ننکانہ صاحب باغی ٹی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کی زیر نگرانی ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ،750 تھری پلائی کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کی زیر نگرانی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی اور اس موقع پر اے ڈی سی آر مزمل الیاس، اے ڈی سی جی محمد حنیف و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے. سامان کی روانگی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کو تنہانہیں چھوڑا جاسکتا، آفت زدہ بھائیوں کی امداد اور تعاون کسی طور عبادت سے کم نہیں۔ ننکانہ صاحب کے مخیر حضرات کے تعاون سے750تھری پلائی کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ کی گئی۔ جب کہ بہت جلد امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوائی جائے گی اور زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے مزید ضرورت طلب اشیاء کا بھی بندوبست کیا جارہاہے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ :ڈپٹی کمشنر زیر نگرانی ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
-

ٹھٹھہ :پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے کے چوری شدہ موبائل فون ریکور،کئی منشیات فروش گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے 9 چوری شدہ موبائل فونز اور 1 موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے ۔
ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر انچارج DIC ٹھٹھہ انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے بمعہ ٹیم جدید ٹیکنالوجی سسٹم کے ذریعے ٹھٹھہ شہر سے چوری کئے گئے 9 موبائل فونز ٹریس کرکے برآمد کرلیے۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے ڈی ایس پی ٹھٹھہ جمعہ خان پنھور، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل ٹھٹہ جناب افتخار شاہ، انسپیکٹر فیصل شفیع میمن اور انسپیکٹر محمد حسین جاکھرو کے ہمراہ چوری شدہ موبائل فونز اصل مالکان نبی بخش سمون، امیر بخش شورو، نقاش مسیع، نظام بروہی، دھنی بخش عرف DB ناہیو، محمد سلیم جاکھرو، ڈاکٹر حسن گندرو،نوشاد درس اور کامران ھالو کی موٹر سائیکل برآمد کرکے حوالے کردیے جس پر مالکان نے اپنے چوری کیے گئے قیمتی موبائل فوز اور موٹر سائیکل حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا .ایس ایس پی ٹھٹھہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔
دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت درگاہ جمیل شاہ قبرستان گھارو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے *1 بدنام منشیات فروش شھزاد ولد عبدالمجید چانڈیو کو 1500 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا اور
ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ساکرو شہر میں کارروائیاں کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان آصف علی خواجہ کو 200 پیکٹ، عبدالعزیز قمبرانی اور ابراہیم کنبھار کو 300 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
سب انسپیکٹر محمد حسن پتافی اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے ور شہر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم فیصل شاہ کو 690 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کیا گیا ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے کینجھر پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش غلام قادر عرف قادری کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا اس طرف ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے جھمپیر شہر میں کارروائیاں کرکے 1 گھٹکہ فروش شوکت پالاری کو 185 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش اکرم ماچھی کو 230 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر الگ الگ مقدمات درج کردیے دوسری جانبانچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر سائیں ڈنو برڑو بمعہ اسٹاف نے جھرک شہر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش رضوان میمن کو 100 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔

-

ٹھٹھہ : باغی ٹی وی کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا ایکشن،محلہ شاہ مبین میں عملہ صفائی پہنچ گیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )باغی ٹی وی کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا ایکشن،محلہ شاہ مبین میں عملہ صافائی پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق 13فروری 2023 کو باغی ٹی وی نے ایک خبر شائع کی تھی اس خبر کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ،گلیاں ،سڑکیں دریاؤں اور گندے نالوں میں تبدیل ہوگئیں،ہر طرف گندگی اور سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،شہری پریشان ہیں ،ٹھٹھہ شہر کے گلی محلے کچرے اور سیوریج کے گندے پانی سے بھر چکے ہیں، شاہ مبین محلہ کے راستے گندے پانیکیلئے کوئی نکاسی نہیں ہے ،پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے ،پانی کی وجہ سے مکانات بھی مخدوش ہونے لگے جو کہ کسی بھی وقت گرسکتے ہیں ،جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جانے کا خدشہ الگ سے ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوا یا نشیبی علاقہ میں کوئی مکان گرگیا،اس کے نتیجے میں کوئی انسانی جان ضائع ہوگئی کیونکہ ہونے والے نقصان سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کاکوئی تعلق یاواسطہ نہیں کیونکہ نقصان عوام کا ہونا ہے .
اس خبرپر آج ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے نوٹس لیا اور صفائی کا عملہ شاہ مبین محلہ پہنچا اور راستہ صاف کیا ،ڈپٹی کمشنرکے اس اقدام پر ٹھٹھہ کی عوام نےان کا شکریہ ادا کیااس کے علاوہ عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی نے ڈی سی ٹھٹھہ کا بروقت ان کی خبر نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنرکے اس اقدام پر ٹھٹھہ کی عوام نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے- -

اوکاڑہ : شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں- ڈی پی او
اوکاڑہ باغی ٹی وی )نامہ نگار ملک ظفر)شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں- ڈی پی او
اوکاڑہ میں ڈی پی او منصور امان نے شہدائے پولیس کے خاندانوں سے ملاقات کی شہداء کے بچوں کی دیکھ بھال اور پروش اپنے بچوں کی طرح کریں گے، شہدائے پولیس کے خاندانوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔شہداء پولیس ہمارا فخر ہے۔شہداء پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ -

گوجرہ : نوجوان کی فائرنگ سے 2 خواتین شدید زخمی
گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)نوجوان نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ انصار کالونی گلی نمبر3کی قراۃ العین اور ساجدہ پروین اپنے محلہ میں موجود تھیں کہ اس دوران محلہ مذکور کا عبدالقادر مسلح ہو کر آگیا جس نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد انہیں مخدو ش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکر دیا گیاجہاں ان کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ملزم موقع سے اسلحہ لہراتا ہو افرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کر تے ہو ئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔جبکہ وجہ عناد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
-

گوجرہ : تجاوزات مافیاء کی شامت آگئی ،متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے
گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں تجاوزات کنند گان کی شامت آگئی متعدددکانداروں کو بھاری جرمانے کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رضوان اشرف کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی گوجرہ کے انکروچمنٹ عملہ نے شہر بھر میں قائم ہو نے والی تجاوزات کے خلاف آپر یشن کاآغاز کر دیا عملہ نے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے ان کو ہزاروں روپے کے جرمانے کئے اور انہیں متنبہ کیاکہ وہ اپنی دکانوں کے باہر قائم کی گئی تجاوزات ہٹا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے ان کا سامان اٹھا کر قبضہ سرکار میں لے لیا جائیگا اور انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا بھی کر نا پڑے گا۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ بازاروں میں کسی قسم کی بھی تجاوزات کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اور بلا امتیاز آپریشن جاری رے گا جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ -

ننکانہ : واربرٹن واقعہ کی انکوائری رپورٹ ،ڈی پی او کو عہدے سے ہٹادیاگیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) واربرٹن واقعہ کی انکوائری رپورٹ ،ڈی پی او کو عہدے سے ہٹادیاگیا
تفصیل کے مطابقنگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو ننکانہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ موصول ہو گئی ہے انکوائری ایڑیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے کی ، جس میں دو ڈی آئی جی بھی شامل تھے نگران وزیراعلی کا فوری طور پر ڈی پی او ننکانہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ باقی ذمہ داران کے خلاف بھی کاروائی اور ٹرائل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت ڈی پی او ننکانہ صاحب عاصم افتخار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت اعجاز رشید کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا -

ننکانہ: ریسکیو 1122 کی جانب سے کالجز کے طلباء اور اساتذہ کے لئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریسکیو 1122 کی جانب سے کالجز کے طلباء اور اساتذہ کے لئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز ننکانہ صاحب عبدالرزاق کے باہمی تعاون سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی جانب سے پنجاب گروپ آف کالجزکے طلباء اور اساتذہ کے لئے2روزہ تربیتی ورکشاپ ریسکیو کیڈٹ کور، فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس کورس ” کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ تربیتی ورکشاپ میں میڈیکل انسٹرکٹر عثمان اشرف اور عرفان منظور نے شرکاء کو زندگی بچانے کے طریقے بتائے۔ان کو عملی مہارتوں میں دوران ایمرجنسی خون کے بہاؤ کو روکنا،دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنا،گلے میں پھنسی ہوئی چیز کو پیشہ ورانہ طریقے سے نکالنا،روڈ سیفٹی،ذہنی و جسمانی ورزش اور دیگر اہم مہارتیں سکھائیں گئیں۔ آگ سے بچاؤ، آ گ لگنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئیے ورکشاپ کے بعد کامیاب شرکاء کے لئے تقریبِ تقسیم ِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران اور ادارہ ہذا کے پرنسپل عبدالرزاق نے کامیاب طلباء میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی اس موقع پر پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز ننکانہ صاحب رائے عبدالرزاق نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کاتہہ دل سے مشکور ہیں جن کی ہدائت پر ریسکیو ٹیم نے ادارہ ہذا کے طلباء کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ فرسٹ ایڈرز بنایا ہے تا کہ متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے قیمتی انسانوں کو بچایا جا سکے انہوں نے کہا ہم محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں -

ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنواز مغل کی رپورٹ)کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 بزرگ خواتین جاں بحق،9 خواتین سیمت25 افراد زخمی
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی سب ڈویژن درازندہ کے علاقے ترِخ تنگئی کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو بریک فیل ہونے سے پل سے نیچے جا گری،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دو بزرگ خاتون موقع پر جانبحق جبکہ 9 خواتین سمیت 25 افراد زخمی،ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کہ درازندہ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا،دس افراد کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع شاہراہ پر 24 گھنٹوں میں دوسرا افسوسناک حادثہ ہے -

چونیاں: کلرکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات۔ایوب لطیف ساگر تیسری بار صدر
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کلرکس بار ایسوسی ایشن چونیاں کے الیکشن،ایوب لطیف ساگر مسلسل تیسری بار صدراور عبدالحمید جنرل سیکرٹری منتخب،حاجی شبیر بھٹی ایڈووکیٹ ،چوہدری امیر علی صابر،سردار ناصر ڈوگر،و دیگر کی طرف سے مبارکباد،تفصیلات کے مطابق کلرکس بار ایسوسی ایشن چونیاں کے انتخابات میں ایوب لطیف ساگر مسلسل تیسری بار صدر،کاشف علی نائب صدر،جنرل سیکرٹری عبدالحمید،فنانس سیکرٹری ملک احسن جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر ارسلان فیاض منتخب ہوئے ہیں نومنتخب کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو حاجی شبیر احمد بھٹی،چوہدری امیر علی صابر، حفیظ طاہر ایڈووکیٹ ،حافظ نوید الحسن،صابر چوہدری،فیاض احمد دھون،میاں عدیل اشرف،رانا سلمان،اعظم چوہدری،حافظ وحید ودیگر وکلاء اور صحافی برادری نے مبارکباد پیش کی ہے