فیصل آباد :سائبر کرائم سرکل کی کارروائی،عوام کو لوٹنے والے جھنگ سے 5 جعلی پولیس اہلکارگرفتار
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو کال کرتے تھے اور کسی رشتےدار کی جعلی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے پیسے بٹور لیتے تھے۔گرفتار ملزمان مختلف شکایت کنندگان سے 12 لاکھ روپے بٹور چکے تھے۔ملزمان مطلوبہ رقم کی وصولی کے لئے جعلی ایزی پیسہ اور جازکیش اکاونٹس استعمال کرتے تھے۔جھاپہ مار ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لئے۔ملزمان عوام کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے وائرلیس کی ریکارڈیڈ آواز کا بھی استعمال کرتے تھے۔گرفتار ملزمان میں محمد منیر، عنصر عباس، عامر، محمد عمران اور محمد اسلم شامل ہیں۔ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف ییکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے,
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

فیصل آباد : ایف آئی اے کی کارروائی،عوام کو لوٹنے والے جھنگ سے 5 جعلی پولیس اہلکارگرفتار
-

چترال میں 8 ا نچ سے ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ
چترال (باغی ٹی وی)چترال کے طول و عرض میں کل سے ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری تھا تاہم رات کو بہت زیادہ برف پڑچکی ہے اس وقت چترا ل شہر میں آٹھ انچ تک برف باری ہوئی ہے۔ وادی کیلاش اور لواری سرنگ کا راستہ ہر قسم کا ٹریفک کیلئے بند ہے اور چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی اور فضائی رابطہ منقطع ہے۔ اس وقت ہمارے باغی ٹی وی کے نمائندہ گل حماد فاروقی نے چترال سے برف باری کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے ،مزید تفصیل اس رپورٹ میں جی
-

ٹبہ سلطان پور :گراں فروشی عروج پر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام ،عوام بے حال
ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) گراں فروشی عروج پر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام ،عوام بے حال
تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں گراں فروشی عروج پر ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،گراں فروشی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،کریانہ سٹورز پر ہر چیز مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے پھل،سبزی، گوشت کے خود ساختہ نرخ وصول کیے جارہے ہیں تمام اشیاء خوردنوش غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہونے کے ساتھ اس مافیا نے رہی سہی کسر پوری کر دی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فرضی کارروائی کرنے میں مصروف ہے اہل علاقہ کا ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے- -

ٹبہ سلطان پور :پٹرول پمپس پر وافر پٹرول سٹاک ہونے کے باوجود پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی
ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) شہر ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں قائم پٹرول پمپس پر وافر پیٹرول سٹاک ہونے کے باوجود پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی, انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی, فرضی کاغذی کارروائیوں تک محدود, شہریوں کی پیٹرول کے حصول کے لیے پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں, شہریوں نے بتایا کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے نئی مہنگی قیمت پر فروخت کرنے کے لالچ میں بلیک کرکے پٹرول فروخت کرتے ہیں, پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ عوام پر ظلم ہے مقامی انتظامیہ صرف فرضی کاغذی کاروائی کرنے تک محدود ہے, عوام اور سماجی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کا وافر مقدار میں ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرول فروخت نہ کرنے والے پٹرول پمپس کو فوری سیل کیے جائیں اور مزید بتایا مقامی انتظامیہ کارروائی کو چلانے میں مکمل طور پر ہو چکی ہے,
-

ٹبہ سلطان پور:میپکو بل ڈسٹری بیوٹر،غائب،صارفین بل نہ ملنے سے پریشان،بارہا شکایت پر بھی نوٹس نہ لیاگیا
ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار ) شہر ٹبہ سلطان پور گردونواح میں میپکو (واپڈا) کا بل ڈسٹری بیوٹر فرائض کی بجا آواری میں مسلسل غفلت کا ارتکاب کرنے لگا ,بارہا شکایت اور نشاندہی کے باوجود واپڈا انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی بل ڈسٹری بیوٹر کا کام متعلقہ صارفین بجلی تک گھر گھر بل پہنچانا ہے لیکن وارڈ نمبرز,6, 9 ,8 ,3 میں بجلی صارفین کو خود اپنے بجلی کے بل تلاش کرنا پڑتے ہیں بسا اوقات تو عین مقررہ تاریخ پر بل ملتا ہے جس کی ادائیگی کیلئے صارفین کو رقم کا بندوبست کرنا ایک بڑا کڑا امتحان بن جاتا ہے, بل ڈسٹری ٹیوٹر بجلی کے بل گھر گھر پہنچانے کے لیے محلے میں ایک ہی گھر میں پھینک کر بری و ذمہ ہوجاتا ہے جہاں بجلی کے بل کے حصول کے لئے صارفین بجلی کو بار بار چکر لگانا پڑتے ہیں اکثر اوقات بجلی کے بل صارفین تک پہنچتے ہی نہیں یا پھر مقررہ تاریخ کے بعد پہنچتے ہیں جو صارفین کی کمر توڑ دیتے ہیں,موجودہ ہوشربا مہنگائی نے عوام پر پہلے ہی زندگی تنگ کردی ہے کیونکہ ایک تو بجلی کا بھاری بھر کم بل ان کے ہوش اڑا دیتا ہے دوسرا جرمانہ ان کے لئے نئی مصیبت لے کر آتا ہے بل ڈسٹری بیوٹر کی مجرمانہ غفلت کے سبب صارفین کو لوگوں سے قرض لینا پڑتا ہے اہلیان علاقہ ٹبہ سلطان پور نے بار بار واپڈا احکام سے اپیل کی ہے لیکن حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
-

ٹھٹھہ : گاؤں عارب پلیجو میں جلدی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی،ہلال احمر کی ٹیمیں روانہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گجو کے قریب گاوں عارب پلیجو میں جلدی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ،گاؤں کے مرد ،عورتوں اور بچے بیماری میں مبتلا، ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے میڈیکل ٹیمیں روانہ
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں برسات اور سیلاب کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی سے ٹھٹھہ کے مختلف گاؤں گوٹھوں میں جلدی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اور ہر عورت، مرد اور بچے میں یہ بیماری لگ گئی ہے ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اس سلسلے میں گجو کے قریب گاؤں عارب پلیجو میں ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی محمد حنیف میمن کی طرف سے ایک میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں معائنہ کے دوران پتا لگا کہ گائوں کے زیادہ تر افراد میں جلدی بیماری پھیل گئی ہے جو بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اس کے علاوہ نزلہ زکام بخار اور ڈائییریا کے بھی لاتعداد مریض سامنے آئے،جن کا مفت علاج کیا جارہا ہے اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کے لئے بھی ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ نے مختلف اسکولوں میں تحائف باٹنے کاسلسلہ بھی شروع کیا تاکہ بچے دلچسپی سے اسکول آئیں گاوں عارب پلیجو میں حاجی حنیف میمن اور محکمہ تعلیم کے افیسر فدا حسین شاہ ، سماجی و سیاسی رہنما واحد بروھی نے دوسو بچوں میں تحائف تقسیم کئے -

دیپالپور میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری طارق ارشاد خان کی قیادت میں الیکشن کراؤ ریلی
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) دیپالپور میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری طارق ارشاد خان کی قیادت میں الیکشن کراو ریلی ۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دیپالپور میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر و ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق ارشاد خان کی قیادت میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی پل صوبہ رام سے شروع ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مدینہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہریوں نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری طارق ارشاد خان نے کہا کہ حکومت اور اس کے حواری عمران خان کی مقبولیت کے خوفزدہ ہوچکے ہیں انتخابات میں اپنی یقینی ہار دیکھ کر مخالفین الیکشن وقت پر نہ کرانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں عوام امپورٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں حکمرانوں نے اپنی شہہ خرچیاں بڑھا دی ہیں اور وزیروں کی فوج عوام کے ٹیکس کو پانی کی طرح بہا رہی ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال کو صرف عمران خان ہی بہتر کر سکتے ہیں انشاء اللہ آئندہ قومی انتخابات میں پی ڈی ایم کے چوروں کو یقینی ہار کا سامنا کرنا -

ٹھٹھہ: پولیس کی کارروائی،8 منشیات و گٹکہ فروش گرفتار
ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )پولیس کی کارروائی،8 منشیات و گٹکہ فروش گرفتار، 1500 گرام چرس، 1630 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 33 بیگز دیسی شراب اور 1 موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دھابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر بیہار کالونی قبرستان کے قریب کارروائی کرکے 1 خاتون منشیات فروش ملزمہ غلام فاطمہ زوجہ میر حسن کھوڑ کو 1500 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ دھابیجی میں مقدمہ درج کردیا.
اس کے علاوہ ریلوے لائن بلال نگر دھابیجی کے قریب کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش انور عادل ولد گلاب خان سولنگی کو 230 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر12/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ دھابیجی۔مقدمہ نمبر13/2023 سیکشن 9-1(3)C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ دھابیجی
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت بھنبھور لنک روڈ پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم امیر خان ولد ولی محمد چانڈیو کو 600 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا
مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔
ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ساکرو تا بہارا روڈ پر کارروائی کرکے2 گھٹکہ فروش ملزمان ذوالفقار علی ولد محمد قاسم خاصخیلی اور نادر علی ولد لطیف خاصخیلی کو 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو میں مقدمہ درج کردیا
مقدمہ نمبر 09/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپکٹر حمید اللہ رودنانی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جنگیسر سیم نالہ موری پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم گلزار علی ولد محمد حسن ملاح کو 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ کیٹی بندر میں مقدمہ درج کردیا
مقدمہ نمبر 02/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کیٹی بندر۔
ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر واٹر سپلائی کے قریب کارروائی کرکے 2 منشیات فروش ملزمان شیر ولد موسیٰ چانگ اور امین ولد محمد حسن ماچھی کو 33 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر میں مقدمہ درج کردیا
مقدمہ نمبر 04/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ جھمپیر -

ٹھٹھہ: ڈاکوؤں نے اپنی سلطنت کو توسیع دے دی،ڈاکوؤں کا روڈ پرناکہ تاجرسے ڈکیتی،مزاحمت زخمی کرکے فرار
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈاکوؤں نے اپنی سلطنت کو توسیع دے دی،مسلح ڈاکوؤں کا روڈ ناکہ تاجرسے ڈکیتی،مزاحمت زخمی کرکے فرار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے اب تو یہ حال ہوگیا ہے چوروں ڈاکوؤں اور منشیات فروش مافیاء سے کوئی شہری محفوظ نہیں رہا ، حتیٰ کہ اب ٹھٹھہ میں صحافیوں پر بھی قاتلانہ حملے کئے جارہے لیکن قانون نافذکرنے والے ادارے خاص طور پر مقامی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کوکنٹرول کرنے کی بجائے انہیں تحفظ دیتے ہوئے دکھائی دیتی ہے ،جوکہ پولیس کے کردار کے بالکل منافی ہے،ایسا رویہ افسوس ناک ہے ،پولیس کے اسی رویہ کی وجہ سے گذشتہ رات فقیر گوٹھ نالے کے قریب دو موٹر سایکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روڈ بلاک کر کے ٹھٹھہ شہر سے لوٹ کر گھر جانے والوں کولوتے رہے،جن میں ایک بیوپاری قاسم جاکھرو کو مزاحمت پر تشدد کانشانہ بنایا گیا اور اسےشدید زخمی کردیا اور چار ہزار روپے نقد اورموٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے ،راستے موٹر سائیکل خراب ہوگئی اسے مسلح ڈاکو راستے میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گۓ. -

ٹھٹھہ: دھابیجی میں موٹرسائیکل اور سوزوکی میں ٹکر،خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) دھابیجی میں موٹرسائیکل اور سوزوکی میں ٹکر،خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی
تفصیل کے مطابق دھابیجی قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ہوا،اس تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،اس حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد خاتون کے والد بابو خاصخیلی اور بھائی جنگو خاصخیلی ہیں جوکہ شدید زخمی ہو گئے
زخمی اور جاں بحق خاتون کو گھارو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا جن کا تعلق ملیر کراچی سے ہیں.