Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : پاک آرمی نے چھتو چنڈ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا

    ٹھٹھہ : پاک آرمی نے چھتو چنڈ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) پاک آرمی نے چھتو چنڈ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں پاک آرمی کیجانب سے چھتو چنڈ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں فری ادویات فراہم کی دی گئیں۔ پاکستان آرمی 18 ڈویژن کیجانب سے ٹھٹھہ کے علاقے چھتو چنڈ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز عارف اور ڈاکٹر ساجد و دیگر ماہرین کی نگرانی میں گاؤں اور دیہاتوں سے آئے ہوئے مرد و خواتین بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا اس موقعہ پر پاکستان آرمی کے افسران اور جوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں چھتو چنڈ کے رہائشیوں نے پاکستان آرمی 18 ڈویژن کیجانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

  • ننکانہ : ایڈیشنل سیشن جج کا جیل کا دورہ،4 قیدیوں کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم

    ننکانہ : ایڈیشنل سیشن جج کا جیل کا دورہ،4 قیدیوں کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ایڈیشنل سیشن جج کا جیل کا دورہ،4 قیدیوں کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم
    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کا سہیل محمود سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ,اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نے استقبال کیا۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نےسہیل محمود سول جج کے ہمراہ جیل لائبریری ,ہسپتال,کچن,نوعمر وارڈ,خواتین وارڈ اور منشیات کی بیرکس سمیت دیگر بلاکس کا وزٹ کیا اور اسیران سے انکے مسائل دریافت کیے اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جیل ہسپتال اور کچن اسیران میں جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کے لیے کئے گئے انتظامات اور کھانے کی تیاری کو چیک کیا اور ججز صاحبان نے جیل میں صفائی ستھرائی کے بہترین نظام ,کھانے کے معیار اور اسیران کی تعلیم و تربیت کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔جیل ہسپتال میں اسیران کے علاج معالجہ کی سہولیات چیک کرنے کے بعد نو عمر اسیران کی بارک کے دورہ کے دوران نو عمر اسیران سے ان کے مقدمات اور جیل میں دستیاب تعلیمی انتظامات تسلی بخش ہونے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا،دورہ کے دوران مقدمات کی جلد سماعت کے متعلق استدعا کرنے والے اسیران کی درخواستیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ سیشن جج ننکانہ صاحب ارسال کرنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کے علاوہ مختلف چھوٹے مقدمات میں ملوث 4 اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات بھی جاری کئے جنہیں دورہ کے فوری بعد جیل سے رہا کردیا گیا

  • خانپور : تیز رفتار ٹریلر نے5 طلبا کو کچل دیا

    خانپور : تیز رفتار ٹریلر نے5 طلبا کو کچل دیا

    رحیم یارخان (باغی ٹی وی) خانپور کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے سکول سے واپس گھر جاتے 5 طلباء کو کچل ڈالا،بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
    المناک حادثہ سردار گڑھ کے قریب پیش آیا جہاں 5 طلبا اسکول سے گھر واپس جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ گئے،شدید زخمی بچوں نے تڑپ تڑپ کر جانیں دیدیں۔ بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ننھے طلبا کو خون میں لت پت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

  • ٹبہ سلطان پور: سرکاری آٹے کا حصول دیہاڑی دار مزدور کیلئے ناممکن ہو گیا

    ٹبہ سلطان پور: سرکاری آٹے کا حصول دیہاڑی دار مزدور کیلئے ناممکن ہو گیا

    ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ باغی ٹی وی ) سرکاری آٹے کا حصول دیہاڑی دار مزدور کیلئے ناممکن ہو گیا
    تفصیل کے مطابق یونین کونسل ٹبہ سلطان پور انتظامیہ کی نا اہلی اور غیر ذمہ داری کے باعث سرکاری آٹے کے حصول کے لیے غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں, شہری گھنٹوں انتظار کر کے بغیر آٹا کے گھروں کو لوٹنے لگے یونین کونسل ٹبہ سلطان پور میں آٹے کے حصول کے لیے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے, انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے, انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بتایا تک نہیں جا رہا کہ آٹا آئے گا بھی نہیں, احتجاج کرتے شہریوں , اور سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

  • ٹبہ سلطان پور: حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر پٹرول بم گرا کرجینے کاحق بھی چھین لیا- شہری

    ٹبہ سلطان پور: حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر پٹرول بم گرا کرجینے کاحق بھی چھین لیا- شہری

    ٹبہ سلطانپور (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ باغی ٹی وی )حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر پٹرول بم گرا کرجینے کاحق بھی چھین لیا- شہری
    تفصیل کے مطابق مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے اس کے باوجود آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہیں جس کا اثر غریب عوام پر پڑ رہا ہے پہلے آٹا نایاب ہے جس کے لئے لائنوں میں میں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی وجہ سے تمام اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں عوام سراپا احتجاج ہے کہ حکومت وقت غریبوں پر ترس کھائے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے غریب لوگوں کو ریلیف دے،شہریوں کاکہنا ہے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی بجائے حکومت وزیروں مشیروں فوج ظفرموج کو کم کرے ،پروٹوکول اور شاہی انداز حکمرانی کاخاتمہ کرے اور سرکاری آفیسران کو دی گئی مفت کی گاڑیاں پٹرول وڈیزل بند کرکے عوام کیلئے ریلیف پیداکرے-

  • ٹبہ سلطان پور:سیاسی حکومتوں اور اداروں نے ہمیشہ علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کیا – حبیب الرحمن شاہ

    ٹبہ سلطان پور:سیاسی حکومتوں اور اداروں نے ہمیشہ علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کیا – حبیب الرحمن شاہ

    ٹبہ سلطان پور، باغی ٹی وی(نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) سیاسی حکومتوں اور اداروں نے ہمیشہ علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کیا ہے ,علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کے لئے بڑی تحریک چلانا ہوگی, متحد ہوکر ایک طاقت بننا ہوگا ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی چیئرمین حافظ حبیب الرحمن شاہ اور صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نوشاد خان پٹھان نے جنرل سیکٹری اسماعیل خان پاندھا کی جانب سے دیئے گئے پر وقار عشائیہ میں سرپرست اعلی خرم خان پٹھان , عرفان خان پٹھان, اکرم خان پاندہ, محمد علی رضا خان پٹھان, ندیم عباس, رمضان جعفری, چوہدری سعید گجر, محمد آصف خان سندھڑ, سید افتخار حسین شاہ سید عارف شاہ, یامین وینس ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا, انھوں نے کہا کہ سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور گزشتہ کئی سالوں سے علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےحصول کی جدوجہد کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے خلاف کرائمز کی فوری سماعت کیلئے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کرے، پاکستان میں آئین کے تحت آزادی اظہار رائے،صحافت کی خودمختاری اور صحافیوں کیخلاف جرائم کے جائزہ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وسیع البنیاد پارلیمنٹری کمیٹی بنائی جائے، مزید کہا کہ ‎صحافتی ادارے اور تنظیمیں فیک نیوز کے خاتمے کیلئے ازخودکوششوں کا آغاز کریں تاکہ عوام کا میڈیا پر اعتماد بحال ہوسکے, علاقائی صحافی اس وقت بے شمار مسائل کا شکار ہیں اس موقع پر تمام عہدیداران وممران سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نے چئیرمین حافظ حبیب الرحمن شاہ اور صدر نوشاد خان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام عہدیداران وممران سٹی پریس کلب کے منشور کے مطابق علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں شانہ بہ شانہ ساتھ دیں گے.

  • ٹھٹھہ : 10 گٹکا ومنشیات فروش گرفتار،گٹکا مٹیریل،چرس اور شراب برآمد

    ٹھٹھہ : 10 گٹکا ومنشیات فروش گرفتار،گٹکا مٹیریل،چرس اور شراب برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) 10 گٹکا ومنشیات فروش گرفتار، 1020 گرام چرس، 2200 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 1100 پیکٹ انڈین گھٹکہ، 40 کلو چورا سپاری اور 29 بیگز دیسی شراب برآمد
    تفصیل کے مطابقانچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر سائیں ڈنو برڑو بمعہ اسٹاف نے بند موری دیھ صوف شورو میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش طیب کھوسو کو 1020 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر23/2023 سیکشن 9-1(3)C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ جھرک۔
    ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پمپ ہائوس لنک روڈ گھارو اور آری کیمپ لنک روڈ پر کارروائیاں کرکے 2 بدنام گھٹکہ فروش اقبال حیدری فقیر کو 550 پیکٹ اور شریف حیدری فقیر کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر25/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔مقدمہ نمبر 26/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔
    ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کوسٹل ہائی وے اسٹاپ پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش مھتاب میمن کو 1100 پیکٹ انڈین سفینا، 40 کلو چورا سپاری اور 50 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر 19/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ دھابیجی۔
    ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے ساکرو بہارا روڈ پر کارروائی کرکے 3 گھٹکہ فروش مصری سومرو، غلام سرور عارفانہ اور مٹھو مھیشوری کو 650 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 16/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
    ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر آللہ ڈنو پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ بمعہ اسٹاف نے ایدھی سینٹر لنک روڈ اور اولڈ شیرازی مارکیٹ کے قریب کارروائیاں کرکے 1 گھٹکہ فروش محمد عمر کنبھار کو 200 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش بھٹو جاکھرو کو 29 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 54/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ٹھٹہ۔مقدمہ نمبر55/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔
    ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر حاکم علی کھوسو بمعہ اسٹاف نے مکلی شہر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش احمد خشک کو 250 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 31/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔

  • کشمور : بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا و چوری کی وارداتوں کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کا احتجاج

    کشمور : بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا و چوری کی وارداتوں کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کا احتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان )کشمور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا و چوری کی وارداتوں کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ، مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پربڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین کی امن کی بحالی کے لئے شدید نعرے بازی، مظاہرے میں خواتین کی بھی شرکت، کشمور میں امن امان کی بحالی کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں
    تفصیلات کے مطابق کشمور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا و چوری کی وارداتوں کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ، مظاہرین نے عبدلحمید کھوسو، فقیر زمان دایو ودیگر کی سربراہی میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے بینرز و پارٹی کے جھنڈے اٹھارکھے تھے، مظاہرین کی امن کی بحالی کے لئے شدید نعرے بازی، ریلی شہر کے مختلف رستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی،مقررین کا کہنا تھا کہ کشمو رضلع بدامنی کی وجہ سے ملک بھر میں بدنام ہوگیا ہے، کشمو رضلع بھر میں آئے روز اغوا ہوجاتے ہیں، کشمور میں ہی سے کھوسہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتوں و بچی کو ڈاکو دن دیہاڑے اسلحے زور پر اٹھاکرلے جاتے ہیں کشمور پولیس مکمل طور پر خاموش ہے، کشمور ضلع بھرکے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، دن ڈھلتے ہی گھر سے نکلنے سے ڈرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمور کی عوام کو نئے آنے والے ایس ایس پی عرفان سموں سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہ امن کی بحالی کے لئے بہترین اقدام اٹھائیں گئے انھوں نے بھی مایوس کیا ہے، انھوں نے مطالبہ کیاکہ ہمیں نئے یاپرانے چہرے کی نہیں امن کی ضرورت ہے کشمور ضلع بھر میں امن بحال کیا جائے،

  • گومل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگادی گئی

    گومل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگادی گئی

    ڈی آئی خان:گومل یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے اکھٹا ہونے پرپابندی لگادی گئی۔
    یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہےکہ فیصلے سے طالبات کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مل سکےگا۔

  • راجن پور : پسند کی شادی کرنا جرم،میاں بیوی قتل، 4 بچے زخمی

    راجن پور : پسند کی شادی کرنا جرم،میاں بیوی قتل، 4 بچے زخمی

    راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس ) پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا مخالفین کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ ،فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق تین بچے زخمی ،واقعہ تھانہ کوٹ مٹھن کے علاقے کوٹلہ حسین شاہ میں پیش آیا ،مقتولین کندھ کوٹ سے پسند کی شادی کر کے کوٹ مٹھن میں کافی عرصے سے مقیم تھے ،فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
    زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا 2 بچوں کی انتہائی تشویشناک حالت ہے ،گزشتہ رات کاروکاری کی بناء پر شیخ نور محمد سکنہ کندھ کوٹ سندھ کی جانب سے مسمی مختیار چاچڑ کے گھر پر فائرنگ کی گئی جس سے مسمی مختیار چاچڑ اور اس کی بیوی مسمات (گوری) خاتون موقع پر جانبحق ہوگئے اور انکے چار بچے بھی زخمی ہوئے ہیں پولیس کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا گیا ہے اور PFSA ٹیمز کو طلب کیا گیا مزید قانونی کارروائی جاری ہے