ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)عدالتی حکم ردی کی نظر،ڈس ایبل کوٹہ پر عمل درآمد نہ ہوسکا
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں عدالتی حکم کے باوجود معزوروں کے کوٹہ پر عمل درآمد نہیں ہوا اس حوالے سے معذور نوجوانوں غلام مصطفیٰ شاہ، رحیم بروہی، سکندر بھٹی اور دیگر نے ٹھٹھہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت انہوں نے مختلف سرکاری اداروں میں معذور کوٹہ کے تحت ملازمتیں حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دیں لیکن وقت گزرنے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر موصول نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مزید انہوں کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری محکموں میں تقریباً ایک سو سے زائد سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بھی وہ اس کو درگزر کر رہے ہیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑادیا گیا،ڈس ایبل کوٹہ پر عمل درآمد نہ ہوسکا
-

دیپالپور: لو میرج کا تنازعہ دو جانیں لے گیا
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) دیپالپور: لو میرج کا تنازعہ دو جانیں لے گیا
دیپالپور: فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد قتل ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ دیپالپور لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقہ 23 ون اے ایل میں پیش آیا۔ دونوں پارٹیوں میں لڑکی کی لومیرج پر تنازعہ چل رہا تھا ۔کچھ عرصہ قبل 23 ون اے ایل کے بہاول شہزاد نے پسند کی شادی کی تھی۔ زکی کے لواحقین لڑکی کو واپس لینے کے لیے آۓ تو لڑائی ہوگئی ۔دوران لڑائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتونِ زخمی ہوگئی ۔ زخمی خاتون رخسانہ سکول ٹیچر ہے جسے دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیر گڑھ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ -

ٹھٹھہ : دُعا فاؤنڈیشن کی جانب سے تین سو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) دُعا فاؤنڈیشن کی جانب سے تین سو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں گزشتہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے تین سو متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم۔گزشتہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کو گزرے پانچ ماہ سے زیادہ کاعرصہ گزر گیا ہے مگر سیلاب متاثرین ابھی تک شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کو کھانے پینے اور علاج و معالجہ سمیت دیگر کافی پریشانیاں لاحق ہیں اس موقع پر ہالیجی کے نزدیک گاؤں عرس میر بحر اور تھیم گوٹھ کے تین سو سے زائد متاثرہ خاندانوں میں دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے سینئر نائب صدر ممتاز عالم نے سبیل مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم آسٹریلیا کے تعاون سے تین سو سے زائد متاثرہ خاندانوں میں گرم کپڑے جیکٹس اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا۔ -

اوکاڑہ : دیپالپور روڈ پر مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ,موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور روڈ پر مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار جانبحق، نعش ہسپتال منتقل۔
اوکاڑہ دیپالپور روڈ نزد باسط پیٹرول پمپ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کو ہیڈ انجری ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو سی پی آر کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی شخص جانبر نہ ہو سکا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ جانبحق ہونے والے کی شخص کی شناخت محمد شاہد ولد محمد اسلم (55 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ریاض المسلمین اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔ -

ڈیرہ غازیخان :ترکیہ،شام زلزلہ۔ شہری،تاجر،فلاحی تنظیمیں،مخیر حضرات بھی متاثرین کی امداد میں پیش پیش
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) پوری پاکستانی قوم ترکیہ،شام کے زلزلہ متاثرین کے دکھ و غم میں برابر کی شریک ہے،ڈیرہ غازیخان کے شہری،تاجر،فلاحی تنظیمیں،مخیر حضرات بھی متاثرین کی امداد میں پیش پیش ہیں جنہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کمبل،ملبوسات اور عطیات دینے کے اعلانات کئے ہیں،اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کیلئیپولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ کی زیر نگرانی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسرز جوادالحسن گوندل،چوہدری ارشد،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق،ایوان صنعت و تجارت،انجمن تاجران،پیٹرول پمپ،فلور ملز،صرافہ ایسوسی ایشنوں کے نمائندے اور مخیر حضرات بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ کارخیر کے کاموں میں ہماری قوم کسی سے پیچھے نہیں ہے،مصیبت کی گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے،خدمت خلق،فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے،پی اے محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے،کوئی ملک اکیلے اس سے نبرد آزما نہیں ہوسکتا،مشکل حالات میں دوسروں کے کام آنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے،انہوں نے کہا کہ ریلیف کے کاموں میں ہمارے ریسکیو ورکرز بھی اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں،زلزلہ متاثرین کو نئے کمبل اور عطیات کی ضرورت ہے،عطیات کی وصولی کیلئے منظم رابطوں کو فروغ دیاراست فراہم کئے جاسکتے ہیں۔اجلاس میں مختلف محکموں،فلاحی تنظیموں اور تاجروں کی طرف سے امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔

دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین ہمارے بھائی ہیں،مصیبت کی اس گھڑی میں انکی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے،ہم انھیں کسی صورت بھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری،تاجر اور مخیر حضرات زلزلہ متاثرین کی مدد کریں،ان کیلئے مطلوبہ ضرویات کی حامل اشیائے خوردونوش،سرجیکل آلات اور کمبل فراہم کئے جائیں،جس میں مطلوبہ معیار کی اعلی سٹینڈرز کی اشیاء شامل ہونی چاہئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کمبل تھری پلائی،وزن کم از کم تین کلو اور سو فیصد پولسٹر کا ہوناچاہیے،ٹینٹ کی لمبائی و چوڑائی 4میٹر ہونی چاہیئے،فوڈ ہیمپرز میں آٹا،کوکنگ آئل،دالیں،نمک،ماچس،مرچیں، اور مصالحے پیک ہونے چاہئیں،اعلی سٹینڈرز کے سرجیکل آلات ہوں،انہوں نے کہا کہ تمام آئٹمز میں اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے،ڈیرہ غازیخان کے شہری،تاجر فلاحی تنظیمیں،اور مخیر حضرات اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ میں شریک ہیں،زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ہر فرد اپنا حصہ ضرور ملائے،انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں مطلوبہ امدادی سامان کی وصولی کیلئے کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے.

-

ڈیرہ غازی خان انتظامیہ بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے سرگرم
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار،شہزادخان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے،ضلع بھر میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کیلئے افسران کو ٹاسک دیدیا گیا،خطرناک آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ڈیرہ شہر میں میونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقوں میں ضلع کونسل کے افسران احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائینگے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر اوراے ڈی سی کی صابر حسین کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں سی ای اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی،کوثر حسین،ایس این اے ضیاء لغاری،جمعہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،چیف آفیسرز جواد الحسن گوندل،چوہدری ارشد،خالد رسول بھی موجود تھے۔اے ڈی سی آر رضوان نذیر نے کہا کہ شہر اور مضافات میں مین ہولز کے ڈھکنوں کی پڑتال کی جائے،بغیر مین ہولز پر ڈھکنوں کی دستیابی کو فوری یقینی بنایا جائے،شہری و دیہی علاقوں میں صفائی وستھرائی کو روزانہ ممکن بنایا جائے،انہوں نے کہاکہ خطرناک جانوروں سے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو محفوظ طریقہ سے تلف کیا جائے،بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں منظم رابطوں،فوری ایکشن کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

-

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے چڑیا گھر کو بہتر کرنے کا فیصلہ – مزید جانور اور پرندے لائے جائیں گے۔کمشنر
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے چڑیا گھر کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید جانور اور پرندے لائے جائیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے وائلڈ لائف پارک کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔غیر قانونی طور پر شکارکئے گئے باز،پانچ شکرے اور دیگر پرندوں کو کھلی فضا میں آزاد کیا ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد حسین گشکوری نے بریفنگ دی ۔ اے سی آر محمد عامر جلبانی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنرنے شیر کا جوڑا تونسہ چڑیا گھر کیلئے بھیجنے کے احکامات جاری کئے اور وائلڈ لائف پارک میں جانوروں اور پرندوں کے معلوماتی بورڈ ز بہتر کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کی آبشار،سلائیڈنگ اور سوئمنگ پول کو فنکشنل کرایا جائے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے شیر،بھیڑئیے،زیبرا ،موراور دیگر پرندوں اور جانوروں کے پنجرے دیکھے۔انہوں نے پرندوں اور جانوروں کی خوراک اور صحت پر بھرپور توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر سے چڑیا گھر آنے والے سکول کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ موسم کی مناسبت سے خوراک اوررہائش کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔پرندوں اور جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

-

میہڑ: نامعلوم افراد نے انڈس ہائی وے پر واقع مسجد میں قرآن پاک کو آگ لگا دی ،عوام میں اشتعال
میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)نامعلوم افراد نے انڈس ہائی وے پر واقع مسجد میں قرآن پاک کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے ،عوام میں غم وغصہ اور اشتعال
تفصیل کے مطابق میہڑ میں بی سیکشن تھانے کہ حدود میں نامعلوم شرپسندوں نے انڈس ہائی وے بنڈو بس اسٹاپ پر واقع مسجد میں رکھے ہوئے قرآن پاک کے نسخوں کو آگ لگا کر فرار ہوگئے،اس واقعہ کے بعد عوام میں غم وغصہ اور شدیداشتعال پایا جارہاہے ، مذہبی جماعتوں کی جانب سے سخت رد عمل آیا ہے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سزادینے کامطالبہ ہے
دوسری جانب سے ڈی ایس پی میہڑ نے کہا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں اس دل خراش واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادیجائیگی.شیعہ عالم دین گداحسین امامی نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا
-

ننکانہ : مشتعل افراد نےتوہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا
ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (احسان اللہ ایاز) میں مشتعل افراد نے توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا۔
یہ واقعہ ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں پیش آیا جہاں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا۔اس دوران ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار اپنی جان بچانےکے لیے تھانے سے بھاگ گئے، ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا۔ملزم 2 سال جیل کاٹنےکے بعد واپس آیا تھا، اہل علاقہ نے الزام لگایا ہےکہ ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگا کر جادو ٹونا کرتا تھا۔واقعے کے بعد ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروزبھٹی کو معطل کردیا گیا ہے۔تھانہ واربرٹن کے علاقہ سندرانہ ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پرآئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد آر پی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپہ کی میڈیا ٹاک کی
ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن سندرانہ ٹاؤن میں آج پیش آنے والے افسوسناک واقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارث نامی ملزم نے 2019 میں بھی توہین کا مرتکب ہوا تھا تو پولیس نے اسکے خلاف کاروائی کی تھی ملزم 2022 میں جیل سے باہر آگیا۔ اور آج پھر بے حرمتی قرآن میں ملوث ہوا ہے۔ جس پر محلے داروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ تھانے لے آئے۔ اسی اثناء میں علاقہ سے بڑی تعداد میں مشتعل ہجوم نے تھانہ واربرٹن پر حملہ کیا اور سیڑھی کی مدد سے گیٹ کھول کر ملزم کو نکال کر لے گئے اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ مشتعل ہجوم کی مزید کوشش تھی کہ ملزم کی لاش کو جلا دیا جائے۔ مگر پولیس، امن کمیٹی اور کچھ امن پسند شہریوں نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔ ابھی ہم تفتیش کر رہے ہیں کہ کس نے کیا کردار ادا کیا ہے قانون اپنا راستہ کے گا۔ اس واقعہ پر ہم نے لاہور، شیخوپورہ اور میرے أفس سے بھی پولیس فورس بھیجی مگر فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے وقت لگا۔ ملزم کے دوبارہ یہ واقع کرنے کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ مشتعل تھے گفتگو کے آخر میں آر پی او نے امن کمیٹی کے ممبرز اور امن پسند شہریوں کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم شہبازشریف نے تھانہ واربرٹن واقعےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنانا چاہیے، کسی کو قانون پر اثر انداز ہونےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے، امن وامان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔محسن نقوی نے ہدایت کی ہےکہ واقعےکی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ -

ٹھٹھہ : سابق ضلعی چیئرمین کے ظلم کا شکار سابق ملازم عوامی پریس کلب پہنچ گیا
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ شہر کا رہائشی بشیر ترک دوسری مرتبہ عوامی پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کے سامنے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ 1985 سے ٹھٹھہ کی سیاسی شخصیت غلام قادر پلیجو کے پاس ملازم رہاہے،سابق چیئرمین ضلع کونسل غلام قادر پلیجو نے سرکاری زمینوں پر قبضے اراضی اورپلاٹوں پر قبضے کر کے اپنے قریبی ملازمین کے ناموں پر بوگس کاغذات اور انٹریاں بنا کر اربوں روپے کی لوٹ مار اور قبضوں سے بھاری اثاثے بنا لیے ہیں،بشیرترک نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ان کا ڈرائیوررہاہے، سابق چیئرمین ضلع کونسل غلام قادر پلیجو نے ڈیہہ گھارو، تپو گھارو میں 57.07 ایکڑ زمین خریدی تھی جس کا انہیں علم نہیں تھا اور نہ ہی ان پر اعتماد تھا، جو زمین غلام قادر پلیجو نے 50 لاکھ میں خریدی تھی،
اس بات کاعلم چندسال بعد اس وقت ہوا کہ جب اس کاباورچی خمیسوپلیجوکچھ دستاویزات پر مجھ سے دستخط کرانے آیا،میرے انکارپر غلام قادر پلیجو نے اسے اپنے محافظوں کی مدد سے کمرے میں لے جاکربند کردیاتشدد کیا،پھربھی میں الاٹ شدہ زمین کے کاغذات پر دستخط نہیں کئے،یہ واقعہ میڈیا پر آنے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا اور تشدد سے مارا پیٹا گیا، اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے سابق چیئرمین ضلع کونسل غلام قادر پلیجو نے مجھے میرے نام پر الاٹ کی گئی زمین کی رقم سے 50 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی،جس کے بعد انہوں نے 12 لاکھ بروقت دے دیے اور باقی 38 لاکھ ادا کرنے تھے لیکن اب پیپلز پارٹی رہنما سے جب میں نے 38 لاکھ کی بقایا رقم مانگی تو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، بشیرترک نے کہا کہ کئی بار پیسے مانگے لیکن پیسے دینے کے مجھے اپنا شہرچھوڑنے پر مجبور کیا جارہاہے، اس نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ لامتناہی پریشانیوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہوچکا ہے،اس نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، نیب اسلام آباداور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے مجھے انصاف دلایا جائے ،اس کامزید کہنا تھاکہ سیاسی شخصیت اور سابق ضلع چیئرمین غلام قادر پلیجو نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں،اسے گرفتارکیا جائے اور مجھے اس تحفظ دلایا جائے۔