ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)واربرٹن روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون جاں بحق،لڑکا زخمی
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب میں واربرٹن روڈ نزد کوٹ ظہور الٰہی سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا حادثہ کے نتیجہ میں 40 سالہ بشریٰ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ 17 سالہ ولیم مسیح شدید زخمی ہو گیا زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈیڈ باڈی کو ضروری کاروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ :واربرٹن روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون جاں بحق،لڑکا زخمی
-

ٹھٹھہ : مرغی پہنچی آسمان پر،گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) برائیلر مرغی اُڑ گئی۔گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا
تفصیل کے مطابق مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک پہنچ گیا ،بڑے بڑے پولٹری فارمز کو کروڑوں روپے کا فائدہ غریب عوام مرغی کھانے سے قاصر جبکہ چھوٹے پولٹری فارمز بہت کم فائدے میں ہوئے ہیں پہلے ہی مہنگائی سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے بہت دور ہوگیا ہے ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی سمیت تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ،زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے -

ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بینیوولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر و چیئرمن بینیوولنٹ فنڈ بورڈ ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بینیوولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ کے ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری محمد رحیم سومرو، اکاؤنٹٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس سمیع اللہ شیخ، میر تراب کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو اور انچارچ بینیوولنٹ فنڈ برانچ توفیق احمد میمن نے شرکت کی۔ اس موقع پر گریڈ ایک سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے جاری پرانے اور نئے ماہوار بینیوولنٹ فنڈ کے اخراجات کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلسل جاری پرانے 1205 اور نئے 119 جبکہ کل 1324 کیسز کی ادائگی کیلئے فی کیس 21000 روپے کے حساب سے ماہوار بینیوولنٹ فنڈ کی مد میں 2 کروڑ 78 لاکھ چار ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے موصول ہونے والے کیسس کی ماہوار جمع شدہ رقم اگر 21 ہزار روپے سے کم ہوگی تو اس کے مطابق ہی ادائگی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و چیئرمن بینیوولنٹ فنڈ بورڈ غضنفر علی قادری نے بینیوولنٹ فنڈ برانچ کے انچارج کو سختی سے ہدایت کی کہ فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء تک بینیوولنٹ فنڈ کی منظور شدہ رقم کی ادائگی کو صاف، شفاف اور ان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقدار کو اپنا حق جلد سے جلد مل سکے ، اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
-

ٹھٹھہ : چوری اور ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )چوری اور ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق پمپ رابری کے مقدمے میں ملوث مزید 1 کرمنل گرفتار گرفتار،چھینی گئیرقم 1 لاکھ روپے اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل برآمد۔ کچھ روز قبل رات کے وقت ایک 125 بائیک پر 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر سانپا موری کے قریب بائیکو پیٹرول پمپ سے 2 لاکھ 20 ہزار رپیے چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 397,34 ت پ کے تحت تھانہ جھرک پر درج کردیا تھا۔اس کے علاوہ ملزمان نے پولیس پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 13/2023 سيکشن 324,353, 147,148, 149 ت۔پ تھانہ جھرک پر الگ سے درج کردیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج مولا بخش مری لنک روڈ نظامانی فارم کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بائیکو پیٹرول پمپ رابری اور پولیس پر جان لیوا حملہ کرنے کے مقدمات میں ملوث مزید 1 کرمنل گلاب ولد اللہ بخش بڑدی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کرمنل کے قبضے سے پیٹرول پمپ رابری میں چہینی گئی کیش 1 لاکھ رہیے اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل برآمد کرلی گئی ہیں جس کا مقدمہ تھانہ جھرک پر الگ سے درج کردیا گیا ہے۔گرفتار کرمنل نے ٹھٹہ، سانگھڑ و دیگر اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر18/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔
گذشتہ روزصبح کے وقت دھابیجی مارکیٹ سے گھر کے باہر سے 2 ملزمان نے حبدار علی شاہ کی ایک CD-70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 16/2023 سیکشن 381-A,34 ت۔پ کے تحت حبدار علی شاہ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپیکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے بروقت بلال نگر لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بائیک تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم روشن علی عرف پپو ولد عبدالغفور جوکھیو کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مدعی حبدار علی شاہ کی چوری کی گئی ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر HAU-2881 برآمد کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے دہابیجی اور گھارو شہر میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔, مزید تفتیش جاری ہے۔ -

راجن پور :ہڑند میں پولیس کی کارروائی، جدید ہیوی اسلحہ برآمد ، 2ملزمان گرفتار
راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس) ہڑند میں پولیس کی کارروائی، جدید ہیوی اسلحہ برآمد ، 2ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق راجن پورپولیس نے ہڑند میں بروقت کارروائی کر کے جدید ہیوی اسلحہ برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار کر لیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او راجنپور محمد ناصر سیال نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے راکٹ لانچرز اور گولے برآمد ہوئے پکڑے گئے ملزمان بلوچستان سے اسلحہ لے کر کچے کے ڈاکوؤں کو دینے آرہے تھے ، ملزمان کے خلاف تھانہ ہڑند میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے -

تونسہ :قصبہ سوکٹر میں قتل ،دہشت گردی کرنے والے 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
تونسہ شریف، باغی ٹی وی ) نامہ نگار عمران لنڈ )قصبہ سوکٹر میں قتل ،خوف و ہراس اور دہشت گردی کرنے والے 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل ملزمان نے سابقہ رنجش پر قصبہ سوکڑمیں نوجوان کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیلانے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل اور5اشخاص زخمی ہوئے ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی اسلحہ و واردات میں استعمال شدہ موٹرسائیکل کے لیے ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر)سجاد حسین خان، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی میں تشکیل کردہ ٹیم نے ملزمان 1۔محمد عزیز ولدالہیٰ بخش سکنہ شادن لنڈ2،رانا مقصود ولد غلام شبیر سکنہ جھوک اترا3۔عصمت اللہ ولد سعید احمد قوم بندوانی سکنہ ڈیرہ غازیخان4۔محمد اکٹر ولد محمد رمضان قوم میرانی سکنہ جھوک اترا5۔آفتاب ولد غلام سرور قوم موچی سکنہ شادن لنڈ گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ اور04عدد موٹرسائیکل برآمد کرلیے۔ محمد اقبال بزدارSHOتھانہ صدر تونسہ کاکہنا تھا بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد راشد ہدایت نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمہ میں تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جائے گی مدعی فریق کی حق تلفی نہیں ہوگی قصورواران کوانشاء اللہ جلد سزا دلوائی جائے گی۔ -

شیخوپورہ : ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرانکوائری کاحکم
شیخوپورہ تحصیل مریدکے.باغی ٹی وی(محمد طلال سے) ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرانکوائری کاحکم
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سی او ہیلتھ شیخوپورہ نے ایم ایس کی انکوائری لگا دی جلد صحافیوں کو بھی انکوائری میں بلایا جائیگا انکوائری ٹیم دو دن تک ہسپتال میں آئیگی دوسری طرف ایم ایس ایاد اختر نے صحافیوں کو بااثر افراد سے دھمکیاں لگوانا شروع کر دی صحافی سراپا احتجاج وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کروڑوں روپوں کی بے ضابطگیوں اور خود ساختہ ٹھیکوں پر میڈیا کی نشاندھی پر سی او صحت شیخوپورہ نے انکوائری لگا دی سی او ہیلتھ کیمطابق انکوائری ٹیم دو دن تک تحصیل ہسپتال میں آئی گی اور صحافیوں کو بھی بلایا جائیگا اگر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے گلٹی پائے تو سخت محکمانہ سزا دی جائیگی اور دوسری طرف ہسپتال میں بے ضابطگیوں کی خبریں شائع کرنے پر ایم ایس ایاد اختر نے صحافیوں کو بااثر افراد سے موبائل فون پر دھمکیاں لگوانا شروع کر دی صحافیوں نے ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ایم ایس کو فوری منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور شفاف انکوائری کرتے محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ -

مریدکے : جعلی عاملوں اور پیروں کے آستانے سج گئے،سادہ لوح عوام لٹنے لگی
شیخوپورہ تحصیل مریدکے باغی ٹی وی (محمد طلال سے) میں جعلی عاملوں و پیروں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کیلئے پیر خانوں میں آستانے سجا لیئے خواتین و مردوں کو گمراہ کر کے شریعت کے برعکس گھروں کے گھر تباہ کرنے لگے معصوم عوام گھروں کی چیزیں بیچ کر جعلی عاملوں و پیروں کے ٹوٹکوں کے اخراجات برداشت کرنے لگے شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ جعلی عاملوں اور پیروں نے حدوکی داوکی شہزاد ٹاؤن مبارک آباد منوں آباد راوی ریان ننگل ساہداں عمر کوٹ مریدکے سٹی میں جگہ جگہ شہریوں کو لوٹنے کیلئے جعلی مرشد آستانے بنا رکھے ہیں جہاں سے تعویذات جادو ٹونے کے ذریعے لوگوں کے گھر تباہ کر دیئے ہیں اور جادو ٹونوں کے ذریعے انسانی جانیں بھی لے لی گئی ہیں آستانوں میں دم سسٹم سے دم کر کے ایک دم ہدیہ مانگ لیا جاتا ہے جو دے اسکا بھلا جو نہ دے اسکا بھی بھلا اور جادو ٹونے کرنے کی پالیسی کے تحت روزانہ جادو کر کے ہزاروں روپے لوٹنے کیساتھ گھروں کے گھر تباہ کر دیئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے جادو کے ذریعے سے انسانی جانیں بھی لے لی گئ ہیں شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا۔
-

ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی نے شہر سے عملہ صفائی واپس بلالیا،ہرطرف گندگی ،پیدل چلنا محال ہوگیا۔منظور خشک
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی ) میونسپل کمیٹی نے شہر سے عملہ صفائی واپس بلالیا،ہرطرف گندگی ،پیدل چلنا محال ہوگیا۔منظور خشک
تفصیل کے مطابق مسلم ليگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ میونسپل کیمیٹی نے ٹھٹھہ شہر میں صفائی کا عمل بند کردیا ہے سارے راستے کیچر اور گندے پانی کے نیچے آچکے ،ہر طرف گندگی سے کوئی شہری گزر نہیں سکتا دوسرے جانب منظوراحمد خشک نے مزید کہا کے میونسپل کیمیٹی میں تعنیات صفائی کا عملہ مسلمان ہونے کی وجہ سے بھی ٹھٹھہ میں صفائی کا کام نہیں ہو پا رہا، تحقیقات ہونی چاہیں کہ مسلمانوں کو وہ کام دیا جاۓ جو ان کا ہے اور غیر مسلم کو صفائی کا کام دیا جاۓ جو ان کا ہے تب جاکے یہ سسٹم چلے گا اب غیر مسلم لوگوں کا کام مسلمان کر رہیں ہے اس پر تحقیقات ضروری ہے. -

ٹھٹھہ :2 گٹکا سپلائر اور2 منشیات فروش گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)2 گٹکا سپلائر اور2 منشیات فروش گرفتار ،رکشہ اورگٹکا مٹیریل پولیس نے قبضہ میں لے لیا، 750 پیکٹ شاہجہان زعفرانی تمباکو پتی، 70 ساشے راجا جانی تمباکو پتی، 24 ساشے عزیزی تمباکو پتی، 14 ساشے نجمہ ،800 تمباکو پتی، 12 ساشے نجمہ 400 تمباکو پتی، 5 کلو پنی، 8 کھلی پتی، 26 کلو کتھا، 250 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 رکشہ برآمد
تفصیل کے ایس ایچ او تھانہ دھابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر اولڈ چیک پوسٹ دھابیجی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے رکشہ نمبر 02410 میں گٹکامٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان مولا بخش ولد محمد عمر خاصخیلی اور قائم الدین ولد علی مراد کو گرفتار کرلیا۔
رکشہ کو پولیس حراست میں لیکر 750 پیکٹ شاہجہان زعفرانی تمباکو پتی، 70 ساشے راجا جانی تمباکو پتی، 24 ساشے عزیزی تمباکو پتی، 14 ساشے نجمہ800 تمباکو پتی، 12 ساشے نجمہ 400 تمباکو پتی، 5 کلو پنی، 8 کھلی پتی، 26 کلو کتھا اور 250 پیکٹ گھٹکہ ماوابرآمد کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ دھابیجی
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور سب انسپکٹر غلام حسین سھتو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ بچل شاہ لنک روڈ گھارو پر کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل پر چرس سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 بدنام منشیات فروش ملزمان مختیار ولد نیاز چانڈیو اور اسلم ولد محمد ھاشم چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے موٹر سائیکل کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضے سے 2 ہزار 5 سو 20 بیس (2520) گرام چرس اور 1 موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر23/2023 سیکشن 9-1(3)C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھارو۔
