ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائیاں ،ایک خاتون سمیت 6 منشیات اور 6 گٹکہ فروش گرفتار، 1190 گرام چرس، 2650 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 54 لیٹر اور 102 بیگز دیسی شراب برآمد-
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ سب انسپیکٹراللہ ڈنو پنہور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپکٹر محمد ہاشم سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کچی آبادی ٹھٹھہ شہر میں کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش صالع ملاح اور خاتون منشیات فروش ملزمہ غلام فاطمہ زوجہ صالع ملاح کو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹھہ پر مقدمہ درج کردیا گیا.
ٹھٹھہ شہر میں کارروائیاں کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان رسول بخش عرف پپو میمن، عبدالمجید کنبھار کو 500 پیکٹ اور شمعون بھٹو کو 150پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹھہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 48/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ٹھٹہ۔مقدمہ نمبر49/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔مقدمہ نمبر50/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔
ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنہور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر شہر میں کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان گل حسن عرف گل ماچھی کو 462 گرام چرس اور انور بارچ کو 478 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
مقدمہ نمبر 05/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔مقدمہ نمبر 06/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر امداد علی پنہور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج علی محمد کاتیار میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 بدنام منشیات فروش ملزمان اقبال کاتیار اور صدیر کاتیار کو 54 لیٹر اور 80 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 20/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔
ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت بروسر کالونی روڈ درگاہ معصوم شاہ کے قریب کارروائی کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان رفیق میمن، شفیع محمد کاتیار اور غلام دستگیر کاتیار کو 2000 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا
مقدمہ نمبر10/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
انچارج پولیس پوسٹ ور اے ایس آئی راجا ظفر راجپوت بمعہ اسٹاف نے ور شہر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم اسحاق مسیح کو 22 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر10/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھوڑاباڑی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائیاں ،ایک خاتون سمیت 6 منشیات اور 6 گٹکہ فروش گرفتار
-

میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،پولیس کیخلاف نعرے بازی
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،پولیس کیخلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی کاروباری علاقے فریدآباد میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری روڈوں پرنکل آئے مہرعلی ڈیرو اور علی حیدر کھوسہ کی قیادت میں فریدآباد سے میہڑ جانے والے روڈ کو بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کہاکہ فریدآباد میں دن دہاڑے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے مگر پولیس انتظامیہ کہ کان پر جوں تک نہیں رنگتی ہے کوئی بھی کاروباری، شریف شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے بدامنی کہ باعث شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں ،مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو ڈی ایس پی میہڑ سے مطالبہ کیا ہےکہ بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراھم کیا جائےاور ڈکیتیوں، چوریوں اور لوٹ مار میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے.
-

ویڈیو: شادی کے روز طالبہ عروسی لباس پہن کرپہنچی امتحان دینے
بھارت میں میڈیکل کی ایک طالبہ اپنی شادی والے روز عروسی لباس پہن کر پہنچی امتحان دینے
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی عروسی لباس پہنے، سر پر گجرا سجائے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے لیب کوٹ پہن کر اور اسٹیتھو اسکوپ اٹھا کر امتحان دینے پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فزیو تھراپی کالج کی طالبہ شری لکشمی انیل کی شادی اور امتحان کی تاریخ ایک ہی روز پڑ گئی تو شری لکشمی بھی سج دھج کر عروسی لباس میں امتحانی دینے پہنچ گئیhttps://www.instagram.com/reel/CoeHlB0ps8m/?utm_source=ig_embed&ig_rid=11760014-7bbd-49c6-b325-458de4adc588
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امتحانی مرکز پہنچنے پر شری لکشمی کی ساتھی طالبہ نے اسے لیب کوٹ پہنانے میں مدد فراہم کی اور جب وہ کلاس میں داخل ہوئی تو تمام ساتھی طالبعلموں نے تالیاں بجا کر اور شور مچا کر اس کا استقبال کیا۔
-

اوکاڑہ:ڈکیتیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری، ایک اور ڈکیتی
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈکیتیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری۔ ایک اور ڈکیتی
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود دیپالپور روڈ 53/2 ایل پر ڈکیتی کی واردات ۔ تین نامعلوم مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار عبدالرشید اور لیاقت علی کو لوٹ لیا۔ ۔ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ؛ ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار۔پولیس تھانہ صدر کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی
یاد رہے اس سے قبل تھانہ صدر کی حدود 50 ٹو ایل روڑ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔جسمیں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار محمد عثمان کو لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عثمان سے موٹر سائیکل نمبر5964 /اے ایف ایم نقدی ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اوکاڑہ میں نئے ڈی پی او کی تعیناتی کے باوجود بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ -

ٹھٹھہ : گھارو میں قومی عوامی تحریک نے مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو میں قومی عوامی تحریک نے مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی
گھارو قومی عوامی تحریک کیجانب سے ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ اور اس سے منسلک علاقوں میں مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے شہر گھارو میں قومی عوامی تحریک کیجانب سے ملک اور ضلع ٹھٹھہ بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بد حالی و بدامنی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں قومی عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ریلی قومی شاہراہ سے ہوتی ہوئی مین بس اسٹاپ پر پہنچنے کے بعد دھرنا دیا جہاں مرکزی رہنماء مظہر راہوجو ضلع ٹھٹھہ قومی عوامی تحریک کے صدر شبیر بھٹی، کاشف خاصخیلی، منور بھٹو، یاسر جاکھرو نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی بد امنی چوریوں اور چھینا جھپٹی کے واقعات میں اضافے کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی کھانے کو بھی ترس گئے ہیں لیکن حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے روز بروز مہنگائی میں اضافہ کرتے جارہے ہیں جس کیوجہ سے خودکشیوں اور کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال کافی خراب ہوتی جارہی ہے لیکن حکمران خواب خرگوش اور بیرون ملک کے دوروں کے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے احتجاج کرتے ہوۓ موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ورنہ دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر کیا جائے گا. -

کراچی :این اے256 مصطفےٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور
کراچی (باغی ٹی وی) ضمنی الیکشن کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ NA256میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری بات مثبت انداز میں پی پی دوستوں نے سنی ہے، اچھے جواب کی توقعہم پیپلز پارٹی سےکرتے ہیں،2010 والا کراچی بنائیں گے اگر لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس شہر میں جب بھی اچھا ہوا ہے ایم کیو ایم کے دور میں اچھا ہوا ہے،ہمیں بہت ساری پارٹیوں کی طرف سے آفرز آ رہی ہیں، ہم نے آفرز کو ٹھکرایا ہے، ہم اپنے سارے تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔
-

کراچی : پولیس افسر اور اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے، اغوا شدہ شہری بازیاب
کراچی میں پولیس افسر اور اہلکار اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث نکلے اور تھانے سے ایک شہری کو بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اینٹی وائلینٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے یوسف پلازہ تھانے میں کارروائی کرتے ہوئے افغان کیمپ سے اغوا کیا گیا شخص بازیاب کرا لیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا میں ملوث ایک شخص عبداللطیف کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سابق ایس ایچ او یوسف پلازہ تھانا سب انسپکٹر عمران محمود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ اویوسف پلازہ سب انسپکٹر عمران کو 3 روز قبل ہٹا دیا گیا تھا، ملزمان کے ساتھی عبدالہادی اور دیگر مفرور ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے ضیاء الحق نامی شخص کو 6 فروری کو افغان بستی سے اغوا کیا، عبداللطیف اور عبدالہادی نے مغوی کے گھر والوں سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان 6 لاکھ روپے تاوان دینے پر مغوی کو رہا کرنے پر راضی ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 9 فروری تک رقم نہ دینے پر مغوی کو قتل کرنے کی دھمکی دی، گلشن معمار تھانے میں 10 فروری کو مقدمہ درج ہونے پر تفتیش کا آغاز کیا گیا، سابق ایس ایچ او یوسف پلازہ تھانا اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ -

ڈی جی خان : پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے اپنے حواریوں کے ذریعے ریکارڈ کرپشن کی – شریف خان لغاری
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) ڈیرہ غازیخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار کی مرہون منت ہیں ، اراکین اسمبلی نے میگا پروجیکٹس کے خود افتتاح کرکے سردار عثمان احمد خان بزدار کو نظر انداز کیا ،اراکین اسمبلی کے دست راست حواریوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیئے ، جائز کام کے لیے لوگوں سے پیسے لیئے ،ضمنی الیکشن میں اگر نا اہل نمائندوں کودوبارہ ٹکٹ دی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کا خیر مقدم کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اتحاد کے رہنما امیدوار این اے 191سردار شریف خان لغاری نے پریس کلب ڈیرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پررقیہ رمضان ایڈووکیٹ ، خرم اسحاق مستوئی ، نعیم قریشی، آصف مستوئی ، نوید بھٹہ ، آصف بابر کے علاوہ دیگر موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے حقیقی ورکرز ہیں پارٹی فیصلوں کے خلاف نہیں جائیں گے حالیہ سیلاب میں لوگ بے گھر ہو کر پانی میں ڈوبے ہوئے تھے کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار پڑے ہوئے تھے بیرون ملک سے آنے والے ٹرکوں میں امدادی سامان خردبرد کیا گیا سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اخوند متاثرہ علاقہ میں جاکر فوٹو سیشن ، ٹک ٹاک اورسلفیاں بنواتی رہی زر تاج گل اخوند کے حواریوں نے ریکارڈ کرپشن کی ہمارے پاس آڈیو ، ویڈیو ثبوت موجود ہیں وقت آنے پر پیش کریں گے ان کی کرپشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہیں ، سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل بس اسٹینڈ کے افتتاحی تختی پر سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدارکا نام تک نہ لکھوایا گیا یہ بہت بڑی زیادتی ہے اس تقریب میں پرویز الٰہی کے فوٹو لگا ئے گئے اور عثمان بزدار کے فوٹو اتار دیئے گئے ہماری آواز پر انہوں نے ہمیں نظرانداز کیا اور جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا اس وجہ سے ہم حقیقی ورکرز ان سے ناراض ہیں اراکین اسمبلی کو اس بات کا حساب دینا ہو گا وہ آئیں اور ورکرز کو اپنے کام دکھا ئیں جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا ئی ہیں ،عثمان بزدار ہمارے علاقے کے ہیرو ہیں ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت ورکرز کی بات سنجیدگی سے سنیں اور ضمنی الیکشن حلقہ این اے 191کی سیٹ پر نظر ثانی کرے نہیں تو ہم آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیکر ان کی بھرپور مخالفت کریں گے ۔
-

گوجرہ : گناہ چھپانے کیلئے ہسپتال کی دیوار کے ساتھ مردہ نومود بچہ پھینک دیا گیا
گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں گناہ چھپانے کیلئے بدبخت نامعلوم ماں مردہ حالت میں نومولود بچہ پھینک کر فرارہو گئی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ میں دیوار کے ساتھ ایک نومولود بچے کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قراردے کر میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
-

گوجرہ:مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا
گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہو اہے کہ صدیقہ کالونی جھنگ کارہائشی زوارحسین اپنی کار پر سوارچنیوٹ جا رہا تھاکہ جھنگ فیصل ٓباد روڈ پرچک نمبر334ج ب کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے تقریبا20لاکھ روپے کی رقم چھین لی اور فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر298 ج ب کارہائشی محمد عاطف سگریٹ کمپنی میں بطور سیلز مین کام کر تاہے جو حسبب معمول موٹر سائیکل پر ٹوبہ روڈ چک نمبر301ج ب کے قریب جا رہاتھاکہ موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیااور اس سے 15ہزاررپوے کی نقدی دو عددموبائل ودیگر کاغذات چھین لئے اور ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پرتھانہ نوا ں لاہور اور صدرپو لیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔