Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اسرائیلی فرم کا30سے زائدانتخابات پر اثرانداز ہونے کاانکشاف

    اسرائیلی فرم کا30سے زائدانتخابات پر اثرانداز ہونے کاانکشاف

    اسرائیلی فرم کا30سے زائدانتخابات پر اثرانداز ہونے کاانکشاف
    رائے عامہ کومتاثر کرنے کیلئے آن لائن مہم ایک سافٹ وئیرپلیٹ فارم کے ذریعے چلائی گئی
    نیویارک (ایجنسیاں) میڈیا کی ایک خفیہ تحقیقات کے مطابق ایک اسرائیلی فرم نے ہیکنگ ،تخریب کاری اور غلط معلومات پھیلا کر اپنے کلائنٹس کیلئے دنیا بھر میں 30 سے زائدہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان انکشافات سے ان شواہد کو تقویت ملی ہے کہ دنیا بھر میں موجود نجی فرمز ہیکنگ ٹولز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طاقت سے رائے عامہ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ اس فرم کو ان تحقیقاتی صحافیوں نے ٹیم جارج کا نام دیا جنہوں نے اس کی تکنیک اور صلاحیتوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کیلئے خود کو اس کے ممکنہ کلائنٹس کے طور پر پیش کیا۔ اس فرم کے سر براہ اسرائیل کی اسپیشل فورسز کے ایک سابق کارکن طل حنان ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر ٹیلی گرام اکائونٹس اور ہزاروں جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ خبریں بھی پلانٹ کیں۔ یہ تحقیقات فرانس میں قائم غیر منافع بخش ادارے فاربیڈن اسٹوریز کی ہدایت پر 30 میڈیا آئوٹ لیٹس کے صحافیوں پر مشتمل ایک تنظیم نے کی ، ان آئوٹ لیٹس میں برطانیہ کے دی گارجین، فرانس کے لی مونڈے، جرمنی کے ڈیر اسپیگل اور اسپین کے ایل پیس شامل ہیں ۔ گارجین نے لکھا کہ ٹیم جارج کے بیان کردہ طریقے اور تکنیکیں ٹیکنالوجی کے بڑے پلیٹ فارمز کیلئے نئے چیلنجز کو جنم دیتی ہیں، انتخابات سے متعلق غلط معلومات کے فروغ میں ملوث عالمی نجی مارکیٹ کی موجودگی کے ثبوت دنیا بھر کی جمہوریتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ اس حوالے سے طل حنان نے تفصیلی سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے صرف اتنا کہا کہ میں کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار کرتا ہوں۔ 50 سالہ طل حنان نے 3 خفیہ رپورٹرز کو بتایا کہ ان کی خدمات (جنہیں انڈسٹری میں اکثر بلیک آپس کہا جاتا ہے ) انٹیلی جنس ایجنسیوں، سیاسی مہم اور بھی کمپنیوں کے لیے دستیاب ہیں۔ گارجین کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب ہم افریقہ میں ایک الیکشن پر اثر انداز ہو رہے ہیں، ہماری ایک ٹیم یونان میں اور ایک ٹیم امارات میں ہے، ہم نے صدارتی سطح کی 33 مہمات پر کام کیا ہے، جن میں سے 27 کامیاب رہیں، ان میں سے لگ بھگ 2 تہائی کا تعلق افریقہ سے ہے۔ صحافیوں کے سامنے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کینیا میں صدارتی انتخاب سے کچھ روز پہلے سیاسی کارکنوں کے جی میل ان باکس اور ٹیلی گرام اکائونٹ کو ہیک کر کے دکھایا۔ رپورٹس کے مطابق رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کیلئے آن لائن مہم ایک سافٹ ویئر پلیٹ فارم کے ذریعے چلائی گئی جسے ایڈوانسڈ امپیکٹ میڈیا سلوشنز کہا جاتا ہے، اس نے مبینہ طور پر فیس بک، ٹوئٹر یالنکڈ ان پر تقریبا40 ہزار سوشل میڈیا پروفائلز کو کنٹرول کیا۔

  • ننکانہ :نئے  ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا،پولیس دستے کے ہمراہ یادگار شہداء پر سلامی

    ننکانہ :نئے ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا،پولیس دستے کے ہمراہ یادگار شہداء پر سلامی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ضلع ننکانہ میں نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او اعجاز رشید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائن آمد پر ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی۔ ڈی پی او نے شہداء کی یاد گار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ میں نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او اعجاز رشید نے سلامی کے بعد ہیڈ برانچز سے تعارفی ملاقات کی۔ پولیس لائن کا وزٹ کیا اور تمام برانچز کا ملاحظہ کیا۔ ڈی پی او نے محرر دفتر، اسلحہ خانے، ودری گودام، جم خانہ، وائرلیس کنٹرول، ایم ٹی شیڈ، کچن، میس ہال، ایلیٹ دفتر، رہائشی بیرکس، ریکریشن ہال اور ریسورس مینجمنٹ سنٹر، متفرق سٹور، واٹر فلٹریشن پلانٹ و دیگر برانچز کی فارمل انسپکشن کی۔ دوران وزٹ سٹاف سے ملاقات کی اور ریکارڈ رجسٹرز چیک کیے۔ ڈی پی او نے محرر لائن سے نفری کی تفصیل اور حاضری چیک کی، اسلحہ خانوں میں اسلحہ کی صفائی اور مختلف اقسام کے اسلحہ و دیگر سامان کی تفصیل اور ریکارڈ چیک کیا، ایم ٹی شیڈ میں کھڑی گاڑیوں کا ملاحظہ کیا، کرائم سین یونٹ موبائل اور سٹاف سے موقع واردات پر شہادت اکٹھی کرنے والے سامان کو چیک کیا، ڈی پی او نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائن میں ریزرو پولیس پابند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہدائے پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی پی او اعجاز رشید کا مزید کہنا تھا کہ بطور کمانڈر ضلعی پولیس کی ویلفیئر اور مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہو گی۔ ضلعی پولیس کے تمام افسران و جوان عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ فرائض کی انجام دہی میں نیک نیتی، ایمانداری اور رزق حلال کمانے والے پولیس افسران و جوان میرے لیے قابل فخر ہیں۔ دفاتر، تھانہ جات اور دیگر مدات پہ تعینات افسران و ملازمان وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس سے نرمی، شفقت اور حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ عوام الناس کی خدمت اور انصاف کی میرٹ پر فراہمی ہم سب کا اہم فریضہ ہے۔ دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ افتخار رسول، RI انسپکٹر شیر محمد ،انچارج سیکیورٹی خرم بھٹی، انچارج ایلیٹ رائے سعید ظفر و دیگر بھی موجود تھے

  • ننکانہ : ضلع کونسل کے افسران چھپے رستم نکلے،صفائی کی مد میں 2 کروڑ روپے ڈکار گئے

    ننکانہ : ضلع کونسل کے افسران چھپے رستم نکلے،صفائی کی مد میں 2 کروڑ روپے ڈکار گئے

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ضلع کونسل کے افسران چھپے رستم نکلے،صفائی کی مد میں 2 کروڑ روپےڈکار گئے،
    ڈسٹرکٹ کونسل کے ٹھکیدار نےکرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا,ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران نے صفائی کی مد میں دو کروڑ کو چونا لگا دیا,ذاتی رجسٹرڈ فرموں کے نام پر دودو لاکھ روپے کا بوگس کوٹیشن ورک,ضلعی فنانس آفیسر عبدالرزاق اور ضلعی آڈٹ آفیسر راۓ بشارت کی مکمل آ شیر باد ,مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری شروع
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے ٹھیکدار نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ محکمہ ڈسٹرکٹ کونسل کے افسران ملی بھگت کر کے بوگس ٹھکیداروں کو ادائیگیاں کر رہے ہیں اور ذاتی رجسٹرڈ فرموں کے نام پر پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکے ہیں اور موقع پر کام بھی نہیں ہوا ہے افسران دو دو لاکھ روپے کی کوٹیشن ورک کے ذریعے پے منٹ کرتے ہیں اور اب تک تقریبا دو کروڑ روپے کی کوٹیشن ورک کے چیک صفائی بھی بنا رکھے ہیں ,درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع کونسل میں ہونے والی پے منٹوں میں چیف آفیسر ساجد مشرف کے بعد ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر عبدالرزاق ,ضلعی آڈٹ آفیسر راۓ بشارت علی جو کے عرصہ دراز سے براجمان ہیں کی مکمل آشیر باد حاصل ہے ,درخواست گزار نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ بوگس پیمنٹ پر تقریبا 12 بارہ فیصد کمیشن لے کر آڈٹ آفیسر ادائیگیاں کرتا ہے ,ڈسٹرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے پروب انکوائری شروع کر دی ہے آنے والے دنوں میں یہ کرپشن کا مبینہ سکینڈل ضلع ننکانہ صاحب کا بڑا سکینڈل ہو گا اور انکوائری کے دوران مزید افسران کے نام بھی سامنے آئیں گے,ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے انکوائری سے محفوظ رہنے کے لیے ہاتھ پاٶں مارنے شروع کر دئے ہیں-

  • ٹھٹھہ : گھارو کی رہائشی غریب ماں کی  اپنے بیمار بچے کا سرکاری خرچ پر  علاج  کرانے کی اپیل

    ٹھٹھہ : گھارو کی رہائشی غریب ماں کی اپنے بیمار بچے کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی اپیل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کی رہائشی غریب ماں کی اپنے بیمار بچے کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو نمبر دو کے ڈی اے روڈ کے رہائش پذیر معصوم دس سالہ بچہ عبدالرحمٰن ولد ندیم بھٹی جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے سخت علیل ہے معاشی تنگدستی اور غربت کی وجہ سے غریب والدین اس مہنگائی کے دور میں بچے کا علاج و معالجہ کروانا تو دور کی بات دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی سے قاصر ہیں اور کئی ماہ سے معصوم بچہ گھر میں ہی بیماری کے بستر پر بغیر علاج کے سخت تکلیف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو کر رہ گیا، کچھ دن قبل بچے کی بوڑھی ماں نے کسی کی مدد سے کراچی نیشنل چائلڈ آف انسٹیٹیوٹ (این آئی سی ایچ) ایمرجنسی میں جناح ہسپتال کراچی میں داخل کروایا گیا ہے جہاں بچہ مسلسل ایک ہفتہ سے بے یارو مددگار، لاچار پڑا ہوا ہے، پیٹ میں بڑے کیڑوں کے باعث پاخانہ کی جگہ بند ہونے سے پیٹ پھول گیا ہے اور بچہ اس وقت سخت تشویش ناک حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہو کر زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے غریب بچے کی بے یارو مددگار اور پریشان حال ماں نے اپنے بچے کے علاج و معالجہ کیلئے حکومت سندھ خاص طور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سرکاری خرچ پر اپنے بیٹے کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے.اور ساتھ ہی ادویات خریدنے اور ان کی مدد کیلئے صاحب حیثیت، مخیر حضرات اور بالخصوص ٹھٹھہ کے منتخب نمائندے اور خدمت خلق رکھنے والے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری اور دیگر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندوں سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ان کے معصوم بچے کے علاج کیلئے انسانیت کے ناتے ان کی مالی معاونت کی جائے تاکہ ان کے معصوم بچے کی زندگی بچ سکے

  • اوکاڑہ: دیپالپور میں  موٹر سائیکل اورکار میں خوفناک تصادم ،دو بہن بھائیوں سمیت چار افرادجاں بحق

    اوکاڑہ: دیپالپور میں موٹر سائیکل اورکار میں خوفناک تصادم ،دو بہن بھائیوں سمیت چار افرادجاں بحق

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )دیپالپور قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم دو بہن بھائیوں سمیت چار افرادجاں بحق ہوگئے ۔
    تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں اڈا صالحوال کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی حادثے میں دو طالب علم بہن بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی حادثے میں دوافراد موقع پر دو سپتال پہنچ کرجاں بحق ہوئے حادثے کی اطلاع پر رسیکیو 1122 کی تین ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عیسرہ بی بی اسکا بھائی فراز کارڈرائیوراحمد علی اورموٹر سائیکل سوارعمران شامل موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سےلیکر پاسپورٹ بنوانے جارہا تھاجبکہ طالب علم بہن بھائیوں فراز اور عیسرہ کو کار ڈرائیوراحمد علی کالج چھوڑنے جارہا تھا زیادہ اموات کاراور سپیڈ ہونے اورموٹر سائیکل سے ٹکرا کرالٹنےکے باعث ہوئیں

  • چونیاں : تجاوزات،صفائی ستھرائی،محکمہ مال میں کوئی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی – عامر بٹ

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تحصیل بھر کے دیرینہ مسائل کا حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،تجاوزات،صفائی ستھرائی اور محکمہ مال میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام تک سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کے صحافیوں ملک شرافت علی گوہر،فیاض دھون، صابر چوہدری،رانا سلمان،حافظ وحید اشرف،اعظم ظفر و دیگر سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ چونیاں پنجاب کی جرنیلی تحصیل ہے لیکن آج کے اس جدید دور میں بھی چونیاں میں سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ڈی سی قصور کی خصوصی ہدایات کے مطابق تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے معاملات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نا چھوڑیں تمام محکموں میں دی جانے والی سہولیات کی خود نگرانی کروں گا تحصیل کی عوام تک سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئیے کھلے ہیں عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا اس موقع پر کلرک محمد اقبال،سرفراز احمد، نوید احمد ودیگر عملہ بھی موجود تھا

  • درخت دھرتی کازیور،ماحول کی خوبصورتی اور آکسیجن کی فراہمی کا قدرتی ذریعہ ہیں۔محمد اکرم پنوار

    درخت دھرتی کازیور،ماحول کی خوبصورتی اور آکسیجن کی فراہمی کا قدرتی ذریعہ ہیں۔محمد اکرم پنوار

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )درخت دھرتی کازیور،ماحول کی خوبصورتی اور آکسیجن کی فراہمی کا قدرتی ذریعہ ہیں۔محمد اکرم پنوار
    موسم بہار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسرریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار نے گرین سٹار فوڈز موڑ کھنڈہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ شجر کاری میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کے ساتھ ملک وحید، حاجی فاروق احمد، ریسکیو آفیسرز وریسکیو رز نے بھر پور حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اوروقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔درخت ماحول کو سازگار بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہم سب کو ہر سال کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے تا کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیاتی آلودگی اورتیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پودے لگائیں اور درخت بنائیں کے مراحل میں دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تا کہ حقیقت میں درختوں میں اضافہ اور قدرتی حسن کو دوبالہ کیا جا سکے

  • ٹھٹھہ :غیرمسلم پریمی جوڑے نے کورٹ میرج کرلی

    ٹھٹھہ :غیرمسلم پریمی جوڑے نے کورٹ میرج کرلی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) غیرمسلم پریمی جوڑے نے کورٹ میرج کرلی
    ٹھٹھہ کے رہائشی پریمی جوڑے نے سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرلی، میں نے امر لال سے اپنی مرضی سے شادی کی ہے رشتے دار جان کے دشمن بن گئے ہیں نیہا سنگھ کا مؤقف
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شاہ مبین محلہ وارڈ نمبر چار کی رہائشی نیہاسنگھ دختر ورسی سنگھ نے امر لال ولد آچار ملہ مشہیوری ساکن بخاری محلہ وارڈ نمبر 7 سے سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرلی، نیہا سنگھ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ میں بالغ ہوں اور اپنے اچھے برے کا سمجھتی ہوں میں نے بغیر کسی دباؤ یا زبردستی کے امر لال مشہیوری سے پسند کی شادی کرلی ہے ، جس پر ہمارے رشتے دار ہمیں مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور جھوٹے کیسز میں پھسانے کی کوشش کررہے ہیں جسکی وجہ سے ہمارا جینا حرام ہوگیا ہے نیہا سنگھ نے اپنے شوہر امر لال کے ہمراہ کہا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور میرا یہ بیان رکارڈ میں رکھا جائے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے-

  • ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی، 7منشیات و گٹکا فروش گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی، 7منشیات و گٹکا فروش گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)7منشیات فروش و گٹکا فروش گرفتار.3 ہزار 30 تیس (3030) گرام چرس، 1150 پیکٹ گھٹکہ ماوا, 38 بیگز دیسی شراب اور 1 موٹر سائیکل برآمد
    تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان ٹھٹھہ کی پریس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر امداد علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ھالیجی لنک روڈ گجو اور اولڈ کسٹم آفس گھارو کے قریب کامیاب کارروائیاں کرکے 1 بدنام منشیات فروش رمضان عرف رضو جمعوں بھٹ کو 2000 گرام چرس اور 1 گٹکافروش نظیر ولد سومار خاصخیلی کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
    مقدمہ نمبر 27/2023 سیکشن 3,4,8 گٹکا ایکٹ 2019 تھانہ گھارو۔مقدمہ نمبر 28/2023 سیکشن 9-1(3)C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھارو۔
    ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے دوران گشت سونہری لنک روڈ پر کارروائی کرکے 1 منشیات فروش مھتاب ولد محمد رفیق صابرو کو 1030 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر 07/2023 سیکشن 9-1(3)C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ کینجھر۔
    ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت درگاہ لعل چھتو اور سولنگی سروس لنک روڈ پر کارروائیاں کرکے 2 گھٹکہ فروش نظر ولد ھارون ھالو، عبدالمجید ولد بصر سموں کو 350 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 1 موٹر سائیکل اور 1 منشیات فروش فراز احمد ولد واحد بخش مغل کو 38 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 57/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ٹھٹہ۔
    مقدمہ نمبر 58/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔
    ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر حاکم علی کھوسو اور سب انسپیکٹر مشتاق حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کلری موری جنگشاہی لنک روڈ پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش سرور ولد رحیم بخش بیلیجو کو 300 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر 33/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔

  • ترکیہ کے واحد بلڈر، جن کی بنائی کوئی بھی بلڈنگ زلزلہ نہ گرا سکا

    ترکیہ کے واحد بلڈر، جن کی بنائی کوئی بھی بلڈنگ زلزلہ نہ گرا سکا

    بے ایمانی اللہ کو پسند نہیں ہے ۔۔ ترکیہ کے واحد بلڈر، جن کی بنائی کوئی بھی بلڈنگ زلزلہ نہ گرا سکا، اللہ نے کون سی بڑی خوشی دے دی؟
    سوشل میڈیا پر ترکیہ سے متعلق ایسی کئی معلومات ہے، جو کہ سب کو افسردہ تو کر رہی ہے، وہیں دلچسپی کا باعث بھی بن رہی ہے۔

    ترکیہ میں کہاں زلزلے کے بعد عمارتیں گری ہیں، وہیں ترکیہ کی حکومت اب ان تمام بلڈرز کو حراست میں لے رہی ہیںِ جن کی ناقص حکمت عملی اور کرپشن کی وجہ سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔لیکن اس سب میں ایک بلڈر ایسا بھی ہے جو کہ ترکیہ کے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے، ساتھ ہی ساتھ توجہ بھی حاصل کر رہا ہے۔ترکیہ سے تعلق رکھنے والا آیدن دورسون نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ترکیہ کے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ ان کی تعمیر کردہ کوئی بھی عمارت ملبے کا ڈھیر نہیں ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق ترکش بلڈر نے 50 رہائشی عمارتیں تعمیر کی تھیں، لیکن ان میں سے کسی ایک کے بھی زلزلے سے متاثر کی خبر نہیں ملی ہے۔اس سب میں آیدن دورسون کے چہرے پر موجود جھریاں تو ان کے بوڑھے ہونے کی دلیل دے رہی ہے، تاہم یہ بات بھی دلچسپ ہے، کہ آیدن کے پاس وہ تجربہ موجود ہے اور وہ قابلیت جس کی بنا پر انہوں نے آج سب کی واہ واہ سمیٹی۔آیدین دورسون کی ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے راتوں رات شہرت حاصل کرنے کے بجائے ہر کام میں وقت لگایا اور اچھے سے اچھا کام کر کے دکھایا۔

    دورسون کی نظر میں پروفیشنلزم اور ایمانداری سب سے اہم ہے، ان کی شخصیت بھی اسی لیے مشہور ہے، کہ وہ بنا کسی دو نمبر طریقے کے اپنے کام کو سرانجام دیتے ہیں۔
    سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق دورسون کا کہنا تھا کہ میں اپنا ہر کام اپنی نگرانی میں کراتا ہوں، کیونکہ انہیں اپنے ٹھیکیدار پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ دوسری ان کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کا بھی خوب خیال رکھتے ہیں۔