Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان:انڈس ہائی وے رمک سے ماہڑہ تک سڑک کی تعمیر سست روی کا شکار

    ڈی آئی خان:انڈس ہائی وے رمک سے ماہڑہ تک سڑک کی تعمیر سست روی کا شکار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنواز مغل)انڈس ہائی وے رمک سے ماہڑہ کے درمیان سڑک کی تعمیر کا م سست روی کا شکار، ٹھیکیدار سڑک کے بیچ میں روڑہ ڈال کر غائب، گنے کی ٹرالیوں کے رش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم، گھنٹوں روڈ بندش سے مقامی افراد اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، قریشی موڑ سے ابھایا پل اور انڈس ہائی وے لنک روڈ مفتی محمود چوک کی حالت بھی ناگفتہ بہ، رش کے دوران ٹریفک کی بندش میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس غائب ،ہلیان علاقہ کے مطابق تقریبا 4ماہ قبل انڈس ہائیوے رمک سے ماہڑہ کے درمیان سڑک کی تعمیر کے کا م کا آغاز کیا گیا تاہم کام کی سست روی عوام کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔ ٹھیکیدار سڑک کے درمیان میں روڑہ ڈال کر بھول گیا ہے۔ کرشنگ سیزن کے دوران مصروف ترین بین الاضلاعی شاہرہ پر گنے سے لدی اوور لوڈ ٹرالیوں کے رات دن کئی کئی گھنٹے روڈ بند رہنا معمول بن گیا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق قریشی موڑ سے ابھایا پل اور انڈس ہائی وے لنک روڈ مفتی محمود چوک کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔ تینوں ک روڈز پر بیک وقت کام کے آغاز نے عوام اور مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گئے ہیں۔مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی عوامی مشکلات پر اپنی آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے این ایچ اے حکام، کمشنرعامرآفاق اور ڈپٹی کمشنرقیصرخان اور پولیس حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور عوام کو فوری ریلیف فراہمی کے مطالبہ سمیت سڑک کی تعمیر میں سست رووی کا نوٹس لے کر ٹھیکیدار کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ٹانک : تھانہ گومل پردہشت گردوں کا حملہ پسپا، پاک افغان سرحد پرپولیسASIکے گھر حملہ، 8افراد شدید زخمی

    ٹانک : تھانہ گومل پردہشت گردوں کا حملہ پسپا، پاک افغان سرحد پرپولیسASIکے گھر حملہ، 8افراد شدید زخمی

    ٹانک،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر14/15دہشت گردوں کا حملہ پسپا،ٹانک پولیس کا بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جواب ،پولیس اور دہشت گردوں کے مابین15منٹ مقابلہ جاری رہا،دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار،ٹانک پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر14/15دہشت گردوںنے بھاری اسلحہ کے ہمراہ حملہ کردیا۔ٹانک پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جواب دیااورپولیس اور دہشت گردوں کے مابین15منٹ مقابلہ جاری رہا۔دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرارہوگئے۔ٹانک پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری کردیا۔ ضلع ٹانک میں دہشگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے پولیس جوانوں کو شاباش دی۔آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ایس ایچ او گومل اسٹیشن کو کال کی اور پوری ٹیم کی بہادری کی تعریف کی۔بہترین حکمت عملی، بہادری اور جوانمردی پر ایس ایچ او کے لیے 50000روپے انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازنے کا اعلان کیا۔
    ایک اور دہشت گردی کا واقعہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی تحصیل غلام خان میں پولیس اے ایس آئی کے گھر پر رات4بجے کے قریب نامعلوم افراد کا حملہ ،مسلح افرادنے گھر کے اندر اچانک گھس کر فائرنگ شروع کر دی، زخمیوں کو گاڑی میں لے جاتے ہوئے گاڑی میں بھی دھماکا ہوا،دھماکے کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی مین اللہ2خواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہوگئے، 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، زخمیوں کو بنوں خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی

  • اوکاڑہ : نواحی گاؤں 9 فور ایل سے اغواء ہونے والی لڑکی وہاڑی سے بازیاب

    اوکاڑہ : نواحی گاؤں 9 فور ایل سے اغواء ہونے والی لڑکی وہاڑی سے بازیاب

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )نواحی گاؤں 9 فور ایل سے اغواء ہونے والی لڑکی وہاڑی سے بازیاب
    تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ اوکاڑہ کی حدود نو فور ایل سے پولیس نے 17 سالہ لڑکی تنزیلہ کے اغواء کا مقدمہ گزشتہ روز اس کے باپ محمد علی کی مدعیت میں درج کیا، لڑکی کے اغوا کی رپورٹ پر ڈی پی او منصور امان رانا کا نوٹس ،لڑکی کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر ایس ایچ اومہر اسماعیل کو ٹارگٹ دیا گیا، پولیس نے ٹیکنیکل اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے وہاڑی میں چھاپا مارا ،پولیس ٹیم نے لڑکی کو برآمد کر تے ہوئے مرکزی ملزم آکاش کو گرفتار کرلیا ،پولیس ٹیم نے برآمدہ لڑکی اور گرفتار ملزم کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے گرفتار کئے گئے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی

  • دراہمہ : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بحالی کا جھانسہ فی فارم 500روپے فروختگی کا انکشاف

    دراہمہ : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بحالی کا جھانسہ فی فارم 500روپے فروختگی کا انکشاف

    دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید)بینظیر انکم سپورٹ احساس کفالت پروگرام کی بحالی کا جھانسہ فی فارم 500روپے فروختگی کا انکشاف سینکڑوں سادہ لوح دیہاتی خواتین لٹ گئیں، لاکھوں روپے خردبرد ہونے کا انکشاف ،دراہمہ پولیس حصہ بقدر جثہ کے مصداق خاموش تماشائی ،اطلاع کے باوجود جعل ساز گروپ کے خلاف نوٹس نہ لینا ملی بھگت کی واضح مثال ہے، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے جعل ساز گروپ کے خلاف کارروائی کامطالبہ
    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ دراہمہ کے مضافاتی علاقوں جن میں دراہمہ، پل سیدن شاہ ،کھاکھی، قصبہ سمینہ میں ذیشان نامی نوجوان بمعہ ٹیم علاقہ میں اعلانات کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام و احساس کفالت پروگرام میں بحالی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح دیہاتی خواتین کو لوٹنے لگے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک سینکڑوں خواتین سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز گروہ دراہمہ پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام علاقہ مکینوں کو لوٹنے میں مصروف ہے ،گزشتہ روز دراہمہ کے علاقہ پل سیدن شاہ میں ذیشان نامی شخص نے سینکڑوں خواتین سے فی فارم 500روپے وصول کر کے لاکھوں روپے کما لیے جس پر علاقہ مکینوں محمد اسلم مہتر، راشدخان، عبدالکریم و دیگر نے دراہمہ پولیس کو نوسرباز گروہ کے متعلق اطلاع دی تو پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے نوسرباز گروہ کے خلاف سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے-

  • ننکانہ : بچوں کی کھیلتے ہوئے  لڑائی ، 14 سالہ بچہ قتل

    ننکانہ : بچوں کی کھیلتے ہوئے لڑائی ، 14 سالہ بچہ قتل

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب کے علاقہ پرانی میں بچوں کی کھیلتے ہوئے لڑائی جھگڑا ،جھگڑے میں تقریباً 14 سالہ بچہ قتل۔ بچے کی پہچان محمد نبیل کے نام سے ہوئی قاتل اور مقتول بچے گلی میں کھیل رہے تھے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا
    جھگڑے میں احمد، ارسلان پسران محمد بوٹا نے تشدد شروع کر دیا، محمد نبیل کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گیا قاتل بچوں کی عمریں 12 سے چودہ سال بتائی جاتی ہیں پولیس تھانہ سٹی ننکانہ مصروف تفتیش ہے، ورثاء کے مطابق انکے بچے کو احمد، ارسلان پسران محمد بوٹا نے قتل کیا ہے-

  • ٹھٹھہ : 23 سالہ فاترالعقل لڑکی سے 65 سالہ پڑوسی کی زیادتی ،ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ : 23 سالہ فاترالعقل لڑکی سے 65 سالہ پڑوسی کی زیادتی ،ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) 23 سالہ فاترالعقل لڑکی سے 65 سالہ پڑوسی کی زیادتی ،ملزم گرفتار،اعتراف جرم کرلیا
    تفصیل کے مطابق گھارو کے گاؤں حاجی کرم اللہ جوکھیو میں 23 فاترالعقل لڑکی حبیبہ خاصخیلی کو اس کے پڑوسی 65 سالہ شخص راز خاصخیلی نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، فاترالعقل لڑکی کی والدہ کو شک ہوا جس نے پولیس کو لڑکی سے مبینہ زیادتی کی شکایت کی، پولیس نے ملزم راز خاصخیلی کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کے سامنے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا ہے پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد اجزاء لیبارٹری کو بھیج دئے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا ہے-

  • راجن پور : روجھان میں کچے  کے حالات ایک بار پھر خراب ہونے لگے ،پولیس کی طرف سے آگاہی مہم

    راجن پور : روجھان میں کچے کے حالات ایک بار پھر خراب ہونے لگے ،پولیس کی طرف سے آگاہی مہم

    راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس)روجھان میں کچے کے حالات ایک بار پھر خراب ہونے لگے ،پولیس کی طرف سے آگاہی مہم
    روجھان کے کچے کے علاقوں میں موجود چند مٹھی بھر ڈاکو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بننے لگے،ڈاکو مختلف طریقوں سے لوگوں کو آغوا کرکے بھاری تاوان طلب کرنے لگے،ڈاکوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دور دراز کے لوگوں کو سستے ٹریکٹر دینے کے بہانے کچے میں بلاکر اغواہ کیا جانے لگا ،ڈاکوں کی جانب سے لڑکیوں کی آواز میں لوگوں کو دوستی کا جانسہ دے کر بیوقوف بنا کر کچے میں بلوا کر اغوا کیا جانے لگا،ڈی پی او راجن پور ناصر سیال کی جانب سے دور دراز سے انے والے مسافروں کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی، پولیس کی جانب سے گاڑیوں میں آنے والے مسافروں کو کچے کی طرف جانے سے روکا جانے لگا ،پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم کے ذریعے سے لوگوں کو کچے کے علاقوں میں جانے سے روکا جا رہا ہے،ڈاکو لوگوں کو اغوا کر کے کچے میں لے جا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتے ہیں

  • ٹبہ سلطان پور:شہر وگردونواح ،محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت ، غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار

    ٹبہ سلطان پور:شہر وگردونواح ،محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت ، غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ )شہر وگردونواح ،محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت ، غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار، ,منی پٹرول پمپ انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن چکے ہیں, سیاسی و سماجی حلقوں نے ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا-
    تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کی بدترین نااہلی کے باعث اس شہر ٹبہ سلطان پور اور دیہی علاقوں میں منی پٹرول پمپ کی بھرمار نے شہر کا امن اور انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے، ٹبہ سلطان پور شہر کے مین روڈ سمیت اندرون شہر وارڈ نمبر6 میں قائم منی پٹرول پمپ سول ڈیفنس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ,خدانخواستہ کوئی بڑا انسانی سانحہ جنم لے سکتا ہے، انتظامیہ بھی میڈیا رپورٹ کے بعد چند لمحات کے لیے فرضی ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور فوٹو سیشن کے لئے منی پٹرول پمپ سیل بھی کردیے جاتے ہیں مگر ان کے جاتے ہی دوسرے ہی دن وہی منی پٹرول پمپ دوبارہ سے کھل جاتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے سول ڈیفنس کاعملہ ،محکمہ لیبرو اوزان اور مقامی پولیس ان غیر قانونی پٹرول یونٹس والوں سے ماہانہ منتھلی لیتے ہیں، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ ہم کئی بار محکمہ سول ڈیفنس کو خبردار کرچکے جگہ جگہ منی پٹرول پمپ انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے,

  • ٹبہ سلطان پور:عرصہ دراز سے قبضہ مافیا کا راج ، ٹاؤن کمیٹی کا عملہ منتھلی لے کر خاموش

    ٹبہ سلطان پور:عرصہ دراز سے قبضہ مافیا کا راج ، ٹاؤن کمیٹی کا عملہ منتھلی لے کر خاموش

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) عرصہ دراز سے قبضہ مافیا کا راج ، ٹاؤن کمیٹی کا عملہ منتھلی لے کر خاموش
    تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور چوک عاصم سے قطب پور روڈ سرکاری زمین پر سبزی فروٹ اور گوشت کے پھٹے لگائے گئے ہیں ان سے منتھلی وصول کی جاتی ہے آر ایچ سی ٹبہ سلطانپور کے فٹ پاتھ پر عرصہ دراز سے لوگوں کا قبضہ ہے پیدل چلنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے روڈ کے وسط میں چلنے پر مجبور آئے روز حادثات بھی ہوتے ہیں اور ٹریفک جام ہوتی ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے بلکہ سبزی فروٹ کے ٹھیلوں سے فری پھل سبزی لے کر چشم پوشی اختیار کر لیتا ہے اہل علاقہ کی متعدد بار شکایات کے باوجود اس قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے قیصر, فرحان احمد گجر و دیگر اہل علاقہ نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • ٹبہ سلطان پور :غیررجسٹرڈ  المدینہ ٹاؤن کے مالکان نے شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے، متاثرین دربدر

    ٹبہ سلطان پور :غیررجسٹرڈ المدینہ ٹاؤن کے مالکان نے شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے، متاثرین دربدر

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) غیر منظورشدہ المدینہ ٹاؤن مالکان نے شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے متاثرین دربدر تفصیل کے مطابق چک نمبر158 چوک میتلا کے قریب 2014ءمیں المدینہ ٹاؤن بنایا گیا ٹاؤن مالک منظور احمد شاہ کا انتقال ہوگیا اس کے بعد اس کے بیٹوں نے تمام تر سہولیات کے سہانے خواب دکھا کر کروڑوں روپے لوٹے ، ٹاؤن مالکان مبشر شاہ، علی رضا شاہ، محمود شاہ ،منصورشاہ نے لوگوں کو تمام تر سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا اور مالکان نے کچھ عرصہ قبل ایک نئی پارٹی کو ٹاؤن یہ کہہ کر بیچ دیا کہ ہم نے کچھ بھی نہیں بیچا ہوا جبکہ عرصہ نو سال گزرنے کے باوجود نہ تو لوگوں کو انتقالات دیئے گئے اور نہ ہی کوئی سہولیات فراہم کی گئی ہے بنیادی ضرورت بجلی تک کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا متاثرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے زیور مال مویشی اور دیگر اشیاء بیچ کر ان کے ٹاؤن میں پلاٹ بک کرائے لیکن ٹاؤن مالکان نہ تو کسی سے ملتے ہیں لوگوں کی اقساط بھی پوری ہو چکی ہیں اور بعض لوگوں کے تو انتقالات کی فیسوں تک وصول کر چکے ہیں اب نہ انتقالات دیتے ہیں اور نہ ہی قبضہ دیتے ہیں متاثرین کے ساتھ ظلم کی انتہا اب نئی پارٹی بھی لوٹ مار کر رہی ہے متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی اور اے سی میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب متاثرین کی داد رسی کی جائے متاثرین کے انتقالات دلوائے جائیں-