Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں: سرکاری سکول کی استانی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،بال بال بچ گئیں

    چونیاں: سرکاری سکول کی استانی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،بال بال بچ گئیں

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سرکاری سکول کی استانی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،بال بال بچ گئیں
    تھانہ کنگن پور کی حدود کلس گاماں میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول کی فی میل ٹیچر پر فائرنگ کر دی تاہم فائرنگ سے ٹیچر اور بچے محفوظ رہے ملزمان فرار ہو گئے،ٹیچر گاؤں سے اسکول ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ فائرنگ کا واقع پیش آ گیا تھانہ کنگن پور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

  • چونیاں: کارڈیک سنٹر کے ساتھ تجاوزات کی بھر مار، مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    چونیاں: کارڈیک سنٹر کے ساتھ تجاوزات کی بھر مار، مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) کارڈیک سنٹر کے باہر تجاوزات کی بھر مار مریضوں، لواحقین اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نوٹس لے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ریڑی بانوں، رکشوں اور مسافر ویگنوں نے کارڈیک سنٹر چونیاں کو مین روڈ کی طرف گھیر لیا جس سے مریضوں اور لواحقین کو کارڈیک سنٹر میں جانا انتہائی دشوار ہو چکا ہے اس کے ساتھ قصور، الہ آباد، کنگن پور اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طالب علم اور مریض بھی فروٹ ریڑیوں اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں، ایکسچینج روڈ پر بھی فروٹ اور سبزی فروشوں نے قبضہ جما رکھا ہے سکول اور کالج جانے والے بچوں کو دشواری کا سامنا ہے، غفور احمد، عباس علی، عمران چوہدری، شیراز ارشد، بشیر احمد اور دیگر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ کارڈیک سنٹر چونیاں کے باہر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ اور فروٹ ریڑیوں کا خاتمہ کیا جائے، مین روڈ پر تجاوزات کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ مریضوں، لواحقین اور مسافروں کو تجاوزات سے چھٹکارا مل سکے۔

  • کندھ کوٹ : میونسپل ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ایڈمنسٹر کے خلاف احتجاج

    کندھ کوٹ : میونسپل ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ایڈمنسٹر کے خلاف احتجاج

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) میونسپل ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی تنخواہیں نہ ملنے پر ایڈمنسٹر مقصود جتوئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق مظاہریں ہاتھوں پلے کارڈز اور جھاڑو اٹھا کر ٹی ایم او اور ایڈمنسٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم ضلعی ہیڈ کوارٹر کا درجہ رکھنے والا شہر کنڈی کچرا میں تبدیل شھر کی مین سڑکوں اور گلیوں محلوں میں مین ہول ابل پڑھیں پانی کھڑا ہو گیا مظاہرین کا کہنا ہے ہر ماہ میونسپل کمیٹی کو کروڑوں روپے کی بجٹ ہونے کے باوجود بھی ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی اس مہنگائی کی دور میں ہم جائیں تو کہاں جائیں ہمارے بچے گھروں میں فاقہ کشی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ملازمین نے وزیر اعلی سندھ ۔ بلدیاتی سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ایڈمنسٹر اور ٹی ایم او کو فلفور ہٹا کر ہماری تنخواہیں کو بحال کیا جائے۔

  • شیخوپورہ :گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

    شیخوپورہ :گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (محمد طلال سے) گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ۔
    ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق۔رانا بھٹی سٹاپ جڑانوالہ روڈ کوٹ عبدالمالک میں نوجوان الطاف ولد عباس عمر 27 سال اپنے گھر جا رہا تھا۔راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے روکا۔نہ رکنے پر گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 27 سالہ نوجوان کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

  • ڈیرہ غازیخان:چوری کی متعددوارداتیں،9 موٹر سائیکلیں و دیگرسامان چوری،پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام

    ڈیرہ غازیخان:چوری کی متعددوارداتیں،9 موٹر سائیکلیں و دیگرسامان چوری،پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری کے گھروں کے اندر باہر سے 9 موٹر سائیکلیں 1 عدد موٹر پمپ 29 عدد لائینیں 9 عدد موٹر کولر فین 2 عددموٹر گولڈن 22 عدد شیٹیں دیگر اوزار سے گئے اس طرح سے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کے رہائشی عبدالمجید نے درخواست دی کہ موٹر سائیکل گھر میں کھڑی کرکے سو گیا نماز پڑھنے کیلئے اٹھا تو دیکھا موٹر سائیکل ناموجود تھی پولیس تھانہ سول کے رہائشی محمد امجد نے درخواست دی کہ میں دوست کی شادی پر پنک روز میرج ہال کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل نہ موجود تھی پولیس تھانہ سول لائن کے رہائشی محمد ارشد نے درخواست دی کہ موٹر سائیکل ہسپتال کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیاجب واپس آیا تو موٹر سائیکل ناموجود تھی پولیس تھانہ کالا کے رہائشی حسیب الرحمن نے درخواست دی کہ گھر میں شور غل کی آواز پر بیدار ہوا تو دیکھا موٹر سائیکل ناموجود تھی پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کے رہائشی محمد رمضان نے درخواست دی کہ قبرستان نماز جنازہ پڑھنے گیا موٹر سائیکل باہر کھڑی کی جب واپس آیا تو موٹر سائیکل ناموجود تھی پولیس تھانہ چوٹی کے رہائشی محمد ابراہیم لغاری نے درخواست دی کہ موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل ناموجود تھی پولیس تھانہ جھوک اترا کے رہائشی محمد وقاص نے درخواست دی کہ کسی نامعلوم اشخاص نے صحن میں کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی پولیس تھانہ بی ڈویژن کے رہائشی رحمت اللہ نے درخواست دی کہ میرے 2 عدد موٹر سائیکل گھر میں کھڑے تھے جب دیکھا تو موٹر سائیکل ناموجود تھے پولیس تھانہ گدائی کے رہائشی محمد عرفان نے درخواست دیکہ زیر تعمیر مکان سے پانی موٹر چوری ہوگئی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کے رہائشی محمد قاسم نے درخواست دی کہ دو ہفتہ قبل میرے کارخانہ سے 23 عدد لائنیں لوہا 6 عدد لائینیں 9 عدد موٹر کولر فین 2 عدد موٹر گولڈن 22عددلوہے کی سیٹیں دیگر اوزار چوری کر کے لیے گئے پولیس نے مدعیان کے بیان پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

  • غازی یونیورسٹی کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل و نقدرقم ڈاکو  چھین کر فرار

    غازی یونیورسٹی کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل و نقدرقم ڈاکو چھین کر فرار

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) غازی یونیورسٹی کے ملازم سے 2 افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ہنڈا نقدی رقم 20 ہزار چھین کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق غازی یونیورسٹی کے ملازم محمد اسماعیل ولد حاجی محمد بخش قوم کھوسہ نے کہا ہے کہ میں گزشتہ شب اپنے گھر سے کام کے سلسلہ میں شہر کی طرف جارہا تھا جب گیریژن پبلک سکول کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے دوکس نامعلوم افراد اپنے موٹر سائیکل پر آ کر مجھے روک کر مجھ سے اسلحہ کے زور پر میری موٹر سائیکل نقدی رقم مبلغ 20000 ہزار روپے چھین کر سمینہ روڈ سے جانب ملتان روڈ پر فرار ہوگئے ہیں پولیس کو کال کرنے کے بعد پولیس حسب معمول آدھا گھنٹہ لیٹ آ ئیں ہیں ۔

  • ڈیرہ غازیخان:داجل کینال ، پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا،مظاہرین کے کمشنر سے مذاکرات ناکام ، احتجاج وسیع کرنے کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان:داجل کینال ، پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا،مظاہرین کے کمشنر سے مذاکرات ناکام ، احتجاج وسیع کرنے کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) داجل کینال کی طویل بندش ، پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،چیف انجینئر انہار کی یقین دہانی کے باوجود پانی چالو نہ ہو سکا ،مظاہرین کے کمشنر ڈیرہ سے مذاکرات ناکام ، احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان مظاہرہ میں ڈسٹرکٹ بار کونسل راجن پور ، بار کونسل جام پور، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان اور ممبر پنجاب بار کی شرکت مظاہرین سے خطاب کیا ،مظاہرین سے ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور اور ڈیرہ غازیخان دور افتادہ پسماندہ ترین علاقہ ہے ،ہر سال اس علاقے میں رود کوہی سیلاب بڑے پیمانے پر تباہی مچا تا ہے جس سے لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلات تباہ ہو جاتی ہیں ، لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں ، ڈی جی کینال کی عرصہ کئی سال بھل صفائی بھی نہ ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں کو پورا پانی مہیا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی پانی ٹیل تک پہنچتا ہے اَپر پنجاب کی نہریں سارا سال چلتی ہیں جبکہ ڈی جی کینال کو سہ ماہی پانی دیا جاتا ہے جو سرا سر ہمارے وسیب کے عوام سے زیادتی ہے ، پانی کی فراہمی تک ہم آپ کے ساتھ ہیں فوری طور پر ڈی جی کینال میں پانی چھوڑا جا ئے تاکہ داجل کینال کے لوگ بھی اس پانی سے مستفید ہو سکیں ، مظاہرین سے سابق صدر جام پور بار ایسوسی ایشن عبد الرشید برڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جو زراعت میں مستفید ہے ،کسانوں نے کروڑوں روپے لگا کر گندم کی فصل کاشت کی ہوئی ہے ،اگر فوری طور پر پانی نہ چھوڑا گیا تو گندم کی فصل بُری طرح متاثر ہو نے کا خدشہ ہے کسان بورڈ کے صدر خواجہ محسن ریاض نے کہا کہ ہم عرصہ 15سال سے پانی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں کبھی اونٹوں پر سوار ہو کر پنجاب اسمبلی کے جاتے ہیں اور کبھی پیدل مارچ کرتے ہیں اور کبھی ٹریکٹر ٹرالیوں پر مارچ کر رہے ہیں ، حالیہ سیلاب میں لنک نہریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں 6ماہ گزرنے کے باوجود بھی مرمتی نہ کی جا سکی ، پہلے سیلاب نے ہمیں ڈوبویا، جمع پونجی گندم کی فصل پر لگا کر کاشت کی جو پانی نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے، مظاہرے میں منظور احمد دریشک ایڈووکیٹ ، محمد اقبال راں ایڈووکیٹ ، ذیشان بچار ایڈووکیٹ بھی شریک تھے ،ان کے علاوہ ملک جمیل الرحمن ، عقیل الرحمن، جلب خان گبول ، رحمت اللہ شیروانی ، جام سعید کھوکھر ، غلام مصطفی ، خواجہ عبد الباسط ، اللہ ڈتہ اور مرتضیٰ دریشک کے علاوہ سینکڑوں مظاہرین موجود تھے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ایری گیشن ، کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ داجل کینال میں فوری طور پر پانی چھوڑا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے ۔

  • ننکانہ :  پولیس میں ایس ایچ او سمیت دیگر افسران کے تقرر و تبادلے

    ننکانہ : پولیس میں ایس ایچ او سمیت دیگر افسران کے تقرر و تبادلے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پولیس میں ایس ایچ او سمیت دیگر افسران کے تقرر و تبادلے
    ننکانہ صاحب ضلعی پولیس میں ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کے تقرر و تبادلے ڈی پی او عاصم افتخار نے احکامات جاری کر دیئے سب انسپکٹر بوٹا ڈوگر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ تعینات سب انسپکٹر کامران شہزاد ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ تعینات سب انسپکٹر ظفر فرید ایس ایچ او تھانہ واربرٹن تعینات سب انسپکٹر سلمان اعجاز ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر تعینات انسپکٹر افتخار جوئیہ ایس ایچ او تھانہ سید والا تعینات سب انسپکٹر تصور منیر ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا تعینات سب انسپکٹر شہباز ڈوگر ایس ایچ او تھانہ فیض آباد تعینات سب انسپکٹر محمد یعقوب ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ تعینات سب انسپکٹر جہانگیر بیگ ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ تعینات سب انسپکٹر مظہر حسین ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل تعینات انسپکٹر محمد علی چدھڑ ایس ایچ او تھانہ *صدر سانگلہ ہل تعینات اے ایس آئی الطاف حسین چوکی انچارج بچیکی تعینات اے ایس آئی سہیل اختر انچارج چوکی مڑھ بلوچاں تعینات سب انسپکٹر آصف اقبال بھٹی انچارج OSI برانچ تعینات سب انسپکٹر طاہر عزیز بھٹی PSO ٹو ڈی پی او ننکانہ تعینات انسپکٹر سجاد اکبر، ظفر اقبال، سب انسپکٹر شازیہ شاہد اور عمران آصف کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر فوری رپورٹ کریں ڈی پی او عاصم افتخار

  • ننکانہ :پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا

    ننکانہ :پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا
    ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے خاتون ایس ایچ او شازیہ شاہد کی سربراہی میں مختلف کاروائیوں کے دوران تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ملزم علی رضا کے قبضہ سے رائفل 223 بور جبکہ ملزم جاوید اقبال کے قبضہ سے پسٹل برآمد کیا۔ دوسری جانب منشیات فروش ابوبکر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ عاصم افتخار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل شازیہ شاہد اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں

  • ٹھٹھہ :سندھ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت ،منشیات کے خلاف قومی عوامی تحریک کا احتجاج و ریلی

    ٹھٹھہ :سندھ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت ،منشیات کے خلاف قومی عوامی تحریک کا احتجاج و ریلی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ میں بڑھتی ہوئی مھنگائی لاقانونیت منشیات کے خلاف قومی عوامی تحریک کا احتجاج و ریلی
    تفصیل کے مطابق مرکزی قیادت کی اپیل پر قومی عوامی تحریک ٹھٹھہ کے ضلعی صدر شبیر بھٹی یاسر جاکھرو منور بھٹو اور دیگر کی سربراہی میں ایک احتجاجی ریلی ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے مین رکشہ اسٹاپ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ریلی کے شرکاء نے رکشہ اسٹاپ پر مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر قومی عوامی تحریک ٹھٹھہ ضلع کے صدر شبیر بھٹی یاسر جاکھرو منور بھٹو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مھنگائی کرکے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے لاقانونیت بدامنی عام ہوگئی ہے منشیات کھلے عام چل رہی ہے جس سے نوجوان نسل تباھی کے کنارے پر پھنچ چکی ہے حکومت مھنگائی بدامنی منشیات پر فوری کنٹرول کرکے عوام کو جینے کا حق دے