرام چرس برآمد کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 26/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھرک۔