ڈی جی کینال اور رابطہ نہروں کو سالانہ کیا جائے
تحریر : ملک خلیل الرحمٰن واسنی
پنجاب کا آخری اور پسماندہ ترین ضلع, ضلع راجن پور اسکی تینوں تحصیلیں روجھان،راجن پور ،جام پور ،قبائلی علاقہ /ٹرائیبل ایریا، علاقہ پچادھ جو کہ ہر دور میں میگا پراجیکٹس سے محروم رہا ہے بدقسمتی کہیں یا ستم ظریفی ہر دور میں استحصال و پسماندگی کا بھی شکار رہا ہے یہاں کا زیر زمین پانی کڑوا اور مضر صحت ہے پینے کے پانی اور فصلات کی سیرابی کا واحد ذریعہ تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال،اسکی لنک کینالز ، داجل کینال،لنک تھری کینال اور قادرہ کینال اور مزید درجنوں چھوٹی چھوٹی نہریں ندی نالے جوکہ سینکڑوں کلومیٹرز پر محیط ہیں اور صوبہ سندھ کی سرحد تک ٹیل کے لاکھوں انسانوں ، جانداروں کو پینے کے پانی کی فراہمی کیساتھ ساتھ ہزاروں ایکڑ رقبہ پر فصلات کی سیرابی کا ذریعہ ہیں جوکہ کاغذی کاروائی اور فائلوں کی حد تک تو ششماہی ہیں مگر پانی سہ ماہی بنیادوں پر بھی میسر نہیں؟ گندم،کپاس گنا و دیگر اجناس کی بہترین کاشت کے بہترین رقبے ہیں مگر پانی کی عدم فراہمی کے باعث غریب و مجبور و بے بس و لا چار متوسط طبقے کا عام کسان ، کاشتکار، چھوٹا زمیندار شدید مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہے متعلقہ حکام و افسران اس اہم ترین مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے سے قاصر ہیں اور ہر دور طفل تسلیوں ، جھوٹے وعدوں دعووں اور فنڈز کی عدم کی دستیابی کا کہہ ٹال دیتے ہیں اور اپنے فرائض سے عہدہ برآں ہوجاتے ہیں جسکے سبب ہر تین ماہ بعد یہاں کا کسان احتجاج دھرنوں اور محکمہ انہار کے دفاتر کے گھیراؤ پر مجبور ہوتا ہے اور سینکڑوں کسانوں پر جھوٹے اور من گھڑت پرچے ایف آئی آرز بھی درج ہوئیں جہاں انہوں نےتھانوں ، جیلوں، کچہریوں کی صعوبتیں بھی برداشت کیں جس کے بعد نہروں میں پانی میسر آتا ہے جبکہ اس کے برعکس ہر سال مون سون بارشوں کیصورت میں کاہا۔،چھاچھڑ ،سوری ،پتوخ و دیگر دروں اور سیلابی نالوں و ریلوں سے غریب کسان ڈوب رہا ہوتا ہے اور اپنی قیمتی جانیں ،املاک، جانور، فصلیں سیلاب کی نذر کر بیٹھتا ہے یاپھر 6سے 9 ماہ خشک سالی کا شکار رہتا ہے جبکہ سابق صدر فاروق احمد لغاری کے دور 1980 کی دہائی سے مڑنج /مرنج ڈیم کی تعمیر کا سنتے آئے ہیں جس کی فیزیبلیٹی رپورٹس اور نیسپاک سے معاہدوں کیصورت میں کروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے طیب ڈرین پراجیکٹ اور ڈی جی کینال و داجل کینال کے توسیعی منصوبوں پر بھی کروڑوں روپے خرچ ہوچکے مگر ان سب کے باوجود ضلع راجن پور کے انڈس ہائی وے کے مغربی طرف سے سیلابی ریلے تباہی مچاتے ہیں اور مشرقی جانب سے دریائی کٹاؤ بربادی کا مؤجب ہے پنجاب اسمبلی میں بھی مخصوص نشت پر خاتون ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ شازیہ عابد ایڈووکیٹ صاحبہ بارہا آبدیدہ ہوکر اس ایوان کو توجہ دلاچکیں مگر افسوس آج تک صورتحال ابتر سے ابتر ہے اور مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔
ان کینالز کی سالانہ بھل صفائی، پشتوں کی مضبوطی ان کینالز کے اطراف لگے درختوں کا کٹاؤ و خاتمہ ایک الگ بحث ہے؟
کہنے کو تو دنیا کا بہترین نہری نظام ہمارے ملک میں ہے مگر سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر سیلابی ریلوں کی قدرتی گذرگاہوں کی صفائی تک یقینی نہیں بنائی جاتی اور 2022 کے سیلاب سے متاثرہ نہروں ، ندی نالوں کے پشتوں کی مضبوطی اور لگے کٹس تاحال پر نہیں کیئے گئے جو کہ متعلقہ محکموں و اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں اور یہاں کے کسان کاشتکار کو پسماندہ رکھنے و پسماندہ کرنے کی شاید ایک سوچی سمجھی سازش ہے؟ جو کہ بہت بڑا المیہ ہے اور اور سب سے بڑھ کر بدقسمتی سابقہ ادوار میں صوبائی وزیر آبپاشی بھی اس ضلع سے رہے ہیں جو یہاں کے غریب عوام کو یہ بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ہر دور میں ناکام رہے ہیں
اس لیئے متعلقہ حکام سے دست بستہ گزارش،اپیل التجاء اور پر زور و بھر پور مطالبہ ہے کہ ڈی جی کینال، داجل کینال، لنک تھری کینال، قادرہ کینال میں سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب کسان کاشتکار کا معاشی استحصال اور معاشی قتل عام ختم ہوسکے
پر امید ہیں کہ اپنی اولین فرصت میں اور ترجیحی بنیادوں پر اس اہم حل طلب معاملے کے مستقل حل کے لیئے آپکے قلم کی ایک جنبش بدقسمت ضلع راجن پور اور اسکے لاکھوں علاقہ مکینوں کی معاشی ترقی میں بہتری اور استحکام کے لیئے عظیم تر کار خیر کا باعث ہوگی

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی جی کینال اور رابطہ نہروں کو سالانہ کیا جائے
-

ٹھٹھہ: جھرک پولیس مقابلہ ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) جھرک پولیس مقابلہ ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تفصیل کے مطابق 12 فروری 2023 کو ولیج راجو گھوٹ جھرک کے قریب حامد میڈیسن والے سے چھینے گئے22 لاکھ کیش میں سے 9 لاکھ روپے برآمد جس کا مقدمہ نمبر 20/2023 تھانہ جھرک پر درج ہے،اس کے علاوہ مقدمہ نمبر 81/2022 تھانہ جھرک کے مدعی عاصم شورا پنجابی سے چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد۔ جرائم میں استعمال کیاگیا 1 غیر قانونی پسٹل برآمد۔ڈکیت ملزم کی شناخت بچایو ملاح کے نام سے ہوئی ہے.ضلع دادو، حیدرآباد، جامشورو اور بدین کے مختلف پولیس اسٹیشن پر درجن سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث نکلا۔
ترجمان ٹھٹھہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر نیک محمد کھوسو اپنے اسٹاف کے ہمراہ جھرک تھانے کی حدود میں گشت پر تھے، اس دوران راجو گھوٹ لنک روڈ پر پہنچے رات کے اندھیرے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار اسلحہ سے لیس 6 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنا شروع کردی، دوبدو مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پسٹل بمعہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ گرفتار ڈاکو کے دیگر ساتھی جائے وقوع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار بدنام زمانہ ڈاکو کی شناخت بچایو ملاح کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ڈاکو ضلع حیدرآباد،جامشورو بدین اور دادو میں متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار بدنام زمانہ ڈکیت بچایو ملاح کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل، مدعی حامد میڈیسن والے سے چھینی گئی رقم میں سے 9 لاکھ روپے اور مدعی عاصم شورا پنجابی سے چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔
گرفتار ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ دوسری جانب پولیس مقابلے اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مزید مقدمات بھی داخل، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری گرفتار ڈاکو سے بھی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری۔ -

جنوبی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آور اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور نیک رحمان محسود عرف نیکرو اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر سے جنوبی وزیرستان پہنچنے والا خودکش بمبار سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران علاقہ سپنکئی میں ہلاک ہوا۔
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، فائرنگ کے تبادلے میں اپنی ہی خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آیا تھا، خودکش حملہ آور ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عظمت اللہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہورہا ہے۔ -

بھکر: گھر میں گیس لیکج کا دھماکا، باپ بیٹا جاں بحق،خاتون سمیت تین زخمی
بھکر میں گیس کے دھماکے میں مکان کی چھت نیچے آگئی جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی جس کے بعد ماچس جلاتے ہی دھماکا ہوا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر باپ بیٹا جاں بحق ہوا اور خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے۔بھکر میں سردار بخش روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکہ کمرے میں آگ بھڑک اٹھی کمرے کی چھت زمین بوس ملبے تلے دب کر باپ اور اس کا کمسن بیٹا جاں بحق ،خاتون سمیت دو بچے زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو رسیکیو ایمرجنسیسروس 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر فاروق احمد خان روکھڑی موقع پر پہنچ گئے امدادی کام میں حصہ لیا -

ٹھٹھہ : دولہ دریاخان پارک اور بینظیر بھٹو کلچرل کمپلیکس کرپشن کی نذر،طلباء کااحتجاج
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)دولہ دریا خان پارک اور کلچرل کمپلیکس جلد مکمل کیا جائے- بچوں کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شھر میں دولہ دریا خان پارک اور کلچرل کمپلیکس کا کام مکمل کیا جائے،کچھ سال قبل پارک اور کلچرل کمپلیکس کا کام بند کیا گیا تھاجو ابھ تک دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکا ، یہ کام جلد شروع کرایا جاۓ ٹھٹھہ شھر کے چھو ٹے بچوں کا احتجاج اور جب ٹھٹھہ شھر کے چھوٹے بچوں اورطلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور جب بچے پریس کلبوں کے پاس پہنچے اور احتجاج کيا ان کي رہنمائي عبدالزاق خشک، کامریڈ منور صابرو،سکندر شاہ ،فقیر چکوں اور ديگر شرکاء نے صحافیوں کے آگے دھرنا لگایا اور کہا، کہسال 2000ء میں ٹھٹھہ نگر شھر میں ٹھٹھہ کے معصوم بچے عورتیں اور شہریوں کے لۓ تفریح کے لۓ دولہ دریاخان پارک اور ٹھٹھہ شھر میں علمی ،ادبی، شعوری،فکری اور تخلیقی سرگرمیوں کو ترقی دلانے کے لۓ شہید رانی بینظیر بھٹو کے نام سے کلچرل کمپلیکس کی تعمیر کے نام پر ثقافت کی سابق وزیر سسی پلیجو اور اس کے والد سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو اور اس کے شوہر سہیل کلہوڑو اور اس میں شامل غیر قانونی انجنئیر نظیر پلیجو آپس میں ملکر پارک اور کمپلیکس کی تعمیر کے لۓ تھوری مٹی،ریت اور خاکہ کے ڈمپر اتار کر غیر قانونی طریقے سے جھوٹے بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے نکال کر کھا گئے اور پبلک پارک اور کلچر ل کمپلیکس کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گۓ ،احتجاج کرنے والے بچوں اور طلباء نے خبردار کرتے ہوۓ کہا کے پارک کا کام جلد شروع کرایا جاۓ ٹھٹھہ شہر میں پارک کي رونقیں بحال نہ ہوئیں تو ہم کل سے دولہ دريا خان پارک ميں اور اتوار کو سی ایم ہاؤس کراچی کے سامنے سخت احتجاج کریں گے. -

ڈیرہ غازیخان :اینٹی کرپشن کا ٹیچنگ ہسپتال میں چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) شہری صہیب کھوسہ کی تحریری درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازیخان سید احمد حبیب عرفانی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویجلینس زاہد مبارک اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹیگیشن ظفر عباس چانڈیہ نے اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان پر چھاپہ مارا مختلف پرچیزنگ کونٹیٹی اور کوالٹی کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا واضح رہے کہ مذکورہ شہری نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ سابق سینیئر پرچیز آفیسر رضوان انور، اکاؤنٹنٹ عنایت اللہ احمدانی، سابق اکاؤنٹنٹ ریٹائرڈ سعید بھٹی، سابق ڈائریکٹر فنانس ندیم سہیل، ڈائریکٹر فنانس رباب اقبال، بائیو میڈیکل انجینئر سارہ فاطمہ قیصرانی نے ماڈیول تھیٹر و ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر گھپلے کئے ہیں جسکی تحقیقات اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان اس وقت کررہی ہے یاد رہے کہ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ اینٹی کرپشن کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں یہ چھاپہ ہے شہریوں نے کرپشن میں ملوث عملہ کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-

کنڑ: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دھڑوں میں جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک
کنڑ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ افغان انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست دہشت گرد کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ -

اوکاڑہ: تھانہ صدر کی حدود میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) تھانہ صدر کی حدود میں ایک رات میں چار ڈکیتیاں،چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہری پریشان جبکہ پولیس صرف کارروائی میں مصروف
تفصیلات کے مطابق پہلی واردات میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مراد مسیح کو لوٹ لیا۔ ۔ ڈاکوؤں گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ،جبکہ دوسری واردات میں سموئیل مسیح کو پراڈو گاڑی پر جاتے ہوئے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکوؤں اسلحہ کے زور پر گاڑی کو سکندر روڈ پر روک کر 30 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ۔
تیسری واردات میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مبشر احمد کو لوٹ لیا ، ڈاکوؤں اسلحہ کے زور پر مبشر سے موٹرسائیکل چھین کر فرار۔۔
چوتھی واردات میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محمد رمضان کو لوٹ لیا۔۔ڈاکوؤں نے سخی والا موڑ پر محمد رمضان سے دو لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیااور فرار ہوگئے
ہ پولیس تھانہ صدر کاغذی کارروائی میں مصروف ہے جبکہ شہری بڑھتی وارداتوں پر خوف وہراس میں مبتلاہیں ،شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیشِ نظر ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو فوری طور پر روکا جائے ۔پولیس کو کارروائی میں مصروف ہے کے سلوگن سے باہر نکالیں ،عملی کارروائیاں کرائیں اور عوام کے جان و مال کو محفوظ بنائیں -

ہمارے حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں- سراج الحق
گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) ہمارے حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں حکمرانوں نے قوم کے ساتھ وہ کھیل کھیلا ہے وہ فراڈ کیاہے کہ آج ہم آزادی کی جنگ لڑنے پر مجبور ہیں اب ان کرپٹ حکمرانوں سے قوم مایوس ہو چکی ہے ملک میں عوام کے مفاد میں نظام لایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق سینیٹر مولانا سراج الحق نے جماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری،جماعت اسلامی کے امیدواران این اے 105ڈاکٹر عطاء اللہ حمید, پی پی حلقہ 119 جاوید خان شیروانی اور پی پی 118کے امیدوارحافظ نثار جنجوعہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ امیر سراج الحق نے کہاکہ آئی ایم ایف کے قرض ادا کرنے کے لئے بنی گلا بلاول ہاؤس جاتی عمرہ بیچنا چاہئے یہ آئی ایم ایف کے غلام وزیراعظم استعفیٰ دیں غیرت مند قوم کو ہمارے حکمرانوں نے غلام بنایاترکیہ کے صدر نے مشکل کی گھڑی میں اپنی جائیدادیں خزانے میں جمع کرائیں ہمارے حکمرانوں نے زلزلہ سیلاب میں بھی کچھ نہیں دیاانہوں نے کہاکہ دنیاکو خوف ہے کہ اگرپاکستان میں دیانتدار،ایماندار حکومت آئی تو یہ ملک ہمارا غلام نہیں رہے گایہ لوگ ہمیشہ پاکستان میں میر جعفر صادق کومسلط کرتے ہیں ان چور جماعتوں کا احتساب صرف عوام ہی کرسکتی ہے اسلامی جماعت اقتدار میں آئی تو قرضوں کاخاتمہ کرے گی اور سودی نظام کو ختم کرے گی ہم گورنرہاوسسز سرکاری بنگلوں میں یتیم خانے تعلیمی ادارے بنائیں گے ملک میں جدید اسلامی فلاحی ریاست جماعت اسلامی بنائے گی۔ہم حقیقی نظام مصطفیٰ قائم کریں گے۔پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نے ہمیشہ جھوٹ اور سود کی سیاست کی ہے۔جس سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہاہے انہوں نے کہاکہ روشن مستقبلِ کی خاطر ملک کو کرپشن فری بنایا جائے گاجماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک میں بہتری کیلئے فرسودہ نظام بدلیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 170ارب روپے کامنی بجٹ پیش کرکے غریب کیلئے مزید مشکلات پیدا کردیں ہیں غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے ملک میں مہنگائی کے جن کو کھلا چھوڑ دیا ہے جوغریب کوکھا جائے گا قوم کو آٹے اور پٹرول کیلئے کیلئے لائنو ں میں لگا دیا گیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے روپے کی قدر دن بدن گر رہی ہے جس کے باعث مزید مہنگائی ہوگی حکمرانوں نے سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا اب حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ملک میں آ ئین کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں ملک کو عملاً دیوالیہ کردیا گیا ہے ملک میں جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم اب کرپشن زدہ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں عالمی اسٹیبلشمنٹ کبھی نہیں چاہتی کہ پاکستان کبھی اپنے پیروں پر کھڑاہوترقی کر ے۔جب تک آئی ایم ایف کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو گا تب تک اس ملک اور قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔انہوں نے کہاکہ عوام مفاد پرست سیاستدانوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کریں اورجماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے تبدیلی لائی جاسکے۔

-

ڈیرہ غازیخان :بی ایم پی کی مبینہ ڈیل،پنجاب پولیس کی کارروائی15 کلو گرام چرس برآمد ،3 سمگلر گرفتار
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) بارڈر ملٹری پولیس کی مبینہ ڈیل،پنجاب پولیس نے کارروائی کرڈالی، 15 کلو گرام چرس برآمد ،3 سمگلر گرفتار
ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سب انسپکٹر شاہد اقبال نے انچارج چیک پوسٹ سخی سرور علی حسن کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات چرس سمنگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی دوران چیکنگ 15 کلو گرام چرس برآمد کر کے تین بین الاصوبائی مشیات اسمگلروں پاپو خان ،حمید اور حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا عوامی و سماجی حلقوں نے عرصہ دراز سے ٹھپ کاروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے پر اس کارروائی کو سراہا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور شاہد اقبال کا بھی کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد راشد کی ہدایات پر تھانہ سخی سرور کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے،دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر بارڈرملٹری کی چیک پوسٹیں جن میں پہلی چیک پوسٹ پنجاب بلوچستان کے سرحدی علاقہ تھانہ بواٹہ کی ہے ،دوسری چیک پوسٹ بی ایم پی تھانہ کھر کی گاجی تھل ہے اور تیسری اور اہم چیک پوسٹ تھانہ راکھی گاج کی ہے ،یہ منشیات سمگلر آسانی سے پنجاب میں منشیات سگلر کرنے کیلئے بی ایم پی کی تینوں اہم چیک پوسٹیں اور تھانے کراس کرکے آئے اور پنجاب پولیس کی حدود تھانہ سخی سرور میں پکڑے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایم پی تھانوں میں تعینات بیشتر اہلکاروں، ایس ایچ اوز کے منشیات کے سمگلروں سے روابط ہیں اور یہ بی ایم پی کے اہلکار کروڑوں روپے کی نامی اور بے نامی جائیدادوں کے مالک ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور تحقیقات کامطالبہ کیا ہے