ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)11 گٹکہ اور 4 منشیات فروش گرفتار، 2615 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 200 لیٹر، 63 بیگز دیسی شراب، 280 گرام چرس اور 1 موٹر سائیکل برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ سب انسپکٹر آللہ ڈنو پنھور، انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپکٹر محمد ھاشم سومرو اور انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹھہ اے ایس آئی شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ٹھٹھہ شہر میں کارروائیاں کرکے *بدنام منشیات فروش رسولی ملاح کو 130 گرام چرس، وحید لاشاری کو 20 بیگزسمیت گرفتار لیا اور رسولی گندرو کی دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مارکر 200 لیٹر اور 50 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 51/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ٹھٹھہ۔مقدمہ نمبر 52/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ٹھٹھہ۔مقدمہ نمبر 53/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ٹھٹھہ۔
ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ساکرو شہر میں ارشاد کنبھار کے گدام پر چھاپہ مارکر کارروائی کرکے 6 گھٹکہ فروش ملزمان ارشاد علی کنبھار، غلام مصطفیٰ کنبھار، گلزار علی سیرو، غلام حسین کھٹی، زاھد علی سیرو اور صدام حسین کھیو کو 1020 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 13/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھارو شہر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم مختیار علی خاصخیلی کو 400 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 22/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔
سب انسپیکٹر محمد حسن پتافی اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو بمعہ اسٹاف نے پیرپٹھو گھوڑاباڑی شہر میں کارروائیاں کرکے 1 منشیات فروش ملزم علی نواز عرف لیموں شیخ کو 150 گرام چرس اور 1 گھٹکہ فروش ملزم سہراب خشک کو 420 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر11/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ گھوڑاباڑی۔مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔
ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے کینجھر پر کارروائی کرکے 2 گھٹکہ فروش ملزمان ظفر اقبال راجپوت اور شفیع ثبروہی کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر05/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کینجھر۔
ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دہابیجی مارکیٹ میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم مولا بخش کاتیار کو 275 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 15/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ دہابیجی۔
انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر سائیں ڈنو برڑو بمعہ اسٹاف نے اونگر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم سکندر عرف سکو ببر کو 13 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 21/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ جھرک۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : 11 گٹکہ اور 4 منشیات فروش گرفتار،شراب،چرس،گٹکہ اورموٹرسائیکل برآمد
-

ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ،گلیاں ،سڑکیں دریاؤں اور گندے نالوں میں تبدیل ہوگئیں،ہر طرف گندگی اور سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،شہری پریشان ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ،گلیاں ،سڑکیں دریاؤں اور گندے نالوں میں تبدیل ہوگئیں،ہر طرف گندگی اور سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،شہری پریشان ہیں ،ٹھٹھہ شہر کے گلی محلے کچرے اور سیوریج کے گندے پانی سے بھر چکے ہیں، شاہ مبین محلہ کے راستے گندے پانیکیلئے کوئی نکاسی نہیں ہے ،پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے ،پانی کی وجہ سے مکانات بھی مخدوش ہونے لگے جو کہ کسی بھی وقت گرسکتے ہیں ،جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جانے کا خدشہ الگ سے ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوا یا نشیبی علاقہ میں کوئی مکان گرگیا،اس کے نتیجے میں کوئی انسانی جان ضائع ہوگئی کیونکہ ہونے والے نقصان سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کاکوئی تعلق یاواسطہ نہیں کیونکہ نقصان عوام کا ہونا ہے .
ایڈمنسٹر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ شہر کو کھنڈر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی،ذرائع کا کہنا ہے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں کرپشن عروج پر ہے ،بیشتر ملازم سیاسی بھرتی ہیں ،عملہ صفائی گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے.
دوسری طرف گلیوں میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے شہری،سکول کالج کے طلباء وطالبات اور نمازیوں کیلئے مساجد میں جانے کیلئے راستے ختم ہوچکے ہیں ،اگرکوئی مریض ہوتو اسے گھر سے ہسپتال لیکرجانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے ،شادی بیاہ تو دور کی بات ہے ٹھٹھہ شہر کے محلوں سے جنازے اٹھانا بھی مشکل ہوچکا ہے .پریشان حال شہریوں نے ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ سے نوٹس لینے کامطالبہ ہے- -

چونیاں : ہول سیل ڈیلر کی دکان میں ڈکیتی ڈاکو 77000 روپے لوٹ کر فرار
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) سرکل چونیاں میں ڈاکو بے لگام، آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں سےتاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار،ہول سیل ڈیلر کی دوکان میں ڈکیتی ڈاکوں 77000 روپے لوٹ کر فرار ۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی چونیاں سے صرف ایک کلومیٹر کی دورچھانگا مانگا روڈ پر پیمپرز ہول سیل ڈیلر اویس ظفر کی دوکان پر دو ڈاکوں کی گن پوائنٹ پر واردات 77000 روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار سے، واردات کی CCTV فوٹیجز میں واضح طور پر ڈاکوں کوپیسے چھین کر باآسانی فرار ہوتے دیکھا جا سکتا 15 کال پر تھانہ سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر CCTV فوٹیجز دیکھی واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پچھلے کچھ دن میں سرکل چونیاں کی حدود میں درجنوں تاجر و شہری لاکھوں روپے سے محروم ہو چکے جس سے شہری و تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن پولیس کچھ نہیں کر پا رہی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے جلد نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-

چونیاں:اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں متحرک،کم پیمانے پر دو پٹرول پمپ سیل، مقدمہ درج
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں متحرک،کم پیمانے پر دو پٹرول پمپ سیل، مقدمہ درج متعدد کو جرمانے، آٹا پوائنٹ، آٹا فلور ملز اور چلڈرن پارک کا بھی دورہ کیا، شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کھاد ڈیلرز اور پٹرولیم ایسوسی ایشن سے ملاقات ،تحصیل بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا پہلے ہی دن فیلڈ میں کام شروع کر دیا محمد عامر بٹ نے شہر اور گردونواح کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا کم پیمانے کی وجہ سے ایک پٹرول پمپ کو سیل کر دیا جبکہ متعدد کو ہزاروں روپے جرمانے کئیے اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدائت پر تحصیل بھر کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے کھاد اور پٹرول پمپ کی با آسانی دستیابی کے لئیے تحصیل بھر کے کھاد ڈیلرز، پٹرولیم ایسوسیشن کے عہدیداران سے میٹنگ اور آٹا پوائنٹ، چلڈرن پارک کا بھی دورہ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکل بھر کی عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور معیاری اشیاء مہیا کی جائیں گئی ناجائز تجاوزات اور منافع خوری ہرگز قبول نہیں کی جائے گی
-

کنگن پور میں اپنی مدد آپ کے تحت بننے والے احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کی افتتاحی تقریب
چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) اپنی مدد آپ کے تحت بننے والا احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور کی پر وقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف دینی سکالر و کالم نگار پروفیسر حافظ امیر حمزہ، معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر ،حضرت مولانا عبدالرحمن مکی، مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر سیف اللہ خالد قصوری ،میاں اعظم سرور ،سردار ہارون احمد علی ،ڈاکٹر لیاقت علی، ملک جمیل احمد خان کلس ایڈووکیٹ، سمیت دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا اس پسماندہ علاقے میں بننا کسی نعمت سے کم نہیں آپ کے تعاون سے بچوں کی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں آپ مخیر حضرات اس کے ساتھ تعاون رکھیں بلڈ بیک لے کر دیں اور اپنے خون کا عطیہ دیں
-

پشاور،چچا کی فائرنگ سے بھتیجا قتل
پشاور(باغی ٹی وی) کے پی کے کے شہر پشاور میں چچا کی فائرنگ سے بھتیجا جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے گلبر گ میں پیش آیا ہے، جس میں چچا کی فائرنگ سے3سالہ بھتیجا جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا۔چچا نے بھابی پر گولیاں چلائیں، 3 سالہ بھتیجا فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن طفیل کے قتل میں ملوث ملزم چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے -

معجزہ! ترکیہ زلزلے کے ملبے سے 7 ماہ کے بچے کو 5 دن بعد زندہ نکال لیا گیا، اموات 34 ہزار سے متجاوز
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ابھی بھی ریسکیو کا کام جاری ہے۔زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ترک صوبے حتائے میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 7 ماہ کے بچے کو زلزلہ آنے کے تقریباً 139 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا۔اس کے علاوہ 12 سالہ لڑکی کو اور قہرمان ماراش میں ملبے سے 70 سالہ خاتون کو بھی زندہ نکالا گیا۔ملبے سے زندہ نکلنے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل ایک نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 4 دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔
-

کشمور: نذرانہ نہ دینے پر ، سینارٹی لسٹ میں پہلے نمبر کو پرموشن نہ مل سکی- متاثرہ کی پریس کانفرنس
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان)کشمور میں محکمہ ایجوکیشن ڈی ای او سیکنڈری اور کلرک کی جانب سے ایچ ایس ٹی سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر ترقی والی سینارٹی لسٹ پر ناانصافی کرنے کے خلاف سینارٹی کے امیدوار ایچ ایس ٹی ٹیچر محمد صلاح باجکانی کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق
کشمور ایچ ایس ٹی سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر ترقی والی سینارٹی لسٹ میں من پسند لوگوں کی لسٹ بنا کر 17 گریڈ کے عہدے پر محکمہ ایجوکیشن ڈی ای او سیکنڈری کشمور اور کلرک کی ناانصافیوں کے خلاف سینارٹی لسٹ سے امیدوار ایچ ایس ٹی ٹیچر محمد صلاح باجکانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ڈی ای او سیکنڈری اور کلرک نے ملی بھگت کرکے سینارٹی لسٹ سے میرے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے میں 2005 سے سینارٹی لسٹ میں ویٹنگ میں نمبر وائز آگے آتے آتے 2022 میں سینارٹی لسٹ کے فرسٹ نمبر پر آگیا تھا پیسوں کی خاطر میرے نام سینارٹی لسٹ سے موجودہ ڈی ای او سیکنڈری اورکلرک نے نکال کر مجھ سے پیچھے نمبرز والے لوگوں کو ایچ ایس ٹی کے عہدے سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر پروموٹ کر دیا سینارٹی امیدوار محمد صلاح باجکانی نے وزیر تعلیم سردار شاہ۔ سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری۔ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ڈی ای او سیکنڈری کشمور اور کرپٹ کلرک کے خلاف نوٹس لے کر نوکریوں سے معطل کر کے مجھے سینارٹی نمبر کے مطابق اپنے حق پر ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر پروموٹ کیا جائے۔ -

قصور: فیروز پور روڈ کی تعمیر چند روز میں شروع ہوجائے گی-سعد وسیم شیخ
قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ نے کہا ھے کہ چند روز میں فیروز پور روڈ کی تعمیر شروع ہونے کا امکان، روڈ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے حوالے سے اسمبلی میں بھی بات کی تھی،۔روڈ ادھوڑا چھوڑنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ھے۔ایم این اے کی یقین دہانی پر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے اپنے احتجاج کی کال موخر کر دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ فیروز پور روڈ کا کام چند روز تک شروع ہو جائے گا، لاہور قصور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے عوام کو شدید مشکلات تھی، میں نے اعلی حکام سے بات کی ہے، چند روز تک فنڈ جاری ہو جائیں گے، روڈ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے حوالے سے اسمبلی میں بھی بات کی تھی، ناقص میٹریل کی وجہ سے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کراور 46 کروڑ روپے کی رقم لیکر فرار ہو چکا تھا، پکی حویلی سے مصطفی آباد تک پانچ کلو میٹر کے قریب روڈ اکھاڑ کر فرار ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے اہلیان مصطفی آباد شدید مشکلات اور بیماریوں کا شکار تھے جس پر انجمن تاجران مصطفی آباد، جماعت اہلسنت مصطفی آباد سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، میونسپل کمیٹی کے کونسلرز، و اہلیان مصطفی آباد نے احتجاج کی کال دی رکھی تھی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی نے کہا کہ ایم این اے سعد وسیم شیخ کی یقین دھانی پر احتجاج کی کال موخرکرتے ہیں، اگربدھ جمعرات تک کام شروع نہ ہوا تو آئندہ پیر کو فیروزروڈ کو بلاک کرکے پر امن احتجاج کریں گے
-

دبئی: رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
دبئی(باغی ٹی وی )رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
فوکل پرسن مقرر ہونے پر صدر میاں منیر ہانس و صدر سوشل میڈیا سیل ملک خرم شہزاد اعوان پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے رانا فاروق اشرف کو مبارکباد پیش کی ۔
تفصیل کے مطابق رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزارت برائے اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیزاینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ سجاد طوری نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزارت خارجہ ،قونصل جنرل پاکستان دوبئی، ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن،ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ،ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سمیت وزارت اوورسیزاینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کے تمام ماتحت اداروں کو نوٹیفیکشن ارسال کر دیا گیا ہے ۔رانا فاروق اشرف دوبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ رکھیں گے ۔ وہ اعزازی طور پر اپنی سرکاری خدمات سرانجام دیں گے ، کوئی معاوضہ وصول نہیں کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو بینکنگ چینلز کے ذریعے زرمبادلہ پاکستان بھجوانے پر آمادہ کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔رانا فاروق اشرف پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات اور پیپلز پارٹی بزنس فورمز مڈل ایسٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔رانا فاروق انتہائی ملن ساز شخصیت ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ انکی صلاحیتوں کا پاکستانی کمیونٹی کو بہت فائدہ ہو گا۔
رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررہونے پر صدر میاں منیر ہانس و صدر سوشل میڈیا سیل ملک خرم شہزاد اعوان پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے رانا فاروق اشرف کو مبارکباد پیش کی گئی-