Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان : کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

    ڈی آئی خان : کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنواز مغل )کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاون کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہو گیا جیسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فاٸرنگ کا سلسلہ جاری رہا پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو کر رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے فرار ہوگٸے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب اور ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کررکھا ہے

  • کوٹ رادھاکشن: 8 سالہ بچہ تاوان کیلئے اغواہ کئے جانے کے بعد قتل،4 روز بعد ملزم گرفتار،نعش برآمد

    کوٹ رادھاکشن: 8 سالہ بچہ تاوان کیلئے اغواہ کئے جانے کے بعد قتل،4 روز بعد ملزم گرفتار،نعش برآمد

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) سے کوٹ رادھاکشن: 8 سالہ بچہ محمد وقار عرف احمد مسعود ” تاوان کیلئے اغواہ کئے جانے کے بعد قتل،پولیس نے 4 دن میں ملزم گرفتار کر کے نعش برآمد کرلی،اغوا کا مقدمہ قتل میں تبدیل

    کوٹ رادھا کشن سے گذشتہ جمعرات کوٹ رادھاکشن نیاز ٹاﺅن کے رہائشی چوہدری جاویر اختر بھلر کا 8،9 سالہ بچہ محمد وقار عرف احمد مسعود جو کہ دوسری جماعت کا طالب علم تھا گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا اور غائب ہو گیا ،جس کی اطلاع گھر والوں نے پولیس کو دی جس پر تھانہ کوٹ رادھاکشن نے ایف آئی آر درج کرلی ۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن ایس ایچ او محمد امجد ڈوگر نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ڈی پی او قصور محمد طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر بچہ کی تلاش شروع کر دی۔شہر میں موجود مختلف روٹس پر نصب سی سی ٹی کیمروں کی تصاویر حاصل کرنے پر بچہ ایک بغیر نمبری موٹرسائیکل پر مطمئن انداز میں ماسک پوش موٹرسائیکل سوار کے پیچھے بیٹھا ہواتھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم کی تلاش کی گئی اور نشان دہی پر ملزم 28 سالہ فروٹ فروش اللہ دتہ کو مشکوک جاننے پر مزید تحقیق کی گئی اور گرفتارکر لیا گیا ۔ملزم کی نشان دہی پر مقتول بچے کی نعش کو چھانگا مانگا روڈ ہریکے والا سٹاپ سے آج دور ویرانے سے لاش برآمد کر لی گئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا میت پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہرآنکھ اشکبار مقتول محمد وقار کی میت کوقریبی قبرستان دفن کردیا گیا تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے ملزم اللہ دتہ عرف ببلو کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ وقار احمد کے والد جاوید اختر بھلر ، اور اہل علاقے نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سےانصاف کی اپیل کی ہے۔

  • ننکانہ:میونسپل کمیٹی افسران کی شاہ خرچیاں جاری، 76ریٹائرڈ ملازم  2 ماہ کی پنشن سے محروم

    ننکانہ:میونسپل کمیٹی افسران کی شاہ خرچیاں جاری، 76ریٹائرڈ ملازم 2 ماہ کی پنشن سے محروم

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب شدید مالی بحران کا شکار افسران کے خرچو ں سمیت اخراجات زیادہ آمدن کم 76 افراد دو ماہ کی پنشن سے محروم ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن سے فوری آڈٹ اور نوٹس کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کےافسران کی مبینہ غفلت,لاپرواہی اور بد انتظامی کے باعث ایم سی ننکانہ شدید مالی بحران سے دوچار ہے ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذراٸع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں تعینات افسران کی تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے اور جب کہ ان کی کارکردگی کے باعث پورے مہینے میں ہزاروں روپے بھی ریونیو کی مد میں اکٹھے نہیں ہو پا رہے ہیں اور اخراجات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جیسے رمضان کی آمد سے قبل مہنگاٸی میں اضافہ ہو جاتا ہے ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے تقریبا 76 افراد دو ماہ کی پنشن سے محروم ہیں ان کی پنشن کی اداٸیگی کے لیے تقریبا 32 لاکھ روپے درکار ہیں جبکہ اس وقت میونسپل کمیٹی کے پاس چند لاکھ روپے موجود ہیں ,ذراٸع کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر نوٹس نہ لیا گیا تو اس ماہ بھی پنشن کی اداٸیگی ممکن نظر نہیں آ رہی ہےاور اس مہینے میں ملازمین کی تنخواہ بھی ادا کرنا محال ہو جاۓ گا,ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور مالی سال کا آڈٹ کرواٸیں تاکہ مالی بے ضابطگیوں کا حساب کیا جا سکے اور ہر ماہ پیدا ہونے والے مالی بحران کو روکا جا سکے

  • ٹھٹھہ : چلتے ہوئےٹرک سے چاول  کے کٹے چوری کرنے والے2  ملزم گرفتار، سوزوکی پک اپ برآمد

    ٹھٹھہ : چلتے ہوئےٹرک سے چاول کے کٹے چوری کرنے والے2 ملزم گرفتار، سوزوکی پک اپ برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)چلتے ہوئےٹرک سے چاول کے کٹے چوری کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار۔ جرائم میں استعمال کی گئی سوزوکی پک اپ برآمد
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 07 فروری 2023 کو صبح 07:00 بجے کے قریب بائی روڈ ٹھٹھہ تا حیدرآباد سے نامعلوم ملزمان نے چلتے ہوئے ٹرک نمبر TK-640 میں سے 12 کٹہ چاول چوری کرکے سوزوکی پک اپ میں فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 45/2023 سیکشن 379,35 ت۔پ کے تحت محمد خان سرویچ کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹہ پر درج کردیا گیا تھا۔
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ سب انسپکٹر اللہ ڈنو پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر *بائی پاس روڈ ٹھٹہ پر کامیاب کارروائی کرکے ٹرک سے چاول چوری کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان فدا حسین ولد محمد صدیق ٹویو گندرو اور اللہ بخش ولد محمد حنیف ٹویو گندروکو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ نمبر KY-6236 برآمد کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ٹھٹھہ ،سجاول و دیگر اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
    مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ٹھٹھہ : ترک اور شامی عوام کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈپٹی کمشنر کی عوام سے اپیل

    ٹھٹھہ : ترک اور شامی عوام کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈپٹی کمشنر کی عوام سے اپیل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے مخیر حضرات صنعتکار زمیندار اور کاروباری افراد سمیت ضلع بھر کی عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ترک اور شامی عوام کی مدد کیلئے قائم وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کیلئے قائم وزیر اعظم ریلیف فنڈ و ديگر امدادی سرگرمیوں کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری اور ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ محکمہء تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ایگریکلچر، انفارمیشن، اسٹیوٹا، پی پی ایچ آئی، مرف و دیگر مختلف محکموں کے افسران سمیت تاجر رہنماء اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں اسمبلی کے دوارن ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے دعائیں اور بچوں میں فنڈ ریزنگ کیلئے آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا اور دیگر متعلقہ تمام فورمز کے ذریعے بھی آگاہی مہم شروع کی جائے اور اس ضمن میں یو سی سطح تک اپنے اپنے دفاتر میں نمایاں جگہوں پر بینرز اور پمفلیٹ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر عطیہ دینے کیلئے آگاہی کیمپس بھی قائم کئے جائیں تاکہ زیادہ فنڈز جمع ہو سکیں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں تاکہ عوام میں ترکیہ اور شام کے متاثرین کیلئے عطیہ دینے کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کیا جا سکے اور ہم اپنے مسلمان بھائیوں سے قومی فریضہ اور ہمدردی کے ناطے ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کو یقینی بنا سکیں انہوں نے مخیر حضرات صنعتکاروں زمینداروں اور کاروباری افراد سمیت ضلع بھر کے عوام سے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگانِ ترکیہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے عوام زلزلہ زدگان کیلئے امدادی اشیاء پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ کلیکشن سینٹرز پر جمع کروا سکتے ہیں انہوں نے این جی اوز کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ضلع بھر کے تمام دیہات میں کمیونٹی سطح پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائیں تاکہ وزیر اعظم کے فنڈ ریزنگ اکاؤنٹ میں ڈائریکٹ عطیہ جمع کروا سکیں انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہماری قوم ترکیہ جیسے اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقعہ پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران این جی اوز کے نمائندوں اور تاجر برادری سمیت تمام شرکاء نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی قبل ازیں اجلاس میں ترک اور شام میں زلزلہ سے شہید ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالٰیٰ ان کی مغفرت اور انہیں جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین و عزیز و اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور زخمی ہونے والوں کو جلد شفاء کاملہ عطاء فرمائے۔

  • ٹھٹہ: مکلی میں پانی کا شدید بحران ، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    ٹھٹہ: مکلی میں پانی کا شدید بحران ، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی میں پانی کا شدید بحران ، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں پانی کا شدید بحران عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں.مکلی میں ایک ماہ کے اندر تیسری بار پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ،مکلی چھچھ ناری نہر پر قائم پانی کی موٹروں کے بیرنگ پھر ٹوٹنے کی اطلاع ہے جسکی وجہ سے عوام چار دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،ٹینکر مافیاز ایک بار پھر مہنگے داموں پانی عوام کو فروخت کرنے میں مصروف ہے جبکہ غریب عوام پانی کی قلت میں مبتلاء ہو کر رہ گئے ہیں، واضح رہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی جانب سے پانی کا انتظام ٹاؤن کمیٹی مکلی کو دیا گیا تھا مگر ٹاؤن کمیٹی مکلی بھی عوام کو پانی میسر نہیں کر پارہی ہے جسکی وجہ سے عوام سخت مشکلات میں مبتلاء ہیں۔

  • دراہمہ : موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا-عوامی سروے

    دراہمہ : موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا-عوامی سروے

    دراہمہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار) موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا خود تر نوالے اور عوام کو دو نوالے بھی نصیب نہیں یہ بات عوامی سروے میں مختلف شخصیات نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ورلڈ بینک معاہدے ملک دشمن عوام دشمن معاہدے ہیں دن بدن سود شرح بڑھنے سے پاکستان دیوالیہ پن شکار ہو چکا ہے موجودہ حکومت میں مافیا سینکڑوں فلور ملز کے مالکان اقتدار کے نشے میں دھت ہیں گندم کا شدید بحران پیداکرکے آٹا غائب کردیا گیا ہے جو کہ عوام دشمن پالیسی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی بلند ترین سطح نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ذخیرہ اندوزوں نے اپنی تجوریاں بھر لی ہیں جبکہ عوام کنگال اور بھوک سے نڈھال ہیں جس کی وجہ سے آۓ روز اغوا۶ براۓ تاوان ڈکیتی چوری رہزنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا توپاکستان میں طبقاتی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے جس سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا عوامی سروے میں امیدوار جماعت اسلامی پی پی 288 حافظ میاں عثمان نذیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں نے ملک کا دیوالیہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی امیدوار قومی اسمبلی این اے 189 محمداقبال خان لغاری چوہدری نعمان ملک اسماعیل چوہدری احمد طاہر رانا عبدالرحمان ودیگر درجنوں افراد نے عوامی سروے میں اپنا اظہار خیال کیا

  • ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی زیرصدارت ڈی پی او آفس رحیم یارخان میں ٹرائی بارڈر میٹنگ منعقد کی گئی

    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی زیرصدارت ڈی پی او آفس رحیم یارخان میں ٹرائی بارڈر میٹنگ منعقد کی گئی

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواد اکبر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس رحیم یار خان میں ٹرائی بارڈر میٹنگ کا انعقاد سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب پولیس کے افسران نے شرکت اور کچہ میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے لیے پولیس کے اقدامات اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بارے جائزہ لیاپولیس افسران کو رحیم یارخان پہنچنے پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ویلکم کیا اور ایڈیشنل آئی جی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ میٹنگ میں آر پی بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد احسن، ڈی آئی جی لاڑ کانہ مظہر نواز شیخ، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل، ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال، ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائٹ لیفٹیننٹ ر عطاالرحمن، ایس ایس پی کشمور عرفان سموں، اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن اور ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال نے کچہ کے آپریشنل آمور، ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ اور ایس ایس پی عرفان سموں نے کرمینلز کے خلاف پولیس کی کارروائیوں اور ہنی ٹریپ بارے بریفنگ دی، اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ نے کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں اور اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی کارکردگی پر آگاہ کیا، میٹنگ کے اختتام پر تمام افسران نے عزم کیا کہ امن وامان کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کچہ کے کرمینلز کے خلاف تینوں صوبوں کی پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی اور کچہ کے ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،
    دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے چائنیز کیمپس اور دیگر اہم تنصیبات پر سیکیورٹی انتظامات بارے جائزہ لیا گیا اور دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی انہوں نے رحیم یارخان کے اعلی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا اور کہا کچہ میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ان کی بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

  • اوکاڑہ : ایم سی ہائی سکول کی طرف سے ترکیہ عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی

    اوکاڑہ : ایم سی ہائی سکول کی طرف سے ترکیہ عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کی طرف سے ترکیہ عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں بچوں اور اساتذہ کرام نے شرکت کی، ریلی میں بچوں نے ترک زلزلہ زدہ علاقوں کے لیے امداد کی بھی شہریوں سے اپیل کی۔ ننھے بچوں نے اپنی جیب خرچی سے زلزلہ زدگان کی امداد جمع کروائیں اور عوام الناس کو اس حوالے سے جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ امداد جمع کروانے کیلئے اپیل کی گئی بچوں نے ریلی کے اختتام پر زلزلہ زدگان کے لیے دعاکا بھی اہتمام کیا ،گورنمنٹ سکول ٹیچر کا اس ریلی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں میں یہ شعور اجاگر کرنے میں کوشاں ہیں کہ ان کو دکھی انسانیت کے فرائض منصبی سمجھ میں آئیں تاکہ جس سے حب الوطنی کا جذبہ سرشار ہو سکے اور گورنمنٹ ٹیچرز نے اپنی قوم سے ترکیہ عوام کی مدد کیلئے ایپل کی ہے

  • ننکانہ :واربرٹن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈسٹرکٹ بار

    ننکانہ :واربرٹن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈسٹرکٹ بار

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب فیصل سکندر سدھو کی جنرل سیکرٹری رائے رضوان و دیگر بار عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ واربرٹن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا اور ہم اس بارے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو لیٹر بھی لکھیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پولیس اس واقعہ پر بھرپور کردار ادا کرتی تو ایسا واقعہ رونما نہ ہوتا عوام کو اپنے جوڈیشل نظام پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے اگر اس نظام پر یقین ہوتا تو ایسا نہ ہوتا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے علماء کرام حضرات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ڈسٹرکٹ بار ڈی پی او ننکانہ اور سیشن جج سے بھی ملاقات کریں گی.

    دوسری طرف واربرٹن میں مشتمل ہجوم کے ہاتھوں توہین آمیز حرکت پر نوجوان کی ہلاکت تھانے میں توڑ پھوڑ کا معاملہ پولیس نے واقعے میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا مقدمہ تھانہ واربرٹن میں درج کرنے ایف آئی آر کو سیل کیا جا چکا ہے مقدمہ دہشتگردی سمعیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت تھانہ واربرٹن میں درج کیا گیا ہےواقعے میں ملوث ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا یے موبائل ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تشدد کرنے والے افراد کو شناخت کیا جا رہا ہےپولیس گرفتاریاں کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کرینگے